سورہ الزمر لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الزمر لفظ بہ لفظ

الزمر (الزمر) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 75 آیات، 1,172 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,172 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الزمر عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 6 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الزمر: 6 الفاظ

تَنزِيلُ ٱلْكِتَـٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَكِيمِ

اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے

تَنزِيلُ tanzīlu نازل کرنا ہے
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب کا
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی طرف
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi جو غالب ہے،
ٱلْحَكِيمِ l-ḥakīmi حکمت والا ہے

آیت 2 - سورہ الزمر: 10 الفاظ

إِنَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ فَٱعْبُدِ ٱللَّهَ مُخْلِصًۭا لَّهُ ٱلدِّينَ

(اے پیغمبر) ہم نے یہ کتاب تمہاری طرف سچائی کے ساتھ نازل کی ہے تو خدا کی عبادت کرو (یعنی) اس کی عبادت کو (شرک سے) خالص کرکے

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَنزَلْنَآ anzalnā نازل کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
فَٱعْبُدِ fa-uʿ'budi پس عبادت کیجئے
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
مُخْلِصًۭا mukh'liṣan خالص کرتے ہوئے
لَّهُ lahu اس کے لئے
ٱلدِّينَ l-dīna دین کو

آیت 3 - سورہ الزمر: 33 الفاظ

أَلَا لِلَّهِ ٱلدِّينُ ٱلْخَالِصُ ۚ وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ مَا نَعْبُدُهُمْ إِلَّا لِيُقَرِّبُونَآ إِلَى ٱللَّهِ زُلْفَىٰٓ إِنَّ ٱللَّهَ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ فِى مَا هُمْ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ ۗ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى مَنْ هُوَ كَـٰذِبٌۭ كَفَّارٌۭ

دیکھو خالص عبادت خدا ہی کے لئے (زیبا ہے) اور جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے ہیں۔ (وہ کہتے ہیں کہ) ہم ان کو اس لئے پوجتے ہیں کہ ہم کو خدا کا مقرب بنادیں۔ تو جن باتوں میں یہ اختلاف کرتے ہیں خدا ان میں ان کا فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا اس شخص کو جو جھوٹا ناشکرا ہے ہدایت نہیں دیتا

أَلَا alā خبردار
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لئے ہے
ٱلدِّينُ l-dīnu دین
ٱلْخَالِصُ ۚ l-khāliṣu خالص
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū جنہوں نے بنا رکھا ہے
مِن min سے
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
أَوْلِيَآءَ awliyāa سرپرستوں کو (وہ کہتے ہیں)
مَا mā نہیں
نَعْبُدُهُمْ naʿbuduhum ہم عبادت کرتے ان کی
إِلَّا illā مگر
لِيُقَرِّبُونَآ liyuqarribūnā تاکہ وہ قریب کریں ہم کو
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
زُلْفَىٰٓ zul'fā قریب کرنا
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَحْكُمُ yaḥkumu فیصلہ کرے گا
بَيْنَهُمْ baynahum ان کے درمیان
فِى fī اس معاملے میں
مَا mā جو
هُمْ hum وہ
فِيهِ fīhi اس میں
يَخْتَلِفُونَ ۗ yakhtalifūna اختلاف کرتے ہیں
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī ہدایت دیتا
مَنْ man اسے
هُوَ huwa کوئی ہو وہ جو
كَـٰذِبٌۭ kādhibun جھوٹا
كَفَّارٌۭ kaffārun ناشکرا/ سخت منکر حق

آیت 4 - سورہ الزمر: 16 الفاظ

لَّوْ أَرَادَ ٱللَّهُ أَن يَتَّخِذَ وَلَدًۭا لَّٱصْطَفَىٰ مِمَّا يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ ۖ هُوَ ٱللَّهُ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ

اگر خدا کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو خدا یکتا (اور) غالب ہے

لَّوْ law اگر
أَرَادَ arāda ارادہ کرتا/ چاہتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَن an کہ
يَتَّخِذَ yattakhidha بنالے
وَلَدًۭا waladan اولاد
لَّٱصْطَفَىٰ la-iṣ'ṭafā البتہ چن لیتا
مِمَّا mimmā اس میں سے جو
يَخْلُقُ yakhluqu وہ پیدا کرتا ہے
مَا mā جو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا
سُبْحَـٰنَهُۥ ۖ sub'ḥānahu پاک ہے وہ
هُوَ huwa وہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْوَٰحِدُ l-wāḥidu ایک ہے،
ٱلْقَهَّارُ l-qahāru زبردست ہے/سب پر غالب ہے

آیت 5 - سورہ الزمر: 23 الفاظ

خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ۖ يُكَوِّرُ ٱلَّيْلَ عَلَى ٱلنَّهَارِ وَيُكَوِّرُ ٱلنَّهَارَ عَلَى ٱلَّيْلِ ۖ وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ ۖ كُلٌّۭ يَجْرِى لِأَجَلٍۢ مُّسَمًّى ۗ أَلَا هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْغَفَّـٰرُ

اسی نے آسمانوں اور زمین کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ (اور) وہی رات کو دن پر لپیٹتا ہے اور دن کو رات پر لپیٹتا ہے اور اسی نے سورج اور چاند کو بس میں کر رکھا ہے۔ سب ایک وقت مقرر تک چلتے رہیں گے۔ دیکھو وہی غالب (اور) بخشنے والا ہے

خَلَقَ khalaqa اس نے پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
بِٱلْحَقِّ ۖ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
يُكَوِّرُ yukawwiru ڈھانپتا ہے
ٱلَّيْلَ al-layla رات کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلنَّهَارِ l-nahāri دن
وَيُكَوِّرُ wayukawwiru اور ڈھانپتا ہے
ٱلنَّهَارَ l-nahāra دن کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلَّيْلِ ۖ al-layli رات
وَسَخَّرَ wasakhara اور اس نے مسخر کر رکھا ہے
ٱلشَّمْسَ l-shamsa سورج کو
وَٱلْقَمَرَ ۖ wal-qamara اور چاند کو
كُلٌّۭ kullun سب کے سب
يَجْرِى yajrī چل رہے ہیں
لِأَجَلٍۢ li-ajalin مدت تک کے لئے
مُّسَمًّى ۗ musamman ایک مقرر
أَلَا alā خبردار
هُوَ huwa وہی
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu زبردست ہے،
ٱلْغَفَّـٰرُ l-ghafāru بہت بخشش فرمانے والا

آیت 6 - سورہ الزمر: 36 الفاظ

خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍۢ وَٰحِدَةٍۢ ثُمَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَأَنزَلَ لَكُم مِّنَ ٱلْأَنْعَـٰمِ ثَمَـٰنِيَةَ أَزْوَٰجٍۢ ۚ يَخْلُقُكُمْ فِى بُطُونِ أُمَّهَـٰتِكُمْ خَلْقًۭا مِّنۢ بَعْدِ خَلْقٍۢ فِى ظُلُمَـٰتٍۢ ثَلَـٰثٍۢ ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبُّكُمْ لَهُ ٱلْمُلْكُ ۖ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ فَأَنَّىٰ تُصْرَفُونَ

اسی نے تم کو ایک شخص سے پیدا کیا پھر اس سے اس کا جوڑا بنایا اور اسی نے تمہارے لئے چار پایوں میں سے آٹھ جوڑے بنائے۔ وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ میں (پہلے) ایک طرح پھر دوسری طرح تین اندھیروں میں بناتا ہے۔ یہی خدا تمہارا پروردگار ہے اسی کی بادشاہی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پھر تم کہاں پھرے جاتے ہو؟

خَلَقَكُم khalaqakum اس نے پیدا کیا تم کو
مِّن min سے
نَّفْسٍۢ nafsin جان
وَٰحِدَةٍۢ wāḥidatin ایک
ثُمَّ thumma پھر
جَعَلَ jaʿala بنایا اس سے
مِنْهَا min'hā اس کا
زَوْجَهَا zawjahā جوڑا
وَأَنزَلَ wa-anzala اور اس نے اتارے
لَكُم lakum تمہارے لئے
مِّنَ mina میں سے
ٱلْأَنْعَـٰمِ l-anʿāmi مویشیوں
ثَمَـٰنِيَةَ thamāniyata آٹھ
أَزْوَٰجٍۢ ۚ azwājin جوڑے
يَخْلُقُكُمْ yakhluqukum پیدا کرتا ہے تم کو
فِى fī میں
بُطُونِ buṭūni پیٹوں
أُمَّهَـٰتِكُمْ ummahātikum تمہاری ماؤں کے
خَلْقًۭا khalqan ایک تخلیق کو
مِّنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعد
خَلْقٍۢ khalqin ایک تخلیق کے
فِى fī میں
ظُلُمَـٰتٍۢ ẓulumātin اندھیروں
ثَلَـٰثٍۢ ۚ thalāthin تین
ذَٰلِكُمُ dhālikumu یہ ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
رَبُّكُمْ rabbukum رب تمہارا
لَهُ lahu اسی کے لئے ہے
ٱلْمُلْكُ ۖ l-mul'ku بادشاہت
لَآ lā نہیں
إِلَـٰهَ ilāha کوئی الٰہ برحق
إِلَّا illā مگر
هُوَ ۖ huwa وہی
فَأَنَّىٰ fa-annā تو کہاں سے/ کیونکر
تُصْرَفُونَ tuṣ'rafūna تم پھیرائے جاتے ہو

آیت 7 - سورہ الزمر: 31 الفاظ

إِن تَكْفُرُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَنِىٌّ عَنكُمْ ۖ وَلَا يَرْضَىٰ لِعِبَادِهِ ٱلْكُفْرَ ۖ وَإِن تَشْكُرُوا۟ يَرْضَهُ لَكُمْ ۗ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌۭ وِزْرَ أُخْرَىٰ ۗ ثُمَّ إِلَىٰ رَبِّكُم مَّرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

اگر ناشکری کرو گے تو خدا تم سے بےپروا ہے۔ اور وہ اپنے بندوں کے لئے ناشکری پسند نہیں کرتا اور اگر شکر کرو گے تو وہ اس کو تمہارے لئے پسند کرے گا۔ اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے رہے وہ تم کو بتائے گا۔ وہ تو دلوں کی پوشیدہ باتوں تک سے آگاہ ہے

إِن in اگر
تَكْفُرُوا۟ takfurū تم کفر کروگے/ ناشکری کرو گے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَنِىٌّ ghaniyyun بےنیاز ہے
عَنكُمْ ۖ ʿankum تم سے
وَلَا walā اور نہیں
يَرْضَىٰ yarḍā وہ پسند کرتا
لِعِبَادِهِ liʿibādihi اپنے بندوں کے لئے
ٱلْكُفْرَ ۖ l-kuf'ra کفر کو
وَإِن wa-in اور اگر
تَشْكُرُوا۟ tashkurū تم شکر کرو گے
يَرْضَهُ yarḍahu پسند کرتا ہے اس کو
لَكُمْ ۗ lakum تمہارے لئے
وَلَا walā اور نہیں
تَزِرُ taziru بوجھ اٹھائے گا
وَازِرَةٌۭ wāziratun کوئی بوجھ اٹھانے والا
وِزْرَ wiz'ra بوجھ
أُخْرَىٰ ۗ ukh'rā دوسرے کا
ثُمَّ thumma پھر
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكُم rabbikum اپنے رب کی
مَّرْجِعُكُمْ marjiʿukum لوٹنا ہے تمہارا
فَيُنَبِّئُكُم fayunabbi-ukum پھر وہ بتائے گا تم کو
بِمَا bimā ساتھ اس کے
كُنتُمْ kuntum جو تھے تم
تَعْمَلُونَ ۚ taʿmalūna تم عمل کرتے
إِنَّهُۥ innahu بیشک
عَلِيمٌۢ ʿalīmun وہ جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti بھید
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے

آیت 8 - سورہ الزمر: 34 الفاظ

۞ وَإِذَا مَسَّ ٱلْإِنسَـٰنَ ضُرٌّۭ دَعَا رَبَّهُۥ مُنِيبًا إِلَيْهِ ثُمَّ إِذَا خَوَّلَهُۥ نِعْمَةًۭ مِّنْهُ نَسِىَ مَا كَانَ يَدْعُوٓا۟ إِلَيْهِ مِن قَبْلُ وَجَعَلَ لِلَّهِ أَندَادًۭا لِّيُضِلَّ عَن سَبِيلِهِۦ ۚ قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِيلًا ۖ إِنَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلنَّارِ

اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا

۞ وَإِذَا wa-idhā اور جب
مَسَّ massa چھو جاتی ہے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
ضُرٌّۭ ḍurrun کوئی تکلیف
دَعَا daʿā پکارتا ہے
رَبَّهُۥ rabbahu اپنے رب کو
مُنِيبًا munīban رجوع کرتے ہوئے
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
ثُمَّ thumma پھر
إِذَا idhā جب
خَوَّلَهُۥ khawwalahu وہ عطا کردیتا ہے اس کو
نِعْمَةًۭ niʿ'matan کوئی نعمت
مِّنْهُ min'hu اپنی طرف سے
نَسِىَ nasiya بھول جاتا ہے
مَا mā جو
كَانَ kāna تھا اس نے
يَدْعُوٓا۟ yadʿū پکارا
إِلَيْهِ ilayhi طرف اس کے
مِن min اس سے
قَبْلُ qablu پہلے
وَجَعَلَ wajaʿala اور اس نے بنا ڈالے
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لئے
أَندَادًۭا andādan کچھ شریک
لِّيُضِلَّ liyuḍilla تاکہ بھٹکادیں
عَن ʿan سے
سَبِيلِهِۦ ۚ sabīlihi اس کے راستے
قُلْ qul کہہ دیجئے
تَمَتَّعْ tamattaʿ فائدہ اٹھالو
بِكُفْرِكَ bikuf'rika اپنے کفر کے ساتھ
قَلِيلًا ۖ qalīlan تھوڑا سا
إِنَّكَ innaka بیشک تو
مِنْ min میں سے ہے
أَصْحَـٰبِ aṣḥābi والوں
ٱلنَّارِ l-nāri آگ

آیت 9 - سورہ الزمر: 24 الفاظ

أَمَّنْ هُوَ قَـٰنِتٌ ءَانَآءَ ٱلَّيْلِ سَاجِدًۭا وَقَآئِمًۭا يَحْذَرُ ٱلْـَٔاخِرَةَ وَيَرْجُوا۟ رَحْمَةَ رَبِّهِۦ ۗ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى ٱلَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَٱلَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۗ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ

(بھلا مشرک اچھا ہے) یا وہ جو رات کے وقتوں میں زمین پر پیشانی رکھ کر اور کھڑے ہو کر عبادت کرتا اور آخرت سے ڈرتا اور اپنے پروردگار کی رحمت کی امید رکھتا ہے۔ کہو بھلا جو لوگ علم رکھتے ہیں اور جو نہیں رکھتے دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ (اور) نصیحت تو وہی پکڑتے ہیں جو عقلمند ہیں

أَمَّنْ amman کیا بھلا
هُوَ huwa وہ جو
قَـٰنِتٌ qānitun بندگی کرنے والا ہے
ءَانَآءَ ānāa گھڑیوں میں
ٱلَّيْلِ al-layli رات کی
سَاجِدًۭا sājidan سجدہ کرنے والا ہے
وَقَآئِمًۭا waqāiman اور قیام کرنے والا ہے
يَحْذَرُ yaḥdharu ڈرتا ہے
ٱلْـَٔاخِرَةَ l-ākhirata آخرت سے
وَيَرْجُوا۟ wayarjū اور امید رکھتا ہے
رَحْمَةَ raḥmata رحمت کی
رَبِّهِۦ ۗ rabbihi اپنے رب کی
قُلْ qul کہہ دیجئے
هَلْ hal کیا
يَسْتَوِى yastawī برابر ہوسکتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لو گ
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جو علم رکھتے ہیں
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ ۗ yaʿlamūna جو علم رکھتے
إِنَّمَا innamā بیشک
يَتَذَكَّرُ yatadhakkaru نصیحت پکڑتے ہیں
أُو۟لُوا۟ ulū والے
ٱلْأَلْبَـٰبِ l-albābi عقل

آیت 10 - سورہ الزمر: 21 الفاظ

قُلْ يَـٰعِبَادِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ ٱتَّقُوا۟ رَبَّكُمْ ۚ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا۟ فِى هَـٰذِهِ ٱلدُّنْيَا حَسَنَةٌۭ ۗ وَأَرْضُ ٱللَّهِ وَٰسِعَةٌ ۗ إِنَّمَا يُوَفَّى ٱلصَّـٰبِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍۢ

کہہ دو کہ اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو اپنے پروردگار سے ڈرو۔ جنہوں نے اس دنیا میں نیکی کی ان کے لئے بھلائی ہے۔ اور خدا کی زمین کشادہ ہے۔ جو صبر کرنے والے ہیں ان کو بےشمار ثواب ملے گا

قُلْ qul کہہ دیجئے
يَـٰعِبَادِ yāʿibādi اے میرے بندو،
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے ہو
ٱتَّقُوا۟ ittaqū ڈرو
رَبَّكُمْ ۚ rabbakum اپنے رب سے
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لئے
أَحْسَنُوا۟ aḥsanū جنہوں نے اچھا کیا
فِى fī میں
هَـٰذِهِ hādhihi اس
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا
حَسَنَةٌۭ ۗ ḥasanatun بھلائی ہے
وَأَرْضُ wa-arḍu اور زمین
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَٰسِعَةٌ ۗ wāsiʿatun وسیع ہے
إِنَّمَا innamā بیشک
يُوَفَّى yuwaffā پورا کرکے دیئے جائیں گے
ٱلصَّـٰبِرُونَ l-ṣābirūna صبر کرنے والے
أَجْرَهُم ajrahum اجر اپنا
بِغَيْرِ bighayri بغیر
حِسَابٍۢ ḥisābin حساب کے/ بےحساب

آیت 11 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

قُلْ إِنِّىٓ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ ٱللَّهَ مُخْلِصًۭا لَّهُ ٱلدِّينَ

کہہ دو کہ مجھ سے ارشاد ہوا ہے کہ خدا کی عبادت کو خالص کرکے اس کی بندگی کروں

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أُمِرْتُ umir'tu میں حکم دیا گیا ہوں
أَنْ an کہ
أَعْبُدَ aʿbuda میں عبادت کروں
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
مُخْلِصًۭا mukh'liṣan خالص کرتے ہوئے
لَّهُ lahu اس کے لئے
ٱلدِّينَ l-dīna دین کو

آیت 12 - سورہ الزمر: 5 الفاظ

وَأُمِرْتُ لِأَنْ أَكُونَ أَوَّلَ ٱلْمُسْلِمِينَ

اور یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ میں سب سے اول مسلمان بنوں

وَأُمِرْتُ wa-umir'tu اور میں حکم دیا گیا ہوں
لِأَنْ li-an یہ کہ
أَكُونَ akūna میں ہوجاؤں
أَوَّلَ awwala سب سے پہلا
ٱلْمُسْلِمِينَ l-mus'limīna مسلمان

آیت 13 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

قُلْ إِنِّىٓ أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّى عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ

کہہ دو کہ اگر میں اپنے پروردگار کا حکم نہ مانوں تو مجھے بڑے دن کے عذاب سے ڈر لگتا ہے

قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَخَافُ akhāfu ڈرتا ہوں
إِنْ in اگر
عَصَيْتُ ʿaṣaytu میں نے نافرمانی کی
رَبِّى rabbī اپنے رب کی
عَذَابَ ʿadhāba عذاب سے
يَوْمٍ yawmin دن کے
عَظِيمٍۢ ʿaẓīmin بڑے (دن کے)

آیت 14 - سورہ الزمر: 6 الفاظ

قُلِ ٱللَّهَ أَعْبُدُ مُخْلِصًۭا لَّهُۥ دِينِى

کہہ دو کہ میں اپنے دین کو (شرک سے) خالص کرکے اس کی عبادت کرتا ہوں

قُلِ quli کہہ دیجئے کہ
ٱللَّهَ l-laha اللہ ہی کی
أَعْبُدُ aʿbudu میں عبادت کرتا ہوں
مُخْلِصًۭا mukh'liṣan خالص کرتے ہوئے
لَّهُۥ lahu اس کے لئے
دِينِى dīnī اپنے دین کو

آیت 15 - سورہ الزمر: 19 الفاظ

فَٱعْبُدُوا۟ مَا شِئْتُم مِّن دُونِهِۦ ۗ قُلْ إِنَّ ٱلْخَـٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ أَلَا ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْخُسْرَانُ ٱلْمُبِينُ

تو تم اس کے سوا جس کی چاہو پرستش کرو۔ کہہ دو کہ نقصان اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو نقصان میں ڈالا۔ دیکھو یہی صریح نقصان ہے

فَٱعْبُدُوا۟ fa-uʿ'budū پس تم عبادت کرو
مَا mā اس کی جو
شِئْتُم shi'tum تم چاہتے ہو
مِّن min سے
دُونِهِۦ ۗ dūnihi اس کے سوا
قُلْ qul کہہ دیجئے
إِنَّ inna بیشک
ٱلْخَـٰسِرِينَ l-khāsirīna خسارا پانے والے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
خَسِرُوٓا۟ khasirū جنہوں نے خسارے میں ڈالا
أَنفُسَهُمْ anfusahum اپنے نفسوں کو
وَأَهْلِيهِمْ wa-ahlīhim اور اپنے گھر والوں کو
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ l-qiyāmati قیامت کے
أَلَا alā خبردار
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْخُسْرَانُ l-khus'rānu خسارا ہے
ٱلْمُبِينُ l-mubīnu کھلم کھلا

آیت 16 - سورہ الزمر: 16 الفاظ

لَهُم مِّن فَوْقِهِمْ ظُلَلٌۭ مِّنَ ٱلنَّارِ وَمِن تَحْتِهِمْ ظُلَلٌۭ ۚ ذَٰلِكَ يُخَوِّفُ ٱللَّهُ بِهِۦ عِبَادَهُۥ ۚ يَـٰعِبَادِ فَٱتَّقُونِ

ان کے اوپر تو آگ کے سائبان ہوں گے اور نیچے (اس کے) فرش ہوں گے۔ یہ وہ (عذاب) ہے جس سے خدا اپنے بندوں کو ڈراتا ہے۔ تو اے میرے بندو مجھ سے ڈرتے رہو

لَهُم lahum ان کے لئے
مِّن min سے
فَوْقِهِمْ fawqihim ان کے اوپر
ظُلَلٌۭ ẓulalun چھتریاں ہیں
مِّنَ mina میں سے
ٱلنَّارِ l-nāri آگ
وَمِن wamin اور ان کے
تَحْتِهِمْ taḥtihim نیچے سے
ظُلَلٌۭ ۚ ẓulalun چھتریاں ہیں
ذَٰلِكَ dhālika یہ
يُخَوِّفُ yukhawwifu ڈراتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِهِۦ bihi اس کے ساتھ
عِبَادَهُۥ ۚ ʿibādahu اپنے بندوں کو
يَـٰعِبَادِ yāʿibādi اے میرے بندو،
فَٱتَّقُونِ fa-ittaqūni پس ڈرو مجھ سے

آیت 17 - سورہ الزمر: 12 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ٱجْتَنَبُوا۟ ٱلطَّـٰغُوتَ أَن يَعْبُدُوهَا وَأَنَابُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ لَهُمُ ٱلْبُشْرَىٰ ۚ فَبَشِّرْ عِبَادِ

اور جنہوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور خدا کی طرف رجوع کیا ان کے لئے بشارت ہے۔ تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ٱجْتَنَبُوا۟ ij'tanabū جنہوں نے اجتناب کیا
ٱلطَّـٰغُوتَ l-ṭāghūta طاغوت سے
أَن an کہ
يَعْبُدُوهَا yaʿbudūhā وہ عبادت کریں اس کی
وَأَنَابُوٓا۟ wa-anābū اور رجوع کیا
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
لَهُمُ lahumu ان کے لئے
ٱلْبُشْرَىٰ ۚ l-bush'rā خوش خبری ہے
فَبَشِّرْ fabashir پس بشارت دے دو
عِبَادِ ʿibādi میرے بندوں کو

آیت 18 - سورہ الزمر: 13 الفاظ

ٱلَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ ٱلْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُۥٓ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ هَدَىٰهُمُ ٱللَّهُ ۖ وَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمْ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَـٰبِ

جو بات کو سنتے اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کو خدا نے ہدایت دی اور یہی عقل والے ہیں

ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يَسْتَمِعُونَ yastamiʿūna جو سنتے ہیں
ٱلْقَوْلَ l-qawla بات کو
فَيَتَّبِعُونَ fayattabiʿūna پھر پیروی کرتے ہیں
أَحْسَنَهُۥٓ ۚ aḥsanahu اس کے اچھے حصے کی/ اس کے بہترین حصے کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
هَدَىٰهُمُ hadāhumu جو کو ہدایت دی
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ نے
وَأُو۟لَـٰٓئِكَ wa-ulāika اور یہی لوگ
هُمْ hum وہ جو
أُو۟لُوا۟ ulū والے ہیں
ٱلْأَلْبَـٰبِ l-albābi عقل

آیت 19 - سورہ الزمر: 10 الفاظ

أَفَمَنْ حَقَّ عَلَيْهِ كَلِمَةُ ٱلْعَذَابِ أَفَأَنتَ تُنقِذُ مَن فِى ٱلنَّارِ

بھلا جس شخص پر عذاب کا حکم صادر ہوچکا۔ تو کیا تم (ایسے) دوزخی کو مخلصی دے سکو گے؟

أَفَمَنْ afaman کیا بھلا وہ جو
حَقَّ ḥaqqa ثابت ہوگیا/ چسپاں ہوگیا
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
كَلِمَةُ kalimatu فیصلہ
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب کا
أَفَأَنتَ afa-anta کیا بھلا تو
تُنقِذُ tunqidhu تو بچائے گا
مَن man اسے جو
فِى fī میں ہے
ٱلنَّارِ l-nāri آگ

آیت 20 - سورہ الزمر: 20 الفاظ

لَـٰكِنِ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ رَبَّهُمْ لَهُمْ غُرَفٌۭ مِّن فَوْقِهَا غُرَفٌۭ مَّبْنِيَّةٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ وَعْدَ ٱللَّهِ ۖ لَا يُخْلِفُ ٱللَّهُ ٱلْمِيعَادَ

لیکن جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اونچے اونچے محل ہیں جن کے اوپر بالا خانے بنے ہوئے ہیں۔ (اور) ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (یہ) خدا کا وعدہ ہے۔ خدا وعدے کے خلاف نہیں کرتا

لَـٰكِنِ lākini لیکن
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ٱتَّقَوْا۟ ittaqaw جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب کا
لَهُمْ lahum ان کے لئے
غُرَفٌۭ ghurafun بالا خانے ہیں
مِّن min سے
فَوْقِهَا fawqihā ان کے اوپر
غُرَفٌۭ ghurafun بالا خانے ہیں
مَّبْنِيَّةٌۭ mabniyyatun بنائے ہوئے
تَجْرِى tajrī بہتی ہیں
مِن min
تَحْتِهَا taḥtihā ان کے نیچے سے
ٱلْأَنْهَـٰرُ ۖ l-anhāru نہریں
وَعْدَ waʿda وعدہ ہے
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کا
لَا lā نہ
يُخْلِفُ yukh'lifu خلاف کرے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْمِيعَادَ l-mīʿāda وعدے کو

آیت 21 - سورہ الزمر: 31 الفاظ

أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۭ فَسَلَكَهُۥ يَنَـٰبِيعَ فِى ٱلْأَرْضِ ثُمَّ يُخْرِجُ بِهِۦ زَرْعًۭا مُّخْتَلِفًا أَلْوَٰنُهُۥ ثُمَّ يَهِيجُ فَتَرَىٰهُ مُصْفَرًّۭا ثُمَّ يَجْعَلُهُۥ حُطَـٰمًا ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَذِكْرَىٰ لِأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے

أَلَمْ alam کیا نہیں
تَرَ tara تم نے دیکھا
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ نے
أَنزَلَ anzala نازل کیا
مِنَ mina سے
ٱلسَّمَآءِ l-samāi آسمان
مَآءًۭ māan پانی
فَسَلَكَهُۥ fasalakahu پھر چلایا اس کو
يَنَـٰبِيعَ yanābīʿa چشموں میں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
ثُمَّ thumma پھر
يُخْرِجُ yukh'riju نکالتا ہے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
زَرْعًۭا zarʿan کھیتیاں
مُّخْتَلِفًا mukh'talifan مختلف ہیں
أَلْوَٰنُهُۥ alwānuhu رنگ اس کے
ثُمَّ thumma پھر
يَهِيجُ yahīju وہ پھبک اٹھتی ہے
فَتَرَىٰهُ fatarāhu پھر تم دیکھتے ہو اس کو
مُصْفَرًّۭا muṣ'farran زرد ہوتا ہوا
ثُمَّ thumma پھر
يَجْعَلُهُۥ yajʿaluhu کردیتا ہے اس کو
حُطَـٰمًا ۚ ḥuṭāman ریزہ ریزہ
إِنَّ inna یقیناً
فِى fī ا س میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَذِكْرَىٰ ladhik'rā نصیحت ہے کے لئے
لِأُو۟لِى li-ulī نصیحت ہے کے لئے
ٱلْأَلْبَـٰبِ l-albābi عقل والوں

آیت 22 - سورہ الزمر: 20 الفاظ

أَفَمَن شَرَحَ ٱللَّهُ صَدْرَهُۥ لِلْإِسْلَـٰمِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورٍۢ مِّن رَّبِّهِۦ ۚ فَوَيْلٌۭ لِّلْقَـٰسِيَةِ قُلُوبُهُم مِّن ذِكْرِ ٱللَّهِ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ

بھلا جس شخص کا سینہ خدا نے اسلام کے لئے کھول دیا ہو اور وہ اپنے پروردگار کی طرف سے روشنی پر ہو (تو کیا وہ سخت دل کافر کی طرح ہوسکتا ہے) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ اور یہی لوگ صریح گمراہی میں ہیں

أَفَمَن afaman کیا بھلا وہ جس کا
شَرَحَ sharaḥa کھول دیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
صَدْرَهُۥ ṣadrahu سینہ اس کا
لِلْإِسْلَـٰمِ lil'is'lāmi اسلام کے لئے
فَهُوَ fahuwa پس وہ ہو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
نُورٍۢ nūrin ایک نور کے
مِّن min سے
رَّبِّهِۦ ۚ rabbihi اپنے رب
فَوَيْلٌۭ fawaylun تو بربادی ہے/ ہلاکت ہے
لِّلْقَـٰسِيَةِ lil'qāsiyati واسطے ان کے جو سنگ دل ہوگئے ہیں
قُلُوبُهُم qulūbuhum دل ان کے
مِّن min سے
ذِكْرِ dhik'ri ذکر
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ ہیں
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
مُّبِينٍ mubīnin کھلی

آیت 23 - سورہ الزمر: 34 الفاظ

ٱللَّهُ نَزَّلَ أَحْسَنَ ٱلْحَدِيثِ كِتَـٰبًۭا مُّتَشَـٰبِهًۭا مَّثَانِىَ تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ ٱلَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَىٰ ذِكْرِ ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ هُدَى ٱللَّهِ يَهْدِى بِهِۦ مَن يَشَآءُ ۚ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنْ هَادٍ

خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی خدا کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ نے
نَزَّلَ nazzala نازل کی
أَحْسَنَ aḥsana بہترین
ٱلْحَدِيثِ l-ḥadīthi بات
كِتَـٰبًۭا kitāban ایک کتاب ہے
مُّتَشَـٰبِهًۭا mutashābihan جو آپس میں ملتی جلتی ہے
مَّثَانِىَ mathāniya دہرائی جانے والی ہے
تَقْشَعِرُّ taqshaʿirru رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں/ کانپ اٹھتی ہیں
مِنْهُ min'hu اس سے
جُلُودُ julūdu کھالیں
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کی
يَخْشَوْنَ yakhshawna جو ڈرتے ہیں
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب سے
ثُمَّ thumma پھر
تَلِينُ talīnu رم ہوجاتی ہیں
جُلُودُهُمْ julūduhum ان کی کھالیں
وَقُلُوبُهُمْ waqulūbuhum اور ان کے دل
إِلَىٰ ilā طرف
ذِكْرِ dhik'ri ذکر کی
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
ذَٰلِكَ dhālika یہ ہے
هُدَى hudā ہدایت
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
يَهْدِى yahdī رہنمائی کرتا ہے
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مَن man جس کی
يَشَآءُ ۚ yashāu چاہتا ہے
وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلِ yuḍ'lili گمراہ کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لئے
مِنْ min کوئی
هَادٍ hādin ہدایت دینے والا

آیت 24 - سورہ الزمر: 13 الفاظ

أَفَمَن يَتَّقِى بِوَجْهِهِۦ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ وَقِيلَ لِلظَّـٰلِمِينَ ذُوقُوا۟ مَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

بھلا جو شخص قیامت کے دن اپنے منہ سے برے عذاب کو روکتا ہو (کیا وہ ویسا ہوسکتا ہے جو چین میں ہو) اور ظالموں سے کہا جائے گا کہ جو کچھ تم کرتے رہے تھے اس کے مزے چکھو

أَفَمَن afaman کیا بھلا وہ جو
يَتَّقِى yattaqī بچاتا ہے
بِوَجْهِهِۦ biwajhihi اپنے چہرے کو
سُوٓءَ sūa برے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب سے
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ l-qiyāmati قیامت کے
وَقِيلَ waqīla اور کہا جائے گا
لِلظَّـٰلِمِينَ lilẓẓālimīna ظالموں سے
ذُوقُوا۟ dhūqū چکھو
مَا mā جو
كُنتُمْ kuntum تھے تم
تَكْسِبُونَ taksibūna ، تم کمائی کرتے

آیت 25 - سورہ الزمر: 10 الفاظ

كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَأَتَىٰهُمُ ٱلْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی

كَذَّبَ kadhaba جھٹلایا
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min جو
قَبْلِهِمْ qablihim ان سے پہلے تھے
فَأَتَىٰهُمُ fa-atāhumu تو آیا ان کے پاس
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
مِنْ min سے
حَيْثُ ḥaythu جہاں
لَا lā نہ
يَشْعُرُونَ yashʿurūna وہ شعور رکھتے تھے

آیت 26 - سورہ الزمر: 12 الفاظ

فَأَذَاقَهُمُ ٱللَّهُ ٱلْخِزْىَ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ

پھر ان کو خدا نے دنیا کی زندگی میں رسوائی کا مزہ چکھا دیا۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے۔ کاش یہ سمجھ رکھتے

فَأَذَاقَهُمُ fa-adhāqahumu تو چکھایا ان کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ٱلْخِزْىَ l-khiz'ya رسوائی کو
فِى fī میں
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَلَعَذَابُ walaʿadhābu اور البتہ عذاب
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کا
أَكْبَرُ ۚ akbaru زیادہ بڑا ہے
لَوْ law کاش
كَانُوا۟ kānū وہ
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جانتے ہوتے

آیت 27 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

وَلَقَدْ ضَرَبْنَا لِلنَّاسِ فِى هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانِ مِن كُلِّ مَثَلٍۢ لَّعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ

اور ہم نے لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے اس قرآن میں ہر طرح کی مثالیں بیان کی ہیں تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
ضَرَبْنَا ḍarabnā بیان کی ہم نے
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لئے
فِى fī میں
هَـٰذَا hādhā اس
ٱلْقُرْءَانِ l-qur'āni قرآن
مِن min
كُلِّ kulli ہر
مَثَلٍۢ mathalin قسم کی مثالیں/ ہر قسم کی مثال میں سے
لَّعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَتَذَكَّرُونَ yatadhakkarūna نصیحت پکڑیں

آیت 28 - سورہ الزمر: 7 الفاظ

قُرْءَانًا عَرَبِيًّا غَيْرَ ذِى عِوَجٍۢ لَّعَلَّهُمْ يَتَّقُونَ

یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں تاکہ وہ ڈر مانیں

قُرْءَانًا qur'ānan قرآن ہے
عَرَبِيًّا ʿarabiyyan جو عربی زبان میں ہے
غَيْرَ ghayra نہیں ہے
ذِى dhī والا
عِوَجٍۢ ʿiwajin ٹیڑھ (والا)
لَّعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ،
يَتَّقُونَ yattaqūna وہ بچیں

آیت 29 - سورہ الزمر: 19 الفاظ

ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًۭا رَّجُلًۭا فِيهِ شُرَكَآءُ مُتَشَـٰكِسُونَ وَرَجُلًۭا سَلَمًۭا لِّرَجُلٍ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا ۚ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

خدا ایک مثال بیان کرتا ہے کہ ایک شخص ہے جس میں کئی (آدمی) شریک ہیں۔ (مختلف المزاج اور) بدخو اور ایک آدمی خاص ایک شخص کا (غلام) ہے۔ بھلا دونوں کی حالت برابر ہے۔ (نہیں) الحمدلله بلکہ یہ اکثر لوگ نہیں جانتے

ضَرَبَ ḍaraba بیان کی
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مَثَلًۭا mathalan ایک مثال
رَّجُلًۭا rajulan ایک شخص کی
فِيهِ fīhi اس میں
شُرَكَآءُ shurakāu کئی شریک ہیں
مُتَشَـٰكِسُونَ mutashākisūna جھگڑالو
وَرَجُلًۭا warajulan اور ایک شخص
سَلَمًۭا salaman سلامت ہے
لِّرَجُلٍ lirajulin ایک شخص کے لئے
هَلْ hal کیا
يَسْتَوِيَانِ yastawiyāni وہ دونوں برابر ہوسکتے ہیں
مَثَلًا ۚ mathalan مثال میں
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu الحمد
لِلَّهِ ۚ lillahi للہ/ سب شکر اللہ کے لئے
بَلْ bal بلکہ
أَكْثَرُهُمْ aktharuhum ان میں سے اکثر
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 30 - سورہ الزمر: 4 الفاظ

إِنَّكَ مَيِّتٌۭ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

(اے پیغمبر) تم بھی مر جاؤ گے اور یہ بھی مر جائیں گے

إِنَّكَ innaka بیشک تم
مَيِّتٌۭ mayyitun مرنے والے ہو
وَإِنَّهُم wa-innahum اور بیشک وہ
مَّيِّتُونَ mayyitūna مرنے والے ہیں

آیت 31 - سورہ الزمر: 7 الفاظ

ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ

پھر تم سب قیامت کے دن اپنے پروردگار کے سامنے جھگڑو گے (اور جھگڑا فیصل کردیا جائے گا)

ثُمَّ thumma پھر
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم سب
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
عِندَ ʿinda پاس
رَبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کے
تَخْتَصِمُونَ takhtaṣimūna تم جھگڑا کرو گے

آیت 32 - سورہ الزمر: 15 الفاظ

۞ فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّن كَذَبَ عَلَى ٱللَّهِ وَكَذَّبَ بِٱلصِّدْقِ إِذْ جَآءَهُۥٓ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًۭى لِّلْكَـٰفِرِينَ

تو اس سے بڑھ کر ظالم کون جو خدا پر جھوٹ بولے اور سچی بات جب اس کے پاس پہنچ جائے تو اسے جھٹلائے۔ کیا جہنم میں کافروں کا ٹھکانا نہیں ہے؟

۞ فَمَنْ faman پھر کون
أَظْلَمُ aẓlamu بڑا ظالم ہے
مِمَّن mimman اس سے جو
كَذَبَ kadhaba جھوٹ کہے ۔ جھوٹ بولے
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر)
وَكَذَّبَ wakadhaba اور جھٹلائے
بِٱلصِّدْقِ bil-ṣid'qi سچائی کو
إِذْ idh جب
جَآءَهُۥٓ ۚ jāahu وہ آجائے اس کے پاس
أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ہے
فِى fī میں
جَهَنَّمَ jahannama جہنم (میں)
مَثْوًۭى mathwan ٹھکانہ
لِّلْكَـٰفِرِينَ lil'kāfirīna کافروں کے لیے

آیت 33 - سورہ الزمر: 8 الفاظ

وَٱلَّذِى جَآءَ بِٱلصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِهِۦٓ ۙ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُتَّقُونَ

اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ متقی ہیں

وَٱلَّذِى wa-alladhī اور وہ شخص
جَآءَ jāa جو لایا
بِٱلصِّدْقِ bil-ṣid'qi سچ کو
وَصَدَّقَ waṣaddaqa اور اس نے تصدیق کی
بِهِۦٓ ۙ bihi اس کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
هُمُ humu وہ ہیں
ٱلْمُتَّقُونَ l-mutaqūna جو متقی ہیں

آیت 34 - سورہ الزمر: 8 الفاظ

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْمُحْسِنِينَ

وہ جو چاہیں گے ان کے لئے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہے۔ نیکوکاروں کا یہی بدلہ ہے

لَهُم lahum ان کے لے ہوگا
مَّا mā جو
يَشَآءُونَ yashāūna وہ چاہیں گے
عِندَ ʿinda پاس
رَبِّهِمْ ۚ rabbihim ان کے رب کے
ذَٰلِكَ dhālika یہ
جَزَآءُ jazāu بدلہ ہے
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنین کا

آیت 35 - سورہ الزمر: 12 الفاظ

لِيُكَفِّرَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ ٱلَّذِى عَمِلُوا۟ وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

تاکہ خدا ان سے برائیوں کو جو انہوں نے کیں دور کردے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے

لِيُكَفِّرَ liyukaffira تاکہ دور کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
أَسْوَأَ aswa-a بد ترین۔ سب سے برا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
عَمِلُوا۟ ʿamilū انہوں نے عمل کیے
وَيَجْزِيَهُمْ wayajziyahum اور جزا دے ان کو
أَجْرَهُم ajrahum ان کے اجر کی
بِأَحْسَنِ bi-aḥsani احسن کے بدلے
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 36 - سورہ الزمر: 15 الفاظ

أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُۥ ۖ وَيُخَوِّفُونَكَ بِٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦ ۚ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنْ هَادٍۢ

کیا خدا اپنے بندوں کو کافی نہیں۔ اور یہ تم کو ان لوگوں سے جو اس کے سوا ہیں (یعنی غیر خدا سے) ڈراتے ہیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِكَافٍ bikāfin کافی
عَبْدَهُۥ ۖ ʿabdahu اپنے بندے کو
وَيُخَوِّفُونَكَ wayukhawwifūnaka اور وہ ڈراتے ہیں آپ کو
بِٱلَّذِينَ bi-alladhīna ان ہستیوں
مِن min سے
دُونِهِۦ ۚ dūnihi جو اس کے سوا ہیں
وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلِ yuḍ'lili بھٹکا دے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِنْ min کوئی
هَادٍۢ hādin ہادی۔ ہدایت دینے والا

آیت 37 - سورہ الزمر: 12 الفاظ

وَمَن يَهْدِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن مُّضِلٍّ ۗ أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِعَزِيزٍۢ ذِى ٱنتِقَامٍۢ

اور جس کو خدا ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ کرنے والا نہیں۔ کیا خدا غالب (اور) بدلہ لینے والا نہیں ہے؟

وَمَن waman اور جس کو
يَهْدِ yahdi ہدایت دے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اسکے لیے
مِن min کوئی
مُّضِلٍّ ۗ muḍillin بھٹکانے والا
أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِعَزِيزٍۢ biʿazīzin غالب
ذِى dhī والا
ٱنتِقَامٍۢ intiqāmin انتقام لینے (والا)

آیت 38 - سورہ الزمر: 36 الفاظ

وَلَئِن سَأَلْتَهُم مَّنْ خَلَقَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ لَيَقُولُنَّ ٱللَّهُ ۚ قُلْ أَفَرَءَيْتُم مَّا تَدْعُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ إِنْ أَرَادَنِىَ ٱللَّهُ بِضُرٍّ هَلْ هُنَّ كَـٰشِفَـٰتُ ضُرِّهِۦٓ أَوْ أَرَادَنِى بِرَحْمَةٍ هَلْ هُنَّ مُمْسِكَـٰتُ رَحْمَتِهِۦ ۚ قُلْ حَسْبِىَ ٱللَّهُ ۖ عَلَيْهِ يَتَوَكَّلُ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ

اور اگر تم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو کہہ دیں کہ خدا نے۔ کہو کہ بھلا دیکھو تو جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو۔ اگر خدا مجھ کو کوئی تکلیف پہنچانی چاہے تو کیا وہ اس تکلیف کو دور کرسکتے ہیں یا اگر مجھ پر مہربانی کرنا چاہے تو وہ اس کی مہربانی کو روک سکتے ہیں؟ کہہ دو کہ مجھے خدا ہی کافی ہے۔ بھروسہ رکھنے والے اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں

وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
سَأَلْتَهُم sa-altahum پوچھو تم ان سے
مَّنْ man کس نے
خَلَقَ khalaqa پیدا کیا
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کو
وَٱلْأَرْضَ wal-arḍa اور زمین کو
لَيَقُولُنَّ layaqūlunna البتہ وہ ضرور کہیں گے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
قُلْ qul کہہ دیجیے
أَفَرَءَيْتُم afara-aytum پھر دیکھا تم نے
مَّا mā جن کو
تَدْعُونَ tadʿūna تم پکارتے ہو
مِن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
إِنْ in اگر
أَرَادَنِىَ arādaniya ارادہ کرے میرے ساتھ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
بِضُرٍّ biḍurrin کسی بھی تکلیف کا۔ نقصان کا
هَلْ hal کیا
هُنَّ hunna وہ (دیویاں)
كَـٰشِفَـٰتُ kāshifātu دور کرنے والیاں ہیں
ضُرِّهِۦٓ ḍurrihi اس کی تکلیف کو
أَوْ aw یا
أَرَادَنِى arādanī ارادہ کرے میرے ساتھ
بِرَحْمَةٍ biraḥmatin رحمت کا
هَلْ hal کیا
هُنَّ hunna وہ
مُمْسِكَـٰتُ mum'sikātu روکنے والیاں ہیں
رَحْمَتِهِۦ ۚ raḥmatihi اس کی رحمت کو
قُلْ qul کہہ دیجیے
حَسْبِىَ ḥasbiya کافی ہے مجھ کو
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر ہی
يَتَوَكَّلُ yatawakkalu توکل کرتے ہیں
ٱلْمُتَوَكِّلُونَ l-mutawakilūna توکل کرنے و الے

آیت 39 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

قُلْ يَـٰقَوْمِ ٱعْمَلُوا۟ عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ إِنِّى عَـٰمِلٌۭ ۖ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ

کہہ دو کہ اے قوم تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) عمل کئے جاتا ہوں۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا

قُلْ qul کہہ دیجیے
يَـٰقَوْمِ yāqawmi اے میری قوم
ٱعْمَلُوا۟ iʿ'malū عمل کرو
عَلَىٰ ʿalā پر
مَكَانَتِكُمْ makānatikum اپنی جگہ (پر)
إِنِّى innī بیشک میں
عَـٰمِلٌۭ ۖ ʿāmilun عمل کرنے والا ہوں
فَسَوْفَ fasawfa پس عنقریب
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جان لو گے

آیت 40 - سورہ الزمر: 8 الفاظ

مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌۭ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌۭ مُّقِيمٌ

کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر ہمیشہ کا عذاب نازل ہوتا ہے

مَن man کون ہے
يَأْتِيهِ yatīhi آتا ہے اس کے پاس
عَذَابٌۭ ʿadhābun ایک عذاب
يُخْزِيهِ yukh'zīhi جو رسوا کردے گا اس کو
وَيَحِلُّ wayaḥillu اور اترتا ہے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب
مُّقِيمٌ muqīmun قائم رہنے والا

آیت 41 - سورہ الزمر: 18 الفاظ

إِنَّآ أَنزَلْنَا عَلَيْكَ ٱلْكِتَـٰبَ لِلنَّاسِ بِٱلْحَقِّ ۖ فَمَنِ ٱهْتَدَىٰ فَلِنَفْسِهِۦ ۖ وَمَن ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۖ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

ہم نے تم پر کتاب لوگوں (کی ہدایت) کے لئے سچائی کے ساتھ نازل کی ہے۔ تو جو شخص ہدایت پاتا ہے تو اپنے (بھلے کے) لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی سے تو اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور (اے پیغمبر) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَنزَلْنَا anzalnā نازل کی ہم نے
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
لِلنَّاسِ lilnnāsi لوگوں کے لیے
بِٱلْحَقِّ ۖ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
فَمَنِ famani تو جو
ٱهْتَدَىٰ ih'tadā ہدایت پاجائے
فَلِنَفْسِهِۦ ۖ falinafsihi تو اس کے اپنے نفس کے لیے ہے
وَمَن waman اور جو کوئی
ضَلَّ ḍalla بھٹکے
فَإِنَّمَا fa-innamā تو بیشک
يَضِلُّ yaḍillu بھٹکتا ہے
عَلَيْهَا ۖ ʿalayhā اپنے اوپر۔ اپنے نفس کے خلاف
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتَ anta تو
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بِوَكِيلٍ biwakīlin کارساز۔ حوالہ دار

آیت 42 - سورہ الزمر: 26 الفاظ

ٱللَّهُ يَتَوَفَّى ٱلْأَنفُسَ حِينَ مَوْتِهَا وَٱلَّتِى لَمْ تَمُتْ فِى مَنَامِهَا ۖ فَيُمْسِكُ ٱلَّتِى قَضَىٰ عَلَيْهَا ٱلْمَوْتَ وَيُرْسِلُ ٱلْأُخْرَىٰٓ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّى ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يَتَفَكَّرُونَ

خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
يَتَوَفَّى yatawaffā فوت کرتا ہے
ٱلْأَنفُسَ l-anfusa نفسوں کو
حِينَ ḥīna وقت
مَوْتِهَا mawtihā ان کی موت کے
وَٱلَّتِى wa-allatī اور وہ جو
لَمْ lam نہیں
تَمُتْ tamut مرتے
فِى fī میں
مَنَامِهَا ۖ manāmihā اپنی نیند میں
فَيُمْسِكُ fayum'siku پس روک لیتا ہے اس کو
ٱلَّتِى allatī جو
قَضَىٰ qaḍā فیصلہ کرتا ہے
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر
ٱلْمَوْتَ l-mawta موت کا
وَيُرْسِلُ wayur'silu اور بھیجتا ہے
ٱلْأُخْرَىٰٓ l-ukh'rā دوسریوں کو
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin ایک مقرر
مُّسَمًّى ۚ musamman وقت تک
إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لیے
يَتَفَكَّرُونَ yatafakkarūna جو غور و فکر کرتی ہو

آیت 43 - سورہ الزمر: 14 الفاظ

أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِ ٱللَّهِ شُفَعَآءَ ۚ قُلْ أَوَلَوْ كَانُوا۟ لَا يَمْلِكُونَ شَيْـًۭٔا وَلَا يَعْقِلُونَ

کیا انہوں نے خدا کے سوا اور سفارشی بنالئے ہیں۔ کہو کہ خواہ وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ (کچھ) سمجھتے ہی ہوں

أَمِ ami یا
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū انہوں نے بنا رکھے ہیں
مِن min کے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
شُفَعَآءَ ۚ shufaʿāa کچھ سفارشی
قُلْ qul کہہ دیجیے
أَوَلَوْ awalaw بھلا اگر
كَانُوا۟ kānū ہوں وہ
لَا lā نہ
يَمْلِكُونَ yamlikūna ملکیت رکھتے
شَيْـًۭٔا shayan کسی چیز کی
وَلَا walā اور نہ
يَعْقِلُونَ yaʿqilūna وہ عقل رکھتے ہوں

آیت 44 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

قُل لِّلَّهِ ٱلشَّفَـٰعَةُ جَمِيعًۭا ۖ لَّهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ

کہہ دو کہ سفارش تو سب خدا ہی کے اختیار میں ہے۔ اسی کے لئے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت ہے۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

قُل qul کہہ دیجیے
لِّلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے
ٱلشَّفَـٰعَةُ l-shafāʿatu شفاعت
جَمِيعًۭا ۖ jamīʿan ساری کی ساری
لَّهُۥ lahu اس کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کی
ثُمَّ thumma پھر
إِلَيْهِ ilayhi اسی کی طرف
تُرْجَعُونَ tur'jaʿūna تم لوٹائے جاؤ گے

آیت 45 - سورہ الزمر: 18 الفاظ

وَإِذَا ذُكِرَ ٱللَّهُ وَحْدَهُ ٱشْمَأَزَّتْ قُلُوبُ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ وَإِذَا ذُكِرَ ٱلَّذِينَ مِن دُونِهِۦٓ إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ

اور جب تنہا خدا کا ذکر کیا جاتا ہے تو جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ان کے دل منقبض ہوجاتے ہیں۔ اور جب اس کے سوا اوروں کا ذکر کیا جاتا ہے تو خوش ہوجاتے ہیں

وَإِذَا wa-idhā اور جب
ذُكِرَ dhukira ذکر کیا جاتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ کا
وَحْدَهُ waḥdahu اکیلے اسی کا
ٱشْمَأَزَّتْ ish'ma-azzat نفرت کرتے ہیں۔ سکڑ جاتے ہیں
قُلُوبُ qulūbu دل
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتے
بِٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ bil-ākhirati آخرت پر
وَإِذَا wa-idhā اور جب
ذُكِرَ dhukira ذکر کیے جاتے ہیں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
مِن min کے
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے علاوہ ہیں
إِذَا idhā تب
هُمْ hum وہ
يَسْتَبْشِرُونَ yastabshirūna خوش ہوجاتے ہیں

آیت 46 - سورہ الزمر: 17 الفاظ

قُلِ ٱللَّهُمَّ فَاطِرَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ عَـٰلِمَ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَـٰدَةِ أَنتَ تَحْكُمُ بَيْنَ عِبَادِكَ فِى مَا كَانُوا۟ فِيهِ يَخْتَلِفُونَ

کہو کہ اے خدا (اے) آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے (اور) پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے تو ہی اپنے بندوں میں ان باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے ہیں فیصلہ کرے گا

قُلِ quli کہہ دیجیے
ٱللَّهُمَّ l-lahuma کہ اللہ
فَاطِرَ fāṭira پیدا کرنے والے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کے
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
عَـٰلِمَ ʿālima جاننے والے
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کے
وَٱلشَّهَـٰدَةِ wal-shahādati اور حاضر کے
أَنتَ anta تو ہی
تَحْكُمُ taḥkumu تو فیصلہ کرے گا
بَيْنَ bayna درمیان
عِبَادِكَ ʿibādika اپنے بندوں کے
فِى fī میں
مَا mā اس میں جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
فِيهِ fīhi اس میں
يَخْتَلِفُونَ yakhtalifūna اختلاف کرتے

آیت 47 - سورہ الزمر: 25 الفاظ

وَلَوْ أَنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مَا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا وَمِثْلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفْتَدَوْا۟ بِهِۦ مِن سُوٓءِ ٱلْعَذَابِ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ وَبَدَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مَا لَمْ يَكُونُوا۟ يَحْتَسِبُونَ

اور اگر ظالموں کے پاس وہ سب (مال ومتاع) ہو جو زمین میں ہے اور اس کے ساتھ اسی قدر اور ہو تو قیامت کے روز برے عذاب (سے مخلصی پانے) کے بدلے میں دے دیں۔ اور ان پر خدا کی طرف سے وہ امر ظاہر ہوجائے گا جس کا ان کو خیال بھی نہ تھا

وَلَوْ walaw اور اگر
أَنَّ anna بیشک
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
مَا mā جو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں) ہے
جَمِيعًۭا jamīʿan سارے کا سارا
وَمِثْلَهُۥ wamith'lahu اور اس کی مانند ہو
مَعَهُۥ maʿahu اس کے ساتھ
لَٱفْتَدَوْا۟ la-if'tadaw البتہ وہ فدیے میں دے دیں
بِهِۦ bihi اس کو
مِن min سے
سُوٓءِ sūi برے
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب سے (بچنے کے لیے)
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ l-qiyāmati قیامت کے
وَبَدَا wabadā اور ظاہر ہوجائے گا
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی (طرف) سے
مَا mā جو
لَمْ lam نہ
يَكُونُوا۟ yakūnū تھے وہ
يَحْتَسِبُونَ yaḥtasibūna وہ حساب رکھتے۔ اندازہ رکھتے

آیت 48 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُوا۟ وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

وَبَدَا wabadā اور ظاہر ہوجائے گی
لَهُمْ lahum ان کے لیے
سَيِّـَٔاتُ sayyiātu سزا۔ برے نتائج
مَا mā اس کی جو
كَسَبُوا۟ kasabū انہوں نے کمائی کی
وَحَاقَ waḥāqa اور گھیر لے گا
بِهِم bihim ان کو
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
يَسْتَهْزِءُونَ yastahziūna مذاق کرتے

آیت 49 - سورہ الزمر: 22 الفاظ

فَإِذَا مَسَّ ٱلْإِنسَـٰنَ ضُرٌّۭ دَعَانَا ثُمَّ إِذَا خَوَّلْنَـٰهُ نِعْمَةًۭ مِّنَّا قَالَ إِنَّمَآ أُوتِيتُهُۥ عَلَىٰ عِلْمٍۭ ۚ بَلْ هِىَ فِتْنَةٌۭ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو ہمیں پکارنے لگتا ہے۔ پھر جب ہم اس کو اپنی طرف سے نعمت بخشتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو مجھے (میرے) علم (ودانش) کے سبب ملی ہے۔ (نہیں) بلکہ وہ آزمائش ہے مگر ان میں سے اکثر نہیں جانتے

فَإِذَا fa-idhā پھر جب
مَسَّ massa چھو جاتا ہے
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
ضُرٌّۭ ḍurrun کوئی نقصان۔ تکلیف
دَعَانَا daʿānā وہ پکارتا ہے ہم کو
ثُمَّ thumma پھر
إِذَا idhā جب
خَوَّلْنَـٰهُ khawwalnāhu ہم عطا کرتے ہیں اس کو
نِعْمَةًۭ niʿ'matan کوئی نعمت
مِّنَّا minnā اپنی جانب سے
قَالَ qāla کہتا ہے
إِنَّمَآ innamā بیشک
أُوتِيتُهُۥ ūtītuhu میں دیا گیا ہوں اس کو
عَلَىٰ ʿalā پر
عِلْمٍۭ ۚ ʿil'min علم کی بنا (پر)
بَلْ bal بلکہ
هِىَ hiya وہ
فِتْنَةٌۭ fit'natun فتنہ ہے۔ آزمائش ہے
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَهُمْ aktharahum اکثر ان میں سے
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 50 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

قَدْ قَالَهَا ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَمَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ

جو لوگ ان سے پہلے تھے وہ بھی یہی کہا کرتے تھے تو جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ان کے کچھ بھی کام نہ آیا

قَدْ qad تحقیق
قَالَهَا qālahā کہا تھا اس کو
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں نے
مِن min سے
قَبْلِهِمْ qablihim جو ان سے پہلے تھے
فَمَآ famā تو نہ
أَغْنَىٰ aghnā کام آیا
عَنْهُم ʿanhum ان کو
مَّا mā جو
كَانُوا۟ kānū تھے وہ
يَكْسِبُونَ yaksibūna وہ کمائی کرتے

آیت 51 - سورہ الزمر: 15 الفاظ

فَأَصَابَهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُوا۟ ۚ وَٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ مِنْ هَـٰٓؤُلَآءِ سَيُصِيبُهُمْ سَيِّـَٔاتُ مَا كَسَبُوا۟ وَمَا هُم بِمُعْجِزِينَ

ان پر ان کے اعمال کے وبال پڑ گئے۔ اور جو لوگ ان میں سے ظلم کرتے رہے ہیں ان پر ان کے عملوں کے وبال عنقریب پڑیں گے۔ اور وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے

فَأَصَابَهُمْ fa-aṣābahum تو پہنچیں ان کو
سَيِّـَٔاتُ sayyiātu سزائیں۔ برائیاں
مَا mā جو
كَسَبُوا۟ ۚ kasabū انہوں نے کمائی کی
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ظَلَمُوا۟ ẓalamū جنہوں نے ظلم کیا
مِنْ min سے
هَـٰٓؤُلَآءِ hāulāi ان لوگوں میں (سے)
سَيُصِيبُهُمْ sayuṣībuhum عنقریب پہنچیں گی ان کو
سَيِّـَٔاتُ sayyiātu سزائیں۔ برائیاں
مَا mā جو
كَسَبُوا۟ kasabū انہوں نے کمائی کی
وَمَا wamā اور نہیں
هُم hum وہ
بِمُعْجِزِينَ bimuʿ'jizīna عاجز کرنے والے

آیت 52 - سورہ الزمر: 15 الفاظ

أَوَلَمْ يَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ ٱللَّهَ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّقَوْمٍۢ يُؤْمِنُونَ

کیا ان کو معلوم نہیں کہ خدا ہی جس کے لئے چاہتا ہے رزق کو فراخ کردیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے۔ جو لوگ ایمان لاتے ہیں ان کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

أَوَلَمْ awalam کیا نہیں
يَعْلَمُوٓا۟ yaʿlamū وہ جانتے
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَبْسُطُ yabsuṭu کشادہ کردیتا ہے
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق
لِمَن liman جس کے لیے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَقْدِرُ ۚ wayaqdiru اور تنگ کردیتا ہے
إِنَّ inna بیشک
فِى fī میں
ذَٰلِكَ dhālika اس (میں)
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوْمٍۢ liqawmin ان لوگوں کے لیے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان رکھتے ہوں

آیت 53 - سورہ الزمر: 20 الفاظ

۞ قُلْ يَـٰعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ أَسْرَفُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا۟ مِن رَّحْمَةِ ٱللَّهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَغْفِرُ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

(اے پیغمبر میری طرف سے لوگوں کو) کہہ دو کہ اے میرے بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ خدا تو سب گناہوں کو بخش دیتا ہے۔ (اور) وہ تو بخشنے والا مہربان ہے

۞ قُلْ qul کہہ دیجیے
يَـٰعِبَادِىَ yāʿibādiya اے میرے بندوں
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگو
أَسْرَفُوا۟ asrafū جنہوں نے زیادتی کی
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَنفُسِهِمْ anfusihim اپنے نفسوں (پر)
لَا lā نہ
تَقْنَطُوا۟ taqnaṭū مایوس ہو
مِن min کی
رَّحْمَةِ raḥmati رحمت (سے)
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کی
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَغْفِرُ yaghfiru بخش دیتا ہے
ٱلذُّنُوبَ l-dhunūba گناہوں کو
جَمِيعًا ۚ jamīʿan سارے کے سارے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru غفور
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحیم ہے

آیت 54 - سورہ الزمر: 13 الفاظ

وَأَنِيبُوٓا۟ إِلَىٰ رَبِّكُمْ وَأَسْلِمُوا۟ لَهُۥ مِن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ ٱلْعَذَابُ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ

اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہیں ملے گی

وَأَنِيبُوٓا۟ wa-anībū اور رجوع کرلو
إِلَىٰ ilā طرف
رَبِّكُمْ rabbikum اپنے رب کی
وَأَسْلِمُوا۟ wa-aslimū اور مطیع ہوجاؤ
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min سے
قَبْلِ qabli اس سے پہلے
أَن an کہ
يَأْتِيَكُمُ yatiyakumu آجائے تمہارے پاس
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
ثُمَّ thumma پھر
لَا lā نہ
تُنصَرُونَ tunṣarūna تم مدد دیے جاؤ گے

آیت 55 - سورہ الزمر: 16 الفاظ

وَٱتَّبِعُوٓا۟ أَحْسَنَ مَآ أُنزِلَ إِلَيْكُم مِّن رَّبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِيَكُمُ ٱلْعَذَابُ بَغْتَةًۭ وَأَنتُمْ لَا تَشْعُرُونَ

اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو اس نہایت اچھی (کتاب) کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے پیروی کرو

وَٱتَّبِعُوٓا۟ wa-ittabiʿū اور پیروی کرو
أَحْسَنَ aḥsana بہترین کی
مَآ mā جو
أُنزِلَ unzila نازل کیا گیا۔ اتارا گیا
إِلَيْكُم ilaykum تمہاری طرف
مِّن min سے
رَّبِّكُم rabbikum تمہارے رب کی طرف (سے)
مِّن min سے
قَبْلِ qabli اس سے قبل
أَن an کہ
يَأْتِيَكُمُ yatiyakumu آئے تمہارے پاس
ٱلْعَذَابُ l-ʿadhābu عذاب
بَغْتَةًۭ baghtatan اچانک
وَأَنتُمْ wa-antum اور تم
لَا lā نہ
تَشْعُرُونَ tashʿurūna تم شعور رکھتے ہو

آیت 56 - سورہ الزمر: 14 الفاظ

أَن تَقُولَ نَفْسٌۭ يَـٰحَسْرَتَىٰ عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِى جَنۢبِ ٱللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ ٱلسَّـٰخِرِينَ

کہ (مبادا اس وقت) کوئی متنفس کہنے لگے کہ (ہائے ہائے) اس تقصیر پر افسوس ہے جو میں نے خدا کے حق میں کی اور میں تو ہنسی ہی کرتا رہا

أَن an یا کہ (نہ)
تَقُولَ taqūla کہے
نَفْسٌۭ nafsun کوئی نفس
يَـٰحَسْرَتَىٰ yāḥasratā اے میری حسرت۔ ہائے حسرت
عَلَىٰ ʿalā اوپر
مَا mā اس کے جو
فَرَّطتُ farraṭtu میں نے کمی کی
فِى fī میں
جَنۢبِ janbi حق (میں)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَإِن wa-in اور بیشک
كُنتُ kuntu میں تھا
لَمِنَ lamina البتہ سے
ٱلسَّـٰخِرِينَ l-sākhirīna مذاق اڑانے والوں (میں سے)

آیت 57 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

أَوْ تَقُولَ لَوْ أَنَّ ٱللَّهَ هَدَىٰنِى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُتَّقِينَ

یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھ کو ہدایت دیتا تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا

أَوْ aw یا
تَقُولَ taqūla کہے
لَوْ law کاش
أَنَّ anna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ
هَدَىٰنِى hadānī ہدایت دیتا مجھ کو
لَكُنتُ lakuntu البتہ میں ہوتا
مِنَ mina سے
ٱلْمُتَّقِينَ l-mutaqīna تقوی والوں میں (سے)

آیت 58 - سورہ الزمر: 12 الفاظ

أَوْ تَقُولَ حِينَ تَرَى ٱلْعَذَابَ لَوْ أَنَّ لِى كَرَّةًۭ فَأَكُونَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ

یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں

أَوْ aw یا
تَقُولَ taqūla وہ کہے
حِينَ ḥīna جس وقت
تَرَى tarā دیکھے
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب
لَوْ law کاش
أَنَّ anna بیشک
لِى lī میرے لیے
كَرَّةًۭ karratan ایک بار پلٹنا ہوتا
فَأَكُونَ fa-akūna تو میں ہوجاتا
مِنَ mina سے
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna نیکو کاروں میں (سے)

آیت 59 - سورہ الزمر: 10 الفاظ

بَلَىٰ قَدْ جَآءَتْكَ ءَايَـٰتِى فَكَذَّبْتَ بِهَا وَٱسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ

(خدا فرمائے گا) کیوں نہیں میری آیتیں تیرے پاس پہنچ گئی ہیں مگر تو نے ان کو جھٹلایا اور شیخی میں آگیا اور تو کافر بن گیا

بَلَىٰ balā ہاں ہاں کیوں نہیں
قَدْ qad تحقیق
جَآءَتْكَ jāatka آئیں تیرے پاس
ءَايَـٰتِى āyātī میری آیات
فَكَذَّبْتَ fakadhabta تو تو نے جھٹلا دیا
بِهَا bihā ان کو
وَٱسْتَكْبَرْتَ wa-is'takbarta اور تکبر کیا تم نے
وَكُنتَ wakunta اور تھا تو
مِنَ mina سے
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں میں (سے)

آیت 60 - سورہ الزمر: 14 الفاظ

وَيَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ تَرَى ٱلَّذِينَ كَذَبُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ وُجُوهُهُم مُّسْوَدَّةٌ ۚ أَلَيْسَ فِى جَهَنَّمَ مَثْوًۭى لِّلْمُتَكَبِّرِينَ

اور جن لوگوں نے خدا پر جھوٹ بولا تم قیامت کے دن دیکھو گے کہ ان کے منہ کالے ہو رہے ہوں گے۔ کیا غرور کرنے والوں کو ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے

وَيَوْمَ wayawma اور دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
تَرَى tarā تم دیکھو گے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
كَذَبُوا۟ kadhabū جنہوں نے جھوٹ بولا
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ (پر)
وُجُوهُهُم wujūhuhum چہرے ان کے
مُّسْوَدَّةٌ ۚ mus'waddatun سیاہ ہوں گے
أَلَيْسَ alaysa کیا نہیں ہے
فِى fī میں
جَهَنَّمَ jahannama جہنم (میں)
مَثْوًۭى mathwan کوئی ٹھکانہ
لِّلْمُتَكَبِّرِينَ lil'mutakabbirīna تکبر کرنے والوں کے لیے

آیت 61 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

وَيُنَجِّى ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ بِمَفَازَتِهِمْ لَا يَمَسُّهُمُ ٱلسُّوٓءُ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

اور جو پرہیزگار ہیں ان کی (سعادت اور) کامیابی کے سبب خدا ان کو نجات دے گا نہ تو ان کو کوئی سختی پہنچے گی اور نہ غمناک ہوں گے

وَيُنَجِّى wayunajjī اور بچا لے گا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ٱتَّقَوْا۟ ittaqaw جنہوں نے تقوی کیا
بِمَفَازَتِهِمْ bimafāzatihim ساتھ ان کی کامیابی کے
لَا lā نہیں
يَمَسُّهُمُ yamassuhumu چھوئے گی ان کو
ٱلسُّوٓءُ l-sūu کوئی برائی
وَلَا walā اور نہ
هُمْ hum وہ
يَحْزَنُونَ yaḥzanūna غمگین ہوں گے

آیت 62 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

ٱللَّهُ خَـٰلِقُ كُلِّ شَىْءٍۢ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ وَكِيلٌۭ

خدا ہی ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے۔ اور وہی ہر چیز کا نگراں ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
خَـٰلِقُ khāliqu خالق ہے
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ ۖ shayin چیز کا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز (پر)
وَكِيلٌۭ wakīlun کارساز ہے۔ حافظ ہے

آیت 63 - سورہ الزمر: 11 الفاظ

لَّهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۗ وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَـٰتِ ٱللَّهِ أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْخَـٰسِرُونَ

اسی کے پاس آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں۔ اور جنہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا وہی نقصان اُٹھانے والے ہیں

لَّهُۥ lahu اسی کے لیے ہیں
مَقَالِيدُ maqālīdu خزانے۔ کنجیاں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۗ wal-arḍi اور زمین کی
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
كَفَرُوا۟ kafarū جنہوں نے کفر کیا
بِـَٔايَـٰتِ biāyāti آیات کے ساتھ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ دراصل
هُمُ humu وہ
ٱلْخَـٰسِرُونَ l-khāsirūna جو نقصان اٹھانے والے ہیں

آیت 64 - سورہ الزمر: 7 الفاظ

قُلْ أَفَغَيْرَ ٱللَّهِ تَأْمُرُوٓنِّىٓ أَعْبُدُ أَيُّهَا ٱلْجَـٰهِلُونَ

کہہ دو کہ اے نادانو! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ میں غیر خدا کی پرستش کرنے لگوں

قُلْ qul کہہ دیجیے
أَفَغَيْرَ afaghayra پھر سوائے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
تَأْمُرُوٓنِّىٓ tamurūnnī تم حکم دیتے ہو مجھ کو
أَعْبُدُ aʿbudu کہ میں عبادت کروں
أَيُّهَا ayyuhā اے
ٱلْجَـٰهِلُونَ l-jāhilūna جاہلو

آیت 65 - سورہ الزمر: 14 الفاظ

وَلَقَدْ أُوحِىَ إِلَيْكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكَ لَئِنْ أَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْخَـٰسِرِينَ

اور (اے محمدﷺ) تمہاری طرف اور ان (پیغمبروں) کی طرف جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں یہی وحی بھیجی گئی ہے۔ کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارے عمل برباد ہوجائیں گے اور تم زیاں کاروں میں ہوجاؤ گے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
أُوحِىَ ūḥiya وحی کی گیا
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
مِن min جو
قَبْلِكَ qablika آپ سے پہلے تھے
لَئِنْ la-in البتہ اگر
أَشْرَكْتَ ashrakta شرک کیا آپ نے
لَيَحْبَطَنَّ layaḥbaṭanna البتہ ضرور ضائع ہوجائے گا
عَمَلُكَ ʿamaluka عمل آپ کا
وَلَتَكُونَنَّ walatakūnanna اور البتہ ضرور ہوجائیں گے آپ
مِنَ mina سے
ٱلْخَـٰسِرِينَ l-khāsirīna نقصان اٹھانے والوں میں (سے)

آیت 66 - سورہ الزمر: 6 الفاظ

بَلِ ٱللَّهَ فَٱعْبُدْ وَكُن مِّنَ ٱلشَّـٰكِرِينَ

بلکہ خدا ہی کی عبادت کرو اور شکرگزاروں میں ہو

بَلِ bali بلکہ
ٱللَّهَ l-laha اللہ ہی کی
فَٱعْبُدْ fa-uʿ'bud پس آپ عبادت کیجیے
وَكُن wakun اور ہوجایئے
مِّنَ mina سے
ٱلشَّـٰكِرِينَ l-shākirīna شکر گزاروں میں سے

آیت 67 - سورہ الزمر: 17 الفاظ

وَمَا قَدَرُوا۟ ٱللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِۦ وَٱلْأَرْضُ جَمِيعًۭا قَبْضَتُهُۥ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ وَٱلسَّمَـٰوَٰتُ مَطْوِيَّـٰتٌۢ بِيَمِينِهِۦ ۚ سُبْحَـٰنَهُۥ وَتَعَـٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ

اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

وَمَا wamā اور نہیں
قَدَرُوا۟ qadarū انہوں نے قدر کی
ٱللَّهَ l-laha اللہ کی
حَقَّ ḥaqqa جیسے حق تھا
قَدْرِهِۦ qadrihi اس کی قدر کا
وَٱلْأَرْضُ wal-arḍu اور زمین
جَمِيعًۭا jamīʿan ساری کی ساری
قَبْضَتُهُۥ qabḍatuhu اس کی مٹھی میں ہوگی
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ l-qiyāmati قیامت کے
وَٱلسَّمَـٰوَٰتُ wal-samāwātu اور آسمان
مَطْوِيَّـٰتٌۢ maṭwiyyātun لپیٹے ہوئے ہوں گے
بِيَمِينِهِۦ ۚ biyamīnihi اس کے دائیں ہاتھ میں
سُبْحَـٰنَهُۥ sub'ḥānahu پاک ہے وہ
وَتَعَـٰلَىٰ wataʿālā اور بلند ہے
عَمَّا ʿammā اس سے جو
يُشْرِكُونَ yush'rikūna وہ شرک کرتے ہیں۔ وہ شریک ٹھہراتے ہیں

آیت 68 - سورہ الزمر: 22 الفاظ

وَنُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَصَعِقَ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ إِلَّا مَن شَآءَ ٱللَّهُ ۖ ثُمَّ نُفِخَ فِيهِ أُخْرَىٰ فَإِذَا هُمْ قِيَامٌۭ يَنظُرُونَ

اور جب صور پھونکا جائے گا تو جو لوگ آسمان میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب بےہوش ہو کر گر پڑیں گے مگر وہ جس کو خدا چاہے۔ پھر دوسری دفعہ پھونکا جائے گا تو فوراً سب کھڑے ہو کر دیکھنے لگیں گے

وَنُفِخَ wanufikha اور پھونک ماری جائے گی
فِى fī میں
ٱلصُّورِ l-ṣūri صور (میں)
فَصَعِقَ faṣaʿiqa پس بےہوش ہوجائیں گے
مَن man جو
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں (میں) ہوں گے
وَمَن waman اور جو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین (میں) ہوں گے
إِلَّا illā مگر
مَن man جس کو
شَآءَ shāa چاہے
ٱللَّهُ ۖ l-lahu اللہ
ثُمَّ thumma پھر
نُفِخَ nufikha پھونکا جائے گا
فِيهِ fīhi اس میں
أُخْرَىٰ ukh'rā دوسری مرتبہ
فَإِذَا fa-idhā تو دفعتا
هُمْ hum وہ
قِيَامٌۭ qiyāmun کھڑے ہوں گے
يَنظُرُونَ yanẓurūna دیکھ رہے ہوں گے

آیت 69 - سورہ الزمر: 15 الفاظ

وَأَشْرَقَتِ ٱلْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا وَوُضِعَ ٱلْكِتَـٰبُ وَجِا۟ىٓءَ بِٱلنَّبِيِّـۧنَ وَٱلشُّهَدَآءِ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ

اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اُٹھے گی اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور (اور) گواہ حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی

وَأَشْرَقَتِ wa-ashraqati اور چمک اٹھے گی
ٱلْأَرْضُ l-arḍu زمین
بِنُورِ binūri نور سے
رَبِّهَا rabbihā اپنے رب کے
وَوُضِعَ wawuḍiʿa اور رکھ دی جائے گی
ٱلْكِتَـٰبُ l-kitābu کتاب
وَجِا۟ىٓءَ wajīa اور لائے جائیں گے
بِٱلنَّبِيِّـۧنَ bil-nabiyīna انبیاء
وَٱلشُّهَدَآءِ wal-shuhadāi اور گواہ
وَقُضِىَ waquḍiya اور فیصلہ کردیا جائے گا
بَيْنَهُم baynahum ان کے درمیان
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يُظْلَمُونَ yuẓ'lamūna ظلم کیے جائیں گے

آیت 70 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

وَوُفِّيَتْ كُلُّ نَفْسٍۢ مَّا عَمِلَتْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِمَا يَفْعَلُونَ

اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے

وَوُفِّيَتْ wawuffiyat اور پورا پورا دیا جائے گا
كُلُّ kullu ہر
نَفْسٍۢ nafsin شخص کو
مَّا mā جو
عَمِلَتْ ʿamilat اس نے عمل کیا
وَهُوَ wahuwa اور وہ
أَعْلَمُ aʿlamu زیادہ جانتا ہے
بِمَا bimā جو کچھ
يَفْعَلُونَ yafʿalūna وہ کرتے ہیں

آیت 71 - سورہ الزمر: 34 الفاظ

وَسِيقَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا فُتِحَتْ أَبْوَٰبُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَآ أَلَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌۭ مِّنكُمْ يَتْلُونَ عَلَيْكُمْ ءَايَـٰتِ رَبِّكُمْ وَيُنذِرُونَكُمْ لِقَآءَ يَوْمِكُمْ هَـٰذَا ۚ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَلَـٰكِنْ حَقَّتْ كَلِمَةُ ٱلْعَذَابِ عَلَى ٱلْكَـٰفِرِينَ

اور کافروں کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جائیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے تو اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں گے کہ کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آئے تھے جو تم کو تمہارے پروردگار کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے پیش آنے سے ڈراتے تھے کہیں گے کیوں نہیں لیکن کافروں کے حق میں عذاب کا حکم متحقق ہوچکا تھا

وَسِيقَ wasīqa اور ہانکے جائیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
كَفَرُوٓا۟ kafarū جنہوں نے انکار کیا
إِلَىٰ ilā طرف
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کے
زُمَرًا ۖ zumaran گروہ در گروہ
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
جَآءُوهَا jāūhā وہ آجائیں گے اس کے پاس
فُتِحَتْ futiḥat کھول دیئے جائیں گے
أَبْوَٰبُهَا abwābuhā اس کے دروازے
وَقَالَ waqāla اور کہیں گے
لَهُمْ lahum ان کو
خَزَنَتُهَآ khazanatuhā اس کے کارندے
أَلَمْ alam کیا نہیں
يَأْتِكُمْ yatikum آئے تھے تمہارے پاس
رُسُلٌۭ rusulun رسول
مِّنكُمْ minkum تم میں سے
يَتْلُونَ yatlūna جو پڑھتے ہوں
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
ءَايَـٰتِ āyāti آیات
رَبِّكُمْ rabbikum تمہارے رب کی
وَيُنذِرُونَكُمْ wayundhirūnakum اور ڈراتے ہوں تم کو
لِقَآءَ liqāa ملاقات سے
يَوْمِكُمْ yawmikum تمہارے دن کی
هَـٰذَا ۚ hādhā اس
قَالُوا۟ qālū وہ کہیں گے
بَلَىٰ balā کیوں نہیں
وَلَـٰكِنْ walākin لیکن
حَقَّتْ ḥaqqat حق ہوگئی
كَلِمَةُ kalimatu بات
ٱلْعَذَابِ l-ʿadhābi عذاب کی
عَلَى ʿalā پر
ٱلْكَـٰفِرِينَ l-kāfirīna کافروں (پر)

آیت 72 - سورہ الزمر: 9 الفاظ

قِيلَ ٱدْخُلُوٓا۟ أَبْوَٰبَ جَهَنَّمَ خَـٰلِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى ٱلْمُتَكَبِّرِينَ

کہا جائے گا کہ دوزخ کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ہمیشہ اس میں رہو گے۔ تکبر کرنے والوں کا برا ٹھکانا ہے

قِيلَ qīla کہا جائے گا
ٱدْخُلُوٓا۟ ud'khulū داخل ہوجاؤ
أَبْوَٰبَ abwāba دروازوں میں
جَهَنَّمَ jahannama جہنم کے
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِيهَا ۖ fīhā اس میں
فَبِئْسَ fabi'sa تو کتنا برا ہے
مَثْوَى mathwā ٹھکانہ
ٱلْمُتَكَبِّرِينَ l-mutakabirīna تکبر کرنے والوں کا

آیت 73 - سورہ الزمر: 20 الفاظ

وَسِيقَ ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ رَبَّهُمْ إِلَى ٱلْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَٰبُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَـٰمٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَٱدْخُلُوهَا خَـٰلِدِينَ

اور جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کو گروہ گروہ بنا کر بہشت کی طرف لے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس پہنچ جائیں گے اور اس کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تو اس کے داروغہ ان سے کہیں کہ تم پر سلام تم بہت اچھے رہے۔ اب اس میں ہمیشہ کے لئے داخل ہوجاؤ

وَسِيقَ wasīqa اور چلائے جائیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
ٱتَّقَوْا۟ ittaqaw جنہوں نے تقوی کیا
رَبَّهُمْ rabbahum اپنے رب سے
إِلَى ilā طرف
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت کے
زُمَرًا ۖ zumaran گروہ در گروہ
حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
جَآءُوهَا jāūhā وہ آجائیں گے اس کے پاس
وَفُتِحَتْ wafutiḥat اور کھول دیئے جائیں گے
أَبْوَٰبُهَا abwābuhā اس کے دروازے
وَقَالَ waqāla اور کہیں گے
لَهُمْ lahum ان کو
خَزَنَتُهَا khazanatuhā ان کے دربان
سَلَـٰمٌ salāmun سلامتی ہو
عَلَيْكُمْ ʿalaykum تم پر
طِبْتُمْ ṭib'tum خوشحال ہوئے تم۔ مبارک ہو تمہیں
فَٱدْخُلُوهَا fa-ud'khulūhā پس داخل ہوجاؤ ان میں
خَـٰلِدِينَ khālidīna ہمیشہ رہنے والے

آیت 74 - سورہ الزمر: 16 الفاظ

وَقَالُوا۟ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى صَدَقَنَا وَعْدَهُۥ وَأَوْرَثَنَا ٱلْأَرْضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ ٱلْجَنَّةِ حَيْثُ نَشَآءُ ۖ فَنِعْمَ أَجْرُ ٱلْعَـٰمِلِينَ

وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے اپنے وعدہ کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے

وَقَالُوا۟ waqālū اور وہ کہیں گے
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu سب تعریف
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے
ٱلَّذِى alladhī جس نے
صَدَقَنَا ṣadaqanā سچ کیا ہم سے
وَعْدَهُۥ waʿdahu وعدہ اپنا
وَأَوْرَثَنَا wa-awrathanā اور وارث بنادیا ہم کو
ٱلْأَرْضَ l-arḍa زمین کا
نَتَبَوَّأُ natabawwa-u ہم جگہ بنا سکتے ہیں
مِنَ mina سے
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت میں (سے)
حَيْثُ ḥaythu جہاں
نَشَآءُ ۖ nashāu ہم چاہیں
فَنِعْمَ faniʿ'ma تو کتنا اچھا ہے
أَجْرُ ajru اجر
ٱلْعَـٰمِلِينَ l-ʿāmilīna عمل کرنے والوں کا

آیت 75 - سورہ الزمر: 17 الفاظ

وَتَرَى ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ حَآفِّينَ مِنْ حَوْلِ ٱلْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ ۖ وَقُضِىَ بَيْنَهُم بِٱلْحَقِّ وَقِيلَ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ

تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں (اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

وَتَرَى watarā اور تم دیکھو گے
ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ l-malāikata فرشتوں کو
حَآفِّينَ ḥāffīna گھیرا ڈالے ہوئے۔ حلقہ بنائے ہوئے
مِنْ min سے
حَوْلِ ḥawli آس پاس (سے)
ٱلْعَرْشِ l-ʿarshi عرش کے
يُسَبِّحُونَ yusabbiḥūna تسبیح کر رہے ہوں گے
بِحَمْدِ biḥamdi حمد کے ساتھ
رَبِّهِمْ ۖ rabbihim اپنے رب کی
وَقُضِىَ waquḍiya اور فیصلہ کردیا جائے گا
بَيْنَهُم baynahum ان کے درمیان
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَقِيلَ waqīla اور کہہ دیا جائے گا
ٱلْحَمْدُ l-ḥamdu سب تعریف
لِلَّهِ lillahi اللہ کے لیے ہے
رَبِّ rabbi جو رب ہے
ٱلْعَـٰلَمِينَ l-ʿālamīna سارے جہانوں کا

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
الله أكبر اللہ سب سے بڑا ہے

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود