قرآن کا رکوع 542 پڑھیں

رکوع 542 سورت Al-Adiyat (آیات 1–11) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 11 آیات ہیں اور یہ جُز 30 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 542

11
آیات
1
سورت
30
جُز
v.1 – v.11
آیات

رکوع 542 میں سورتیں

العاديات · جُز 30
نیویگیشن
نشانیاں
آڈیو
حفظ
ظاہری شکل
صفحہ 599
► رکوع 542 ◄
سورة العاديات
جُز 30 84.0% (474/564)
حزب 60 68.8% (198/288)

وَٱلْعَـٰدِيَـٰتِ ضَبْحًۭا ﴿1﴾

ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں

فَٱلْمُورِيَـٰتِ قَدْحًۭا ﴿2﴾

پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں

فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿3﴾

پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں

فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿4﴾

پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں

فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿5﴾

پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں

إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿6﴾

کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے

وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿7﴾

اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے

وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿8﴾

وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے

۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿9﴾

کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے

وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿10﴾

اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے

إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿11﴾

بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

بسم الله الرحمن الرحيم بدھ 24 ربیع الثانی
الأربعاء 24 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 25.2 / 29.5
روشنی 19%
نیا چاند 4 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود