سورہ المعارج لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ المعارج لفظ بہ لفظ

المعارج (المعارج) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 44 آیات، 217 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

217 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المعارج عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 2 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍۢ وَاقِعٍۢ

ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا

سَأَلَ sa-ala سوال کیا
سَآئِلٌۢ sāilun سوال کرنے والے نے
بِعَذَابٍۢ biʿadhābin عذاب کا
وَاقِعٍۢ wāqiʿin جو واقع ہونے والا ہے

آیت 2 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌۭ

(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا

لِّلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کے لیے
لَيْسَ laysa نہیں ہے
لَهُۥ lahu واسطے اس کے
دَافِعٌۭ dāfiʿun کوئی دفع کرنے والا

آیت 3 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ

(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)

مِّنَ mina کی طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
ذِى dhī جو مالک ہے
ٱلْمَعَارِجِ l-maʿāriji عروج کے زینوں کا

آیت 4 - سورہ المعارج: 11 الفاظ

تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍۢ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍۢ

جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا

تَعْرُجُ taʿruju چڑھتے ہیں
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ l-malāikatu فرشتے
وَٱلرُّوحُ wal-rūḥu اور روح
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
فِى fī میں
يَوْمٍۢ yawmin ایک دن
كَانَ kāna ہے
مِقْدَارُهُۥ miq'dāruhu اسکی مقدار
خَمْسِينَ khamsīna پچاس
أَلْفَ alfa ہزار
سَنَةٍۢ sanatin سال

آیت 5 - سورہ المعارج: 3 الفاظ

فَٱصْبِرْ صَبْرًۭا جَمِيلًا

(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو

فَٱصْبِرْ fa-iṣ'bir پس صبر کیجیے
صَبْرًۭا ṣabran صبر
جَمِيلًا jamīlan اچھی طرح

آیت 6 - سورہ المعارج: 3 الفاظ

إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًۭا

وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے

إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
يَرَوْنَهُۥ yarawnahu دیکھتے ہیں اس کو
بَعِيدًۭا baʿīdan دور

آیت 7 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

وَنَرَىٰهُ قَرِيبًۭا

اور ہماری نظر میں نزدیک

وَنَرَىٰهُ wanarāhu اور ہم دیکھ رہے ہیں اس کو
قَرِيبًۭا qarīban قریب

آیت 8 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ

جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا

يَوْمَ yawma جس دن
تَكُونُ takūnu ہوگا
ٱلسَّمَآءُ l-samāu آسمان
كَٱلْمُهْلِ kal-muh'li تیل کی تلچھٹ کی طرح

آیت 9 - سورہ المعارج: 3 الفاظ

وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ

اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون

وَتَكُونُ watakūnu اور ہم دیکھ رہے ہیں
ٱلْجِبَالُ l-jibālu اس کو
كَٱلْعِهْنِ kal-ʿih'ni دھنی ہوئی روئی کی طرح

آیت 10 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًۭا

اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا

وَلَا walā اور نہ
يَسْـَٔلُ yasalu پوچھے گا
حَمِيمٌ ḥamīmun ولی دوست
حَمِيمًۭا ḥamīman ولی دوست کو

آیت 11 - سورہ المعارج: 9 الفاظ

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ

ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے

يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ yubaṣṣarūnahum وہ دکھائے جائیں گے ان کو
يَوَدُّ yawaddu چاہے گا
ٱلْمُجْرِمُ l-muj'rimu مجرم
لَوْ law کاش
يَفْتَدِى yaftadī فدیے میں دے دے
مِنْ min سے
عَذَابِ ʿadhābi عذاب
يَوْمِئِذٍۭ yawmi-idhin اس دن کے
بِبَنِيهِ bibanīhi اپنے بیٹے کو

آیت 12 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ

اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی

وَصَـٰحِبَتِهِۦ waṣāḥibatihi اور اپنی بیوی کو
وَأَخِيهِ wa-akhīhi اور اپنے بھائی کو

آیت 13 - سورہ المعارج: 3 الفاظ

وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ

اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا

وَفَصِيلَتِهِ wafaṣīlatihi اور اپنے کنبے کو
ٱلَّتِى allatī وہ جو
تُـْٔوِيهِ tu'wīhi پناہ دیتا تھا اس کو

آیت 14 - سورہ المعارج: 6 الفاظ

وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا ثُمَّ يُنجِيهِ

اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

وَمَن waman اور اس کو جو
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
جَمِيعًۭا jamīʿan سب کے سب کو
ثُمَّ thumma پھر
يُنجِيهِ yunjīhi وہ بچا لے اس کو

آیت 15 - سورہ المعارج: 3 الفاظ

كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ

(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے

كَلَّآ ۖ kallā ہرگز نہیں
إِنَّهَا innahā بیشک وہ
لَظَىٰ laẓā یقیناً جہنم کا شعلہ

آیت 16 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

نَزَّاعَةًۭ لِّلشَّوَىٰ

کھال ادھیڑ ڈالنے والی

نَزَّاعَةًۭ nazzāʿatan کھینچنے والی ہے
لِّلشَّوَىٰ lilshawā منہ کی کھال کو

آیت 17 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ

ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا

تَدْعُوا۟ tadʿū پکارے گی
مَنْ man جس نے
أَدْبَرَ adbara پیٹھ پھیری
وَتَوَلَّىٰ watawallā اور منہ موڑا

آیت 18 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ

اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا

وَجَمَعَ wajamaʿa اور جمع کیا
فَأَوْعَىٰٓ fa-awʿā پھر سمیٹ کر رکھا

آیت 19 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا

کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے

۞ إِنَّ inna بیشک
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان
خُلِقَ khuliqa پیدا کیا گیا
هَلُوعًا halūʿan بےصبرا۔ تھڑ دلا

آیت 20 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًۭا

جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے

إِذَا idhā جب
مَسَّهُ massahu پہنچتی ہے اس کو
ٱلشَّرُّ l-sharu تکلیف
جَزُوعًۭا jazūʿan گھبرا اٹھتا ہے

آیت 21 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا

اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
مَسَّهُ massahu پہنچتی ہے اس کو
ٱلْخَيْرُ l-khayru بھلائی
مَنُوعًا manūʿan بخل کرنے لگتا ہے۔ روکنے لگتا ہے

آیت 22 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ

مگر نماز گزار

إِلَّا illā سوائے
ٱلْمُصَلِّينَ l-muṣalīna نمازیوں کے

آیت 23 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ

جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ نمازی
هُمْ hum وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
صَلَاتِهِمْ ṣalātihim اپنی نمازوں (پر)
دَآئِمُونَ dāimūna دوام اختیار کرنے والے ہیں

آیت 24 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ مَّعْلُومٌۭ

اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
فِىٓ fī میں
أَمْوَٰلِهِمْ amwālihim ان کے مالوں
حَقٌّۭ ḥaqqun حق ہے
مَّعْلُومٌۭ maʿlūmun معلوم۔ مقرر

آیت 25 - سورہ المعارج: 2 الفاظ

لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ

(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا

لِّلسَّآئِلِ lilssāili سوالی کے لیے
وَٱلْمَحْرُومِ wal-maḥrūmi اور محروم کے لیے

آیت 26 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يُصَدِّقُونَ yuṣaddiqūna جو تصدیق کرتے ہیں
بِيَوْمِ biyawmi روز
ٱلدِّينِ l-dīni جزا کی

آیت 27 - سورہ المعارج: 6 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ

اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هُم hum وہ
مِّنْ min سے
عَذَابِ ʿadhābi عذاب
رَبِّهِم rabbihim اپنے رب کے
مُّشْفِقُونَ mush'fiqūna ڈرنے والے ہیں

آیت 28 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍۢ

بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے

إِنَّ inna بیشک
عَذَابَ ʿadhāba عذاب
رَبِّهِمْ rabbihim ان کے رب کا
غَيْرُ ghayru نہیں
مَأْمُونٍۢ mamūnin بےخوف ہونے کی چیز

آیت 29 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ

اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هُمْ hum وہ
لِفُرُوجِهِمْ lifurūjihim اپنی شرمگاہوں کے لیے
حَـٰفِظُونَ ḥāfiẓūna حفاظت کرنے والے ہیں

آیت 30 - سورہ المعارج: 10 الفاظ

إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ

مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں

إِلَّا illā سوائے
عَلَىٰٓ ʿalā اوپر
أَزْوَٰجِهِمْ azwājihim اپنی بیویوں کے
أَوْ aw یا
مَا mā جو
مَلَكَتْ malakat مالک ہوئے
أَيْمَـٰنُهُمْ aymānuhum ان کے دائیں ہاتھ
فَإِنَّهُمْ fa-innahum تو بیشک وہ
غَيْرُ ghayru نہیں
مَلُومِينَ malūmīna ملامت کیے گئے

آیت 31 - سورہ المعارج: 7 الفاظ

فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ

اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں

فَمَنِ famani پھر جو کوئی
ٱبْتَغَىٰ ib'taghā تلاش کرے
وَرَآءَ warāa علاوہ
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
هُمُ humu وہ
ٱلْعَادُونَ l-ʿādūna حد سے بڑھنے والے ہیں

آیت 32 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ

اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هُمْ hum وہ
لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ li-amānātihim اپنی امانتوں کے لیے
وَعَهْدِهِمْ waʿahdihim اور اپنے وعدوں کے
رَٰعُونَ rāʿūna نگران ہیں

آیت 33 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ

اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هُم hum وہ
بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ bishahādātihim اپنی گواہیوں پر
قَآئِمُونَ qāimūna قائم رہنے والے ہیں

آیت 34 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ

اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
هُمْ hum وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
صَلَاتِهِمْ ṣalātihim اپنی نمازوں
يُحَافِظُونَ yuḥāfiẓūna حفاظت کرتے ہیں

آیت 35 - سورہ المعارج: 4 الفاظ

أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍۢ مُّكْرَمُونَ

یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے

أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
فِى fī میں
جَنَّـٰتٍۢ jannātin باغوں
مُّكْرَمُونَ muk'ramūna عزت سے رکھے جانے والے ہیں

آیت 36 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ

تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں

فَمَالِ famāli تو کیا ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
قِبَلَكَ qibalaka آپ کی طرف۔ آپ کے سامنے
مُهْطِعِينَ muh'ṭiʿīna دوڑ کے آنے والے ہیں

آیت 37 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ

اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)

عَنِ ʿani سے
ٱلْيَمِينِ l-yamīni دائیں طرف
وَعَنِ waʿani طرف سے
ٱلشِّمَالِ l-shimāli اور بائیں
عِزِينَ ʿizīna گرو درگروہ

آیت 38 - سورہ المعارج: 8 الفاظ

أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍۢ

کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا

أَيَطْمَعُ ayaṭmaʿu کیا لالچ رکھتا ہے
كُلُّ kullu ہر
ٱمْرِئٍۢ im'ri-in شخص
مِّنْهُمْ min'hum ان میں سے
أَن an کہ
يُدْخَلَ yud'khala داخل کیا جائے
جَنَّةَ jannata جنت میں
نَعِيمٍۢ naʿīmin نعمتوں بھری

آیت 39 - سورہ المعارج: 5 الفاظ

كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ

ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں

كَلَّآ ۖ kallā ہرگز نہیں
إِنَّا innā بیشک ہم نے
خَلَقْنَـٰهُم khalaqnāhum ، پیدا کیا ہم نے ان کو
مِّمَّا mimmā اس سے جو
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna وہ جانتے ہیں

آیت 40 - سورہ المعارج: 7 الفاظ

فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ

ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں

فَلَآ falā پس نہیں
أُقْسِمُ uq'simu میں قسم کھاتا ہوں
بِرَبِّ birabbi رب کی
ٱلْمَشَـٰرِقِ l-mashāriqi مشرقوں کے
وَٱلْمَغَـٰرِبِ wal-maghāribi اور مغربوں کے
إِنَّا innā بیشک ہم
لَقَـٰدِرُونَ laqādirūna البتہ قادر ہیں

آیت 41 - سورہ المعارج: 8 الفاظ

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًۭا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ

(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں

عَلَىٰٓ ʿalā اس بات پر
أَن an کہ
نُّبَدِّلَ nubaddila ہم بدل دیں
خَيْرًۭا khayran بہتر
مِّنْهُمْ min'hum ان سے
وَمَا wamā اور نہیں
نَحْنُ naḥnu ہم
بِمَسْبُوقِينَ bimasbūqīna سبقت لیے جانے والے

آیت 42 - سورہ المعارج: 8 الفاظ

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ

تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

فَذَرْهُمْ fadharhum تو چھوڑ دو ان کو
يَخُوضُوا۟ yakhūḍū وہ بحثیں کریں
وَيَلْعَبُوا۟ wayalʿabū اور کھیل میں پڑیں۔ کھیلتے رہیں
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُلَـٰقُوا۟ yulāqū وہ آ ملیں
يَوْمَهُمُ yawmahumu اپنے دن کو
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
يُوعَدُونَ yūʿadūna وہ وعدہ کیے جاتے ہیں

آیت 43 - سورہ المعارج: 9 الفاظ

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًۭا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍۢ يُوفِضُونَ

اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں

يَوْمَ yawma جس دن
يَخْرُجُونَ yakhrujūna وہ نکلیں گے
مِنَ mina سے
ٱلْأَجْدَاثِ l-ajdāthi قبروں
سِرَاعًۭا sirāʿan دوڑتے ہوئے
كَأَنَّهُمْ ka-annahum گویا کہ وہ
إِلَىٰ ilā طرف
نُصُبٍۢ nuṣubin آستانوں کے
يُوفِضُونَ yūfiḍūna دوڑتے ہیں

آیت 44 - سورہ المعارج: 9 الفاظ

خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۭ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ

ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا

خَـٰشِعَةً khāshiʿatan دبی ہوئی ہوں گی۔ جھکی ہوئی ہوں گی
أَبْصَـٰرُهُمْ abṣāruhum ان کی نگاہیں
تَرْهَقُهُمْ tarhaquhum چھا رہی ہوں گی ان پر
ذِلَّةٌۭ ۚ dhillatun ذلت
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
ٱلْيَوْمُ l-yawmu دن
ٱلَّذِى alladhī جو
كَانُوا۟ kānū وہ تھے
يُوعَدُونَ yūʿadūna وعدہ کیے گئے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
اللهم صل على محمد اے اللہ محمد پر درود بھیج

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود