سورت Al-Balad پڑھیں

سورت Al-Balad (البلد) قرآن کی (مکی) سورت ہے جس میں 20 آیات ہیں۔ ہمارے انٹرایکٹو اوزاروں سے اس سورت کو پڑھیں، سنیں اور حفظ کریں۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

سورت Al-Balad اعداد میں

تاریخِ نزول کا ترتیب
نزول نمبر 35 / 114
(مکی)
82
الفاظ
-88.6% بمقابلہ اوسط
367
حروف
-88.1% بمقابلہ اوسط
1
منٹ پڑھائی
20
آیات
-63.4% بمقابلہ اوسط

کلیدی الفاظ کی تعدد

الله 0
رب 2

سب سے زیادہ حروف

ل
34
#1
ا
29
#2
م
27
#3
ن
24
#4
و
23
#5
البلد · جُز 30
سورت Al-Balad پڑھیں
سورة الفجر
جُز 30 62.2% (351/564)
حزب 60 26.0% (75/288)

لَآ أُقْسِمُ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿١﴾

ہمیں اس شہر (مکہ) کی قسم

وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿٢﴾

اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾

اور باپ (یعنی آدم) اور اس کی اولاد کی قسم

لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِى كَبَدٍ ﴿٤﴾

کہ ہم نے انسان کو تکلیف (کی حالت) میں (رہنے والا) بنایا ہے

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ ﴿٥﴾

کیا وہ خیال رکھتا ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پائے گا

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا ﴿٦﴾

کہتا ہے کہ میں نے بہت سا مال برباد کیا

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٧﴾

کیا اسے یہ گمان ہے کہ اس کو کسی نے دیکھا نہیں

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾

بھلا ہم نےاس کو دو آنکھیں نہیں دیں؟

وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾

اور زبان اور دو ہونٹ (نہیں دیئے)

وَهَدَيْنَـٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ﴿١٠﴾

(یہ چیزیں بھی دیں) اور اس کو (خیر و شر کے) دونوں رستے بھی دکھا دیئے

فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ﴿١١﴾

مگر وہ گھاٹی پر سے ہو کر نہ گزرا

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ﴿١٢﴾

اور تم کیا سمجھے کہ گھاٹی کیا ہے؟

فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿١٣﴾

کسی (کی) گردن کا چھڑانا

أَوْ إِطْعَـٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ ﴿١٤﴾

یا بھوک کے دن کھانا کھلانا

يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿١٥﴾

یتیم رشتہ دار کو

أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ ﴿١٦﴾

یا فقیر خاکسار کو

ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ ﴿١٧﴾

پھر ان لوگوں میں بھی (داخل) ہو جو ایمان لائے اور صبر کی نصیحت اور (لوگوں پر) شفقت کرنے کی وصیت کرتے رہے

أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿١٨﴾

یہی لوگ صاحب سعادت ہیں

وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا هُمْ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿١٩﴾

اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو نہ مانا وہ بدبخت ہیں

عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ ﴿٢٠﴾

یہ لوگ آگ میں بند کر دیئے جائیں گے

بسم الله الرحمن الرحيم ہفتہ 8 ربیع الاول
السبت 8 ربيع الأول
أحدب متزايد بڑھتا ہوا گول چاند دن 9.4 / 29.5
روشنی 70%
پورا چاند 5 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد