قرآن کا رکوع 433 پڑھیں

رکوع 433 سورت Ad-Dukhan (آیات 43–59) سے لیا گیا ہے۔ اس میں 17 آیات ہیں اور یہ جُز 25 میں شامل ہے۔

05 اگست 2026 کو 16:34 بجے اپڈیٹ کیا گیا

قرآن میں رکوع 433

17
آیات
1
سورت
25
جُز
v.43 – v.59
آیات

رکوع 433 میں سورتیں

الدخان · جُز 25
صفحہ 498
رکوع 433
سورة الدخان
جُز 25 78.0% (192/246)
حزب 50 66.7% (108/162)

إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ ﴿٤٣﴾

بلاشبہ تھوہر کا درخت

طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ ﴿٤٤﴾

گنہگار کا کھانا ہے

كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ ﴿٤٥﴾

جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا

كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٤٦﴾

جس طرح گرم پانی کھولتا ہے

خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٤٧﴾

(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ

ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٤٨﴾

پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)

ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ ﴿٤٩﴾

(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے

إِنَّ هَـٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ ﴿٥٠﴾

یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ ﴿٥١﴾

بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے

فِى جَنَّـٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٥٢﴾

(یعنی) باغوں اور چشموں میں

يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَـٰبِلِينَ ﴿٥٣﴾

حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے

كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَـٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ ﴿٥٤﴾

اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَـٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ ﴿٥٥﴾

وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)

لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ ﴿٥٦﴾

(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا

فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٥٧﴾

یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے

فَإِنَّمَا يَسَّرْنَـٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٥٨﴾

ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں

فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ ﴿٥٩﴾

پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں

بسم الله الرحمن الرحيم ہفتہ 8 ربیع الاول
السبت 8 ربيع الأول
التربيع الأول پہلی سہ ماہی دن 8.9 / 29.5
روشنی 66%
پورا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں