سورہ المطففين لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ المطففين لفظ بہ لفظ

المطففين (المطففين) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 36 آیات، 169 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

169 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ المطففين عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 1 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ المطففين: 2 الفاظ

وَيْلٌۭ لِّلْمُطَفِّفِينَ

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے

وَيْلٌۭ waylun ہلاکت ہے
لِّلْمُطَفِّفِينَ lil'muṭaffifīna ڈنڈی مارنے والوں کے لئے

آیت 2 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ

جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
إِذَا idhā جب
ٱكْتَالُوا۟ ik'tālū ناپ کرلیتے ہیں
عَلَى ʿalā
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں سے
يَسْتَوْفُونَ yastawfūna وہ پورا پورا لیتے ہیں

آیت 3 - سورہ المطففين: 5 الفاظ

وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ

اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
كَالُوهُمْ kālūhum ناپ کر ان کو دیتے ہیں
أَو aw یا
وَّزَنُوهُمْ wazanūhum وزن کرکے دیتے ہیں ان کو
يُخْسِرُونَ yukh'sirūna گھاٹا کرکے دیتے ہیں/ کم کرکے دیتے ہیں

آیت 4 - سورہ المطففين: 5 الفاظ

أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

أَلَا alā کیا وہ نہیں
يَظُنُّ yaẓunnu سمجھتے / کیا وہ یقین (نہیں) رکھتے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہ لوگ
أَنَّهُم annahum بیشک وہ
مَّبْعُوثُونَ mabʿūthūna اٹھائے جانے والے ہیں

آیت 5 - سورہ المطففين: 2 الفاظ

لِيَوْمٍ عَظِيمٍۢ

(یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں

لِيَوْمٍ liyawmin دن کو
عَظِيمٍۢ ʿaẓīmin بڑے

آیت 6 - سورہ المطففين: 5 الفاظ

يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے

يَوْمَ yawma جس دن
يَقُومُ yaqūmu کھڑے ہوں گے
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگ
لِرَبِّ lirabbi رب کے لیے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna رب العالمین کے لئے

آیت 7 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍۢ

سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِنَّ inna بیشک
كِتَـٰبَ kitāba کتاب/ نامہ اعمال
ٱلْفُجَّارِ l-fujāri بدکاروں کی/ کا
لَفِى lafī البتہ میں
سِجِّينٍۢ sijjīnin سجین میں ہیں

آیت 8 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌۭ

اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟

وَمَآ wamā اور کیا چیز
أَدْرَىٰكَ adrāka بتائے تجھ کو
مَا mā کہ کیا ہے
سِجِّينٌۭ sijjīnun سجین / قید خانہ کیا ہے

آیت 9 - سورہ المطففين: 2 الفاظ

كِتَـٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

كِتَـٰبٌۭ kitābun ایک کتاب ہے
مَّرْقُومٌۭ marqūmun لکھی ہوئی

آیت 10 - سورہ المطففين: 3 الفاظ

وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے

وَيْلٌۭ waylun ہلاکت ہے
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
لِّلْمُكَذِّبِينَ lil'mukadhibīna جھٹلانے والوں کے لئے

آیت 11 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ

(یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُكَذِّبُونَ yukadhibūna جو جھٹلاتے ہیں
بِيَوْمِ biyawmi ساتھ دن
ٱلدِّينِ l-dīni بدلے کے (دن کو)

آیت 12 - سورہ المطففين: 7 الفاظ

وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ

اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے

وَمَا wamā اور نہیں
يُكَذِّبُ yukadhibu جھٹلاتا
بِهِۦٓ bihi اس کو
إِلَّا illā مگر
كُلُّ kullu ہر
مُعْتَدٍ muʿ'tadin حد سے بڑھنے والا
أَثِيمٍ athīmin گناہ گار

آیت 13 - سورہ المطففين: 7 الفاظ

إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ

جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں

إِذَا idhā جب
تُتْلَىٰ tut'lā پڑھی جاتی ہے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَايَـٰتُنَا āyātunā ہماری آیات
قَالَ qāla کہتا ہے
أَسَـٰطِيرُ asāṭīru کہانیاں ہیں
ٱلْأَوَّلِينَ l-awalīna پہلوں کی

آیت 14 - سورہ المطففين: 8 الفاظ

كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے

كَلَّا ۖ kallā ہرگز نہیں
بَلْ ۜ bal بلکہ
رَانَ rāna زنگ چڑھ گیا ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
قُلُوبِهِم qulūbihim ان کے دلوں (پر)
مَّا mā جو کچھ
كَانُوا۟ kānū ہیں وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna کمائی کرتے

آیت 15 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّمَحْجُوبُونَ

بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
عَن ʿan سے
رَّبِّهِمْ rabbihim اپنے رب (سے)
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
لَّمَحْجُوبُونَ lamaḥjūbūna البتہ حجاب میں رکھے جانے والے ہیں

آیت 16 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ

پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے

ثُمَّ thumma پھر
إِنَّهُمْ innahum بیشک وہ
لَصَالُوا۟ laṣālū البتہ داخل ہونے والے ہیں
ٱلْجَحِيمِ l-jaḥīmi جہنم میں

آیت 17 - سورہ المطففين: 7 الفاظ

ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ

پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے

ثُمَّ thumma پھر
يُقَالُ yuqālu کہا جائے گا
هَـٰذَا hādhā یہ ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ چیز
كُنتُم kuntum تھے تم
بِهِۦ bihi جس کو
تُكَذِّبُونَ tukadhibūna تم جھٹلایا کرتے

آیت 18 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ

(یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں

كَلَّآ kallā ہرگز نہیں
إِنَّ inna بیشک
كِتَـٰبَ kitāba کتاب
ٱلْأَبْرَارِ l-abrāri نیک لوگوں کی
لَفِى lafī البتہ میں
عِلِّيِّينَ ʿilliyyīna علییین میں ہوگی

آیت 19 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ

اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟

وَمَآ wamā اور کیا چیز
أَدْرَىٰكَ adrāka بتائے تجھ کو
مَا mā کیا ہے
عِلِّيُّونَ ʿilliyyūna علیین

آیت 20 - سورہ المطففين: 2 الفاظ

كِتَـٰبٌۭ مَّرْقُومٌۭ

ایک دفتر ہے لکھا ہوا

كِتَـٰبٌۭ kitābun ایک کتاب ہے
مَّرْقُومٌۭ marqūmun رقم کی ہوئی/ لکھی ہوئی

آیت 21 - سورہ المطففين: 2 الفاظ

يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ

جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں

يَشْهَدُهُ yashhaduhu حاضر ہوتے ہیں اس پر
ٱلْمُقَرَّبُونَ l-muqarabūna مقرب فرشتے

آیت 22 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ

بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے

إِنَّ inna بیشک
ٱلْأَبْرَارَ l-abrāra نیک لوگ
لَفِى lafī البتہ میں
نَعِيمٍ naʿīmin نعمتوں میں ہوں گے

آیت 23 - سورہ المطففين: 3 الفاظ

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے

عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرَآئِكِ l-arāiki مسندوں
يَنظُرُونَ yanẓurūna دیکھ رہے ہوں گے

آیت 24 - سورہ المطففين: 5 الفاظ

تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ

تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے

تَعْرِفُ taʿrifu تم پہچان لوگے
فِى fī میں
وُجُوهِهِمْ wujūhihim ان کے چہروں (میں)
نَضْرَةَ naḍrata رونق
ٱلنَّعِيمِ l-naʿīmi نعمت کی

آیت 25 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍۢ مَّخْتُومٍ

ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی

يُسْقَوْنَ yus'qawna پلائے جائیں گے
مِن min سے
رَّحِيقٍۢ raḥīqin خالص شراب
مَّخْتُومٍ makhtūmin مہر بند

آیت 26 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌۭ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ

جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں

خِتَـٰمُهُۥ khitāmuhu اس کی مہر
مِسْكٌۭ ۚ mis'kun مسک ہوگی/ کستوری ہوگی
وَفِى wafī اور میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
فَلْيَتَنَافَسِ falyatanāfasi پس چاہیے کہ ایک دوسرے پر بازی لے جائیں
ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ l-mutanāfisūna بازی لے جانے والے

آیت 27 - سورہ المطففين: 3 الفاظ

وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ

اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی

وَمِزَاجُهُۥ wamizājuhu اور آمیزش اس کی
مِن min سے
تَسْنِيمٍ tasnīmin تسنیم سے ہوگی (تسنیم کیا ہے)

آیت 28 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

عَيْنًۭا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ

وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے

عَيْنًۭا ʿaynan ایک چشمہ ہے
يَشْرَبُ yashrabu پیئیں گے
بِهَا bihā اس سے
ٱلْمُقَرَّبُونَ l-muqarabūna مقرب لوگ

آیت 29 - سورہ المطففين: 8 الفاظ

إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ

جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے

إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
أَجْرَمُوا۟ ajramū جنہوں نے جرم کیا
كَانُوا۟ kānū تھے
مِنَ mina سے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں (سے)
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
يَضْحَكُونَ yaḍḥakūna ہنستے

آیت 30 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ

اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
مَرُّوا۟ marrū گزرتے
بِهِمْ bihim ان کے پاس سے
يَتَغَامَزُونَ yataghāmazūna آنکھیں مارتے تھے/ اشارے کرتے تھے

آیت 31 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ

اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے

وَإِذَا wa-idhā اور جب
ٱنقَلَبُوٓا۟ inqalabū پلٹ کے جاتے
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَهْلِهِمُ ahlihimu اپنے گھر والوں کے
ٱنقَلَبُوا۟ inqalabū پلٹتے تھے
فَكِهِينَ fakihīna باتیں بناتے/ خوش گپیاں کرتے

آیت 32 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ

اور جب ان (مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
رَأَوْهُمْ ra-awhum وہ دیکھتے ان کو
قَالُوٓا۟ qālū کہتے
إِنَّ inna بیشک
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi یہ لوگ
لَضَآلُّونَ laḍāllūna البتہ بہکے ہوئے ہیں

آیت 33 - سورہ المطففين: 4 الفاظ

وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ

حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے

وَمَآ wamā حالانکہ نہیں
أُرْسِلُوا۟ ur'silū وہ بھیجے گئے تھے
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
حَـٰفِظِينَ ḥāfiẓīna نگہبان بنا کر

آیت 34 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ

تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے

فَٱلْيَوْمَ fal-yawma پس آج کے دن
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مِنَ mina
ٱلْكُفَّارِ l-kufāri کافروں پر
يَضْحَكُونَ yaḍḥakūna ہنس رہے ہوں گے

آیت 35 - سورہ المطففين: 3 الفاظ

عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ

(اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے

عَلَى ʿalā پر
ٱلْأَرَآئِكِ l-arāiki مسندوں( پر )
يَنظُرُونَ yanẓurūna دیکھ رہے ہوں گے

آیت 36 - سورہ المطففين: 6 الفاظ

هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ

تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا) بدلہ مل گیا

هَلْ hal کیا
ثُوِّبَ thuwwiba بدلہ پالیا
ٱلْكُفَّارُ l-kufāru کافروں نے
مَا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَفْعَلُونَ yafʿalūna کیا کرتے

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود