سورہ الرعد لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الرعد لفظ بہ لفظ

الرعد (الرعد) لفظ بہ لفظ، مکمل: مدنی، مدینہ میں نازل ہوئی، 43 آیات، 854 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

854 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الرعد عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 5 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

الٓمٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ۗ وَٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ٱلْحَقُّ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ

الٓمرا۔ (اے محمد) یہ کتاب (الہیٰ) کی آیتیں ہیں۔ اور جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے

الٓمٓر ۚ alif-lam-meem-ra ال م ر
تِلْكَ til'ka یہ
ءَايَـٰتُ āyātu آیات ہیں
ٱلْكِتَـٰبِ ۗ l-kitābi کتاب کی
وَٱلَّذِىٓ wa-alladhī اور جو چیز
أُنزِلَ unzila اتاری گئی
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
مِن min ہے
رَّبِّكَ rabbika آپ کے رب کی طرف سے
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna ایمان لاتے

آیت 2 - سورہ الرعد: 26 الفاظ

ٱللَّهُ ٱلَّذِى رَفَعَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍۢ تَرَوْنَهَا ۖ ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ ۖ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ كُلٌّۭ يَجْرِى لِأَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى ۚ يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ يُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَعَلَّكُم بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ

خدا وہی تو ہے جس نے ستونوں کے بغیر آسمان جیسا کہ تم دیکھتے ہو (اتنے) اونچے بنائے۔ پھر عرش پر جا ٹھہرا اور سورج اور چاند کو کام میں لگا دیا۔ ہر ایک ایک میعاد معین تک گردش کر رہا ہے۔ وہی (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتا ہے (اس طرح) وہ اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے کہ تم اپنے پروردگار کے روبرو جانے کا یقین کرو

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
رَفَعَ rafaʿa جس نے بلند کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
بِغَيْرِ bighayri بغیر
عَمَدٍۢ ʿamadin ستونوں کے
تَرَوْنَهَا ۖ tarawnahā تم دیکھتے ہو ان کو
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَوَىٰ is'tawā وہ مستوی ہوا
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَرْشِ ۖ l-ʿarshi عرش
وَسَخَّرَ wasakhara اور اس نے مسخر کیا
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
وَٱلْقَمَرَ ۖ wal-qamara اور چاند کو
كُلٌّۭ kullun سب
يَجْرِى yajrī چل رہے ہیں
لِأَجَلٍۢ li-ajalin وقت تک
مُّسَمًّۭى ۚ musamman ایک معلوم
يُدَبِّرُ yudabbiru وہی تدبیر کرتا ہے
ٱلْأَمْرَ l-amra کام کی
يُفَصِّلُ yufaṣṣilu کھول کھول کر بیان کرتا ہے
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti نشانیاں/ آیات
لَعَلَّكُم laʿallakum تاکہ تم
بِلِقَآءِ biliqāi ملاقات کا
رَبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کے ساتھ
تُوقِنُونَ tūqinūna تم یقین کرو

آیت 3 - سورہ الرعد: 24 الفاظ

وَهُوَ ٱلَّذِى مَدَّ ٱلْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنْهَـٰرًۭا ۖ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ ۖ يُغْشِى ٱلَّيْلَ ٱلنَّهَارَ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يَتَفَكَّرُونَ

اور وہ وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا کئے اور ہر طرح کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں۔ وہی رات کو دن کا لباس پہناتا ہے۔ غور کرنے والوں کے لیے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

وَهُوَ wahuwa اور اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
مَدَّ madda جس نے پھیلادیا
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
وَجَعَلَ wajaʿala اور بنائے
فِيهَا fīhā اس میں
رَوَٰسِىَ rawāsiya پہاڑ
وَأَنْهَـٰرًۭا ۖ wa-anhāran اور نہریں
وَمِن wamin اور سے
كُلِّ kulli ہر
ٱلثَّمَرَٰتِ l-thamarāti قسم کے پھلوں میں (سے)
جَعَلَ jaʿala اس نے بنائے
فِيهَا fīhā اس میں
زَوْجَيْنِ zawjayni جوڑے
ٱثْنَيْنِ ۖ ith'nayni دو ‘ دو (یعنی زمین میں)
يُغْشِى yugh'shī ڈھانپتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
ٱلنَّهَارَ ۚ l-nahāra دن پر
إِنَّ inna بیشک
فِى fī اس
ذَٰلِكَ dhālika میں
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لئے
يَتَفَكَّرُونَ yatafakkarūna جو غور و فکر کرتی ہو

آیت 4 - سورہ الرعد: 27 الفاظ

وَفِى ٱلْأَرْضِ قِطَعٌۭ مُّتَجَـٰوِرَٰتٌۭ وَجَنَّـٰتٌۭ مِّنْ أَعْنَـٰبٍۢ وَزَرْعٌۭ وَنَخِيلٌۭ صِنْوَانٌۭ وَغَيْرُ صِنْوَانٍۢ يُسْقَىٰ بِمَآءٍۢ وَٰحِدٍۢ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَىٰ بَعْضٍۢ فِى ٱلْأُكُلِ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يَعْقِلُونَ

اور زمین میں کئی طرح کے قطعات ہیں۔ ایک دوسرے سے ملے ہوئے اور انگور کے باغ اور کھیتی اور کھجور کے درخت۔ بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اور بعض کی اتنی نہیں ہوتیں (باوجود یہ کہ) پانی سب کو ایک ہی ملتا ہے۔ اور ہم بعض میوؤں کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں۔ اس میں سمجھنے والوں کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں

وَفِى wafī اور میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
قِطَعٌۭ qiṭaʿun ٹکڑے ہیں/ خطے ہیں
مُّتَجَـٰوِرَٰتٌۭ mutajāwirātun باہم ملے ہوئے/ برابر برابر
وَجَنَّـٰتٌۭ wajannātun اور باغات ہیں
مِّنْ min کے
أَعْنَـٰبٍۢ aʿnābin انگوروں
وَزَرْعٌۭ wazarʿun اور کھیتیاں
وَنَخِيلٌۭ wanakhīlun اور کھجور کے درخت
صِنْوَانٌۭ ṣin'wānun دوہرے
وَغَيْرُ waghayru
صِنْوَانٍۢ ṣin'wānin اور اکہرے
يُسْقَىٰ yus'qā وہ پلائے جاتے ہیں
بِمَآءٍۢ bimāin پانی
وَٰحِدٍۢ wāḥidin ایک ہی
وَنُفَضِّلُ wanufaḍḍilu اور ہم فضیلت دیتے ہیں
بَعْضَهَا baʿḍahā ان میں سے بعض کو
عَلَىٰ ʿalā پر
بَعْضٍۢ baʿḍin بعض
فِى fī میں
ٱلْأُكُلِ ۚ l-ukuli پھلوں میں
إِنَّ inna یقیناً
فِى fī اس
ذَٰلِكَ dhālika میں
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لئے
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna جو عقل سے کام لیتی ہو

آیت 5 - سورہ الرعد: 25 الفاظ

۞ وَإِن تَعْجَبْ فَعَجَبٌۭ قَوْلُهُمْ أَءِذَا كُنَّا تُرَٰبًا أَءِنَّا لَفِى خَلْقٍۢ جَدِيدٍ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْأَغْلَـٰلُ فِىٓ أَعْنَاقِهِمْ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ أَصْحَـٰبُ ٱلنَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَـٰلِدُونَ

اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے

۞ وَإِن wa-in اور اگر
تَعْجَبْ taʿjab تم تعجب کرتے ہو
فَعَجَبٌۭ faʿajabun تو تعجب والا ہے/ عجیب ہے
قَوْلُهُمْ qawluhum ان کا قول
أَءِذَا a-idhā کیا جب
كُنَّا kunnā ہم ہوجائیں گے
تُرَٰبًا turāban مٹی
أَءِنَّا a-innā کیا بیشک ہم
لَفِى lafī البتہ
خَلْقٍۢ khalqin پیدائش میں ہوں گے
جَدِيدٍ ۗ jadīdin نئی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِرَبِّهِمْ ۖ birabbihim اپنے رب کے ساتھ
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ ہیں
ٱلْأَغْلَـٰلُ l-aghlālu طوق ہیں
فِىٓ fī میں
أَعْنَاقِهِمْ ۖ aʿnāqihim ان کی گردنوں
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
أَصْحَـٰبُ aṣḥābu والے ہیں
ٱلنَّارِ ۖ l-nāri آگ
هُمْ hum وہ
فِيهَا fīhā اس میں
خَـٰلِدُونَ khālidūna ہمیشہ رہنے والے ہیں

آیت 6 - سورہ الرعد: 20 الفاظ

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبْلَ ٱلْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ ٱلْمَثُلَـٰتُ ۗ وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍۢ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ ۖ وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ ٱلْعِقَابِ

اور یہ لوگ بھلائی سے پہلے تم سے برائی کے جلد خواستگار یعنی (طالب عذاب) ہیں حالانکہ ان سے پہلے عذاب (واقع) ہوچکے ہیں اور تمہارا پروردگار لوگوں کو باوجود ان کی بےانصافیوں کے معاف کرنے والا ہے۔ اور بےشک تمہارا پروردگار سخت عذاب دینے والا ہے

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ wayastaʿjilūnaka اور وہ جلدی مانگتے ہیں آپ سے
بِٱلسَّيِّئَةِ bil-sayi-ati برائی کو/ عذاب کو
قَبْلَ qabla پہلے
ٱلْحَسَنَةِ l-ḥasanati بھلائی سے
وَقَدْ waqad حالانکہ تحقیق
خَلَتْ khalat گزر چکیں
مِن min ان سے
قَبْلِهِمُ qablihimu پہلے
ٱلْمَثُلَـٰتُ ۗ l-mathulātu عبرت ناک مثالیں/عقوبات
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
لَذُو ladhū البتہ
مَغْفِرَةٍۢ maghfiratin بخشش والا ہے
لِّلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لئے
عَلَىٰ ʿalā باوجود
ظُلْمِهِمْ ۖ ẓul'mihim ان کے ظلم کے
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
لَشَدِيدُ lashadīdu البتہ سخت
ٱلْعِقَابِ l-ʿiqābi سزا دینے والا ہے

آیت 7 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌۭ مِّن رَّبِّهِۦٓ ۗ إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرٌۭ ۖ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے

وَيَقُولُ wayaqūlu اور کہتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَوْلَآ lawlā کیوں نہیں
أُنزِلَ unzila اتاری گئی
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَايَةٌۭ āyatun کوئی نشانی
مِّن min اس کے
رَّبِّهِۦٓ ۗ rabbihi رب کی طرف سے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَنتَ anta تو
مُنذِرٌۭ ۖ mundhirun ڈرانے والا ہے
وَلِكُلِّ walikulli اور ہر
قَوْمٍ qawmin قوم کے لئے
هَادٍ hādin ہادی ہوتا ہے

آیت 8 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

ٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ ٱلْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ ۖ وَكُلُّ شَىْءٍ عِندَهُۥ بِمِقْدَارٍ

خدا ہی اس بچے سے واقف ہے جو عورت کے پیٹ میں ہوتا ہے اور پیٹ کے سکڑنے اور بڑھنے سے بھی (واقف ہے) ۔ اور ہر چیز کا اس کے ہاں ایک اندازہ مقرر ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا ہے
مَا mā جو
تَحْمِلُ taḥmilu اٹھاتی ہے
كُلُّ kullu ہر
أُنثَىٰ unthā مادہ
وَمَا wamā اور جو
تَغِيضُ taghīḍu کمی کرتے ہیں
ٱلْأَرْحَامُ l-arḥāmu رحم
وَمَا wamā اور جو
تَزْدَادُ ۖ tazdādu بڑھاتے ہیں
وَكُلُّ wakullu اور ہر
شَىْءٍ shayin چیز
عِندَهُۥ ʿindahu اس کے پاس
بِمِقْدَارٍ bimiq'dārin ساتھ ایک اندازے کے ہے

آیت 9 - سورہ الرعد: 5 الفاظ

عَـٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ ٱلْكَبِيرُ ٱلْمُتَعَالِ

وہ دانائے نہاں وآشکار ہے سب سے بزرگ (اور) عالی رتبہ ہے

عَـٰلِمُ ʿālimu جاننے والا ہے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کا
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کا
ٱلْكَبِيرُ l-kabīru بڑا ہے
ٱلْمُتَعَالِ l-mutaʿāli بہت برتر/ بہت بڑا

آیت 10 - سورہ الرعد: 14 الفاظ

سَوَآءٌۭ مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ ٱلْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِۦ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِٱلَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِٱلنَّهَارِ

کوئی تم میں سے چپکے سے بات کہے یا پکار کر یا رات کو کہیں چھپ جائے یا دن کی روشنی میں کھلم کھلا چلے پھرے (اس کے نزدیک) برابر ہے

سَوَآءٌۭ sawāon برابر ہے
مِّنكُم minkum تم میں سے
مَّنْ man جو
أَسَرَّ asarra چھپائے
ٱلْقَوْلَ l-qawla بات کو
وَمَن waman اور جو کوئی
جَهَرَ jahara ظاہر کرے
بِهِۦ bihi اس کو
وَمَنْ waman اور جو کوئی
هُوَ huwa کہ وہ
مُسْتَخْفٍۭ mus'takhfin چھپنے والا ہے
بِٱلَّيْلِ bi-al-layli رات کو
وَسَارِبٌۢ wasāribun اور چلنے والا ہے
بِٱلنَّهَارِ bil-nahāri دن کو

آیت 11 - سورہ الرعد: 35 الفاظ

لَهُۥ مُعَقِّبَـٰتٌۭ مِّنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِۦ يَحْفَظُونَهُۥ مِنْ أَمْرِ ٱللَّهِ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا۟ مَا بِأَنفُسِهِمْ ۗ وَإِذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِقَوْمٍۢ سُوٓءًۭا فَلَا مَرَدَّ لَهُۥ ۚ وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَالٍ

اس کے آگے اور پیچھے خدا کے چوکیدار ہیں جو خدا کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ خدا اس (نعمت) کو جو کسی قوم کو (حاصل) ہے نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور جب خدا کسی قوم کے ساتھ برائی کا ارادہ کرتا ہے تو پھر وہ پھر نہیں سکتی۔ اور خدا کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں ہوتا

لَهُۥ lahu اس کے لئے
مُعَقِّبَـٰتٌۭ muʿaqqibātun پہرے دار ہیں
مِّنۢ min سے
بَيْنِ bayni سامنے
يَدَيْهِ yadayhi اس کے
وَمِنْ wamin اور اس کے
خَلْفِهِۦ khalfihi پیچھے سے
يَحْفَظُونَهُۥ yaḥfaẓūnahu جو حفاظت کرتے ہیں اس کی
مِنْ min سے
أَمْرِ amri حکم
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُغَيِّرُ yughayyiru تبدیل کرتا
مَا mā جو
بِقَوْمٍ biqawmin ساتھ کسی قوم کے ہو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يُغَيِّرُوا۟ yughayyirū وہ بدل دیں
مَا mā جو
بِأَنفُسِهِمْ ۗ bi-anfusihim ان کے نفسوں کے ساتھ ہیں
وَإِذَآ wa-idhā اور جب
أَرَادَ arāda ارادہ کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِقَوْمٍۢ biqawmin ساتھ کسی قوم کے
سُوٓءًۭا sūan برائی کا
فَلَا falā تو نہیں
مَرَدَّ maradda کوئی پھیرنے والا
لَهُۥ ۚ lahu اس کو
وَمَا wamā اور نہیں
لَهُم lahum ان کے لئے
مِّن min اس کے
دُونِهِۦ dūnihi سوا
مِن min کوئی
وَالٍ wālin مددگار

