سورہ الأحقاف لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الأحقاف لفظ بہ لفظ

الأحقاف (الأحقاف) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 35 آیات، 643 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

643 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الأحقاف عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 4 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الأحقاف: 1 لفظ

حمٓ

حٰم

حمٓ hha-meem ها ميم

آیت 2 - سورہ الأحقاف: 6 الفاظ

تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ

(یہ) کتاب خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے نازل ہوئی ہے

تَنزِيلُ tanzīlu نازل کرنا ہے
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کا
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی طرف (سے )
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi جو زبردست ہے
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکمت والا ہے

آیت 3 - سورہ الأحقاف: 15 الفاظ

مَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَأَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى ۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ عَمَّآ أُنذِرُوا۟ مُعْرِضُونَ

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

مَا mā نہیں
خَلَقْنَا khalaqnā پیدا کیا ہم نے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَمَا wamā اور جو
بَيْنَهُمَآ baynahumā ان دونوں کے درمیان ہے
إِلَّا illā مگر
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَأَجَلٍۢ wa-ajalin اور مدت تک
مُّسَمًّۭى ۚ musamman مقرر تک کے لیے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
عَمَّآ ʿammā اس چیز سے
أُنذِرُوا۟ undhirū جو وہ خبر دار کیے گئے
مُعْرِضُونَ muʿ'riḍūna اعراض برتنے والے ہیں

آیت 4 - سورہ الأحقاف: 29 الفاظ

قُلْ أَرَءَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ أَرُونِى مَاذَا خَلَقُوا۟ مِنَ ٱلْأَرْضِ أَمْ لَهُمْ شِرْكٌۭ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ ۖ ٱئْتُونِى بِكِتَـٰبٍۢ مِّن قَبْلِ هَـٰذَآ أَوْ أَثَـٰرَةٍۢ مِّنْ عِلْمٍ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ

کہو کہ بھلا تم نے ان چیزوں کو دیکھا ہے جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو (ذرا) مجھے بھی تو دکھاؤ کہ انہوں نے زمین میں کون سی چیز پیدا کی ہے۔ یا آسمانوں میں ان کی شرکت ہے۔ اگر سچے ہو تو اس سے پہلے کی کوئی کتاب میرے پاس لاؤ۔ یا علم (انبیاء میں) سے کچھ (منقول) چلا آتا ہو (تو اسے پیش کرو)

قُلْ qul کہہ دیجیے
أَرَءَيْتُم ara-aytum کیا دیکھا تم نے۔ غور کیا تم نے
مَّا mā جن کو
تَدْعُونَ tadʿūna تم پکارتے ہو
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَرُونِى arūnī دکھاؤ مجھ کو
مَاذَا mādhā کیا کچھ
خَلَقُوا۟ khalaqū انہوں نے پیدا کیا ہے
مِنَ mina سے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
أَمْ am یا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
شِرْكٌۭ shir'kun کوئی حصہ ہے
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ ۖ l-samāwāti آسمانوں (میں )
ٱئْتُونِى i'tūnī لاؤ میرے پاس
بِكِتَـٰبٍۢ bikitābin کوئی کتاب
مِّن min سے
قَبْلِ qabli پہلے
هَـٰذَآ hādhā اس (سے)
أَوْ aw یا
أَثَـٰرَةٍۢ athāratin باقی ماندہ
مِّنْ min سے
عِلْمٍ ʿil'min علم میں (سے)
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچے

آیت 5 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

وَمَنْ أَضَلُّ مِمَّن يَدْعُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ مَن لَّا يَسْتَجِيبُ لَهُۥٓ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَهُمْ عَن دُعَآئِهِمْ غَـٰفِلُونَ

اور اس شخص سے بڑھ کر کون گمراہ ہوسکتا ہے جو ایسے کو پکارے جو قیامت تک اسے جواب نہ دے سکے اور ان کو ان کے پکارنے ہی کی خبر نہ ہو

وَمَنْ waman اور کون
أَضَلُّ aḍallu زیادہ بھٹکا ہوا ہوسکتا ہے
مِمَّن mimman اس سے جو
يَدْعُوا۟ yadʿū پکارتا ہے
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مَن man جو
لَّا lā نہیں
يَسْتَجِيبُ yastajību جواب دے سکتے
لَهُۥٓ lahu اس کے لیے
إِلَىٰ ilā تک
يَوْمِ yawmi دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
وَهُمْ wahum اور وہ
عَن ʿan سے
دُعَآئِهِمْ duʿāihim ان کی پکار (سے)
غَـٰفِلُونَ ghāfilūna غافل ہیں

آیت 6 - سورہ الأحقاف: 9 الفاظ

وَإِذَا حُشِرَ ٱلنَّاسُ كَانُوا۟ لَهُمْ أَعْدَآءًۭ وَكَانُوا۟ بِعِبَادَتِهِمْ كَـٰفِرِينَ

اور جب لوگ جمع کئے جائیں گے تو وہ ان کے دشمن ہوں گے اور ان کی پرستش سے انکار کریں گے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
حُشِرَ ḥushira جمع کیے جائیں گے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگ
كَانُوا۟ kānū وہ ہوں گے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
أَعْدَآءًۭ aʿdāan دشمن
وَكَانُوا۟ wakānū اور وہ ہوں گے
بِعِبَادَتِهِمْ biʿibādatihim ان کی عبادت کے
كَـٰفِرِينَ kāfirīna منکر

آیت 7 - سورہ الأحقاف: 14 الفاظ

وَإِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِمْ ءَايَـٰتُنَا بَيِّنَـٰتٍۢ قَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلْحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمْ هَـٰذَا سِحْرٌۭ مُّبِينٌ

اور جب ان کے سامنے ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر حق کے بارے میں جب ان کے پاس آچکا کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہیں
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات
بَيِّنَـٰتٍۢ bayyinātin روشن
قَالَ qāla کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لِلْحَقِّ lil'ḥaqqi حق کے لیے
لَمَّا lammā جب
جَآءَهُمْ jāahum وہ آگیا ان کے پاس
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
سِحْرٌۭ siḥ'run جادو
مُّبِينٌ mubīnun کھلا

آیت 8 - سورہ الأحقاف: 25 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰهُ ۖ قُلْ إِنِ ٱفْتَرَيْتُهُۥ فَلَا تَمْلِكُونَ لِى مِنَ ٱللَّهِ شَيْـًٔا ۖ هُوَ أَعْلَمُ بِمَا تُفِيضُونَ فِيهِ ۖ كَفَىٰ بِهِۦ شَهِيدًۢا بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ ۖ وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

کیا یہ کہتے ہیں کہ اس نے اس کو از خود بنا لیا ہے۔ کہہ دو کہ اگر میں نے اس کو اپنی طرف سے بنایا ہو تو تم خدا کے سامنے میرے (بچاؤ کے) لئے کچھ اختیار نہیں رکھتے۔ وہ اس گفتگو کو خوب جانتا ہے جو تم اس کے بارے میں کرتے ہو۔ وہی میرے اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے۔ اور وہ بخشنے والا مہربان ہے

أَمْ am یا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
ٱفْتَرَىٰهُ ۖ if'tarāhu کہ اس نے گھڑ لیا ہے اس کو
قُلْ qul کہہ دیجیے
إِنِ ini اگر
ٱفْتَرَيْتُهُۥ if'taraytuhu میں نے گھڑ لیا ہے اس کو
فَلَا falā تو نہیں
تَمْلِكُونَ tamlikūna تم مالک ہوسکتے
لِى lī میرے لیے
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے مقابلے میں
شَيْـًٔا ۖ shayan کسی چیز کے
هُوَ huwa وہ
أَعْلَمُ aʿlamu خوب جانتا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تُفِيضُونَ tufīḍūna تم پڑحتے ہو۔ تم شروع کرتے ہو۔ تم گھستے ہو۔ تم پلٹتے ہو
فِيهِ ۖ fīhi اس میں
كَفَىٰ kafā کافی
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
شَهِيدًۢا shahīdan گواہ ہونا
بَيْنِى baynī میرے درمیان
وَبَيْنَكُمْ ۖ wabaynakum اور تمہارے درمیان
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru غفور
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحیم ہے

آیت 9 - سورہ الأحقاف: 24 الفاظ

قُلْ مَا كُنتُ بِدْعًۭا مِّنَ ٱلرُّسُلِ وَمَآ أَدْرِى مَا يُفْعَلُ بِى وَلَا بِكُمْ ۖ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَىَّ وَمَآ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ

کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے

قُلْ qul کہہ دیجیے
مَا mā نہیں
كُنتُ kuntu ہوں میں
بِدْعًۭا bid'ʿan نیا۔ انوکھا
مِّنَ mina سے
ٱلرُّسُلِ l-rusuli رسولوں میں (سے)
وَمَآ wamā اور نہیں
أَدْرِى adrī میں جانتا
مَا mā کیا
يُفْعَلُ yuf'ʿalu کیا جائے گا
بِى bī میرے ساتھ
وَلَا walā اور نہ
بِكُمْ ۖ bikum تمہارے ساتھ
إِنْ in نہیں
أَتَّبِعُ attabiʿu میں پیروی کرتا
إِلَّا illā مگر
مَا mā اس کی جو
يُوحَىٰٓ yūḥā وحی کی جاتی ہے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنَا۠ anā میں
إِلَّا illā مگر
نَذِيرٌۭ nadhīrun خبردار کرنے والا
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلم کھلا

آیت 10 - سورہ الأحقاف: 24 الفاظ

قُلْ أَرَءَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ ٱللَّهِ وَكَفَرْتُم بِهِۦ وَشَهِدَ شَاهِدٌۭ مِّنۢ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ عَلَىٰ مِثْلِهِۦ فَـَٔامَنَ وَٱسْتَكْبَرْتُمْ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ

کہو کہ بھلا دیکھو تو اگر یہ (قرآن) خدا کی طرف سے ہو اور تم نے اس سے انکار کیا اور بنی اسرائیل میں سے ایک گواہ اسی طرح کی ایک (کتاب) کی گواہی دے چکا اور ایمان لے آیا اور تم نے سرکشی کی (تو تمہارے ظالم ہونے میں کیا شک ہے) ۔ بےشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا

قُلْ qul کہہ دیجیے
أَرَءَيْتُمْ ara-aytum کیا سوچا تم نے
إِن in اگر
كَانَ kāna ہے وہ
مِنْ min سے
عِندِ ʿindi طرف (سے)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَكَفَرْتُم wakafartum اور کفر کیا تم نے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
وَشَهِدَ washahida اور گواہی دے چکا
شَاهِدٌۭ shāhidun ایک گواہ
مِّنۢ min سے
بَنِىٓ banī بنی
إِسْرَٰٓءِيلَ is'rāīla اسرائیل میں سے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مِثْلِهِۦ mith'lihi اس کی مانند کے
فَـَٔامَنَ faāmana پس وہ ایمان لے آیا
وَٱسْتَكْبَرْتُمْ ۖ wa-is'takbartum اور تم نے تکبر کیا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم

آیت 11 - سورہ الأحقاف: 19 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَوْ كَانَ خَيْرًۭا مَّا سَبَقُونَآ إِلَيْهِ ۚ وَإِذْ لَمْ يَهْتَدُوا۟ بِهِۦ فَسَيَقُولُونَ هَـٰذَآ إِفْكٌۭ قَدِيمٌۭ

اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں سے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
لَوْ law اگر
كَانَ kāna ہوتا وہ
خَيْرًۭا khayran اچھا
مَّا mā نہ
سَبَقُونَآ sabaqūnā وہ سبقت لے جاتے ہم پر
إِلَيْهِ ۚ ilayhi طرف اس کے
وَإِذْ wa-idh اور جبکہ
لَمْ lam نہیں
يَهْتَدُوا۟ yahtadū انہوں نے ہدایت پائی
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
فَسَيَقُولُونَ fasayaqūlūna تو عنقریب وہ کہیں گے
هَـٰذَآ hādhā یہ
إِفْكٌۭ if'kun جھوٹ ہے
قَدِيمٌۭ qadīmun پرانا

آیت 12 - سورہ الأحقاف: 16 الفاظ

وَمِن قَبْلِهِۦ كِتَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِمَامًۭا وَرَحْمَةًۭ ۚ وَهَـٰذَا كِتَـٰبٌۭ مُّصَدِّقٌۭ لِّسَانًا عَرَبِيًّۭا لِّيُنذِرَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَبُشْرَىٰ لِلْمُحْسِنِينَ

اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے

وَمِن wamin اور سے
قَبْلِهِۦ qablihi اس سے پہلے
كِتَـٰبُ kitābu کتاب
مُوسَىٰٓ mūsā موسیٰ کی
إِمَامًۭا imāman رہنما
وَرَحْمَةًۭ ۚ waraḥmatan اور رحمت کے طور پر (آچکی ہے)
وَهَـٰذَا wahādhā اور یہ
كِتَـٰبٌۭ kitābun کتاب
مُّصَدِّقٌۭ muṣaddiqun تصدیق کرنے والی ہے
لِّسَانًا lisānan زبان ہے
عَرَبِيًّۭا ʿarabiyyan عربی
لِّيُنذِرَ liyundhira تاکہ متنبہ کرے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
وَبُشْرَىٰ wabush'rā اور خوشخبری ہو
لِلْمُحْسِنِينَ lil'muḥ'sinīna نیکو کاروں کے لیے

آیت 13 - سورہ الأحقاف: 13 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ قَالُوا۟ رَبُّنَا ٱللَّهُ ثُمَّ ٱسْتَقَـٰمُوا۟ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار خدا ہے پھر وہ (اس پر) قائم رہے تو ان کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
قَالُوا۟ qālū جنہوں نے کہا
رَبُّنَا rabbunā ہمارا رب
ٱللَّهُ l-lahu اللہ ہے
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَقَـٰمُوا۟ is'taqāmū انہوں نے استقامت اختیار کی۔ جم گئے
فَلَا falā تو نہیں
خَوْفٌ khawfun کوئی خوف
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يَحْزَنُونَ yaḥzanūna غمگین ہوتے ہیں

آیت 14 - سورہ الأحقاف: 9 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلْجَنَّةِ خَـٰلِدِينَ فِيهَا جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

یہی اہل جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کیا کرتے تھے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu ساتھی ہیں۔ والے ہیں
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت کے
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا fīhā اس میں
جَزَآءًۢ jazāan بدلہ ہے
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ عمل کرتے

آیت 15 - سورہ الأحقاف: 45 الفاظ

وَوَصَّيْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ بِوَٰلِدَيْهِ إِحْسَـٰنًا ۖ حَمَلَتْهُ أُمُّهُۥ كُرْهًۭا وَوَضَعَتْهُ كُرْهًۭا ۖ وَحَمْلُهُۥ وَفِصَـٰلُهُۥ ثَلَـٰثُونَ شَهْرًا ۚ حَتَّىٰٓ إِذَا بَلَغَ أَشُدَّهُۥ وَبَلَغَ أَرْبَعِينَ سَنَةًۭ قَالَ رَبِّ أَوْزِعْنِىٓ أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ ٱلَّتِىٓ أَنْعَمْتَ عَلَىَّ وَعَلَىٰ وَٰلِدَىَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَـٰلِحًۭا تَرْضَىٰهُ وَأَصْلِحْ لِى فِى ذُرِّيَّتِىٓ ۖ إِنِّى تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّى مِنَ ٱلْمُسْلِمِينَ

اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

وَوَصَّيْنَا wawaṣṣaynā اور وصیت کی۔ تاکید کی ہم نے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
بِوَٰلِدَيْهِ biwālidayhi اپنے والدین کے ساتھ
إِحْسَـٰنًا ۖ iḥ'sānan احسان کرنے کی
حَمَلَتْهُ ḥamalathu اٹھایا اس کو
أُمُّهُۥ ummuhu اس کی ماں نے
كُرْهًۭا kur'han تکلیف میں
وَوَضَعَتْهُ wawaḍaʿathu اور جنم دیا اس کو
كُرْهًۭا ۖ kur'han ناگواری میں
وَحَمْلُهُۥ waḥamluhu اور حمل اس کا۔ اٹھانا اس کا
وَفِصَـٰلُهُۥ wafiṣāluhu اور دودھ چھڑانا اس کا
ثَلَـٰثُونَ thalāthūna تیس
شَهْرًا ۚ shahran ماہ تھا
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
بَلَغَ balagha وہ پہنچ چکا
أَشُدَّهُۥ ashuddahu اپنی جوانی کو
وَبَلَغَ wabalagha اور پہنچا
أَرْبَعِينَ arbaʿīna چالیس
سَنَةًۭ sanatan سال کو
قَالَ qāla کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
أَوْزِعْنِىٓ awziʿ'nī مجھے توفیق دے
أَنْ an کہ
أَشْكُرَ ashkura میں شکر ادا کروں
نِعْمَتَكَ niʿ'mataka تیری نعمت کا
ٱلَّتِىٓ allatī وہ
أَنْعَمْتَ anʿamta جو انعام کی تو نے
عَلَىَّ ʿalayya مجھ پر
وَعَلَىٰ waʿalā اور پر
وَٰلِدَىَّ wālidayya میرے والدین پر
وَأَنْ wa-an اور یہ کہ
أَعْمَلَ aʿmala میں عمل کروں
صَـٰلِحًۭا ṣāliḥan صالح
تَرْضَىٰهُ tarḍāhu تو راضی ہوجائے اس پر
وَأَصْلِحْ wa-aṣliḥ اور اصلاح کردے -درست کردے
لِى lī میرے لیے
فِى fī میں
ذُرِّيَّتِىٓ ۖ dhurriyyatī میری اولاد میں
إِنِّى innī بیشک میں نے
تُبْتُ tub'tu میں نے توبہ کی
إِلَيْكَ ilayka تیری طرف
وَإِنِّى wa-innī اور بیشک میں
مِنَ mina سے
ٱلْمُسْلِمِينَ l-mus'limīna مسلمانوں میں سے ہوں

آیت 16 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ نَتَقَبَّلُ عَنْهُمْ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ وَنَتَجَاوَزُ عَن سَيِّـَٔاتِهِمْ فِىٓ أَصْحَـٰبِ ٱلْجَنَّةِ ۖ وَعْدَ ٱلصِّدْقِ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ

یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے) ۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
نَتَقَبَّلُ nataqabbalu ہم قبول کرلیتے ہیں
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
أَحْسَنَ aḥsana بہترین
مَا mā جو
عَمِلُوا۟ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَنَتَجَاوَزُ wanatajāwazu اور ہم درگزر کردیتے ہیں۔ تجاوز کرجاتے ہیں
عَن ʿan سے
سَيِّـَٔاتِهِمْ sayyiātihim ان کی برائیوں (سے)
فِىٓ fī میں
أَصْحَـٰبِ aṣḥābi والوں (میں)
ٱلْجَنَّةِ ۖ l-janati جنت
وَعْدَ waʿda وعدہ
ٱلصِّدْقِ l-ṣid'qi سچا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ وعدہ دیئے جاتے

آیت 17 - سورہ الأحقاف: 28 الفاظ

وَٱلَّذِى قَالَ لِوَٰلِدَيْهِ أُفٍّۢ لَّكُمَآ أَتَعِدَانِنِىٓ أَنْ أُخْرَجَ وَقَدْ خَلَتِ ٱلْقُرُونُ مِن قَبْلِى وَهُمَا يَسْتَغِيثَانِ ٱللَّهَ وَيْلَكَ ءَامِنْ إِنَّ وَعْدَ ٱللَّهِ حَقٌّۭ فَيَقُولُ مَا هَـٰذَآ إِلَّآ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

اور جس شخص نے اپنے ماں باپ سے کہا کہ اُف اُف! تم مجھے یہ بتاتے ہو کہ میں (زمین سے) نکالا جاؤں گا حالانکہ بہت سے لوگ مجھ سے پہلے گزر چکے ہیں۔ اور وہ دونوں خدا کی جناب میں فریاد کرتے (ہوئے کہتے) تھے کہ کم بخت ایمان لا۔ خدا کا وعدہ تو سچا ہے۔ تو کہنے لگا یہ تو پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

وَٱلَّذِى wa-alladhī اور وہ شخص
قَالَ qāla جس نے کہا
لِوَٰلِدَيْهِ liwālidayhi اپنے والدین سے
أُفٍّۢ uffin اف
لَّكُمَآ lakumā تم دونوں کے لیے
أَتَعِدَانِنِىٓ ataʿidāninī کیا تم مجھے خوف دلاتے ہو
أَنْ an کہ
أُخْرَجَ ukh'raja میں نکالا جاؤں گا
وَقَدْ waqad حالانکہ تحقیق
خَلَتِ khalati گزر چکیں
ٱلْقُرُونُ l-qurūnu نسلیں
مِن min سے
قَبْلِى qablī مجھ سے پہلے
وَهُمَا wahumā اور وہ دونوں
يَسْتَغِيثَانِ yastaghīthāni فریاد کرتے ہوئے کہتے ہیں (اپنے بیٹے کو)
ٱللَّهَ l-laha اللہ سے
وَيْلَكَ waylaka تیرا برا ہو
ءَامِنْ āmin ایمان لے آ
إِنَّ inna بیشک
وَعْدَ waʿda وعدہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
حَقٌّۭ ḥaqqun سچا ہے
فَيَقُولُ fayaqūlu تو وہ کہتا ہے
مَا mā نہیں
هَـٰذَآ hādhā یہ
إِلَّآ illā مگر
أَسَـٰطِيرُ asāṭīru کہانیاں ہیں
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کی

آیت 18 - سورہ الأحقاف: 17 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ ٱلْقَوْلُ فِىٓ أُمَمٍۢ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ خَـٰسِرِينَ

یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں جنوں اور انسانوں کی (دوسری) اُمتوں میں سے جو ان سے پہلے گزر چکیں عذاب کا وعدہ متحقق ہوگیا۔ بےشک وہ نقصان اٹھانے والے تھے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
حَقَّ ḥaqqa حق ہوگئی
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلْقَوْلُ l-qawlu بات
فِىٓ fī میں
أُمَمٍۢ umamin گروہوں
قَدْ qad تحقیق
خَلَتْ khalat گزر چکے
مِن min سے
قَبْلِهِم qablihim ان سے پہلے
مِّنَ mina سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں
وَٱلْإِنسِ ۖ wal-insi اور انسانوں میں (سے)
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
خَـٰسِرِينَ khāsirīna خسارہ پانے والے

آیت 19 - سورہ الأحقاف: 9 الفاظ

وَلِكُلٍّۢ دَرَجَـٰتٌۭ مِّمَّا عَمِلُوا۟ ۖ وَلِيُوَفِّيَهُمْ أَعْمَـٰلَهُمْ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے

وَلِكُلٍّۢ walikullin اور واسطے ہر ایک کے
دَرَجَـٰتٌۭ darajātun درجے ہیں
مِّمَّا mimmā اس میں سے جو
عَمِلُوا۟ ۖ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَلِيُوَفِّيَهُمْ waliyuwaffiyahum اور تاکہ پورا پورا بدلہ دے ان کو
أَعْمَـٰلَهُمْ aʿmālahum ان کے اعمال کا
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُظْلَمُونَ yuẓ'lamūna ظلم کیے جائیں گے

آیت 20 - سورہ الأحقاف: 27 الفاظ

وَيَوْمَ يُعْرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ عَلَى ٱلنَّارِ أَذْهَبْتُمْ طَيِّبَـٰتِكُمْ فِى حَيَاتِكُمُ ٱلدُّنْيَا وَٱسْتَمْتَعْتُم بِهَا فَٱلْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ ٱلْهُونِ بِمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَفْسُقُونَ

اور جس دن کافر دوزخ کے سامنے کئے جائیں گے (تو کہا جائے گا کہ) تم اپنی دنیا کی زندگی میں لذتیں حاصل کرچکے اور ان سے متمتع ہوچکے سو آج تم کو ذلت کا عذاب ہے، (یہ) اس کی سزا (ہے) کہ تم زمین میں ناحق غرور کیا کرتے تھے۔ اور اس کی بدکرداری کرتے تھے

وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُعْرَضُ yuʿ'raḍu پیش کیے جائیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
عَلَى ʿalā پر
ٱلنَّارِ l-nāri آگ (پر)
أَذْهَبْتُمْ adhhabtum (کہا جائے گا) لے گئے تم
طَيِّبَـٰتِكُمْ ṭayyibātikum اپنی نعمتیں
فِى fī میں
حَيَاتِكُمُ ḥayātikumu اپنی زندگی میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَٱسْتَمْتَعْتُم wa-is'tamtaʿtum اور فائدہ اٹھا لیا تم نے
بِهَا bihā ساتھ ان کے
فَٱلْيَوْمَ fal-yawma تو آج کے دن
تُجْزَوْنَ tuj'zawna تم جزا دیئے جاؤ گے
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
ٱلْهُونِ l-hūni رسوائی کا
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَسْتَكْبِرُونَ tastakbirūna تم تکبر کرتے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
بِغَيْرِ bighayri نا
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق
وَبِمَا wabimā اور بوجہ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَفْسُقُونَ tafsuqūna تم نافرمانی کرتے

آیت 21 - سورہ الأحقاف: 25 الفاظ

۞ وَٱذْكُرْ أَخَا عَادٍ إِذْ أَنذَرَ قَوْمَهُۥ بِٱلْأَحْقَافِ وَقَدْ خَلَتِ ٱلنُّذُرُ مِنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِۦٓ أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّا ٱللَّهَ إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ

اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے

۞ وَٱذْكُرْ wa-udh'kur اور ذکر کیجیے
أَخَا akhā بھائی کا
عَادٍ ʿādin عاد کے
إِذْ idh جب
أَنذَرَ andhara اس نے خبردار کیا
قَوْمَهُۥ qawmahu اپنی قوم کو
بِٱلْأَحْقَافِ bil-aḥqāfi احقاف میں
وَقَدْ waqad اور تحقیق
خَلَتِ khalati گزر چکے تھے
ٱلنُّذُرُ l-nudhuru خبردار کرنے والے
مِنۢ min سے
بَيْنِ bayni
يَدَيْهِ yadayhi اس سے پہلے۔ اس کے آگے
وَمِنْ wamin اور سے
خَلْفِهِۦٓ khalfihi اور اس کے پیچھے
أَلَّا allā کہ نہ
تَعْبُدُوٓا۟ taʿbudū تم عبادت کرو
إِلَّا illā مگر
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَخَافُ akhāfu میں ڈرتا ہوں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
عَذَابَ ʿadhāba عذاب سے
يَوْمٍ yawmin دن کے
عَظِيمٍۢ ʿaẓīmin بڑے

آیت 22 - سورہ الأحقاف: 12 الفاظ

قَالُوٓا۟ أَجِئْتَنَا لِتَأْفِكَنَا عَنْ ءَالِهَتِنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَآ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو ہمارے معبودوں سے پھیر دو۔ اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو اسے ہم پر لے آؤ

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَجِئْتَنَا aji'tanā کیا تو آیا ہے ہمارے پاس
لِتَأْفِكَنَا litafikanā تاکہ تو برگشتہ کردے ہم کو۔ پھیر دے ہم کو
عَنْ ʿan سے
ءَالِهَتِنَا ālihatinā ہمارے الہوں سے
فَأْتِنَا fatinā پس لے آ ہمارے پاس
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
تَعِدُنَآ taʿidunā تو ڈراتا ہے ہم کو
إِن in اگر
كُنتَ kunta ہے تو
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں (سے)

آیت 23 - سورہ الأحقاف: 13 الفاظ

قَالَ إِنَّمَا ٱلْعِلْمُ عِندَ ٱللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرْسِلْتُ بِهِۦ وَلَـٰكِنِّىٓ أَرَىٰكُمْ قَوْمًۭا تَجْهَلُونَ

(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو

قَالَ qāla اس نے کہا
إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلْعِلْمُ l-ʿil'mu علم
عِندَ ʿinda پاس ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَأُبَلِّغُكُم wa-uballighukum اور میں پہنچا رہا ہوں تم کو
مَّآ mā وہ جو
أُرْسِلْتُ ur'sil'tu میں بھیجا گیا
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
وَلَـٰكِنِّىٓ walākinnī لیکن میں
أَرَىٰكُمْ arākum دیکھتا ہوں تم کو
قَوْمًۭا qawman ایک قوم
تَجْهَلُونَ tajhalūna تم جہالت برت رہے ہو

آیت 24 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

فَلَمَّا رَأَوْهُ عَارِضًۭا مُّسْتَقْبِلَ أَوْدِيَتِهِمْ قَالُوا۟ هَـٰذَا عَارِضٌۭ مُّمْطِرُنَا ۚ بَلْ هُوَ مَا ٱسْتَعْجَلْتُم بِهِۦ ۖ رِيحٌۭ فِيهَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

پھر جب انہوں نے اس (عذاب کو) دیکھا کہ بادل (کی صورت میں) ان کے میدانوں کی طرف آرہا ہے تو کہنے لگے یہ تو بادل ہے جو ہم پر برس کر رہے گا۔ (نہیں) بلکہ (یہ) وہ چیز ہے جس کے لئے تم جلدی کرتے تھے یعنی آندھی جس میں درد دینے والا عذاب بھرا ہوا ہے

فَلَمَّا falammā تو جب
رَأَوْهُ ra-awhu انہوں نے دیکھا
عَارِضًۭا ʿāriḍan اس بادل کو
مُّسْتَقْبِلَ mus'taqbila آنے والا
أَوْدِيَتِهِمْ awdiyatihim ان کی وادیوں کو
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
هَـٰذَا hādhā یہ
عَارِضٌۭ ʿāriḍun بادل ہے
مُّمْطِرُنَا ۚ mum'ṭirunā مینہ برسانے والا ہے ہم کو
بَلْ bal نہیں بلکہ
هُوَ huwa وہ
مَا mā وہ ہے جس کی
ٱسْتَعْجَلْتُم is'taʿjaltum تم جلدی مچا رہے ہو
بِهِۦ ۖ bihi ساتھ اس کے
رِيحٌۭ rīḥun ایک ہوا ہے
فِيهَا fīhā اس میں
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 25 - سورہ الأحقاف: 14 الفاظ

تُدَمِّرُ كُلَّ شَىْءٍۭ بِأَمْرِ رَبِّهَا فَأَصْبَحُوا۟ لَا يُرَىٰٓ إِلَّا مَسَـٰكِنُهُمْ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْقَوْمَ ٱلْمُجْرِمِينَ

ہر چیز کو اپنے پروردگار کے حکم سے تباہ کئے دیتی ہے تو وہ ایسے ہوگئے کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا۔ گنہگار لوگوں کو ہم اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں

تُدَمِّرُ tudammiru ہلاک کرتی ہے
كُلَّ kulla ہر
شَىْءٍۭ shayin چیز کو
بِأَمْرِ bi-amri حکم سے
رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کے
فَأَصْبَحُوا۟ fa-aṣbaḥū پھر وہ ہوگئے
لَا lā نہ
يُرَىٰٓ yurā دکھائی دیتے تھے
إِلَّا illā مگر
مَسَـٰكِنُهُمْ ۚ masākinuhum ان کے گھر
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
نَجْزِى najzī ہم بدلہ دیا کرتے ہیں
ٱلْقَوْمَ l-qawma قوم کو
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرم

آیت 26 - سورہ الأحقاف: 32 الفاظ

وَلَقَدْ مَكَّنَّـٰهُمْ فِيمَآ إِن مَّكَّنَّـٰكُمْ فِيهِ وَجَعَلْنَا لَهُمْ سَمْعًۭا وَأَبْصَـٰرًۭا وَأَفْـِٔدَةًۭ فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُمْ سَمْعُهُمْ وَلَآ أَبْصَـٰرُهُمْ وَلَآ أَفْـِٔدَتُهُم مِّن شَىْءٍ إِذْ كَانُوا۟ يَجْحَدُونَ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور ہم نے ان کو ایسے مقدور دیئے تھے جو تم لوگوں کو نہیں دیئے اور انہیں کان اور آنکھیں اور دل دیئے تھے۔ تو جب کہ وہ خدا کی آیتوں سے انکار کرتے تھے تو نہ تو ان کے کان ہی ان کے کچھ کام آسکے اور نہ آنکھیں اور نہ دل۔ اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آ گھیرا

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
مَكَّنَّـٰهُمْ makkannāhum بسایا ہم نے ان کو
فِيمَآ fīmā اس میں جو
إِن in نہیں
مَّكَّنَّـٰكُمْ makkannākum بسایا ہم نے تم کو
فِيهِ fīhi اس میں
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سَمْعًۭا samʿan کان
وَأَبْصَـٰرًۭا wa-abṣāran اور آنکھیں
وَأَفْـِٔدَةًۭ wa-afidatan اور دل
فَمَآ famā تو نہ
أَغْنَىٰ aghnā کام آئے
عَنْهُمْ ʿanhum ان کو
سَمْعُهُمْ samʿuhum ان کے کان
وَلَآ walā اور نہ
أَبْصَـٰرُهُمْ abṣāruhum ان کی نگاہیں۔ آنکھیں
وَلَآ walā اور نہ
أَفْـِٔدَتُهُم afidatuhum ان کے دل
مِّن min کچھ
شَىْءٍ shayin بھی
إِذْ idh جب
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَجْحَدُونَ yajḥadūna وہ انکار کرتے
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَحَاقَ waḥāqa اور گھیر لیا
بِهِم bihim ان کو
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna وہ مذاق اڑاتے

آیت 27 - سورہ الأحقاف: 10 الفاظ

وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُم مِّنَ ٱلْقُرَىٰ وَصَرَّفْنَا ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ اور بار بار (اپنی) نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَهْلَكْنَا ahlaknā ہلاک کردیا ہم نے
مَا mā جو
حَوْلَكُم ḥawlakum تمہارے آس پاس ہے
مِّنَ mina سے
ٱلْقُرَىٰ l-qurā بستیوں میں (سے)
وَصَرَّفْنَا waṣarrafnā اور پھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti آیات کو
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna وہ لوٹ آئیں

آیت 28 - سورہ الأحقاف: 17 الفاظ

فَلَوْلَا نَصَرَهُمُ ٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ قُرْبَانًا ءَالِهَةًۢ ۖ بَلْ ضَلُّوا۟ عَنْهُمْ ۚ وَذَٰلِكَ إِفْكُهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَفْتَرُونَ

تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ افتراء کیا کرتے تھے

فَلَوْلَا falawlā تو کیوں نہ
نَصَرَهُمُ naṣarahumu مدد کی ان کی
ٱلَّذِينَ alladhīna ان ہستیوں نے
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū جن کو پکڑا انہوں نے
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
قُرْبَانًا qur'bānan تقرب کے لیے
ءَالِهَةًۢ ۖ ālihatan الہ۔ معبود
بَلْ bal بلکہ
ضَلُّوا۟ ḍallū وہ کھو گئے
عَنْهُمْ ۚ ʿanhum ان سے
وَذَٰلِكَ wadhālika اور یہ
إِفْكُهُمْ if'kuhum ان کا جھوٹ تھا
وَمَا wamā اور جو کچھ
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَفْتَرُونَ yaftarūna وہ گھڑا کرتے

آیت 29 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

وَإِذْ صَرَفْنَآ إِلَيْكَ نَفَرًۭا مِّنَ ٱلْجِنِّ يَسْتَمِعُونَ ٱلْقُرْءَانَ فَلَمَّا حَضَرُوهُ قَالُوٓا۟ أَنصِتُوا۟ ۖ فَلَمَّا قُضِىَ وَلَّوْا۟ إِلَىٰ قَوْمِهِم مُّنذِرِينَ

اور جب ہم نے جنوں میں سے کئی شخص تمہاری طرف متوجہ کئے کہ قرآن سنیں۔ تو جب وہ اس کے پاس آئے تو (آپس میں) کہنے لگے کہ خاموش رہو۔ جب (پڑھنا) تمام ہوا تو اپنی برادری کے لوگوں میں واپس گئے کہ (ان کو) نصیحت کریں

وَإِذْ wa-idh اور جب
صَرَفْنَآ ṣarafnā پھیر لائے ہم
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
نَفَرًۭا nafaran ایک گروہ
مِّنَ mina سے
ٱلْجِنِّ l-jini جنوں میں سے
يَسْتَمِعُونَ yastamiʿūna جو غور سے سن رہے تھے
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن
فَلَمَّا falammā پھر جب
حَضَرُوهُ ḥaḍarūhu وہ حاضر ہوئے آپ کے پاس۔ اس کے پاس
قَالُوٓا۟ qālū کہنے لگے
أَنصِتُوا۟ ۖ anṣitū چپ ہوجاؤ
فَلَمَّا falammā تو جب
قُضِىَ quḍiya پورا کر دیا گیا۔پڑھ لیا گیا
وَلَّوْا۟ wallaw پھرگئے
إِلَىٰ ilā طرف
قَوْمِهِم qawmihim اپنی قوم کی
مُّنذِرِينَ mundhirīna خبردار کرنے والے بن

آیت 30 - سورہ الأحقاف: 19 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰقَوْمَنَآ إِنَّا سَمِعْنَا كِتَـٰبًا أُنزِلَ مِنۢ بَعْدِ مُوسَىٰ مُصَدِّقًۭا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ يَهْدِىٓ إِلَى ٱلْحَقِّ وَإِلَىٰ طَرِيقٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

کہنے لگے کہ اے قوم! ہم نے ایک کتاب سنی ہے جو موسیٰ کے بعد نازل ہوئی ہے۔ جو (کتابیں) اس سے پہلے (نازل ہوئی) ہیں ان کی تصدیق کرتی ہے (اور) سچا (دین) اور سیدھا رستہ بتاتی ہے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰقَوْمَنَآ yāqawmanā اے ہماری قوم
إِنَّا innā بیشک ہم نے
سَمِعْنَا samiʿ'nā سنی ہم نے
كِتَـٰبًا kitāban ایک کتاب
أُنزِلَ unzila اتاری گئی
مِنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
مُوسَىٰ mūsā موسیٰ کے
مُصَدِّقًۭا muṣaddiqan تصدیق کرنے والی
لِّمَا limā واسطے اس کے جو
بَيْنَ bayna درمیان
يَدَيْهِ yadayhi اس کے دونوں ہاتھوں کے۔ جو اس سے پہلے ہے
يَهْدِىٓ yahdī ہدایت دیتی ہے
إِلَى ilā طرف
ٱلْحَقِّ l-ḥaqi حق کی
وَإِلَىٰ wa-ilā اور طرف
طَرِيقٍۢ ṭarīqin راستے کے
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin سیدھے

آیت 31 - سورہ الأحقاف: 14 الفاظ

يَـٰقَوْمَنَآ أَجِيبُوا۟ دَاعِىَ ٱللَّهِ وَءَامِنُوا۟ بِهِۦ يَغْفِرْ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُجِرْكُم مِّنْ عَذَابٍ أَلِيمٍۢ

اے قوم! خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول کرو اور اس پر ایمان لاؤ۔ خدا تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہیں دکھ دینے والے عذاب سے پناہ میں رکھے گا

يَـٰقَوْمَنَآ yāqawmanā اے ہماری قوم
أَجِيبُوا۟ ajībū جواب دو ۔ دعوت قبول کرو
دَاعِىَ dāʿiya داعی کی۔ طرف بلانے والے کی
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَءَامِنُوا۟ waāminū اور ایمان لے آؤ
بِهِۦ bihi اس کے ساتھ
يَغْفِرْ yaghfir بخش دے گا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min سے
ذُنُوبِكُمْ dhunūbikum تمہارے گناہوں میں سے
وَيُجِرْكُم wayujir'kum اور پناہ دے گا تم کو۔ بچالے گا تم کو
مِّنْ min سے
عَذَابٍ ʿadhābin عذاب (سے)
أَلِيمٍۢ alīmin دردناک

آیت 32 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

وَمَن لَّا يُجِبْ دَاعِىَ ٱللَّهِ فَلَيْسَ بِمُعْجِزٍۢ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَيْسَ لَهُۥ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءُ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ

اور جو شخص خدا کی طرف بلانے والے کی بات قبول نہ کرے گا تو وہ زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکے گا اور نہ اس کے سوا اس کے حمایتی ہوں گے۔ یہ لوگ صریح گمراہی میں ہیں

وَمَن waman اور جو
لَّا lā نہ
يُجِبْ yujib جواب دے
دَاعِىَ dāʿiya داعی کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
فَلَيْسَ falaysa تو نہیں ہے
بِمُعْجِزٍۢ bimuʿ'jizin عاجز کرنے والا
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں)
وَلَيْسَ walaysa اور نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
أَوْلِيَآءُ ۚ awliyāu کوئی حامی و مددگار
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی (میں) ہیں
مُّبِينٍ mubīnin کھلی

آیت 33 - سورہ الأحقاف: 22 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّ ٱللَّهَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَلَمْ يَعْىَ بِخَلْقِهِنَّ بِقَـٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْـِۧىَ ٱلْمَوْتَىٰ ۚ بَلَىٰٓ إِنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

أَوَلَمْ awalam کیا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw انہوں نے دیکھا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
خَلَقَ khalaqa جس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
وَلَمْ walam اور نہیں
يَعْىَ yaʿya تھکا
بِخَلْقِهِنَّ bikhalqihinna ساتھ ان کی تخلیق کے
بِقَـٰدِرٍ biqādirin قادر ہے
عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
يُحْـِۧىَ yuḥ'yiya وہ زندہ کرے
ٱلْمَوْتَىٰ ۚ l-mawtā مردوں کو
بَلَىٰٓ balā کیوں نہیں
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 34 - سورہ الأحقاف: 18 الفاظ

وَيَوْمَ يُعْرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ عَلَى ٱلنَّارِ أَلَيْسَ هَـٰذَا بِٱلْحَقِّ ۖ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَرَبِّنَا ۚ قَالَ فَذُوقُوا۟ ٱلْعَذَابَ بِمَا كُنتُمْ تَكْفُرُونَ

اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو

وَيَوْمَ wayawma اور جس دن
يُعْرَضُ yuʿ'raḍu پیش کیے جائیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
عَلَى ʿalā پر
ٱلنَّارِ l-nāri آگ (پر)
أَلَيْسَ alaysa (اس وقت پوچھا جائے گا)کیا نہیں ہے
هَـٰذَا hādhā یہ
بِٱلْحَقِّ ۖ bil-ḥaqi حق
قَالُوا۟ qālū وہ کہیں گے
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
وَرَبِّنَا ۚ warabbinā قسم ہے ہمارے رب کی
قَالَ qāla فرمائے گا
فَذُوقُوا۟ fadhūqū پس چکھو
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَكْفُرُونَ takfurūna تم کفر کرتے

آیت 35 - سورہ الأحقاف: 27 الفاظ

فَٱصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُو۟لُوا۟ ٱلْعَزْمِ مِنَ ٱلرُّسُلِ وَلَا تَسْتَعْجِل لَّهُمْ ۚ كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَ مَا يُوعَدُونَ لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا سَاعَةًۭ مِّن نَّهَارٍۭ ۚ بَلَـٰغٌۭ ۚ فَهَلْ يُهْلَكُ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْفَـٰسِقُونَ

پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے

فَٱصْبِرْ fa-iṣ'bir پس صبر کرو
كَمَا kamā جیسا کہ
صَبَرَ ṣabara صبر کیا
أُو۟لُوا۟ ulū والوں نے
ٱلْعَزْمِ l-ʿazmi ہمت (والوں نے)
مِنَ mina سے
ٱلرُّسُلِ l-rusuli رسولوں میں (سے)
وَلَا walā اور نہ
تَسْتَعْجِل tastaʿjil تم جلدی کرو
لَّهُمْ ۚ lahum ان کے لیے
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
يَوْمَ yawma جس دن
يَرَوْنَ yarawna وہ دیکھیں گے
مَا mā اسے جو
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ وعدہ دیئے جاتے ہیں
لَمْ lam نہیں
يَلْبَثُوٓا۟ yalbathū وہ ٹھہریں گے
إِلَّا illā مگر
سَاعَةًۭ sāʿatan ایک گھڑی
مِّن min سے
نَّهَارٍۭ ۚ nahārin دن میں (سے)
بَلَـٰغٌۭ ۚ balāghun پیغام پہنچانا ہے
فَهَلْ fahal تو نہیں
يُهْلَكُ yuh'laku ہلاک کی جائے گی
إِلَّا illā مگر
ٱلْقَوْمُ l-qawmu قوم
ٱلْفَـٰسِقُونَ l-fāsiqūna فاسق

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود