المائدة (المائدة) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 120 آیات، 2,804 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔
2,804 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المائدة عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔
اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے
مومنو! خدا کے نام کی چیزوں کی بےحرمتی نہ کرنا اور نہ ادب کے مہینے کی اور نہ قربانی کے جانوروں کی اور نہ ان جانوروں کی (جو خدا کی نذر کر دیئے گئے ہوں اور) جن کے گلوں میں پٹے بندھے ہوں اور نہ ان لوگوں کی جو عزت کے گھر (یعنی بیت الله) کو جا رہے ہوں (اور) اپنے پروردگار کے فضل اور اس کی خوشنودی کے طلبگار ہوں اور جب احرام اتار دو تو (پھر اختیار ہے کہ) شکار کرو اور لوگوں کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تم کو عزت والی مسجد سے روکا تھا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ان پر زیادتی کرنے لگو اور (دیکھو) نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کیا کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں مدد نہ کیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا کا عذاب سخت ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَاlāنہ
تُحِلُّوا۟tuḥillūتم حلال کرو
شَعَـٰٓئِرَshaʿāiraنشانیوں کو
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
وَلَاwalāاور نہ
ٱلشَّهْرَl-shahraماہ
ٱلْحَرَامَl-ḥarāmaحرام کو
وَلَاwalāاور نہ
ٱلْهَدْىَl-hadyaقربانی کے جانور کو
وَلَاwalāاور نہ
ٱلْقَلَـٰٓئِدَl-qalāidaپٹے والوں کو
وَلَآwalāاور نہ
ءَآمِّينَāmmīnaارادہ کرنے والوں کو۔ قصد کرنے والوں کو
ٱلْبَيْتَl-baytaبیت
ٱلْحَرَامَl-ḥarāmaحرام کا
يَبْتَغُونَyabtaghūnaجو چاہتے ہیں۔ تلاش کرتے ہیں
فَضْلًۭاfaḍlanفضل
مِّنminسے
رَّبِّهِمْrabbihimاپنے رب کی طرف
وَرِضْوَٰنًۭا ۚwariḍ'wānanاور رضا مندی
وَإِذَاwa-idhāاور جب
حَلَلْتُمْḥalaltumحلال ہوجاؤ تم
فَٱصْطَادُوا۟ ۚfa-iṣ'ṭādūتو شکار کرو
وَلَاwalāاور نہ
يَجْرِمَنَّكُمْyajrimannakumآمادہ کرے تم کو
شَنَـَٔانُshanaānuدشمنی
قَوْمٍqawminکسی قوم کی
أَنanکہ
صَدُّوكُمْṣaddūkumانہوں نے روکا تم کو
عَنِʿaniسے
ٱلْمَسْجِدِl-masjidiمسجد
ٱلْحَرَامِl-ḥarāmiحرام سے
أَنanکہ
تَعْتَدُوا۟ ۘtaʿtadūتم زیادتی کرو
وَتَعَاوَنُوا۟wataʿāwanūاور تعاون کرو
عَلَىʿalāپر
ٱلْبِرِّl-biriنیکی
وَٱلتَّقْوَىٰ ۖwal-taqwāاور تقوی پر
وَلَاwalāاور نہ
تَعَاوَنُوا۟taʿāwanūتم تعاون کرو
عَلَىʿalāپر
ٱلْإِثْمِl-ith'miگناہ
وَٱلْعُدْوَٰنِ ۚwal-ʿud'wāniاور زیادتی کے کاموں پر
تم پر مرا ہوا جانور اور (بہتا) لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے اور جو جانور گلا گھٹ کر مر جائے اور جو چوٹ لگ کر مر جائے اور جو گر کر مر جائے اور جو سینگ لگ کر مر جائے یہ سب حرام ہیں اور وہ جانور بھی جس کو درندے پھاڑ کھائیں۔ مگر جس کو تم (مرنے سے پہلے) ذبح کرلو اور وہ جانور بھی جو تھان پر ذبح کیا جائے اور یہ بھی کہ پاسوں سے قسمت معلوم کرو یہ سب گناہ (کے کام) ہیں آج کافر تمہارے دین سے ناامید ہو گئے ہیں تو ان سے مت ڈرو اور مجھی سے ڈرتے رہو (اور) آج ہم نے تمہارے لئے تمہارا دین کامل کر دیا اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کر دیں اور تمہارے لئے اسلام کو دین پسند کیا ہاں جو شخص بھوک میں ناچار ہو جائے (بشرطیکہ) گناہ کی طرف مائل نہ ہو تو خدا بخشنے والا مہربان ہے
حُرِّمَتْḥurrimatحرام کیا گیا
عَلَيْكُمُʿalaykumuتم پر
ٱلْمَيْتَةُl-maytatuمردار
وَٱلدَّمُwal-damuاور خون
وَلَحْمُwalaḥmuاور گوشت
ٱلْخِنزِيرِl-khinzīriخنزیر کا
وَمَآwamāاور جو
أُهِلَّuhillaپکارا گیا
لِغَيْرِlighayriواسطے غیر
ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
بِهِۦbihiاس کو
وَٱلْمُنْخَنِقَةُwal-mun'khaniqatuاور جو گلا گھٹ کر مرنے والی
وَٱلْمَوْقُوذَةُwal-mawqūdhatuاور جو چوٹ کھا کر مرنے والی
وَٱلْمُتَرَدِّيَةُwal-mutaradiyatuاور جو بلندی سے گر کر مرنے والی
وَٱلنَّطِيحَةُwal-naṭīḥatuاور جو ٹکر کھا کر مرنے والی
تم سے پوچھتے ہیں کہ کون کون سی چیزیں ان کے لیے حلال ہیں (ان سے) کہہ دو کہ سب پاکیزہ چیزیں تم کو حلال ہیں اور وہ (شکار) بھی حلال ہے جو تمہارے لیے ان شکاری جانوروں نے پکڑا ہو جن کو تم نے سدھا رکھا ہو اور جس (طریق) سے خدا نے تمہیں (شکار کرنا) سکھایا ہے (اس طریق سے) تم نے ان کو سکھایا ہو تو جو شکار وہ تمہارے لئے پکڑ رکھیں اس کو کھا لیا کرو اور (شکاری جانوروں کو چھوڑتے وقت) خدا کا نام لے لیا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے
يَسْـَٔلُونَكَyasalūnakaوہ سوال کرتے ہیں آپ سے
مَاذَآmādhāکیا کچھ
أُحِلَّuḥillaحلال کیا گیا
لَهُمْ ۖlahumان کے لیے
قُلْqulکہہ دیجیے
أُحِلَّuḥillaحلال کی گئیں
لَكُمُlakumuتمہارے لیے
ٱلطَّيِّبَـٰتُ ۙl-ṭayibātuجو پاکیزہ چیزیں ہیں
وَمَاwamāاور جو
عَلَّمْتُمʿallamtumسکھایا تم نے
مِّنَminaکو
ٱلْجَوَارِحِl-jawāriḥiشکاری جانوروں کو
مُكَلِّبِينَmukallibīnaشکار کی تعلیم دینے والے
تُعَلِّمُونَهُنَّtuʿallimūnahunnaتم سکھاتے ہو ان کو
آج تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں اور اہل کتاب کا کھانا بھی تم کو حلال ہے اور تمہارا کھانا ان کو حلال ہے اور پاک دامن مومن عورتیں اور پاک دامن اہل کتاب عورتیں بھی (حلال ہیں) جبکہ ان کا مہر دے دو۔ اور ان سے عفت قائم رکھنی مقصود ہو نہ کھلی بدکاری کرنی اور نہ چھپی دوستی کرنی اور جو شخص ایمان سے منکر ہوا اس کے عمل ضائع ہو گئے اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا
مومنو! جب تم نماز پڑھنے کا قصد کیا کرو تم منہ اور کہنیوں تک ہاتھ دھو لیا کرو اور سر کا مسح کر لیا کرو اور ٹخنوں تک پاؤں (دھو لیا کرو) اور اگر نہانے کی حاجت ہو تو (نہا کر) پاک ہو جایا کرو اور اگر بیمار ہو یا سفر میں ہو یا کوئی تم میں سے بیت الخلا سے ہو کر آیا ہو یا تم عورتوں سے ہم بستر ہوئے ہو اور تمہیں پانی نہ مل سکے تو پاک مٹی لو اور اس سے منہ اور ہاتھوں کا مسح (یعنی تیمم) کر لو۔ خدا تم پر کسی طرح کی تنگی نہیں کرنا چاہتا بلکہ یہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور اپنی نعمتیں تم پر پوری کرے تاکہ تم شکر کرو
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگو
ءَامَنُوٓا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
إِذَاidhāجب
قُمْتُمْqum'tumکھڑے ہو تم
إِلَىilāطرف
ٱلصَّلَوٰةِl-ṣalatiنماز کے
فَٱغْسِلُوا۟fa-igh'silūتو دھو لو
وُجُوهَكُمْwujūhakumاپنے چہروں کو
وَأَيْدِيَكُمْwa-aydiyakumاور اپنے ہاتھوں کو
إِلَىilāتک
ٱلْمَرَافِقِl-marāfiqiکہنیوں
وَٱمْسَحُوا۟wa-im'saḥūاور مسح کرو
بِرُءُوسِكُمْbiruūsikumاپنے سروں کا
وَأَرْجُلَكُمْwa-arjulakumاور اپنے پاؤں کو (دھو لو)
اور خدا نے جو تم پر احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو اور اس عہد کو بھی جس کا تم سے قول لیا تھا (یعنی) جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے (خدا کا حکم) سن لیا اور قبول کیا۔ اور الله سے ڈرو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا دلوں کی باتوں (تک) سے واقف ہے
وَٱذْكُرُوا۟wa-udh'kurūاور یاد کرو
نِعْمَةَniʿ'mataنعمت
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
عَلَيْكُمْʿalaykumجو تم پر ہے
وَمِيثَـٰقَهُwamīthāqahuاور اس کا پکا وعدہ۔ پختہ عہد
ٱلَّذِىalladhīوہ جو
وَاثَقَكُمwāthaqakumاس نے لیا ہے تم سے۔ اس نے باندھا ہے تم سے
اے ایمان والوں! خدا کے لیے انصاف کی گواہی دینے کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔ اور لوگوں کی دشمنی تم کو اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ انصاف چھوڑ دو۔ انصاف کیا کرو کہ یہی پرہیزگاری کی بات ہے اور خدا سے ڈرتے رہو۔ کچھ شک نہیں کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
كُونُوا۟kūnūہوجاؤ
قَوَّٰمِينَqawwāmīnaقائم رہنے والے۔ نگہداشت کرنے والے
اے ایمان والو! خدا نے جو تم پر احسان کیا ہے اس کو یاد کرو۔ جب ایک جماعت نے ارادہ کیا کہ تم پر دست درازی کریں تو اس نے ان کے ہاتھ روک دیئے اور خدا سے ڈرتے رہوں اور مومنو کو خدا ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
ٱذْكُرُوا۟udh'kurūیاد کرو
نِعْمَتَniʿ'mataنعمت کو
ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
عَلَيْكُمْʿalaykumجو تم پر ہے
إِذْidhجب
هَمَّhammaارادہ کیا
قَوْمٌqawmunایک قوم نے۔ ایک گروہ نے
أَنanکہ
يَبْسُطُوٓا۟yabsuṭūوہ پھیلائیں
إِلَيْكُمْilaykumتمہاری طرف
أَيْدِيَهُمْaydiyahumاپنے ہاتھوں کو
فَكَفَّfakaffaتو اس نے روک دیا
أَيْدِيَهُمْaydiyahumان کے ہاتھوں کو
عَنكُمْ ۖʿankumتم سے
وَٱتَّقُوا۟wa-ittaqūاور ڈرو
ٱللَّهَ ۚl-lahaاللہ سے
وَعَلَىwaʿalāاور پر
ٱللَّهِl-lahiاللہ
فَلْيَتَوَكَّلِfalyatawakkaliپس چاہیے کہ بھروسہ کریں
اور خدا نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا اور ان میں ہم نے بارہ سردار مقرر کئے پھر خدا نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں اگر تم نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہو گے اور میرے پیغمبروں پر ایمان لاؤ گے اور ان کی مدد کرو گے اور خدا کو قرض حسنہ دو گے تو میں تم سے تمہارے گناہ دور کر دوں گا اور تم کو بہشتوں میں داخل کروں گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں پھر جس نے اس کے بعد تم میں سے کفر کیا وہ سیدھے رستے سے بھٹک گیا
۞ وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
أَخَذَakhadhaلیا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
مِيثَـٰقَmīthāqaپختہ عہد
بَنِىٓbanīبنی
إِسْرَٰٓءِيلَis'rāīlaاسرائیل سے
وَبَعَثْنَاwabaʿathnāاور مقرر کیے ہم نے
مِنْهُمُmin'humuان میں سے
ٱثْنَىْith'nay
عَشَرَʿasharaبارہ
نَقِيبًۭا ۖnaqībanنگران۔ سردار۔ نقیب
وَقَالَwaqālaاور کہا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
إِنِّىinnīبیشک میں
مَعَكُمْ ۖmaʿakumتمہارے ساتھ ہوں
لَئِنْla-inالبتہ اگر
أَقَمْتُمُaqamtumuقائم کی تم نے
ٱلصَّلَوٰةَl-ṣalataنماز
وَءَاتَيْتُمُwaātaytumuاور دی تم نے
ٱلزَّكَوٰةَl-zakataزکوۃ
وَءَامَنتُمwaāmantumاور ایمان لائے تم
بِرُسُلِىbirusulīمیرے رسولوں پر
وَعَزَّرْتُمُوهُمْwaʿazzartumūhumاور تعظیم کی تم نے ان کی۔ مدد کی تم نے ان
وَأَقْرَضْتُمُwa-aqraḍtumuاور قرض دیا تم نے
ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
قَرْضًاqarḍanقرض
حَسَنًۭاḥasananحسنہ
لَّأُكَفِّرَنَّla-ukaffirannaالبتہ میں ضرور دور کردوں گا
عَنكُمْʿankumتم سے
سَيِّـَٔاتِكُمْsayyiātikumتمہاری برائیاں
وَلَأُدْخِلَنَّكُمْwala-ud'khilannakumاور البتہ میں ضرور داخل کروں گا تم کو
تو ان لوگوں کے عہد توڑ دینے کے سبب ہم نے ان پر لعنت کی اور ان کے دلوں کو سخت کر دیا یہ لوگ کلمات (کتاب) کو اپنے مقامات سے بدل دیتے ہیں اور جن باتوں کی ان کو نصیحت کی گئی تھی ان کا بھی ایک حصہ فراموش کر بیٹھے اور تھوڑے آدمیوں کے سوا ہمیشہ تم ان کی (ایک نہ ایک) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو تو ان کی خطائیں معاف کردو اور (ان سے) درگزر کرو کہ خدا احسان کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
فَبِمَاfabimāتو بوجہ
نَقْضِهِمnaqḍihimان کے توڑنے
مِّيثَـٰقَهُمْmīthāqahumان کے عہدوں کو
لَعَنَّـٰهُمْlaʿannāhumلعنت کی ہم نے ان پر
وَجَعَلْنَاwajaʿalnāاور کردیا ہم نے
قُلُوبَهُمْqulūbahumان کے دلوں کو
قَـٰسِيَةًۭ ۖqāsiyatanسخت
يُحَرِّفُونَyuḥarrifūnaوہ تحریف کرتے ہیں
ٱلْكَلِمَl-kalimaکلام میں۔ وہ پھیر دیتے ہیں کلام کو
اور جو لوگ (اپنے تئیں) کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ہم نے ان سے بھی عہد لیا تھا مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کر دیا تو ہم نے ان کے باہم قیامت تک کے لیے دشمنی اور کینہ ڈال دیا اور جو کچھ وہ کرتے رہے خدا عنقریب ان کو اس سے آگاہ کرے گا
وَمِنَwaminaاور سے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں میں
قَالُوٓا۟qālūجنہوں نے کہا
إِنَّاinnāبیشک ہم
نَصَـٰرَىٰٓnaṣārāعیسائی ہیں۔ نصرانی ہیں
أَخَذْنَاakhadhnāلیا ہم نے
مِيثَـٰقَهُمْmīthāqahumان سے پختہ عہد
فَنَسُوا۟fanasūتو وہ بھول گئے
حَظًّۭاḥaẓẓanایک حصہ
مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
ذُكِّرُوا۟dhukkirūوہ نصیحت کیے گئے تھے
بِهِۦbihiساتھ اس کے
فَأَغْرَيْنَاfa-aghraynāتو ڈال دی ہم نے۔ گاڑ دی ہم نے
اے اہل کتاب! تمہارے پاس ہمارے پیغمبر (آخرالزماں) آ گئے ہیں کہ جو کچھ تم کتاب (الہٰی) میں سے چھپاتے تھے وہ اس میں سے بہت کچھ تمہیں کھول کھول کر بتا دیتے ہیں اور تمہارے بہت سے قصور معاف کر دیتے ہیں بےشک تمہارے پاس خدا کی طرف سے نور اور روشن کتاب آ چکی ہے
يَـٰٓأَهْلَyāahlaاے اہل
ٱلْكِتَـٰبِl-kitābiکتاب
قَدْqadتحقیق
جَآءَكُمْjāakumآگیا تمہارے پاس
رَسُولُنَاrasūlunāہمارا رسول
يُبَيِّنُyubayyinuبیان کرتا ہے
لَكُمْlakumتمہارے لیے
كَثِيرًۭاkathīranبہت کچھ
مِّمَّاmimmāاس میں سے جو
كُنتُمْkuntumتھے تم
تُخْفُونَtukh'fūnaتم چھپانے
مِنَminaسے
ٱلْكِتَـٰبِl-kitābiکتاب میں
وَيَعْفُوا۟wayaʿfūاور وہ معاف کرتا ہے۔ درگزر کرجاتا ہے
جس سے خدا اپنی رضا پر چلنے والوں کو نجات کے رستے دکھاتا ہے اور اپنے حکم سے اندھیرے میں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتا اور ان کو سیدھے رستہ پر چلاتا ہے
جو لوگ اس بات کے قائل ہیں کہ عیسیٰ بن مریم خدا ہیں وہ بےشک کافر ہیں (ان سے) کہہ دو کہ اگر خدا عیسیٰ بن مریم کو اور ان کی والدہ کو اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کو ہلاک کرنا چاہے تو اس کے آگے کس کی پیش چل سکتی ہے؟ اور آسمان اور زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی بادشاہی ہے وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
اور یہود اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ ہم خدا کے بیٹے اور اس کے پیارے ہیں کہو کہ پھر وہ تمہاری بداعمالیوں کے سبب تمھیں عذاب کیوں دیتا ہے (نہیں) بلکہ تم اس کی مخلوقات میں (دوسروں کی طرح کے) انسان ہو وہ جسے چاہے بخشے اور جسے چاہے عذاب دے اور آسمان زمین اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب پر خدا ہی کی حکومت ہے اور (سب کو) اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
وَقَالَتِwaqālatiاور کہا
ٱلْيَهُودُl-yahūduیہود نے
وَٱلنَّصَـٰرَىٰwal-naṣārāاور نصاری نے
نَحْنُnaḥnuہم
أَبْنَـٰٓؤُا۟abnāuبیٹے ہیں
ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
وَأَحِبَّـٰٓؤُهُۥ ۚwa-aḥibbāuhuاور اس کے پیارے ۔ لاڈلے ہیں
اے اہلِ کتاب پیغمبروں کے آنے کا سلسلہ جو (ایک عرصے تک) منقطع رہا تو (اب) تمہارے پاس ہمارے پیغمبر آ گئے ہیں جو تم سے (ہمارے احکام) بیان کرتے ہیں تاکہ تم یہ نہ کہو کہ ہمارے پاس کوئی خوشخبری یا ڈر سنانے والا نہیں آیا سو (اب) تمہارے پاس خوشخبری اور ڈر سنانے والے آ گئے ہیں اور خدا ہر چیز پر قادر ہے
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ بھائیو تم پر خدا نے جو احسان کئے ہیں ان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں پیغمبر پیدا کیے اور تمہیں بادشاہ بنایا اور تم کو اتنا کچھ عنایت کیا کہ اہل عالم میں سے کسی کو نہیں دیا
تو بھائیو! تم ارض مقدس (یعنی ملک شام) میں جسے خدا نے تمہارے لیے لکھ رکھا ہے چل داخل ہو اور (دیکھنا مقابلے کے وقت) پیٹھ نہ پھیر دینا ورنہ نقصان میں پڑ جاؤ گے
وہ کہنے لگے کہ موسیٰ! وہاں تو بڑے زبردست لوگ (رہتے) ہیں اور جب تک وہ اس سرزمین سے نکل نہ جائیں ہم وہاں جا نہیں سکتے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں تو ہم جا داخل ہوں گے
جو لوگ (خدا سے) ڈرتے تھے ان میں سے دو شخص جن پر خدا کی عنایت تھی کہنے لگے کہ ان لوگوں پر دروازے کے رستے سے حملہ کردو جب تم دروازے میں داخل ہو گئے تو فتح تمہارے ہے اور خدا ہی پر بھروسہ رکھو بشرطیکہ صاحبِ ایمان ہو
خدا نے فرمایا کہ وہ ملک ان پر چالیس برس تک کے لیے حرام کر دیا گیا (کہ وہاں جانے نہ پائیں گے اور جنگل کی) زمین میں سرگرداں پھرتے رہیں گے تو ان نافرمان لوگوں کے حال پر افسوس نہ کرو
اور (اے محمد) ان کو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) کے حالات (جو بالکل) سچے (ہیں) پڑھ کر سنا دو کہ جب ان دونوں نے خدا (کی جناب میں) کچھ نیازیں چڑھائیں تو ایک کی نیاز تو قبول ہو گئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی (تب قابیل ہابیل سے) کہنے لگا کہ میں تجھے قتل کروں گا اس نے کہا کہ خدا پرہیزگاروں ہی کی (نیاز) قبول فرمایا کرتا ہے
۞ وَٱتْلُwa-ut'luاور پڑھ سنایئے
عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
نَبَأَnaba-aخبر
ٱبْنَىْib'nayدو بیٹوں کی
ءَادَمَādamaآدم کے
بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiساتھ حق کے
إِذْidhجب
قَرَّبَاqarrabāان دونوں نے قربانی کی
قُرْبَانًۭاqur'bānanایک قربانی
فَتُقُبِّلَfatuqubbilaتو قبول کرلی گئی
مِنْminسے
أَحَدِهِمَاaḥadihimāان دونوں میں سے ایک
وَلَمْwalamاور نہ
يُتَقَبَّلْyutaqabbalقبول کی گئی
مِنَminaسے
ٱلْـَٔاخَرِl-ākhariدوسرے سے
قَالَqālaکہا
لَأَقْتُلَنَّكَ ۖla-aqtulannakaالبتہ میں ضرور قتل کردوں گا تجھ کو
اب خدا نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے دکھائے کہ اپنے بھائی کی لاش کو کیونکر چھپائے کہنے لگا اے ہے مجھ سے اتنا بھی نہ ہو سکا کہ اس کوے کے برابر ہوتا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپا دیتا پھر وہ پشیمان ہوا
اس قتل کی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل پر یہ حکم نازل کیا کہ جو شخص کسی کو (ناحق) قتل کرے گا (یعنی) بغیر اس کے کہ جان کا بدلہ لیا جائے یا ملک میں خرابی کرنے کی سزا دی جائے اُس نے گویا تمام لوگوں کو قتل کیا اور جو اس کی زندگانی کا موجب ہوا تو گویا تمام لوگوں کی زندگانی کا موجب ہوا اور ان لوگوں کے پاس ہمارے پیغمبر روشن دلیلیں لا چکے ہیں پھر اس کے بعد بھی ان سے بہت سے لوگ ملک میں حدِ اعتدال سے نکل جاتے ہیں
مِنْminسے
أَجْلِajliوجہ
ذَٰلِكَdhālikaاس
كَتَبْنَاkatabnāلکھ دی ہم نے
عَلَىٰʿalāپر
بَنِىٓbanīبنی
إِسْرَٰٓءِيلَis'rāīlaاسرائیل
أَنَّهُۥannahuبیشک وہ
مَنmanجو کوئی
قَتَلَqatalaقتل کرے
نَفْسًۢاnafsanکسی نفس کو
بِغَيْرِbighayriبغیر کسی
نَفْسٍnafsinنفس کے
أَوْawیا
فَسَادٍۢfasādinفساد کرنے کو
فِىfīمیں
ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
فَكَأَنَّمَاfaka-annamāتو گویا کہ
قَتَلَqatalaاس نے قتل کیا
ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
جَمِيعًۭاjamīʿanسب کے سب کو
وَمَنْwamanاور جس نے
أَحْيَاهَاaḥyāhāزندہ کیا اس کو
فَكَأَنَّمَآfaka-annamāتو گویا کہ
أَحْيَاaḥyāاس نے زندہ کیا
ٱلنَّاسَl-nāsaلوگوں کو
جَمِيعًۭا ۚjamīʿanسب کے سب کو
وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
جَآءَتْهُمْjāathumآئے ان کے پاس
رُسُلُنَاrusulunāہمارے رسول
بِٱلْبَيِّنَـٰتِbil-bayinātiساتھ روشن دلائل کے
ثُمَّthummaپھر
إِنَّinnaبیشک
كَثِيرًۭاkathīranبہت سے
مِّنْهُمmin'humان میں سے
بَعْدَbaʿdaبعد
ذَٰلِكَdhālikaاس کے
فِىfīمیں
ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
لَمُسْرِفُونَlamus'rifūnaالبتہ زیادتی کرنے والے ہیں
جو لوگ خدا اور اس کے رسول سے لڑائی کریں اور ملک میں فساد کرنے کو دوڑتے پھریں ان کی یہی سزا ہے کہ قتل کر دیئے جائیں یا سولی چڑھا دیئے جائیں یا ان کے ایک ایک طرف کے ہاتھ اور ایک ایک طرف کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں یا ملک سے نکال دیئے جائیں یہ تو دنیا میں ان کی رسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لیے بڑا (بھاری) عذاب تیار ہے
جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس روئے زمین (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسی قدر اور بھی ہو تاکہ قیامت کے روز عذاب (سے رستگاری حاصل کرنے) کا بدلہ دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا
اے پیغمبر! جو لوگ کفر میں جلدی کرتے ہیں (کچھ تو) ان میں سے (ہیں) جو منہ سے کہتے ہیں کہ ہم مومن ہیں لیکن ان کے دل مومن نہیں ہیں اور (کچھ) ان میں سے جو یہودی ہیں ان کی وجہ سے غمناک نہ ہونا یہ غلط باتیں بنانے کے لیے جاسوسی کرتے پھرتے ہیں اور ایسے لوگوں (کے بہکانے) کے لیے جاسوس بنے ہیں جو ابھی تمہارے پاس نہیں آئے (صحیح) باتوں کو ان کے مقامات (میں ثابت ہونے) کے بعد بدل دیتے ہیں (اور لوگوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تم کو یہی (حکم) ملے تو اسے قبول کر لینا اور اگر یہ نہ ملے تو اس سے احتراز کرنا اور اگر کسی کو خدا گمراہ کرنا چاہے تو اس کے لیے تم کچھ بھی خدا سے (ہدایت کا) اختیار نہیں رکھتے یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں کو خدا نے پاک کرنا نہیں چاہا ان کے لیے دنیا میں بھی ذلت ہے اور آخرت میں بھی بڑا عذاب ہے
۞ يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلرَّسُولُl-rasūluرسول
لَاlāنہ
يَحْزُنكَyaḥzunkaغمگین کریں آپ کو
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
يُسَـٰرِعُونَyusāriʿūnaجو دوڑ دھوپ کرتے ہیں
فِىfīمیں
ٱلْكُفْرِl-kuf'riکفر
مِنَminaسے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں میں سے
قَالُوٓا۟qālūجو کہتے ہیں
ءَامَنَّاāmannāہم ایمان لائے
بِأَفْوَٰهِهِمْbi-afwāhihimاپنے مونہوں سے
وَلَمْwalamحالانکہ نہیں
تُؤْمِنtu'minایمان لائے
قُلُوبُهُمْ ۛqulūbuhumان کے دل
وَمِنَwaminaاور میں سے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں (میں سے)
هَادُوا۟ ۛhādūجو یہودی بن بیٹھے۔ یہودی ہوئے
سَمَّـٰعُونَsammāʿūnaبہت زیادہ سننے والے ہیں
لِلْكَذِبِlil'kadhibiجھوٹ کے لیے ۔ کو
سَمَّـٰعُونَsammāʿūnaبہت زیادہ سننے والے ہیں
لِقَوْمٍliqawminقوم کے لیے
ءَاخَرِينَākharīnaدوسری (قوم کے لیے)
لَمْlamنہیں
يَأْتُوكَ ۖyatūkaوہ آتے آپ کے پاس
يُحَرِّفُونَyuḥarrifūnaوہ پھیر دیتے ہیں
ٱلْكَلِمَl-kalimaباتوں کو
مِنۢmin
بَعْدِbaʿdiبعد
مَوَاضِعِهِۦ ۖmawāḍiʿihiان کی جگہیں (مقرر ہونے کے)
يَقُولُونَyaqūlūnaوہ کہتے ہیں
إِنْinاگر
أُوتِيتُمْūtītumدیے جاؤ تم
هَـٰذَاhādhāیہ
فَخُذُوهُfakhudhūhuتو لے لو اس کو
وَإِنwa-inاور اگر
لَّمْlamنہ
تُؤْتَوْهُtu'tawhuتم دیے جاؤ اس کو
فَٱحْذَرُوا۟ ۚfa-iḥ'dharūتو چھوڑ دو ۔ بچو۔ محتاط رہو
(یہ) جھوٹی باتیں بنانے کے جاسوسی کرنے والے اور (رشوت کا) حرام مال کھانے والے ہیں اگر یہ تمہارے پاس (کوئی مقدمہ فیصل کرانے کو) آئیں تو تم ان میں فیصلہ کر دینا یا اعراض کرنا اور اگر ان سے اعراض کرو گے تو وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے اور اگر فیصلہ کرنا چاہو تو انصاف کا فیصلہ کرنا کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
اور یہ تم سے (اپنے مقدمات) کیونکر فیصل کرایں گے جبکہ خود ان کے پاس تورات (موجود) ہے جس میں خدا کا حکم (لکھا ہوا) ہے (یہ اسے جانتے ہیں) پھر اس کے بعد اس سے پھر جاتے ہیں اور یہ لوگ ایمان ہی نہیں رکھتے
وَكَيْفَwakayfaاور کس طرح
يُحَكِّمُونَكَyuḥakkimūnakaوہ منصف بنائیں گے آپ کو
بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں
اور ہم نے ان لوگوں کے لیے تورات میں یہ حکم لکھ دیا تھا کہ جان کے بدلے جان اور آنکھ کے بدلے آنکھ اور ناک کے بدلے ناک اور کان کے بدلے کان اور دانت کے بدلے دانت اور سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے لیکن جو شخص بدلہ معاف کر دے وہ اس کے لیے کفارہ ہوگا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ بےانصاف ہیں
اور ان پیغمبروں کے بعد انہی کے قدموں پر ہم نے عیسیٰ بن مریم کو بھیجا جو اپنے سے پہلے کی کتاب تورات کی تصدیق کرتے تھے اور ان کو انجیل عنایت کی جس میں ہدایت اور نور ہے اور تورات کی جو اس سے پہلی کتاب (ہے) تصدیق کرتی ہے اور پرہیزگاروں کو راہ بتاتی اور نصیحت کرتی ہے
اور اہل انجیل کو چاہیئے کہ جو احکام خدا نے اس میں نازل فرمائے ہیں اس کے مطابق حکم دیا کریں اور جو خدا کے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے گا تو ایسے لوگ نافرماں ہیں
اور (اے پیغمبر!) ہم نے تم پر سچی کتاب نازل کی ہے جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے اور ان (سب) پر شامل ہے تو جو حکم خدا نے نازل فرمایا ہے اس کے مطابق ان کا فیصلہ کرنا اور حق جو تمہارے پاس آچکا ہے اس کو چھوڑ کر ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا ہم نے تم میں سے ہر ایک (فرقے) کے لیے ایک دستور اور طریقہ مقرر کیا ہے اور اگر خدا چاہتا تو سب کو ایک ہی شریعت پر کر دیتا مگر جو حکم اس نے تم کو دیئے ہیں ان میں وہ تمہاری آزمائش کرنی چاہتا ہے سو نیک کاموں میں جلدی کرو تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے پھر جن باتوں میں تم کو اختلاف تھا وہ تم کو بتا دے گا
اور (ہم پھر تاکید کرتے ہیں کہ) جو (حکم) خدا نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان میں فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو خدا نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں اگر یہ نہ مانیں تو جان لو کہ خدا چاہتا ہے کہ ان کے بعض گناہوں کے سبب ان پر مصیبت نازل کرے اور اکثر لوگ تو نافرمان ہیں
وَأَنِwa-aniاور یہ کہ
ٱحْكُمuḥ'kumفیصلہ کرو
بَيْنَهُمbaynahumان کے درمیان
بِمَآbimāساتھ اس کے جو
أَنزَلَanzalaنازل کیا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
وَلَاwalāاور نہ
تَتَّبِعْtattabiʿتم پیروی کرو
أَهْوَآءَهُمْahwāahumان کی خواہشات کی
وَٱحْذَرْهُمْwa-iḥ'dharhumاور ہوشیار رہو ان سے۔ محتاط رہو ان سے
أَنanکہ
يَفْتِنُوكَyaftinūkaوہ فتنہ میں نہ ڈالیں تم کو
عَنۢʿanسے
بَعْضِbaʿḍiبعض اس سے
مَآmāجو
أَنزَلَanzalaنازل کیا
ٱللَّهُl-lahuاللہ نے
إِلَيْكَ ۖilaykaآپ کی طرف
فَإِنfa-inپھر اگر
تَوَلَّوْا۟tawallawوہ منہ موڑ جائیں
فَٱعْلَمْfa-iʿ'lamتو جان لو
أَنَّمَاannamāبیشک
يُرِيدُyurīduچاہتا ہے
ٱللَّهُl-lahuاللہ
أَنanکہ
يُصِيبَهُمyuṣībahumمصیبت پہنچائے ان کو۔ مصیبت میں ڈالے ان کو
اے ایمان والو! یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں اور جو شخص تم میں سے ان کو دوست بنائے گا وہ بھی انہیں میں سے ہوگا بیشک خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو گے کہ ان میں دوڑ دوڑ کے ملے جاتے ہیں کہتے ہیں کہ ہمیں خوف ہے کہ کہیں ہم پر زمانے کی گردش نہ آجائے سو قریب ہے کہ خدا فتح بھیجے یا اپنے ہاں سے کوئی اور امر (نازل فرمائے) پھر یہ اپنے دل کی باتوں پر جو چھپایا کرتے تھے پشیمان ہو کر رہ جائیں گے
فَتَرَىfatarāتو تم دیکھو گے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں کو
فِىfīمیں
قُلُوبِهِمqulūbihimجن کے دلوں میں
مَّرَضٌۭmaraḍunبیماری ہے
يُسَـٰرِعُونَyusāriʿūnaوہ دوڑ دھوپ کرتے ہیں
فِيهِمْfīhimان میں
يَقُولُونَyaqūlūnaوہ کہتے ہیں
نَخْشَىٰٓnakhshāہم ڈرتے ہیں
أَنanکہ
تُصِيبَنَاtuṣībanāپہنچے گی ہم کو
دَآئِرَ ةٌۭ ۚdāiratunکوئی مصیبت۔ گردش
فَعَسَىfaʿasāتو امید ہے کہ
ٱللَّهُl-lahuاللہ
أَنanکہ
يَأْتِىَyatiyaلے آئے
بِٱلْفَتْحِbil-fatḥiفتح
أَوْawیا
أَمْرٍۢamrinکوئی حکم۔ فیصلہ
مِّنْminسے
عِندِهِۦʿindihiاپنی طرف سے
فَيُصْبِحُوا۟fayuṣ'biḥūپھر وہ ہوجائیں
عَلَىٰʿalāاوپر اس کے
مَآmāجو
أَسَرُّوا۟asarrūانہوں نے چھپایا
فِىٓfīمیں
أَنفُسِهِمْanfusihimاپنے نفسوں میں
نَـٰدِمِينَnādimīnaندامت اٹھانے والے۔ شرمسار ہونے والے
اور اس (وقت) مسلمان (تعجب سے) کہیں گے کہ کیا یہ وہی ہیں جو خدا کی سخت سخت قسمیں کھایا کرتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ان کےعمل اکارت گئے اور وہ خسارے میں پڑ گئے
اے ایمان والو اگر کوئی تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے گا تو خدا ایسے لوگ پیدا کر دے گا جن کو وہ دوست رکھے اور جسے وہ دوست رکھیں اور جو مومنوں کے حق میں نرمی کریں اور کافروں سے سختی سے پیش آئیں خدا کی راہ میں جہاد کریں اور کسی ملامت کرنے والی کی ملامت سے نہ ڈریں یہ خدا کا فضل ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور الله بڑی کشائش والا اور جاننے والا ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے
ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
مَنmanجو کوئی
يَرْتَدَّyartaddaپھر جائے گا۔ مرتد ہوا
مِنكُمْminkumتم میں سے
عَنʿanسے
دِينِهِۦdīnihiاپنے دین سے
فَسَوْفَfasawfaتو عنقریب
يَأْتِىyatīلے آئے گا
ٱللَّهُl-lahuاللہ
بِقَوْمٍۢbiqawminایک قوم
يُحِبُّهُمْyuḥibbuhumوہ محبت کرے گا ان سے
وَيُحِبُّونَهُۥٓwayuḥibbūnahuاور وہ محبت کریں گے اس سے
اے ایمان والوں! جن لوگوں کو تم سے پہلے کتابیں دی گئی تھیں ان کو اور کافروں کو جنہوں نے تمہارے دین کو ہنسی اور کھیل بنا رکھا ہے دوست نہ بناؤ اور مومن ہو تو خدا سے ڈرتے رہو
کہو کہ اے اہل کتاب! تم ہم میں برائی ہی کیا دیکھتے ہو سوا اس کے کہ ہم خدا پر اور جو (کتاب) ہم پر نازل ہوئی اس پر اور جو (کتابیں) پہلے نازل ہوئیں ان پر ایمان لائے ہیں اور تم میں اکثر بدکردار ہیں
کہو کہ میں تمہیں بتاؤں کہ خدا کے ہاں اس سے بھی بدتر جزا پانے والے کون ہیں؟ وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی اور جن پر وہ غضبناک ہوا اور (جن کو) ان میں سے بندر اور سور بنا دیا اور جنہوں نے شیطان کی پرستش کی ایسے لوگوں کا برا ٹھکانہ ہے اور وہ سیدھے رستے سے بہت دور ہیں
قُلْqulکہہ دیجیے
هَلْhalکیا
أُنَبِّئُكُمunabbi-ukumمیں بتاؤں تم کو
بِشَرٍّۢbisharrinساتھ بری چیز کے
مِّنminسے
ذَٰلِكَdhālikaاس
مَثُوبَةًmathūbatanثواب میں۔ انجام میں۔ بدلہ پانے میں
اور جب یہ لوگ تمہارے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ کفر لے کر آتے ہیں اور اسی کو لیکر جاتے ہیں اور جن باتوں کو یہ مخفی رکھتے ہیں خدا ان کو خوب جانتا ہے
اور یہود کہتے ہیں کہ خدا کا ہاتھ (گردن سے) بندھا ہوا ہے (یعنی الله بخیل ہے) انہیں کے ہاتھ باندھے جائیں اور ایسا کہنے کے سبب ان پر لعنت ہو (اس کا ہاتھ بندھا ہوا نہیں) بلکہ اس کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں وہ جس طرح (اور جتنا) چاہتا ہے خرچ کرتا ہے اور (اے محمد) یہ (کتاب) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی اس سے ان میں سے اکثر کی شرارت اور انکار اور بڑھے گا اور ہم نے ان کے باہم عداوت اور بغض قیامت تک کے لیے ڈال دیا ہے یہ جب لڑائی کے لیے آگ جلاتے ہیں خدا اس کو بجھا دیتا ہے اور یہ ملک میں فساد کے لیے دوڑے پھرتے ہیں اور خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا
وَقَالَتِwaqālatiاور کہا
ٱلْيَهُودُl-yahūduیہود نے
يَدُyaduہاتھ
ٱللَّهِl-lahiاللہ کے
مَغْلُولَةٌ ۚmaghlūlatunبندھے ہوئے ہیں
غُلَّتْghullatباندھ دیے گئے
أَيْدِيهِمْaydīhimان کے ہاتھ
وَلُعِنُوا۟waluʿinūاور وہ لعنت کیے گئے
بِمَاbimāبوجہ اس کے جو
قَالُوا۟ ۘqālūانہوں نے کہا
بَلْbalبلکہ
يَدَاهُyadāhuاس کے دونوں ہاتھ
مَبْسُوطَتَانِmabsūṭatāniپھیلے ہوئے ہیں
يُنفِقُyunfiquوہ خرچ کرتا ہے
كَيْفَkayfaجس طرح
يَشَآءُ ۚyashāuوہ چاہتا ہے
وَلَيَزِيدَنَّwalayazīdannaاور البتہ ضرور بڑھا دیتا ہے
اور اگر وہ تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئیں ان کو قائم رکھتے (تو ان پر رزق مینہ کی طرح برستا کہ) اپنے اوپر سے پاؤں کے نیچے سے کھاتے ان میں کچھ لوگ میانہ رو ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جن کے اعمال برے ہیں
اے پیغمبر جو ارشادات خدا کی طرف سے تم پر نازل ہوئے ہیں سب لوگوں کو پہنچا دو اور اگر ایسا نہ کیا تو تم خدا کے پیغام پہنچانے میں قاصر رہے (یعنی پیغمبری کا فرض ادا نہ کیا) اور خدا تم کو لوگوں سے بچائے رکھے گا بیشک خدا منکروں کو ہدایت نہیں دیتا
کہو کہ اے اہل کتاب! جب تک تم تورات اور انجیل کو اور جو (اور کتابیں) تمہارے پروردگار کی طرف سے تم لوگوں پر نازل ہوئیں ان کو قائم نہ رکھو گے کچھ بھی راہ پر نہیں ہو سکتے اور یہ (قرآن) جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے ان میں سے اکثر کی سرکشی اور کفر اور بڑھے گا تو تم قوم کفار پر افسوس نہ کرو
قُلْqulکہہ دیجیے
يَـٰٓأَهْلَyāahlaاے اہل
ٱلْكِتَـٰبِl-kitābiکتاب
لَسْتُمْlastumنہیں ہو تم
عَلَىٰʿalāاوپر
شَىْءٍshayinکسی چیز کے
حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
تُقِيمُوا۟tuqīmūتم قائم کرو
ٱلتَّوْرَىٰةَl-tawrātaتورات کو
وَٱلْإِنجِيلَwal-injīlaاور انجیل کو
وَمَآwamāاور جو
أُنزِلَunzilaنازل کیا گیا
إِلَيْكُمilaykumتمہاری طرف
مِّنminسے
رَّبِّكُمْ ۗrabbikumتمہارے رب کی طرف سے
وَلَيَزِيدَنَّwalayazīdannaاور البتہ ضرور زیادہ کرے گا
جو لوگ خدا پر اور روز آخرت پر ایمان لائیں گے اور عمل نیک کریں گے خواہ وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا ستارہ پرست یا عیسائی ان کو (قیامت کے دن) نہ کچھ خوف ہو گا اور نہ غمناک ہوں گے
ہم نے بنی اسرائیل سے عہد بھی لیا اور ان کی طرف پیغمبر بھی بھیجے (لیکن) جب کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی باتیں لےکر آتا جن کو ان کے دل نہیں چاہتے تھے تو وہ (انبیاء کی) ایک جماعت کو تو جھٹلا دیتے اور ایک جماعت کو قتل کر دیتے تھے
اور خیال کرتے تھے کہ (اس سے ان پر) کوئی آفت نہیں آنے کی تو وہ اندھے اور بہرے ہو گئے پھر خدا نے ان پر مہربانی فرمائی (لیکن) پھر ان میں سے بہت سے اندھے اور بہرے ہو گئے اور خدا ان کے سب کاموں کو دیکھ رہا ہے
وہ لوگ بےشبہ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مریم کے بیٹے (عیسیٰ) مسیح خدا ہیں حالانکہ مسیح یہود سے یہ کہا کرتے تھے کہ اے بنی اسرائیل خدا ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی (اور جان رکھو کہ) جو شخص خدا کے ساتھ شرک کرے گا خدا اس پر بہشت حرام کر دے گا اور اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں
وہ لوگ (بھی) کافر ہیں جو اس بات کے قائل ہیں کہ خدا تین میں کا تیسرا ہے حالانکہ اس معبود یکتا کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اگر یہ لوگ ایسے اقوال (وعقائد) سے باز نہیں آئیں گے تو ان میں جو کافر ہوئے ہیں وہ تکلیف دینے والا عذاب پائیں گے
مسیح ابن مریم تو صرف (خدا) کے پیغمبر تھے ان سے پہلے بھی بہت سے رسول گزر چکے تھے اور ان کی والدہ (مریم خدا کی) ولی اور سچی فرمانبردار تھیں دونوں (انسان تھے اور) کھانا کھاتے تھے دیکھو ہم ان لوگوں کے لیے اپنی آیتیں کس طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں پھر (یہ) دیکھو کہ یہ کدھر الٹے جا رہے ہیں
کہو کہ اے اہل کتاب! اپنے دین (کی بات) میں ناحق مبالغہ نہ کرو اور ایسے لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلو جو (خود بھی) پہلے گمراہ ہوئے اور اَور بھی اکثروں کو گمراہ کر گئے اور سیدھے رستے سے بھٹک گئے
تم ان میں سے بہتوں کو دیکھو گے کہ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں انہوں نے جو کچھ اپنے واسطے آگے بھیجا ہے برا ہے (وہ یہ) کہ خدا ان سے ناخوش ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں (مبتلا) رہیں گے
(اے پیغمبرﷺ!) تم دیکھو گے کہ مومنوں کے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی کرنے والے یہودی اور مشرک ہیں اور دوستی کے لحاظ سے مومنوں سے قریب تر ان لوگوں کو پاؤ گے جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں یہ اس لیے کہ ان میں عالم بھی ہیں اور مشائخ بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے
۞ لَتَجِدَنَّlatajidannaالبتہ تم ضرور پاؤ گے
أَشَدَّashaddaسب سے زیادہ سخت
ٱلنَّاسِl-nāsiلوگوں میں سے
عَدَٰوَةًۭʿadāwatanدشمنی میں
لِّلَّذِينَlilladhīnaان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے
ٱلْيَهُودَl-yahūdaیہود کو
وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور ان لوگوں کو
أَشْرَكُوا۟ ۖashrakūجنہوں نے شرک کیا
وَلَتَجِدَنَّwalatajidannaاور البتہ تم ضرور پاؤ گے
اور جب اس (کتاب) کو سنتے ہیں جو (سب سے پہلے) پیغمبر (محمدﷺ) پر نازل ہوئی تو تم دیکھتے ہو کہ ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں اس لیے کہ انہوں نے حق بات پہچان لی اور وہ (خدا کی جناب میں) عرض کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم ایمان لے آئے تو ہم کو ماننے والوں میں لکھ لے
اور ہمیں کیا ہوا ہے کہ خدا پر اور حق بات پر جو ہمارے پاس آئی ہے ایمان نہ لائیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پروردگار ہم کو نیک بندوں کے ساتھ (بہشت میں) داخل کرے گا
خدا تمہاری بےارادہ قسموں پر تم سے مواخذہ نہیں کرے گا لیکن پختہ قسموں پر (جن کے خلاف کرو گے) مواخذہ کرے گا تو اس کا کفارہ دس محتاجوں کو اوسط درجے کا کھانا کھلانا ہے جو تم اپنے اہل وعیال کو کھلاتے ہو یا ان کو کپڑے دینا یا ایک غلام آزاد کرنا اور جس کو میسر نہ ہو وہ تین روزے رکھے یہ تمہاری قسموں کا کفارہ ہے جب تم قسم کھا لو (اور اسے توڑ دو) اور (تم کو) چاہئے کہ اپنی قسموں کی حفاظت کرو اس طرح خدا تمہارے (سمجھانے کے) لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم شکر کرو
شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوا دے اور تمہیں خدا کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے) باز رہنا چاہیئے
اور خدا کی فرمانبرداری اور رسولِ (خدا) کی اطاعت کرتے رہو اور ڈرتے رہو اگر منہ پھیرو گے تو جان رکھو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے تو صرف پیغام کا کھول کر پہنچا دینا ہے
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان پر ان چیزوں کا کچھ گناہ نہیں جو وہ کھا چکے جب کہ انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے اور نیک کام کیے پھر پرہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیکو کاری کی اور خدا نیکو کاروں کو دوست رکھتا ہے
مومنو! کسی قدر شکار سے جن کو تم ہاتھوں اور نیزوں سے پکڑ سکو خدا تمہاری آزمائش کرے گا (یعنی حالت احرام میں شکار کی ممانعت سے) تا کہ معلوم کرے کہ اس سے غائبانہ کون ڈرتا ہے تو جو اس کے بعد زیادتی کرے اس کے لیے دکھ دینے والا عذاب (تیار) ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَيَبْلُوَنَّكُمُlayabluwannakumuالبتہ ضرور آزمائے گا تم کو
مومنو! جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار نہ مارنا اور جو تم میں سے جان بوجھ کر اسے مارے تو (یا تو اس کا) بدلہ (دے اور وہ یہ ہے کہ) اسی طرح کا چارپایہ جسے تم میں دو معتبر شخص مقرر کردیں قربانی (کرے اور یہ قربانی) کعبے پہنچائی جائے یا کفارہ (دے اور وہ) مسکینوں کو کھانا کھلانا (ہے) یا اس کے برابر روزے رکھے تاکہ اپنے کام کی سزا (کا مزہ) چکھے (اور) جو پہلے ہو چکا وہ خدا نے معاف کر دیا اور جو پھر (ایسا کام) کرے گا تو خدا اس سے انتقام لے گا اور خدا غالب اور انتقام لینے والا ہے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
لَاlāنہ
تَقْتُلُوا۟taqtulūتم قتل کرو
ٱلصَّيْدَl-ṣaydaشکار کو
وَأَنتُمْwa-antumحالانکہ تم
حُرُمٌۭ ۚḥurumunحالت احرام میں ہو۔ اس حال میں کہ تم حرم میں ہو
تمہارے لیے دریا (کی چیزوں) کا شکار اور ان کا کھانا حلال کر دیا گیا ہے (یعنی) تمہارے اور مسافروں کے فائدے کے لیے اور جنگل (کی چیزوں) کا شکار جب تک تم احرام کی حالت میں رہو تم پر حرام ہے اور خدا سے جس کے پاس تم (سب) جمع کئے جاؤ گے ڈرتے رہو
خدا نے عزت کے گھر (یعنی) کعبے کو لوگوں کے لیے موجب امن مقرر فرمایا ہے اور عزت کے مہینوں کو اور قربانی کو اور ان جانوروں کو جن کے گلے میں پٹے بندھے ہوں یہ اس لیے کہ تم جان لو کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے خدا سب کو جانتا ہے اور یہ کہ خدا کو ہر چیز کا علم ہے
مومنو! ایسی چیزوں کے بارے میں مت سوال کرو کہ اگر (ان کی حقیقتیں) تم پر ظاہر کر دی جائیں تو تمہیں بری لگیں اور اگر قرآن کے نازل ہونے کے ایام میں ایسی باتیں پوچھو گے تو تم پر ظاہر بھی کر دی جائیں گی (اب تو) خدا نے ایسی باتوں (کے پوچھنے) سے درگزر فرمایا ہے اور خدا بخشنے والا بردبار ہے
اور جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اس کی اور رسول الله کی طرف رجوع کرو تو کہتے ہیں کہ جس طریق پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے وہی ہمیں کافی ہے بھلا اگر ان کے باپ دادا نہ تو کچھ جانتے ہوں اور نہ سیدھے رستے پر ہوں (تب بھی؟)
اے ایمان والو! اپنی جانوں کی حفاظت کرو جب تم ہدایت پر ہو تو کوئی گمراہ تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکتا تم سب کو خدا کی طرف لوٹ کر جانا ہے اس وقت وہ تم کو تمہارے سب کاموں سے جو (دنیا میں) کئے تھے آگاہ کرے گا (اور ان کا بدلہ دے گا)
مومنو! جب تم میں سے کسی کی موت آموجود ہو تو شہادت (کا نصاب) یہ ہے کہ وصیت کے وقت تم (مسلمانوں) میں سے دو عادل (یعنی صاحب اعتبار) گواہ ہوں یا اگر (مسلمان نہ ملیں اور) تم سفر کر رہے ہو اور (اس وقت) تم پر موت کی مصیبت واقع ہو تو کسی دوسرے مذہب کے دو (شخصوں کو) گواہ (کر لو) اگر تم کو ان گواہوں کی نسبت کچھ شک ہو تو ان کو (عصر کی) نماز کے بعد کھڑا کرو اور دونوں خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہم شہادت کا کچھ عوض نہیں لیں گے گو ہمارا رشتہ دار ہی ہو اور نہ ہم الله کی شہادت کو چھپائیں گے اگر ایسا کریں گے تو گنہگار ہوں گے
يَـٰٓأَيُّهَاyāayyuhāاے وہ
ٱلَّذِينَalladhīnaلوگو
ءَامَنُوا۟āmanūجو ایمان لائے ہو
شَهَـٰدَةُshahādatuگواہی
بَيْنِكُمْbaynikumتمہارے درمیان
إِذَاidhāجب
حَضَرَḥaḍaraحاضر ہو۔ آجائے
أَحَدَكُمُaḥadakumuتم میں سے کسی ایک کو
ٱلْمَوْتُl-mawtuموت
حِينَḥīnaوقت
ٱلْوَصِيَّةِl-waṣiyatiوصیت کے
ٱثْنَانِith'nāniدو
ذَوَاdhawāوالے
عَدْلٍۢʿadlinعدل
مِّنكُمْminkumتم میں سے
أَوْawیا
ءَاخَرَانِākharāniدوسرے دو
مِنْmin
غَيْرِكُمْghayrikumتمہارے سوا
إِنْinاگر
أَنتُمْantumہو تم
ضَرَبْتُمْḍarabtumسفر کررہے تم
فِىfīمیں
ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
فَأَصَـٰبَتْكُمfa-aṣābatkumپھر پہنچے تم کو
مُّصِيبَةُmuṣībatuمصیبت
ٱلْمَوْتِ ۚl-mawtiموت کی
تَحْبِسُونَهُمَاtaḥbisūnahumāتم روک لو ان دونوں کو
مِنۢmin
بَعْدِbaʿdiبعد
ٱلصَّلَوٰةِl-ṣalatiنماز کے
فَيُقْسِمَانِfayuq'simāniپھر وہ دونوں قسمیں کھائیں
پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں نے (جھوٹ بول کر) گناہ حاصل کیا ہے تو جن لوگوں کا انہوں نے حق مارنا چاہا تھا ان میں سے ان کی جگہ اور دو گواہ کھڑے ہوں جو (میت سے) قرابت قریبہ رکھتے ہوں پھر وہ خدا کی قسمیں کھائیں کہ ہماری شہادت ان کی شہادت سے بہت اچھی ہے اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں کی ایسا کیا ہو تو ہم بےانصاف ہیں
فَإِنْfa-inپھر اگر
عُثِرَʿuthiraخبر ہوجائے
عَلَىٰٓʿalāاس بات پر
أَنَّهُمَاannahumāکہ بیشک وہ دونوں
ٱسْتَحَقَّآis'taḥaqqāوہ دونوں حق دار ہوئے
إِثْمًۭاith'manگناہ کے
فَـَٔاخَرَانِfaākharāniدو دوسرے
يَقُومَانِyaqūmāniدونوں کھڑے ہوگئے
مَقَامَهُمَاmaqāmahumāان دونوں کی جگہ
مِنَminaمیں سے
ٱلَّذِينَalladhīnaان لوگوں
ٱسْتَحَقَّis'taḥaqqaحق ثابت ہوا
عَلَيْهِمُʿalayhimuان پر
ٱلْأَوْلَيَـٰنِl-awlayāniدو قریب ترین
فَيُقْسِمَانِfayuq'simāniپھر وہ دونوں قسمیں کھائیں گے
اس طریق سے بہت قریب ہے کہ یہ لوگ صحیح صحیح شہادت دیں یا اس بات سے خوف کریں کہ (ہماری) قسمیں ان کی قسموں کے بعد رد کر دی جائیں گی اور خدا سے ڈرو اور اس کے حکموں کو (گوشِ ہوش سے) سنو اور خدا نافرمان لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
(وہ دن یاد رکھنے کے لائق ہے) جس دن خدا پیغمبروں کو جمع کرے گا پھر ان سے پوچھے گا کہ تمہیں کیا جواب ملا تھا وہ عرض کریں گے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں توہی غیب کی باتوں سے واقف ہے
جب خدا (عیسیٰ سے) فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! میرے ان احسانوں کو یاد کرو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کئے جب میں نے روح القدس (یعنی جبرئیل) سے تمہاری مدد کی تم جھولے میں اور جوان ہو کر (ایک ہی نسق پر) لوگوں سے گفتگو کرتے تھے اور جب میں نے تم کو کتاب اور دانائی اور تورات اور انجیل سکھائی اور جب تم میرے حکم سے مٹی کا جانور بنا کر اس میں پھونک مار دیتے تھے تو وہ میرے حکم سے اڑنے لگتا تھا اور مادر زاد اندھے اور سفید داغ والے کو میرے حکم سے چنگا کر دیتے تھے اور مردے کو میرے حکم سے (زندہ کرکے قبر سے) نکال کھڑا کرتے تھے اور جب میں نے بنی اسرائیل (کے ہاتھوں) کو تم سے روک دیا جب تم ان کے پاس کھلے نشان لے کر آئے تو جو ان میں سے کافر تھے کہنے لگے کہ یہ صریح جادو ہے
اور جب میں نے حواریوں کی طرف حکم بھیجا کہ مجھ پر اور میرے پیغمبر پر ایمان لاؤ وہ کہنے لگے کہ (پروردگار) ہم ایمان لائے تو شاہد رہیو کہ ہم فرمانبردار ہیں
(وہ قصہ بھی یاد کرو) جب حواریوں نے کہا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تمہارا پروردگار ایسا کر سکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے (طعام کا) خوان نازل کرے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ایمان رکھتے ہو تو خدا سے ڈرو
وہ بولے کہ ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم اس میں سے کھائیں اور ہمارے دل تسلی پائیں اور ہم جان لیں کہ تم نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس (خوان کے نزول) پر گواہ رہیں
(تب) عیسیٰ بن مریم نے دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہم پر آسمان سے خوان نازل فرما کہ ہمارے لیے (وہ دن) عید قرار پائے یعنی ہمارے اگلوں اور پچھلوں (سب) کے لیے اور وہ تیری طرف سے نشانی ہو اور ہمیں رزق دے تو بہتر رزق دینے والا ہے
خدا نے فرمایا میں تم پر ضرور خوان نازل فرماؤں گا لیکن جو اس کے بعد تم میں سے کفر کرے گا اسے ایسا عذاب دوں گا کہ اہل عالم میں کسی کو ایسا عذاب نہ دوں گا
اور (اس وقت کو بھی یاد رکھو) جب خدا فرمائے گا کہ اے عیسیٰ بن مریم! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے سوا مجھے اور میری والدہ کو معبود مقرر کرو؟ وہ کہیں گے کہ تو پاک ہے مجھے کب شایاں تھا کہ میں ایسی بات کہتا جس کا مجھے کچھ حق نہیں اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھ کو معلوم ہوگا (کیونکہ) جو بات میرے دل میں ہے تو اسے جانتا ہے اور جو تیرے ضمیر میں ہے اسے میں نہیں جانتا بےشک تو علاّم الغیوب ہے
میں نے ان سے کچھ نہیں کہا بجز اس کے جس کا تو نے مجھے حکم دیا ہے وہ یہ کہ تم خدا کی عبادت کرو جو میرا اور تمہارا سب کا پروردگار ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان (کے حالات) کی خبر رکھتا رہا جب تو نے مجھے دنیا سے اٹھا لیا تو تو ان کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے خبردار ہے
خدا فرمائے گا کہ آج وہ دن ہے کہ راست بازوں کو ان کی سچائی ہی فائدہ دے گی ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ابدالآباد ان میں بستے رہیں گے خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں یہ بڑی کامیابی ہے