الأحزاب (الأحزاب) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 73 آیات، 1,287 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
1,287 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الأحزاب عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
خدا نے کسی آدمی کے پہلو میں دو دل نہیں بنائے۔ اور نہ تمہاری عورتوں کو جن کو تم ماں کہہ بیٹھتے ہو تمہاری ماں بنایا اور نہ تمہارے لے پالکوں کو تمہارے بیٹے بنایا۔ یہ سب تمہارے منہ کی باتیں ہیں۔ اور خدا تو سچی بات فرماتا ہے اور وہی سیدھا رستہ دکھاتا ہے
مَّاmāنہیں
جَعَلَjaʿalaبنائے
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
لِرَجُلٍۢlirajulinکسی شخص کے لیے
مِّنminمیں سے
قَلْبَيْنِqalbayniدو دلوں
فِىfīمیں
جَوْفِهِۦ ۚjawfihiاس کے پیٹ
وَمَاwamāاور نہیں
جَعَلَjaʿalaاس نے بنائیں
أَزْوَٰجَكُمُazwājakumuتمہاری بیویاں
ٱلَّـٰٓـِٔىallāīوہ جو
تُظَـٰهِرُونَtuẓāhirūnaتم ظہار کرتے ہو
مِنْهُنَّmin'hunnaان سے
أُمَّهَـٰتِكُمْ ۚummahātikumمائیں تمہاری
وَمَاwamāاور نہیں
جَعَلَjaʿalaبنایا
أَدْعِيَآءَكُمْadʿiyāakumتمہارے منہ بولے بیٹوں کو
أَبْنَآءَكُمْ ۚabnāakumبیٹے تمہارے
ذَٰلِكُمْdhālikumیہ
قَوْلُكُمqawlukumبات ہے تمہاری
بِأَفْوَٰهِكُمْ ۖbi-afwāhikumساتھ تمہارے مونہوں کے
مومنو! لےپالکوں کو اُن کے (اصلی) باپوں کے نام سے پکارا کرو۔ کہ خدا کے نزدیک یہی بات درست ہے۔ اگر تم کو اُن کے باپوں کے نام معلوم نہ ہوں تو دین میں وہ تمہارے بھائی اور دوست ہیں اور جو بات تم سے غلطی سے ہوگئی ہو اس میں تم پر کچھ گناہ نہیں۔ لیکن جو قصد دلی سے کرو (اس پر مواخذہ ہے) اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
پیغمبر مومنوں پر اُن کی جانوں سے بھی زیادہ حق رکھتے ہیں اور پیغمبر کی بیویاں اُن کی مائیں ہیں۔ اور رشتہ دار آپس میں کتاب الله کے رُو سے مسلمانوں اور مہاجروں سے ایک دوسرے (کے ترکے) کے زیادہ حقدار ہیں۔ مگر یہ کہ تم اپنے دوستوں سے احسان کرنا چاہو۔ (تو اور بات ہے) ۔ یہ حکم کتاب یعنی (قرآن) میں لکھ دیا گیا ہے
ٱلنَّبِىُّal-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
أَوْلَىٰawlāقریب تر ہیں
بِٱلْمُؤْمِنِينَbil-mu'minīnaمومنوں کے
مِنْminسے (بڑھ کر)
أَنفُسِهِمْ ۖanfusihimان کے نفسوں
وَأَزْوَٰجُهُۥٓwa-azwājuhuاور آپ کی بیویاں
أُمَّهَـٰتُهُمْ ۗummahātuhumان کی مائیں ہیں
وَأُو۟لُوا۟wa-ulūاور(رشتہ دار)
ٱلْأَرْحَامِl-arḥāmiرحم والے
بَعْضُهُمْbaʿḍuhumان میں سے بعض
أَوْلَىٰawlāنزدیک تر ہیں
بِبَعْضٍۢbibaʿḍinبعض کے
فِىfīمیں
كِتَـٰبِkitābiکتاب
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
مِنَminaمیں سے
ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومنوں
وَٱلْمُهَـٰجِرِينَwal-muhājirīnaاور مہاجرین میں سے
مومنو خدا کی اُس مہربانی کو یاد کرو جو (اُس نے) تم پر (اُس وقت کی) جب فوجیں تم پر (حملہ کرنے کو) آئیں۔ تو ہم نے اُن پر ہوا بھیجی اور ایسے لشکر (نازل کئے) جن کو تم دیکھ نہیں سکتے تھے۔ اور جو کام تم کرتے ہو خدا اُن کو دیکھ رہا ہے
جب وہ تمہارے اُوپر اور نیچے کی طرف سے تم پر چڑھ آئے اور جب آنکھیں پھر گئیں اور دل (مارے دہشت کے) گلوں تک پہنچ گئے اور تم خدا کی نسبت طرح طرح کے گمان کرنے لگے
اور جب اُن میں سے ایک جماعت کہتی تھی کہ اے اہل مدینہ (یہاں) تمہارے ٹھہرنے کا مقام نہیں تو لوٹ چلو۔ اور ایک گروہ ان میں سے پیغمبر سے اجازت مانگنے اور کہنے لگا کہ ہمارے گھر کھلے پڑے ہیں حالانکہ وہ کھلے نہیں تھے۔ وہ تو صرف بھاگنا چاہتے تھے
وَإِذْwa-idhاور جب
قَالَتqālatکہا تھا
طَّآئِفَةٌۭṭāifatunایک گروہ نے
مِّنْهُمْmin'humان میں سے
يَـٰٓأَهْلَyāahlaاے اہل
يَثْرِبَyathribaیثرب
لَاlāنہیں
مُقَامَmuqāmaکھڑے ہونے کی جگہ
لَكُمْlakumتمہارے لیے
فَٱرْجِعُوا۟ ۚfa-ir'jiʿūپس پلٹ چلو۔ لوٹ چلو
وَيَسْتَـْٔذِنُwayastadhinuاور اجازت مانگ رہا تھا
فَرِيقٌۭfarīqunایک گروہ
مِّنْهُمُmin'humuان میں سے
ٱلنَّبِىَّl-nabiyaنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے
کہہ دو کہ اگر خدا تمہارے ساتھ برائی کا ارادہ کرے تو کون تم کو اس سے بچا سکتا ہے یا اگر تم پر مہربانی کرنی چاہے تو (کون اس کو ہٹا سکتا ہے) اور یہ لوگ خدا کے سوا کسی کو نہ اپنا دوست پائیں گے اور نہ مددگار
(یہ اس لئے کہ) تمہارے بارے میں بخل کرتے ہیں۔ پھر جب ڈر (کا وقت) آئے تو تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف دیکھ رہے ہیں (اور) اُن کی آنکھیں (اسی طرح) پھر رہی ہیں جیسے کسی کو موت سے غشی آرہی ہو۔ پھر جب خوف جاتا رہے تو تیز زبانوں کے ساتھ تمہارے بارے میں زبان درازی کریں اور مال میں بخل کریں۔ یہ لوگ (حقیقت میں) ایمان لائے ہی نہ تھے تو خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے۔ اور یہ خدا کو آسان تھا
(خوف کے سبب) خیال کرتے ہیں کہ فوجیں نہیں گئیں۔ اور اگر لشکر آجائیں تو تمنا کریں کہ (کاش) گنواروں میں جا رہیں (اور) تمہاری خبر پوچھا کریں۔ اور اگر تمہارے درمیان ہوں تو لڑائی نہ کریں مگر کم
اور جب مومنوں نے (کافروں کے) لشکر کو دیکھا تو کہنے لگے یہ وہی ہے جس کا خدا اور اس کے پیغمبر نے ہم سے وعدہ کیا تھا اور خدا اور اس کے پیغمبر نے سچ کہا تھا۔ اور اس سے ان کا ایمان اور اطاعت اور زیادہ ہوگئی
وَلَمَّاwalammāاور جب
رَءَاraāدیکھا
ٱلْمُؤْمِنُونَl-mu'minūnaمومنوں نے
ٱلْأَحْزَابَl-aḥzābaگروہوں کو
قَالُوا۟qālūکہنے لگے
هَـٰذَاhādhāیہ ہے وہ
مَاmāجو
وَعَدَنَاwaʿadanāوعدہ کیا ہم سے
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
وَرَسُولُهُۥwarasūluhuاور اس کے رسول نے
وَصَدَقَwaṣadaqaاور سچ فرمایا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
وَرَسُولُهُۥ ۚwarasūluhuاور اس کے رسول نے
وَمَاwamāاور نہیں
زَادَهُمْzādahumبڑھایا ان کو
إِلَّآillāمگر
إِيمَـٰنًۭاīmānanایمان میں
وَتَسْلِيمًۭاwataslīmanاور سپرد کردینے میں۔ سپردگی میں۔ سونپ دینے میں
مومنوں میں کتنے ہی ایسے شخص ہیں کہ جو اقرار اُنہوں نے خدا سے کیا تھا اس کو سچ کر دکھایا۔ تو ان میں بعض ایسے ہیں جو اپنی نذر سے فارغ ہوگئے اور بعض ایسے ہیں کہ انتظار کر رہے ہیں اور اُنہوں نے (اپنے قول کو) ذرا بھی نہیں بدلا
اور جو کافر تھے اُن کو خدا نے پھیر دیا وہ اپنے غصے میں (بھرے ہوئے تھے) کچھ بھلائی حاصل نہ کر سکے۔ اور خدا مومنوں کو لڑائی کے بارے میں کافی ہوا۔ اور خدا طاقتور (اور) زبردست ہے
اور اہل کتاب میں سے جنہوں نے اُن کی مدد کی تھی اُن کو اُن کے قلعوں سے اُتار دیا اور اُن کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ تو کتنوں کو تم قتل کر دیتے تھے اور کتنوں کو قید کرلیتے تھے
اور اُن کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنا دیا۔ اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
وَأَوْرَثَكُمْwa-awrathakumاور اس نے و ارث بنادیا تم کو
اور اگر تم خدا اور اس کے پیغمبر اور عاقبت کے گھر (یعنی بہشت) کی طلبگار ہو تو تم میں جو نیکوکاری کرنے والی ہیں اُن کے لئے خدا نے اجر عظیم تیار کر رکھا ہے
وَإِنwa-inاور اگر
كُنتُنَّkuntunnaہو تم
تُرِدْنَturid'naتم چاہتی ہو
ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
وَرَسُولَهُۥwarasūlahuاور اس کے رسول کو
وَٱلدَّارَwal-dāraاور گھر کو
ٱلْـَٔاخِرَةَl-ākhirataآخرت کے
فَإِنَّfa-innaتو بیشک
ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
أَعَدَّaʿaddaاس نے تیار کیا ہے
لِلْمُحْسِنَـٰتِlil'muḥ'sinātiنیکو کار عورتوں کے لیے
اے پیغمبر کی بیویو تم میں سے جو کوئی صریح ناشائستہ (الفاظ کہہ کر رسول الله کو ایذا دینے کی) حرکت کرے گی۔ اس کو دونی سزا دی جائے گی۔ اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے
اے پیغمبر کی بیویو تم اور عورتوں کی طرح نہیں ہو۔ اگر تم پرہیزگار رہنا چاہتی ہو تو کسی (اجنبی شخص سے) نرم نرم باتیں نہ کیا کرو تاکہ وہ شخص جس کے دل میں کسی طرح کا مرض ہے کوئی امید (نہ) پیدا کرے۔ اور ان دستور کے مطابق بات کیا کرو
يَـٰنِسَآءَyānisāaاے بیویو
ٱلنَّبِىِّl-nabiyiنبی کی
لَسْتُنَّlastunnaنہیں ہو تم
كَأَحَدٍۢka-aḥadinمانند کسی ایک
مِّنَminaسے
ٱلنِّسَآءِ ۚl-nisāiعام کے عورتوں میں سے
إِنِiniاگر
ٱتَّقَيْتُنَّittaqaytunnaتم نے تقوی اختیار کیا
فَلَاfalāتو نہ
تَخْضَعْنَtakhḍaʿnaتم نرمی کرنا
بِٱلْقَوْلِbil-qawliبات میں
فَيَطْمَعَfayaṭmaʿaورنہ طمع رکھ بیٹھے گا
ٱلَّذِىalladhīوہ شخص
فِىfīمیں
قَلْبِهِۦqalbihiجس کے دل میں
مَرَضٌۭmaraḍunکوئی بیماری ہے
وَقُلْنَwaqul'naاور کہو
قَوْلًۭاqawlanبات
مَّعْرُوفًۭاmaʿrūfanمعروف۔ نیکی کی۔ قاعدے کی۔ بھلی
اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو اور جس طرح (پہلے) جاہلیت (کے دنوں) میں اظہار تجمل کرتی تھیں اس طرح زینت نہ دکھاؤ۔ اور نماز پڑھتی رہو اور زکوٰة دیتی رہو اور خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرتی رہو۔ اے (پیغمبر کے) اہل بیت خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کا میل کچیل) دور کردے اور تمہیں بالکل پاک صاف کردے
(جو لوگ خدا کے آگے سر اطاعت خم کرنے والے ہیں یعنی) مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور مومن مرد اور مومن عورتیں اور فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں اور راست باز مرد اور راست باز عورتیں اور صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور فروتنی کرنے والے مرد اور فروتنی کرنے والی عورتیں اور خیرات کرنے والے مرد اور اور خیرات کرنے والی عورتیں اور روزے رکھنے والے مرد اور روزے رکھنے والی عورتیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے مرد اور حفاظت کرنے والی عورتیں اور خدا کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور کثرت سے یاد کرنے والی عورتیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لئے خدا نے بخشش اور اجر عظیم تیار کر رکھا ہے
اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو حق نہیں ہے کہ جب خدا اور اس کا رسول کوئی امر مقرر کردیں تو وہ اس کام میں اپنا بھی کچھ اختیار سمجھیں۔ اور جو کوئی خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے وہ صریح گمراہ ہوگیا
اور جب تم اس شخص سے جس پر خدا نے احسان کیا اور تم نے بھی احسان کیا (یہ) کہتے تھے کہ اپنی بیوی کو اپنے پاس رہنے دے اور خدا سے ڈر اور تم اپنے دل میں وہ بات پوشیدہ کرتے تھے جس کو خدا ظاہر کرنے والا تھا اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے۔ حالانکہ خدا ہی اس کا زیادہ مستحق ہے کہ اس سے ڈرو۔ پھر جب زید نے اس سے (کوئی) حاجت (متعلق) نہ رکھی (یعنی اس کو طلاق دے دی) تو ہم نے تم سے اس کا نکاح کردیا تاکہ مومنوں کے لئے ان کے منہ بولے بیٹوں کی بیویوں (کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے) میں جب وہ ان سے اپنی حاجت (متعلق) نہ رکھیں (یعنی طلاق دے دیں) کچھ تنگی نہ رہے۔ اور خدا کا حکم واقع ہو کر رہنے والا تھا
وَإِذْwa-idhاور جب
تَقُولُtaqūluتم کہہ رہے تھے
لِلَّذِىٓlilladhīاس شخص سے
أَنْعَمَanʿamaانعام کیا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
عَلَيْهِʿalayhiجس پر
وَأَنْعَمْتَwa-anʿamtaاور انعام کیا تو نے
عَلَيْهِʿalayhiاس پر
أَمْسِكْamsikروک رکھ
عَلَيْكَʿalaykaاپنے اوپر
زَوْجَكَzawjakaاپنی بیوی کو
وَٱتَّقِwa-ittaqiاور ڈرو
ٱللَّهَl-lahaاللہ سے
وَتُخْفِىwatukh'fīاور تم چھپائے ہوئے تھے
فِىfīمیں
نَفْسِكَnafsikaاپنے نفس میں۔ اپنے دل میں
مَاmāجو
ٱللَّهُl-lahuاللہ
مُبْدِيهِmub'dīhiظاہر کرنے ولا تھا اس کو
وَتَخْشَىwatakhshāاور تم ڈر رہے تھے
ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں سے
وَٱللَّهُwal-lahuحالانکہ اللہ
أَحَقُّaḥaqquزیادہ حق دار ہے
أَنanکہ
تَخْشَىٰهُ ۖtakhshāhuتم ڈرو اس سے
فَلَمَّاfalammāپھر جب
قَضَىٰqaḍāپورا کرچکا
زَيْدٌۭzaydunزید
مِّنْهَاmin'hāاس سے
وَطَرًۭاwaṭaranحاجت کو
زَوَّجْنَـٰكَهَاzawwajnākahāبیاہ دیا ہم نے آپ کو اس عورت سے
پیغمبر پر اس کام میں کچھ تنگی نہیں جو خدا نے ان کے لئے مقرر کردیا۔ اور جو لوگ پہلے گزر چکے ہیں ان میں بھی خدا کا یہی دستور رہا ہے۔ اور خدا کا حکم ٹھیر چکا ہے
محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے
مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوٓا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
إِذَاidhāجب
نَكَحْتُمُnakaḥtumuنکاح کرو تم
ٱلْمُؤْمِنَـٰتِl-mu'minātiمومن عورتوں سے
ثُمَّthummaپھر
طَلَّقْتُمُوهُنَّṭallaqtumūhunnaطلاق دو تم ان کو
مِنminسے
قَبْلِqabliاس سے پہلے
أَنanکہ
تَمَسُّوهُنَّtamassūhunnaتم چھوؤ ان کو
فَمَاfamāتو نہیں
لَكُمْlakumتمہارے لیے
عَلَيْهِنَّʿalayhinnaان پر۔ ان کے ذمہ
مِنْminکوئی
عِدَّةٍۢʿiddatinعدت
تَعْتَدُّونَهَا ۖtaʿtaddūnahāتم شمارو کرو اس کو۔ تم اس کی گنتی پوری کراؤ
اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِنَّآinnāبیشک
أَحْلَلْنَاaḥlalnāحلال کردیں ہم نے
لَكَlakaآپ کے لیے
أَزْوَٰجَكَazwājakaآپ کی بیویاں
ٱلَّـٰتِىٓallātīوہ جو
ءَاتَيْتَātaytaدیے آپ نے
أُجُورَهُنَّujūrahunnaان کے مہر
وَمَاwamāاور جن کے
مَلَكَتْmalakatمالک ہے
يَمِينُكَyamīnukaآپ کا دایاں ہاتھ
مِمَّآmimmāاس میں سے جو
أَفَآءَafāaلوٹایا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
عَلَيْكَʿalaykaآپ پر
وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
عَمِّكَʿammikaآپ کے چچا کی
وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
عَمَّـٰتِكَʿammātikaآپ کی پھوپھیوں کی
وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
خَالِكَkhālikaآپ کے ماموں کی
وَبَنَاتِwabanātiاور بیٹیاں
خَـٰلَـٰتِكَkhālātikaآپ کی خالاؤں کی
ٱلَّـٰتِىallātīوہ
هَاجَرْنَhājarnaجنہوں نے ہجرت کی
مَعَكَmaʿakaتیرے ساتھ
وَٱمْرَأَةًۭwa-im'ra-atanاور کوئی عورت
مُّؤْمِنَةًmu'minatanمومن
إِنinاگر
وَهَبَتْwahabatہبہ کردے
نَفْسَهَاnafsahāاپنے نفس کو
لِلنَّبِىِّlilnnabiyyiنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِنْinاگر
أَرَادَarādaارادہ کریں
ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
أَنanکہ
يَسْتَنكِحَهَاyastankiḥahāنکاح کرنا چاہیں اس سے
خَالِصَةًۭkhāliṣatanخالصتا
لَّكَlakaآپ کے لیے ہے
مِنminکے
دُونِdūniسوا
ٱلْمُؤْمِنِينَ ۗl-mu'minīnaمومنوں کے
قَدْqadتحقیق
عَلِمْنَاʿalim'nāجان لیا ہم نے
مَاmāجو
فَرَضْنَاfaraḍnāفرض کیا ہم نے
عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
فِىٓfīمعاملے میں
أَزْوَٰجِهِمْazwājihimان کی بیویوں کے (معاملے میں)
(اور تم کو یہ بھی اختیار ہے کہ) جس بیوی کو چاہو علیحدہ رکھو اور جسے چاہو اپنے پاس رکھو۔ اور جس کو تم نے علیحدہ کردیا ہو اگر اس کو پھر اپنے پاس طلب کرلو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ یہ (اجازت) اس لئے ہے کہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی رہیں اور وہ غمناک نہ ہوں اور جو کچھ تم ان کو دو۔ اسے لے کر سب خوش رہیں۔ اور جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے خدا اسے جانتا ہے۔ اور خدا جاننے والا اور بردبار ہے
(اے پیغمبر) ان کے سوا اور عورتیں تم کو جائز نہیں اور نہ یہ کہ ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (یعنی لونڈیوں کے بارے میں تم کو اختیار ہے) اور خدا ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے
مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَاlāنہ
تَدْخُلُوا۟tadkhulūتم داخل ہو
بُيُوتَbuyūtaگھروں میں
ٱلنَّبِىِّl-nabiyiنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
إِلَّآillāمگر
أَنanیہ کہ
يُؤْذَنَyu'dhanaاجازت دی جائے
لَكُمْlakumتمہارے لیے
إِلَىٰilāطرف
طَعَامٍṭaʿāminکھانے کی (طرف)
غَيْرَghayraنہ
نَـٰظِرِينَnāẓirīnaانتظار کرنے والے ہو۔ نہ دیکھنے والے ہو
إِنَىٰهُināhuاس کے پکنے کا۔ پکنا اس کا
وَلَـٰكِنْwalākinاور لیکن
إِذَاidhāجب
دُعِيتُمْduʿītumبلائے جاؤ تم
فَٱدْخُلُوا۟fa-ud'khulūتو داخل ہوجاؤ
فَإِذَاfa-idhāپھر جب
طَعِمْتُمْṭaʿim'tumکھانا کھالو
فَٱنتَشِرُوا۟fa-intashirūتو منتشر ہوجاؤ
وَلَاwalāاور نہ
مُسْتَـْٔنِسِينَmus'tanisīnaآرام پائے۔ مشغول ہونے والے
لِحَدِيثٍ ۚliḥadīthinباتوں کے لیے
إِنَّinnaبیشک
ذَٰلِكُمْdhālikumیہ بات
كَانَkānaہے
يُؤْذِىyu'dhīایذا دیتی۔ تکلیف دیتی
ٱلنَّبِىَّl-nabiyaنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
فَيَسْتَحْىِۦfayastaḥyīتو وہ شرماتے جاتے ہیں
مِنكُمْ ۖminkumتم سے
وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ تعالیٰ
لَاlāنہیں
يَسْتَحْىِۦyastaḥyīشرماتا
مِنَminaسے
ٱلْحَقِّ ۚl-ḥaqiحق (سے)
وَإِذَاwa-idhāاور جب
سَأَلْتُمُوهُنَّsa-altumūhunnaسوال کرو تم ان سے
مَتَـٰعًۭاmatāʿanکسی چیز کا
فَسْـَٔلُوهُنَّfasalūhunnaتو سوال کرو ان سے۔ مانگو ان سے
مِنminسے
وَرَآءِwarāiپیچھے (سے)
حِجَابٍۢ ۚḥijābinپردے کے
ذَٰلِكُمْdhālikumیہ بات
أَطْهَرُaṭharuزیادہ پاکیزہ ہے
لِقُلُوبِكُمْliqulūbikumتمہارے دلوں کے لیے
وَقُلُوبِهِنَّ ۚwaqulūbihinnaاور ان کے دلوں کے لیے
عورتوں پر اپنے باپوں سے (پردہ نہ کرنے میں) کچھ گناہ نہیں اور نہ اپنے بیٹوں سے اور نہ اپنے بھائیوں سے اور نہ اپنے بھتیجوں سے اور نہ اپنے بھانجوں سے نہ اپنی (قسم کی) عورتوں سے اور نہ لونڈیوں سے۔ اور (اے عورتو) خدا سے ڈرتی رہو۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
لَّاlāنہیں
جُنَاحَjunāḥaکوئی گناہ
عَلَيْهِنَّʿalayhinnaان (خواتین) پر
فِىٓfīمیں
ءَابَآئِهِنَّābāihinnaاپنے باپوں کے معاملے میں
وَلَآwalāاور نہ
أَبْنَآئِهِنَّabnāihinnaاپنے بیٹوں کے (معاملے میں)
وَلَآwalāاور نہ
إِخْوَٰنِهِنَّikh'wānihinnaاپنے بھائیوں کے (معاملے میں)
وَلَآwalāاور نہ
أَبْنَآءِabnāiبیٹوں کے (معاملے میں)
إِخْوَٰنِهِنَّikh'wānihinnaاپنے بھائیوں کے
وَلَآwalāاور نہ
أَبْنَآءِabnāiبیٹوں کے (معاملے میں)
أَخَوَٰتِهِنَّakhawātihinnaاپنی بہنوں کے
وَلَاwalāاور نہ
نِسَآئِهِنَّnisāihinnaاپنی عورتوں کے (معاملے میں)
اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلنَّبِىُّl-nabiyuنبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)
قُلqulکہہ دیجیے
لِّأَزْوَٰجِكَli-azwājikaاپنی بیویوں کو
وَبَنَاتِكَwabanātikaاور اپنی بیٹیوں کو
وَنِسَآءِwanisāiاور عورتوں کو
ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaاہل ایمان کی
يُدْنِينَyud'nīnaوہ لٹکا لیں
عَلَيْهِنَّʿalayhinnaاپنے اوپر
مِنminسے
جَلَـٰبِيبِهِنَّ ۚjalābībihinnaاپنی چادروں میں سے۔ اپنے جلباب میں سے
اگر منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں مرض ہے اور جو مدینے (کے شہر میں) بری بری خبریں اُڑایا کرتے ہیں (اپنے کردار) سے باز نہ آئیں گے تو ہم تم کو ان کے پیچھے لگا دیں گے پھر وہاں تمہارے پڑوس میں نہ رہ سکیں گے مگر تھوڑے دن
۞ لَّئِنla-inالبتہ اگر
لَّمْlamنہیں
يَنتَهِyantahiباز آئے
ٱلْمُنَـٰفِقُونَl-munāfiqūnaمنافق
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
فِىfīمیں
قُلُوبِهِمqulūbihimجن کے دلوں (میں)
مَّرَضٌۭmaraḍunبیماری ہے
وَٱلْمُرْجِفُونَwal-mur'jifūnaاور بری خبریں اڑانے والے
فِىfīمیں
ٱلْمَدِينَةِl-madīnatiمدینہ (میں)
لَنُغْرِيَنَّكَlanugh'riyannakaہم ضرور پیچھے لگا دیں گے تجھ کو
ہم نے (بار) امانت کو آسمانوں اور زمین پر پیش کیا تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کیا اور اس سے ڈر گئے۔ اور انسان نے اس کو اٹھا لیا۔ بےشک وہ ظالم اور جاہل تھا
تاکہ خدا منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو عذاب دے اور خدا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر مہربانی کرے۔ اور خدا تو بخشنے والا مہربان ہے
لِّيُعَذِّبَliyuʿadhibaتاکہ عذاب دے
ٱللَّهُl-lahuاللہ
ٱلْمُنَـٰفِقِينَl-munāfiqīnaمنافق مردوں کو
وَٱلْمُنَـٰفِقَـٰتِwal-munāfiqātiاور منافق عورتوں کو
وَٱلْمُشْرِكِينَwal-mush'rikīnaاور مشرک مردوں کو
وَٱلْمُشْرِكَـٰتِwal-mush'rikātiاور مشرک عورتوں کو
وَيَتُوبَwayatūbaاور مہربان ہوجائے
ٱللَّهُl-lahuاللہ
عَلَىʿalāپر
ٱلْمُؤْمِنِينَl-mu'minīnaمومن مردوں (پر)
وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ۗwal-mu'minātiاور مومن عورتوں پر