آیت 12 - سورہ الرعد: 9 الفاظ

هُوَ ٱلَّذِى يُرِيكُمُ ٱلْبَرْقَ خَوْفًۭا وَطَمَعًۭا وَيُنشِئُ ٱلسَّحَابَ ٱلثِّقَالَ

اور وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا اور بھاری بھاری بادل پیدا کرتا ہے

هُوَ huwa وہ اللہ وہ
ٱلَّذِى alladhī ذات ہے
يُرِيكُمُ yurīkumu جو دکھاتا ہے تم کو
ٱلْبَرْقَ l-barqa بجلی
خَوْفًۭا khawfan خوف
وَطَمَعًۭا waṭamaʿan اور امید کے ساتھ
وَيُنشِئُ wayunshi-u اور اٹھاتا ہے
ٱلسَّحَابَ l-saḥāba بادل
ٱلثِّقَالَ l-thiqāla بوجھل

آیت 13 - سورہ الرعد: 19 الفاظ

وَيُسَبِّحُ ٱلرَّعْدُ بِحَمْدِهِۦ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِۦ وَيُرْسِلُ ٱلصَّوَٰعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَآءُ وَهُمْ يُجَـٰدِلُونَ فِى ٱللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ ٱلْمِحَالِ

اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے

وَيُسَبِّحُ wayusabbiḥu اور تسبیح کرتی ہے
ٱلرَّعْدُ l-raʿdu کڑک
بِحَمْدِهِۦ biḥamdihi ساتھ اس کی تعریف کے
وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ wal-malāikatu اور فرشتے
مِنْ min سے
خِيفَتِهِۦ khīfatihi اس کے خوف
وَيُرْسِلُ wayur'silu اور وہ بھیجتا ہے
ٱلصَّوَٰعِقَ l-ṣawāʿiqa بجلیوں کو
فَيُصِيبُ fayuṣību پھر پہنچاتا ہے
بِهَا bihā ان کو
مَن man جسے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَهُمْ wahum حالانکہ وہ
يُجَـٰدِلُونَ yujādilūna جھگڑ رہے ہوتے ہیں
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے بارے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
شَدِيدُ shadīdu سخت
ٱلْمِحَالِ l-miḥāli پکڑنے والا ہے/ گرفت کرنے والا ہے

آیت 14 - سورہ الرعد: 27 الفاظ

لَهُۥ دَعْوَةُ ٱلْحَقِّ ۖ وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُم بِشَىْءٍ إِلَّا كَبَـٰسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى ٱلْمَآءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَـٰلِغِهِۦ ۚ وَمَا دُعَآءُ ٱلْكَـٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَـٰلٍۢ

سودمند پکارنا تو اسی کا ہے اور جن کو یہ لوگ اس کے سوا پکارتے ہیں وہ ان کی پکار کو کسی طرح قبول نہیں کرتے مگر اس شخص کی طرح جو اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلا دے تاکہ (دور ہی سے) اس کے منہ تک آ پہنچے حالانکہ وہ (اس تک کبھی بھی) نہیں آسکتا اور (اسی طرح) کافروں کی پکار بیکار ہے

لَهُۥ lahu اسی کے لئے
دَعْوَةُ daʿwatu پکارنا
ٱلْحَقِّ ۖ l-ḥaqi برحق
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور جو لوگ
يَدْعُونَ yadʿūna پکارتے ہیں
مِن min سے
دُونِهِۦ dūnihi اس کے سوا
لَا lā نہیں
يَسْتَجِيبُونَ yastajībūna وہ جواب دیتے
لَهُم lahum ان کو
بِشَىْءٍ bishayin ساتھ کسی چیز کے
إِلَّا illā مگر
كَبَـٰسِطِ kabāsiṭi مانند پھیلانے والے کے
كَفَّيْهِ kaffayhi اپنی دونوں ہتھیلیاں
إِلَى ilā طرف
ٱلْمَآءِ l-māi پانی کے
لِيَبْلُغَ liyablugha تاکہ وہ پہنچے
فَاهُ fāhu اس کے منہ کو
وَمَا wamā اور نہیں
هُوَ huwa وہ
بِبَـٰلِغِهِۦ ۚ bibālighihi پہنچنے والا اس کو
وَمَا wamā اور نہیں
دُعَآءُ duʿāu پکار
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں کی
إِلَّا illā مگر
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی

آیت 15 - سورہ الرعد: 11 الفاظ

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ طَوْعًۭا وَكَرْهًۭا وَظِلَـٰلُهُم بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ ۩

اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)

وَلِلَّهِ walillahi اور اللہ ہی کے لئے
يَسْجُدُ yasjudu سجدہ کرتے ہیں
مَن man جو
فِى fī میں ہیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین میں
طَوْعًۭا ṭawʿan خوشی سے
وَكَرْهًۭا wakarhan اور ناخوشی سے
وَظِلَـٰلُهُم waẓilāluhum اور سائے ان کے
بِٱلْغُدُوِّ bil-ghuduwi صبح کے وقت
وَٱلْـَٔاصَالِ ۩ wal-āṣāli اور شام کے وقت

آیت 16 - سورہ الرعد: 45 الفاظ

قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ قُلِ ٱللَّهُ ۚ قُلْ أَفَٱتَّخَذْتُم مِّن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ نَفْعًۭا وَلَا ضَرًّۭا ۚ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِى ٱلظُّلُمَـٰتُ وَٱلنُّورُ ۗ أَمْ جَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوا۟ كَخَلْقِهِۦ فَتَشَـٰبَهَ ٱلْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ۚ قُلِ ٱللَّهُ خَـٰلِقُ كُلِّ شَىْءٍۢ وَهُوَ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّـٰرُ

ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کا پروردگار کون ہے؟ (تم ہی ان کی طرف سے) کہہ دو کہ خدا۔ پھر (ان سے) کہو کہ تم نے خدا کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کو کیوں کارساز بنایا ہے جو خود اپنے نفع ونقصان کا بھی اختیار نہیں رکھتے (یہ بھی) پوچھو کیا اندھا اور آنکھوں والا برابر ہیں؟ یا اندھیرا اور اُجالا برابر ہوسکتا ہے؟ بھلا ان لوگوں نے جن کو خدا کا شریک مقرر کیا ہے۔ کیا انہوں نے خدا کی سی مخلوقات پیدا کی ہے جس کے سبب ان کو مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہے۔ کہہ دو کہ خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے اور وہ یکتا (اور) زبردست ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
مَن man کون ہے
رَّبُّ rabbu رب
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کا
قُلِ quli کہہ دیجئے کہ
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
قُلْ qul کہہ دیجئے
أَفَٱتَّخَذْتُم afa-ittakhadhtum کیا پھر بنالیے تم نے
مِّن min سے
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
أَوْلِيَآءَ awliyāa مدد گار
لَا lā نہیں
يَمْلِكُونَ yamlikūna وہ مالک ہوسکتے
لِأَنفُسِهِمْ li-anfusihim اپنے نفسوں کے
نَفْعًۭا nafʿan کسی نفع کے
وَلَا walā اور نہ
ضَرًّۭا ۚ ḍarran نقصان کے
قُلْ qul کہہ دیجئے
هَلْ hal کیا
يَسْتَوِى yastawī برابر ہوسکتا ہے
ٱلْأَعْمَىٰ l-aʿmā اندھا
وَٱلْبَصِيرُ wal-baṣīru اور دیکھنے والا
أَمْ am یا
هَلْ hal کیا
تَسْتَوِى tastawī برابر ہوسکتے ہیں
ٱلظُّلُمَـٰتُ l-ẓulumātu اندھیرے
وَٱلنُّورُ ۗ wal-nūru اور روشنی
أَمْ am یا
جَعَلُوا۟ jaʿalū انہوں نے بنا لئے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لئے
شُرَكَآءَ shurakāa کچھ شریک
خَلَقُوا۟ khalaqū انہوں نے پیدا کئے
كَخَلْقِهِۦ kakhalqihi مانند اس کی تخلیق کے
فَتَشَـٰبَهَ fatashābaha تو خلط ملط ہوگئی ہو
ٱلْخَلْقُ l-khalqu پیدائش
عَلَيْهِمْ ۚ ʿalayhim ان پر
قُلِ quli کہہ دیجئے
ٱللَّهُ l-lahu کہ اللہ
خَـٰلِقُ khāliqu خالق ہے
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کا
وَهُوَ wahuwa اور وہی
ٱلْوَٰحِدُ l-wāḥidu اکیلا ہے
ٱلْقَهَّـٰرُ l-qahāru زبردست ہے

آیت 17 - سورہ الرعد: 42 الفاظ

أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَٱحْتَمَلَ ٱلسَّيْلُ زَبَدًۭا رَّابِيًۭا ۚ وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِى ٱلنَّارِ ٱبْتِغَآءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَـٰعٍۢ زَبَدٌۭ مِّثْلُهُۥ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْحَقَّ وَٱلْبَـٰطِلَ ۚ فَأَمَّا ٱلزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَآءًۭ ۖ وَأَمَّا مَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ فَيَمْكُثُ فِى ٱلْأَرْضِ ۚ كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَالَ

اسی نے آسمان سے مینہ برسایا پھر اس سے اپنے اپنے اندازے کے مطابق نالے بہہ نکلے پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا۔ اور جس چیز کو زیور یا کوئی اور سامان بنانے کے لیے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے۔ اس طرح خدا حق اور باطل کی مثال بیان فرماتا ہے۔ سو جھاگ تو سوکھ کر زائل ہو جاتا ہے۔ اور (پانی) جو لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے وہ زمین میں ٹھہرا رہتا ہے۔ اس طرح خدا (صحیح اور غلط کی) مثالیں بیان فرماتا ہے (تاکہ تم سمجھو)

أَنزَلَ anzala اس نے اتارا ہے
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَسَالَتْ fasālat تو بہہ پڑیں
أَوْدِيَةٌۢ awdiyatun وادیاں
بِقَدَرِهَا biqadarihā ساتھ اپنے اندازے کے
فَٱحْتَمَلَ fa-iḥ'tamala تو اٹھا لیا
ٱلسَّيْلُ l-saylu سیلاب نے
زَبَدًۭا zabadan جھاگ
رَّابِيًۭا ۚ rābiyan چڑھا ہوا
وَمِمَّا wamimmā اور اس میں سے جو
يُوقِدُونَ yūqidūna وہ جلاتے ہیں
عَلَيْهِ ʿalayhi اوپر اس کے
فِى fī میں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ
ٱبْتِغَآءَ ib'tighāa تلاش کرنے کو/ بنانے کو
حِلْيَةٍ ḥil'yatin زیور
أَوْ aw یا
مَتَـٰعٍۢ matāʿin برتن
زَبَدٌۭ zabadun جھاگ ہوتی ہے
مِّثْلُهُۥ ۚ mith'luhu اس جیسی
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يَضْرِبُ yaḍribu بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْحَقَّ l-ḥaqa حق
وَٱلْبَـٰطِلَ ۚ wal-bāṭila اور باطل
فَأَمَّا fa-ammā تو جہاں تک
ٱلزَّبَدُ l-zabadu جھاگ ہے
فَيَذْهَبُ fayadhhabu تو چلی جاتی ہے
جُفَآءًۭ ۖ jufāan خشک ہو کر/ ناکارہ ہوکر
وَأَمَّا wa-ammā اور لیکن
مَا mā جو
يَنفَعُ yanfaʿu نفع دیتا ہے
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
فَيَمْكُثُ fayamkuthu تو وہ ٹھہر جاتا ہے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۚ l-arḍi زمین
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يَضْرِبُ yaḍribu بیان کرتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْأَمْثَالَ l-amthāla مثالیں

آیت 18 - سورہ الرعد: 27 الفاظ

لِلَّذِينَ ٱسْتَجَابُوا۟ لِرَبِّهِمُ ٱلْحُسْنَىٰ ۚ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَهُۥ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا وَمِثْلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفْتَدَوْا۟ بِهِۦٓ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ سُوٓءُ ٱلْحِسَابِ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ

جن لوگوں نے خدا کے حکم کو قبول کیا ان کی حالت بہت بہتر ہوگی۔ اور جنہوں نے اس کو قبول نہ کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اور ان کے ساتھ اتنے ہی اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں (مگر نجات کہاں؟) ایسے لوگوں کا حساب بھی برا ہوگا۔ اور ان کا ٹھکانا بھی دوزخ ہے۔ اور وہ بری جگہ ہے

لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لئے
ٱسْتَجَابُوا۟ is'tajābū جنہوں نے لبیک کہا
لِرَبِّهِمُ lirabbihimu اپنے رب کے لئے
ٱلْحُسْنَىٰ ۚ l-ḥus'nā بھلائی ہے
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
لَمْ lam نہیں
يَسْتَجِيبُوا۟ yastajībū لبیک کہا انہوں نے واسطے اس کے کاش کہ ہوتا
لَهُۥ lahu ان کے لئے جو
لَوْ law کاش
أَنَّ anna کہ ہوتا
لَهُم lahum ان کے لئے
مَّا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
جَمِيعًۭا jamīʿan سارے کا سارا
وَمِثْلَهُۥ wamith'lahu اور اس کی مانند
مَعَهُۥ maʿahu اس کے ساتھ
لَٱفْتَدَوْا۟ la-if'tadaw البتہ وہ فدیہ دے دیتے
بِهِۦٓ ۚ bihi ساتھ اس کے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لوگ
سُوٓءُ sūu برا
ٱلْحِسَابِ l-ḥisābi حساب ہے
وَمَأْوَىٰهُمْ wamawāhum اور ان کا ٹھکانہ
جَهَنَّمُ ۖ jahannamu جہنم ہے
وَبِئْسَ wabi'sa اور وہ بہت ہی برا
ٱلْمِهَادُ l-mihādu ٹھکانہ ہے

آیت 19 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

۞ أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ٱلْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَىٰٓ ۚ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ

بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوا ہے حق ہے وہ اس شخص کی طرح ہے جو اندھا ہے اور سمجھتے تو وہی ہیں جو عقلمند ہیں

۞ أَفَمَن afaman کیا بھلا وہ
يَعْلَمُ yaʿlamu جو جانتا ہے
أَنَّمَآ annamā کہ بیشک
أُنزِلَ unzila جو اتارا گیا
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
مِن min طرف سے
رَّبِّكَ rabbika آپ کے رب کی
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق ہے
كَمَنْ kaman مانند اس کے ہے
هُوَ huwa جو وہ
أَعْمَىٰٓ ۚ aʿmā اندھا ہے
إِنَّمَا innamā بیشک
يَتَذَكَّرُ yatadhakkaru نصیحت پکڑتے ہیں
أُو۟لُوا۟ ulū والے
ٱلْأَلْبَـٰبِ l-albābi عقل

آیت 20 - سورہ الرعد: 7 الفاظ

ٱلَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ ٱللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ ٱلْمِيثَـٰقَ

جو خدا کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار کو نہیں توڑتے

ٱلَّذِينَ alladhīna یہ وہ لوگ ہیں
يُوفُونَ yūfūna جو پورا کرتے ہیں
بِعَهْدِ biʿahdi عہد کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَلَا walā اور نہیں
يَنقُضُونَ yanquḍūna وہ توڑتے
ٱلْمِيثَـٰقَ l-mīthāqa وعدے کو

آیت 21 - سورہ الرعد: 13 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يَصِلُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوٓءَ ٱلْحِسَابِ

اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَصِلُونَ yaṣilūna جو جوڑتے ہیں
مَآ mā جو
أَمَرَ amara حکم دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے
أَن an کو
يُوصَلَ yūṣala جوڑا جائے
وَيَخْشَوْنَ wayakhshawna اور وہ ڈرتے ہیں
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب سے
وَيَخَافُونَ wayakhāfūna اور وہ ڈرتے ہیں
سُوٓءَ sūa برے
ٱلْحِسَابِ l-ḥisābi حساب سے

آیت 22 - سورہ الرعد: 19 الفاظ

وَٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ سِرًّۭا وَعَلَانِيَةًۭ وَيَدْرَءُونَ بِٱلْحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عُقْبَى ٱلدَّارِ

اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
صَبَرُوا۟ ṣabarū جنہوں نے صبر کیا
ٱبْتِغَآءَ ib'tighāa تلاش کرنے کے لئے
وَجْهِ wajhi رضا
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
وَأَقَامُوا۟ wa-aqāmū اور قائم کی جنہوں نے
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَأَنفَقُوا۟ wa-anfaqū اور خرچ کیا
مِمَّا mimmā اس میں سے جو
رَزَقْنَـٰهُمْ razaqnāhum رزق دیا ہم نے ان کو
سِرًّۭا sirran پوشیدہ
وَعَلَانِيَةًۭ waʿalāniyatan اور ظاہر
وَيَدْرَءُونَ wayadraūna اور وہ دور کرتے ہیں
بِٱلْحَسَنَةِ bil-ḥasanati ساتھ بھلائی کے
ٱلسَّيِّئَةَ l-sayi-ata برائی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لئے
عُقْبَى ʿuq'bā انجام ہے
ٱلدَّارِ l-dāri گھر کا/ آخرت کے گھر کا

آیت 23 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

جَنَّـٰتُ عَدْنٍۢ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ ءَابَآئِهِمْ وَأَزْوَٰجِهِمْ وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ ۖ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍۢ

(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باپ دادا اور بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکوکار ہوں گے وہ بھی (بہشت میں جائیں گے) اور فرشتے (بہشت کے) ہر ایک دروازے سے ان کے پاس آئیں گے

جَنَّـٰتُ jannātu باغات ہیں ہمیشہ کے
عَدْنٍۢ ʿadnin
يَدْخُلُونَهَا yadkhulūnahā جن میں وہ داخل ہوں گے
وَمَن waman اور جو کوئی
صَلَحَ ṣalaḥa صالح ہوا
مِنْ min سے
ءَابَآئِهِمْ ābāihim ان کے باپوں میں (سے)
وَأَزْوَٰجِهِمْ wa-azwājihim اور ان کی بیویوں میں سے
وَذُرِّيَّـٰتِهِمْ ۖ wadhurriyyātihim اور ان کی اولادوں میں سے
وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ wal-malāikatu اور فرشتے
يَدْخُلُونَ yadkhulūna داخل ہوں گے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مِّن min سے
كُلِّ kulli ہر
بَابٍۢ bābin دروازے

آیت 24 - سورہ الرعد: 7 الفاظ

سَلَـٰمٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى ٱلدَّارِ

(اور کہیں گے) تم پر رحمت ہو (یہ) تمہاری ثابت قدمی کا بدلہ ہے اور عاقبت کا گھر خوب (گھر) ہے

سَلَـٰمٌ salāmun سلام ہو
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
بِمَا bimā بوجہ اس کے
صَبَرْتُمْ ۚ ṣabartum جو صبر کیا تم نے
فَنِعْمَ faniʿ'ma تو کتنا اچھا ہے
عُقْبَى ʿuq'bā انجام
ٱلدَّارِ l-dāri گھر کا

آیت 25 - سورہ الرعد: 23 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مِيثَـٰقِهِۦ وَيَقْطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ ۙ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمُ ٱللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوٓءُ ٱلدَّارِ

اور جو لوگ خدا سے عہد واثق کر کے اس کو توڑ ڈالتے اور (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو قطع کر دیتے ہیں اور ملک میں فساد کرتے ہیں۔ ایسوں پر لعنت ہے اور ان کے لیے گھر بھی برا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ ہیں
يَنقُضُونَ yanquḍūna جو توڑتے ہیں
عَهْدَ ʿahda عہد کو
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مِنۢ min سے
بَعْدِ baʿdi بعد
مِيثَـٰقِهِۦ mīthāqihi اس کے پکا کرنے کے (بعد)
وَيَقْطَعُونَ wayaqṭaʿūna اور کاٹتے ہیں
مَآ mā جو
أَمَرَ amara حکم دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے
أَن an کہ
يُوصَلَ yūṣala جوڑا جائے
وَيُفْسِدُونَ wayuf'sidūna اور وہ فساد کرتے ہیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۙ l-arḍi زمین
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمُ lahumu ان کے لئے
ٱللَّعْنَةُ l-laʿnatu لعنت ہے
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لئے
سُوٓءُ sūu برا
ٱلدَّارِ l-dāri گھر ہے

آیت 26 - سورہ الرعد: 16 الفاظ

ٱللَّهُ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ وَفَرِحُوا۟ بِٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ إِلَّا مَتَـٰعٌۭ

خدا جس کا چاہتا ہے رزق فراخ کر دیتا ہے اور (جس کا چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ اور کافر لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہو رہے ہیں اور دنیا کی زندگی آخرت (کے مقابلے) میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَبْسُطُ yabsuṭu پھیلاتا ہے
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق کو
لِمَن liman جس کے لئے
يَشَآءُ yashāu وہ چاہتا ہے
وَيَقْدِرُ ۚ wayaqdiru اور اندازے سے دیتا ہے
وَفَرِحُوا۟ wafariḥū اور وہ خوش ہوگئے/ اترانے لگے
بِٱلْحَيَوٰةِ bil-ḥayati زندگی پر
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
وَمَا wamā اور نہیں
ٱلْحَيَوٰةُ l-ḥayatu زندگی
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
فِى fī میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت (کے مقابلے)
إِلَّا illā مگر
مَتَـٰعٌۭ matāʿun ایک متاع

آیت 27 - سورہ الرعد: 19 الفاظ

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌۭ مِّن رَّبِّهِۦ ۗ قُلْ إِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِىٓ إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ

اور کافر کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نازل نہیں ہوئی۔ کہہ دو کہ خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جو (اس کی طرف) رجوع ہوتا ہے اس کو اپنی طرف کا رستہ دکھاتا ہے

وَيَقُولُ wayaqūlu اور کہتے ہیں وہ لوگ
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَوْلَآ lawlā کیوں نہیں
أُنزِلَ unzila اتاری گئی
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
ءَايَةٌۭ āyatun کوئی نشانی
مِّن min طرف سے
رَّبِّهِۦ ۗ rabbihi اس کے رب کی
قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
يُضِلُّ yuḍillu بھٹکاتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَهْدِىٓ wayahdī اور ہدایت دیتا ہے
إِلَيْهِ ilayhi اپنی طرف
مَنْ man جو
أَنَابَ anāba رجوع کرے

آیت 28 - سورہ الرعد: 11 الفاظ

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ ٱللَّهِ ۗ أَلَا بِذِكْرِ ٱللَّهِ تَطْمَئِنُّ ٱلْقُلُوبُ

(یعنی) جو لوگ ایمان لاتے اور جن کے دل یادِ خدا سے آرام پاتے ہیں (ان کو) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَتَطْمَئِنُّ wataṭma-innu اور مطمئن ہوا کرتے ہیں
قُلُوبُهُم qulūbuhum ان کے دل
بِذِكْرِ bidhik'ri ذکر سے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
أَلَا alā خبردار
بِذِكْرِ bidhik'ri ذکر کے ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
تَطْمَئِنُّ taṭma-innu مطمئن ہوجاتے ہیں
ٱلْقُلُوبُ l-qulūbu دل

آیت 29 - سورہ الرعد: 8 الفاظ

ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَـَٔابٍۢ

جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لیے خوشحالی اور عمدہ ٹھکانہ ہے

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کئے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
طُوبَىٰ ṭūbā خوش خبری ہے
لَهُمْ lahum ان کے لئے
وَحُسْنُ waḥus'nu اور عمدہ
مَـَٔابٍۢ maābin ٹھکانہ/ اچھا انجام

آیت 30 - سورہ الرعد: 28 الفاظ

كَذَٰلِكَ أَرْسَلْنَـٰكَ فِىٓ أُمَّةٍۢ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهَآ أُمَمٌۭ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْهِمُ ٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِٱلرَّحْمَـٰنِ ۚ قُلْ هُوَ رَبِّى لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ

(جس طرح ہم اور پیغمبر بھیجتے رہے ہیں) اسی طرح (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو اس امت میں جس سے پہلے بہت سی امتیں گزر چکی ہیں بھیجا ہے تاکہ تم ان کو وہ (کتاب) جو ہم نے تمہاری طرف بھیجی ہے پڑھ کر سنا دو اور یہ لوگ رحمٰن کو نہیں مانتے۔ کہہ دو وہی تو میرا پروردگار ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
أَرْسَلْنَـٰكَ arsalnāka بھیجا ہم نے آپ کو
فِىٓ fī میں
أُمَّةٍۢ ummatin ایک قوم (میں)
قَدْ qad تحقیق
خَلَتْ khalat گزر چکیں
مِن min اس سے
قَبْلِهَآ qablihā پہلے
أُمَمٌۭ umamun کئی امتیں
لِّتَتْلُوَا۟ litatluwā تاکہ تم پڑھو
عَلَيْهِمُ ʿalayhimu ان پر
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ چیز
أَوْحَيْنَآ awḥaynā وحی کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
وَهُمْ wahum اور وہ
يَكْفُرُونَ yakfurūna کفر کرتے ہیں
بِٱلرَّحْمَـٰنِ ۚ bil-raḥmāni رحمن کا
قُلْ qul کہہ دیجئے
هُوَ huwa وہ
رَبِّى rabbī میرا رب ہے
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الٰہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ huwa وہی
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
تَوَكَّلْتُ tawakkaltu میں نے بھروسہ کیا
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
مَتَابِ matābi میرا لوٹنا ہے

آیت 31 - سورہ الرعد: 51 الفاظ

وَلَوْ أَنَّ قُرْءَانًۭا سُيِّرَتْ بِهِ ٱلْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ ٱلْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ ٱلْمَوْتَىٰ ۗ بَل لِّلَّهِ ٱلْأَمْرُ جَمِيعًا ۗ أَفَلَمْ يَا۟يْـَٔسِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَن لَّوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ لَهَدَى ٱلنَّاسَ جَمِيعًۭا ۗ وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا۟ قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًۭا مِّن دَارِهِمْ حَتَّىٰ يَأْتِىَ وَعْدُ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ

اور اگر کوئی قرآن ایسا ہوتا کہ اس (کی تاثیر) سے پہاڑ چل پڑتے یا زمین پھٹ جاتی یا مردوں سے کلام کرسکتے۔ (تو یہی قرآن ان اوصاف سے متصف ہوتا مگر) بات یہ ہے کہ سب باتیں خدا کے اختیار میں ہیں تو کیا مومنوں کو اس سے اطمینان نہیں ہوا کہ اگر خدا چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کے رستے پر چلا دیتا۔ اور کافروں پر ہمیشہ ان کے اعمال کے بدلے بلا آتی رہے گی یا ان کے مکانات کے قریب نازل ہوتی رہے گی یہاں تک کہ خدا کا وعدہ آپہنچے۔ بےشک خدا وعدہ خلاف نہیں کرتا

وَلَوْ walaw اور اگر یقیناً
أَنَّ anna
قُرْءَانًۭا qur'ānan ایک قرآن (اتارا جاتا)
سُيِّرَتْ suyyirat کہ چلائے جاتے
بِهِ bihi اس کے ذریعے
ٱلْجِبَالُ l-jibālu پہاڑ
أَوْ aw یا
قُطِّعَتْ quṭṭiʿat پھاڑ دی جاتی
بِهِ bihi اس کے ذریعے
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
أَوْ aw یا
كُلِّمَ kullima کلام کئے جاتے
بِهِ bihi اس کے ذریعے
ٱلْمَوْتَىٰ ۗ l-mawtā مردے
بَل bal بلکہ
لِّلَّهِ lillahi اللہ کے لئے ہے
ٱلْأَمْرُ l-amru معاملہ
جَمِيعًا ۗ jamīʿan سارے کا سارا
أَفَلَمْ afalam کیا بھلا نہیں
يَا۟يْـَٔسِ yāy'asi مایوس ہوگئے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ءَامَنُوٓا۟ āmanū جو ایمان لائے
أَن an یہ کہ
لَّوْ law اگر
يَشَآءُ yashāu چاہتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَهَدَى lahadā البتہ ہدایت دے دیتا
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں کو
جَمِيعًۭا ۗ jamīʿan سب کے سب کو
وَلَا walā
يَزَالُ yazālu اور ہمیشہ
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
تُصِيبُهُم tuṣībuhum پہنچتی رہے گی ان کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے
صَنَعُوا۟ ṣanaʿū جو انہوں نے کیا
قَارِعَةٌ qāriʿatun کوئی آفت
أَوْ aw یا
تَحُلُّ taḥullu اترے گی
قَرِيبًۭا qarīban قریب ہی
مِّن min
دَارِهِمْ dārihim ان کے گھر سے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَأْتِىَ yatiya آجائے
وَعْدُ waʿdu وعدہ
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُخْلِفُ yukh'lifu خلاف کرے گا
ٱلْمِيعَادَ l-mīʿāda وعدے کو

آیت 32 - سورہ الرعد: 13 الفاظ

وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍۢ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ ۖ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ

اور تم سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں تو ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب کیسا تھا

وَلَقَدِ walaqadi اور البتہ تحقیق
ٱسْتُهْزِئَ us'tuh'zi-a مذاق اڑایا گیا
بِرُسُلٍۢ birusulin کئی رسولوں کا
مِّن min سے
قَبْلِكَ qablika آپ (سے) قبل
فَأَمْلَيْتُ fa-amlaytu تو میں نے ڈھیل دی
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کو
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
ثُمَّ thumma پھر
أَخَذْتُهُمْ ۖ akhadhtuhum میں نے پکڑ لیا ان کو
فَكَيْفَ fakayfa تو کیسی
كَانَ kāna تھی
عِقَابِ ʿiqābi میری سزا

آیت 33 - سورہ الرعد: 39 الفاظ

أَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ ۗ وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ قُلْ سَمُّوهُمْ ۚ أَمْ تُنَبِّـُٔونَهُۥ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِى ٱلْأَرْضِ أَم بِظَـٰهِرٍۢ مِّنَ ٱلْقَوْلِ ۗ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا۟ عَنِ ٱلسَّبِيلِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنْ هَادٍۢ

تو کیا جو (خدا) ہر متنفس کے اعمال کا نگراں (ونگہباں) ہے (وہ بتوں کی طرح بےعلم وبےخبر ہوسکتا ہے) اور ان لوگوں نے خدا کے شریک مقرر کر رکھے ہیں۔ ان سے کہو کہ (ذرا) ان کے نام تو لو۔ کیا تم اسے ایسی چیزیں بتاتے ہو جس کو وہ زمین میں (کہیں بھی) معلوم نہیں کرتا یا (محض) ظاہری (باطل اور جھوٹی) بات کی (تقلید کرتے ہو) اصل یہ ہے کہ کافروں کو ان کے فریب خوبصورت معلوم ہوتے ہیں۔ اور وہ (ہدایت کے) رستے سے روک لیے گئے ہیں۔ اور جسے خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں

أَفَمَنْ afaman کیا بھلا جو
هُوَ huwa وہ
قَآئِمٌ qāimun قائم ہے
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
نَفْسٍۭ nafsin نفس
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
كَسَبَتْ ۗ kasabat اس نے کمائی کی
وَجَعَلُوا۟ wajaʿalū اور انہوں نے بنا رکھے ہیں
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لئے
شُرَكَآءَ shurakāa کچھ شریک
قُلْ qul کہہ دیجئے
سَمُّوهُمْ ۚ sammūhum نام لو ان کے
أَمْ am کیا
تُنَبِّـُٔونَهُۥ tunabbiūnahu تم خبر دے رہے ہو اس کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو وہ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُ yaʿlamu جانتا
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
أَم am یا
بِظَـٰهِرٍۢ biẓāhirin ساتھ ظاہر کے
مِّنَ mina سے
ٱلْقَوْلِ ۗ l-qawli بات میں (سے)
بَلْ bal بلکہ
زُيِّنَ zuyyina خوب صورت بنادی گئی
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لئے
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
مَكْرُهُمْ makruhum ان کی چال
وَصُدُّوا۟ waṣuddū اور وہ روکے گئے
عَنِ ʿani سے
ٱلسَّبِيلِ ۗ l-sabīli اصل راستے
وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلِ yuḍ'lili گمراہ کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کو
مِنْ min کوئی
هَادٍۢ hādin ہدایت دینے والا

آیت 34 - سورہ الرعد: 14 الفاظ

لَّهُمْ عَذَابٌۭ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَشَقُّ ۖ وَمَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍۢ

ان کو دنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی سخت ہے۔ اور ان کو خدا (کے عذاب سے) کوئی بھی بچانے والا نہیں

لَّهُمْ lahum ان کے لئے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَلَعَذَابُ walaʿadhābu اور البتہ عذاب
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کا
أَشَقُّ ۖ ashaqqu زیادہ سخت ہے
وَمَا wamā اور نہیں
لَهُم lahum ان کے لئے
مِّنَ mina سے بڑھ کر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
مِن min کوئی
وَاقٍۢ wāqin بچانے والا

آیت 35 - سورہ الرعد: 19 الفاظ

۞ مَّثَلُ ٱلْجَنَّةِ ٱلَّتِى وُعِدَ ٱلْمُتَّقُونَ ۖ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ أُكُلُهَا دَآئِمٌۭ وَظِلُّهَا ۚ تِلْكَ عُقْبَى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ ۖ وَّعُقْبَى ٱلْكَـٰفِرِينَ ٱلنَّارُ

جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے

۞ مَّثَلُ mathalu مثال
ٱلْجَنَّةِ l-janati اس جنت کی
ٱلَّتِى allatī وہ جو
وُعِدَ wuʿida وعدہ کئے گئے
ٱلْمُتَّقُونَ ۖ l-mutaqūna متقی لوگ
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min اس کے
تَحْتِهَا taḥtihā نیچے سے
ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ l-anhāru نہریں
أُكُلُهَا ukuluhā اس کے پھل
دَآئِمٌۭ dāimun دائمی ہیں
وَظِلُّهَا ۚ waẓilluhā اور سایہ اس کا
تِلْكَ til'ka یہ
عُقْبَى ʿuq'bā انجام ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کا
ٱتَّقَوا۟ ۖ ittaqaw جنہوں نے تقویٰ کیا
وَّعُقْبَى waʿuq'bā اور انجام
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں کا
ٱلنَّارُ l-nāru آگ ہے

آیت 36 - سورہ الرعد: 25 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَـٰهُمُ ٱلْكِتَـٰبَ يَفْرَحُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ ۖ وَمِنَ ٱلْأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُۥ ۚ قُلْ إِنَّمَآ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ ٱللَّهَ وَلَآ أُشْرِكَ بِهِۦٓ ۚ إِلَيْهِ أَدْعُوا۟ وَإِلَيْهِ مَـَٔابِ

اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ اس (کتاب) سے جو تم پر نازل ہوئی ہے خوش ہوتے ہیں اور بعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں بھی مانتے۔ کہہ دو کہ مجھ کو یہی حکم ہوا ہے کہ خدا ہی کی عبادت کروں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤں۔ میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھے لوٹنا ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَاتَيْنَـٰهُمُ ātaynāhumu دی ہم نے ان کو
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
يَفْرَحُونَ yafraḥūna وہ خوش ہوتے ہیں
بِمَآ bimā ساتھ اس کے
أُنزِلَ unzila جو نازل کیا گیا
إِلَيْكَ ۖ ilayka آپ کی طرف
وَمِنَ wamina میں سے
ٱلْأَحْزَابِ l-aḥzābi اور گروہوں
مَن man کوئی ہے
يُنكِرُ yunkiru جو انکار کرتا ہے
بَعْضَهُۥ ۚ baʿḍahu اس کے بعض حصے کا
قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أُمِرْتُ umir'tu مجھے حکم دیا گیا ہے
أَنْ an کہ
أَعْبُدَ aʿbuda میں عبادت کروں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
وَلَآ walā اور نہ
أُشْرِكَ ush'rika شریک ٹھہراؤں
بِهِۦٓ ۚ bihi ساتھ اس کے
إِلَيْهِ ilayhi اسی کی طرف
أَدْعُوا۟ adʿū میں بلاتا ہوں
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
مَـَٔابِ maābi میرا لوٹنا ہے

آیت 37 - سورہ الرعد: 20 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَـٰهُ حُكْمًا عَرَبِيًّۭا ۚ وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا وَاقٍۢ

اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان نازل کیا ہے۔ اور اگر تم علم (ودانش) آنے کے بعد ان لوگوں کی خواہشوں کے پیچھے چلو گے تو خدا کے سامنے کوئی نہ تمہارا مددگار ہوگا اور نہ کوئی بچانے والا

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَنزَلْنَـٰهُ anzalnāhu اتارا ہم نے اس کو
حُكْمًا ḥuk'man حکم/ فرمان
عَرَبِيًّۭا ۚ ʿarabiyyan عربی زبان میں
وَلَئِنِ wala-ini اور البتہ
ٱتَّبَعْتَ ittabaʿta اگر تم نے پیروی کی
أَهْوَآءَهُم ahwāahum ان کی خواہشات کی
بَعْدَ اس کے
مَا baʿdamā بعد کہ
جَآءَكَ jāaka آگیا تیرے پاس
مِنَ mina میں سے
ٱلْعِلْمِ l-ʿil'mi علم
مَا mā نہیں
لَكَ laka آپ کے لئے
مِنَ mina طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہ
وَاقٍۢ wāqin کوئی بچانے والا

آیت 38 - سورہ الرعد: 21 الفاظ

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًۭا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَٰجًۭا وَذُرِّيَّةًۭ ۚ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِىَ بِـَٔايَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ۗ لِكُلِّ أَجَلٍۢ كِتَابٌۭ

اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر بھیجے تھے۔ اور ان کو بیبیاں اور اولاد بھی دی تھی ۔اور کسی پیغمبر کے اختیار کی بات نہ تھی کہ خدا کے حکم کے بغیر کوئی نشانی لائے۔ ہر (حکم) قضا (کتاب میں) مرقوم ہے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
رُسُلًۭا rusulan کئی رسولوں کو
مِّن min سے
قَبْلِكَ qablika آپسے پہلے
وَجَعَلْنَا wajaʿalnā اور بنائے ہم نے
لَهُمْ lahum ان کے لئے
أَزْوَٰجًۭا azwājan جوڑے/ بیویاں
وَذُرِّيَّةًۭ ۚ wadhurriyyatan اور اولاد
وَمَا wamā اور نہیں ہے
كَانَ kāna کسی
لِرَسُولٍ lirasūlin رسول کے لئے
أَن an کہ
يَأْتِىَ yatiya لے آئے
بِـَٔايَةٍ biāyatin کوئی نشانی
إِلَّا illā مگر
بِإِذْنِ bi-idh'ni اذن سے
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
لِكُلِّ likulli ہر
أَجَلٍۢ ajalin وقت کے لئے/ ہر دور کے لئے
كِتَابٌۭ kitābun ایک کتاب ہے

آیت 39 - سورہ الرعد: 8 الفاظ

يَمْحُوا۟ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ وَيُثْبِتُ ۖ وَعِندَهُۥٓ أُمُّ ٱلْكِتَـٰبِ

خدا جس کو چاہتا ہے مٹا دیتا ہے اور (جس کو چاہتا ہے) قائم رکھتا ہے اور اسی کے پاس اصل کتاب ہے

يَمْحُوا۟ yamḥū مٹاتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
مَا mā جو
يَشَآءُ yashāu وہ چاہتا ہے
وَيُثْبِتُ ۖ wayuth'bitu اور قائم رکھتا ہے
وَعِندَهُۥٓ waʿindahu اور اسی کے پاس ہے
أُمُّ ummu اصل
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب

آیت 40 - سورہ الرعد: 13 الفاظ

وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَـٰغُ وَعَلَيْنَا ٱلْحِسَابُ

اور اگر ہم کوئی عذاب جس کا ان لوگوں سے وعدہ کرتے ہیں تمہیں دکھائیں (یعنی تمہارے روبرو ان پر نازل کریں) یا تمہاری مدت حیات پوری کر دیں (یعنی تمہارے انتقال کے بعد عذاب بھیجیں) تو تمہارا کام (ہمارے احکام کا) پہنچا دینا ہے اور ہمارا کام حساب لینا ہے

وَإِن wa-in اور اگر
مَّا mā
نُرِيَنَّكَ nuriyannaka ہم دکھائیں تجھ کو
بَعْضَ baʿḍa بعض
ٱلَّذِى alladhī وہ چیز
نَعِدُهُمْ naʿiduhum ہم دھکمی دیتے ہیں ان کو
أَوْ aw یا
نَتَوَفَّيَنَّكَ natawaffayannaka ہم فوت کرلیں آپ کو
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
عَلَيْكَ ʿalayka آپ کے ذمہ ہے
ٱلْبَلَـٰغُ l-balāghu پہنچانا
وَعَلَيْنَا waʿalaynā اور ہمارے ذمہ ہے
ٱلْحِسَابُ l-ḥisābu حساب

آیت 41 - سورہ الرعد: 16 الفاظ

أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا نَأْتِى ٱلْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ۚ وَٱللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِۦ ۚ وَهُوَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ

کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے گھٹاتے چلے آتے ہیں۔ اور خدا (جیسا چاہتا ہے) حکم کرتا ہے کوئی اس کے حکم کا رد کرنے والا نہیں۔ اور وہ جلد حساب لینے والا ہے

أَوَلَمْ awalam کیا بھلا نہیں
يَرَوْا۟ yaraw دیکھا انہوں نے
أَنَّا annā بیشک ہم
نَأْتِى natī آرہے ہیں
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کو
نَنقُصُهَا nanquṣuhā ہم گھٹا رہے ہیں اس کو
مِنْ min سے
أَطْرَافِهَا ۚ aṭrāfihā اس کے چاروں طرف
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
يَحْكُمُ yaḥkumu فیصلہ کرتا ہے
لَا lā نہیں
مُعَقِّبَ muʿaqqiba کوئی لوٹانے والا/ نظر ثانی کرنے والا
لِحُكْمِهِۦ ۚ liḥuk'mihi اس کے حکم کی
وَهُوَ wahuwa اور وہ
سَرِيعُ sarīʿu جلد لینے والا ہے
ٱلْحِسَابِ l-ḥisābi حساب

آیت 42 - سورہ الرعد: 18 الفاظ

وَقَدْ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ ٱلْمَكْرُ جَمِيعًۭا ۖ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍۢ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلْكُفَّـٰرُ لِمَنْ عُقْبَى ٱلدَّارِ

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی (بہتری) چالیں چلتے رہے ہیں سو چال تو سب الله ہی کی ہے ہر متنفس جو کچھ کر رہا ہے وہ اسے جانتا ہے۔ اور کافر جلد معلوم کریں گے کہ عاقبت کا گھر (یعنی انجام محمود) کس کے لیے ہے

وَقَدْ waqad اور تحقیق
مَكَرَ makara چال چلی
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim جو ان (سے) پہلے تھے
فَلِلَّهِ falillahi تو اللہ ہی کے لئے ہے
ٱلْمَكْرُ l-makru تدبیر
جَمِيعًۭا ۖ jamīʿan ساری کی ساری
يَعْلَمُ yaʿlamu وہ جانتا ہے
مَا mā جو
تَكْسِبُ taksibu کمائی کرتا ہے
كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۢ ۗ nafsin شخص
وَسَيَعْلَمُ wasayaʿlamu اور عنقریب جان لیں گے
ٱلْكُفَّـٰرُ l-kufāru کفار
لِمَنْ liman کس کے لئے
عُقْبَى ʿuq'bā آخرت کا
ٱلدَّارِ l-dāri گھر ہے

آیت 43 - سورہ الرعد: 15 الفاظ

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَسْتَ مُرْسَلًۭا ۚ قُلْ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًۢا بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْكِتَـٰبِ

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں

وَيَقُولُ wayaqūlu اور کہتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
لَسْتَ lasta نہیں تو
مُرْسَلًۭا ۚ mur'salan بھیجا ہوا
قُلْ qul کہہ دیجئے
كَفَىٰ kafā کافی ہے
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ
شَهِيدًۢا shahīdan گواہ
بَيْنِى baynī میرے درمیان
وَبَيْنَكُمْ wabaynakum اور تمہارے درمیان
وَمَنْ waman اور جو
عِندَهُۥ ʿindahu رکھتا ہے اپنے پاس
عِلْمُ ʿil'mu علم
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کا

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله وبحمده اللہ کی تسبیح اور حمد

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود