سورہ يوسف لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ يوسف لفظ بہ لفظ

يوسف (يوسف) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 111 آیات، 1,777 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

1,777 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ يوسف عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 9 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ يوسف: 5 الفاظ

الٓر ۚ تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ

الٓرا۔ یہ کتاب روشن کی آیتیں ہیں

الٓر ۚ alif-lam-ra ا ل ر
تِلْكَ til'ka یہ
ءَايَـٰتُ āyātu آیات ہیں
ٱلْكِتَـٰبِ l-kitābi کتاب
ٱلْمُبِينِ l-mubīni روشن کی۔ واضح کتاب کی

آیت 2 - سورہ يوسف: 6 الفاظ

إِنَّآ أَنزَلْنَـٰهُ قُرْءَٰنًا عَرَبِيًّۭا لَّعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ

ہم نے اس قرآن کو عربی میں نازل کیا ہے تاکہ تم سمجھ سکو

إِنَّآ innā بیشک ہم نے
أَنزَلْنَـٰهُ anzalnāhu نازل کیا ہم نے اس کو
قُرْءَٰنًا qur'ānan ایک قرآن
عَرَبِيًّۭا ʿarabiyyan عربی
لَّعَلَّكُمْ laʿallakum تاکہ تم
تَعْقِلُونَ taʿqilūna تم سمجھ سکو۔ عقل سے کام لو

آیت 3 - سورہ يوسف: 16 الفاظ

نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ ٱلْقَصَصِ بِمَآ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ هَـٰذَا ٱلْقُرْءَانَ وَإِن كُنتَ مِن قَبْلِهِۦ لَمِنَ ٱلْغَـٰفِلِينَ

(اے پیغمبر) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے

نَحْنُ naḥnu ہم
نَقُصُّ naquṣṣu بیان کرتے ہیں
عَلَيْكَ ʿalayka آپ پر
أَحْسَنَ aḥsana بہترین
ٱلْقَصَصِ l-qaṣaṣi بیان۔ بہترین واقعہ۔ قصوں میں سے بہترین قصہ
بِمَآ bimā ساتھ اس کے جو
أَوْحَيْنَآ awḥaynā وحی کررہے ہیں ہم
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
هَـٰذَا hādhā اس
ٱلْقُرْءَانَ l-qur'āna قرآن (نہیں)
وَإِن wa-in اور بیشک
كُنتَ kunta تھے آپ
مِن min سے
قَبْلِهِۦ qablihi اس سے پہلے
لَمِنَ lamina البتہ میں سے
ٱلْغَـٰفِلِينَ l-ghāfilīna غافلوں (میں سے)

آیت 4 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

إِذْ قَالَ يُوسُفُ لِأَبِيهِ يَـٰٓأَبَتِ إِنِّى رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًۭا وَٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِى سَـٰجِدِينَ

جب یوسف نے اپنے والد سے کہا کہ ابا میں نے (خواب میں) گیارہ ستاروں اور سورج اور چاند کو دیکھا ہے۔ دیکھتا (کیا) ہوں کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں

إِذْ idh جب
قَالَ qāla کہا تھا
يُوسُفُ yūsufu یوسف نے
لِأَبِيهِ li-abīhi اپنے والد سے
يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے میرے ابا جان
إِنِّى innī بیشک میں نے
رَأَيْتُ ra-aytu نے دیکھا ہے (خواب)
أَحَدَ aḥada ایک
عَشَرَ ʿashara دس (گیارہ)
كَوْكَبًۭا kawkaban ستاروں کو
وَٱلشَّمْسَ wal-shamsa اور سورج
وَٱلْقَمَرَ wal-qamara اور چاند کو
رَأَيْتُهُمْ ra-aytuhum میں نے دیکھا ان کو
لِى lī میرے لیے
سَـٰجِدِينَ sājidīna سجدہ کررہے ہیں

آیت 5 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

قَالَ يَـٰبُنَىَّ لَا تَقْصُصْ رُءْيَاكَ عَلَىٰٓ إِخْوَتِكَ فَيَكِيدُوا۟ لَكَ كَيْدًا ۖ إِنَّ ٱلشَّيْطَـٰنَ لِلْإِنسَـٰنِ عَدُوٌّۭ مُّبِينٌۭ

انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

قَالَ qāla اس نے کہا
يَـٰبُنَىَّ yābunayya اے میرے بیٹے
لَا lā نہ
تَقْصُصْ taqṣuṣ تم بتانا۔ نہ تم بیان کرنا
رُءْيَاكَ ru'yāka اپنا خواب
عَلَىٰٓ ʿalā پر
إِخْوَتِكَ ikh'watika اپنے بھائیوں پر
فَيَكِيدُوا۟ fayakīdū ورنہ وہ چال چلیں گے
لَكَ laka تیرے لیے
كَيْدًا ۖ kaydan ایک چال
إِنَّ inna بیشک
ٱلشَّيْطَـٰنَ l-shayṭāna شیطان
لِلْإِنسَـٰنِ lil'insāni انسان کے لیے
عَدُوٌّۭ ʿaduwwun دشمن ہے
مُّبِينٌۭ mubīnun کھلا

آیت 6 - سورہ يوسف: 25 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ يَجْتَبِيكَ رَبُّكَ وَيُعَلِّمُكَ مِن تَأْوِيلِ ٱلْأَحَادِيثِ وَيُتِمُّ نِعْمَتَهُۥ عَلَيْكَ وَعَلَىٰٓ ءَالِ يَعْقُوبَ كَمَآ أَتَمَّهَا عَلَىٰٓ أَبَوَيْكَ مِن قَبْلُ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْحَـٰقَ ۚ إِنَّ رَبَّكَ عَلِيمٌ حَكِيمٌۭ

اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
يَجْتَبِيكَ yajtabīka چن لے گا تجھ کو
رَبُّكَ rabbuka تیرا رب
وَيُعَلِّمُكَ wayuʿallimuka اور سکھائے گا تجھ کو
مِن min کی
تَأْوِيلِ tawīli اور پورا کردے گا
ٱلْأَحَادِيثِ l-aḥādīthi باتوں کا مطلب۔ باتوں کی تہہ تک پہنچنا
وَيُتِمُّ wayutimmu اور پورا کر دے گا
نِعْمَتَهُۥ niʿ'matahu اپنی نعمت کو
عَلَيْكَ ʿalayka تجھ پر
وَعَلَىٰٓ waʿalā اور پر
ءَالِ āli آل
يَعْقُوبَ yaʿqūba یعقوب پر
كَمَآ kamā جیسا کہ
أَتَمَّهَا atammahā اس نے پورا کیا اس کو
عَلَىٰٓ ʿalā پر
أَبَوَيْكَ abawayka تیرے دو باپوں پر
مِن min سے
قَبْلُ qablu اس (سے) پہلے
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم پر
وَإِسْحَـٰقَ ۚ wa-is'ḥāqa اور اسحاق
إِنَّ inna بیشک
رَبَّكَ rabbaka تیرا رب
عَلِيمٌ ʿalīmun علم والا
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 7 - سورہ يوسف: 7 الفاظ

۞ لَّقَدْ كَانَ فِى يُوسُفَ وَإِخْوَتِهِۦٓ ءَايَـٰتٌۭ لِّلسَّآئِلِينَ

ہاں یوسف اور ان کے بھائیوں (کے قصے) میں پوچھنے والوں کے لیے (بہت سی) نشانیاں ہیں

۞ لَّقَدْ laqad البتہ تحقیق
كَانَ kāna ہیں
فِى fī میں
يُوسُفَ yūsufa یوسف
وَإِخْوَتِهِۦٓ wa-ikh'watihi اور اس کے بھائیوں میں
ءَايَـٰتٌۭ āyātun نشانیاں
لِّلسَّآئِلِينَ lilssāilīna سوال کرنے والوں کے لیے

آیت 8 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

إِذْ قَالُوا۟ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَىٰٓ أَبِينَا مِنَّا وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍ

جب انہوں نے (آپس میں) تذکرہ کیا کہ یوسف اور اس کا بھائی ابا کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم جماعت (کی جماعت) ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ابا صریح غلطی پر ہیں

إِذْ idh جب
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا تھا
لَيُوسُفُ layūsufu بلاشبہ یوسف
وَأَخُوهُ wa-akhūhu اور اس کا بھائی
أَحَبُّ aḥabbu زیادہ پیارے ہیں۔ محبوب ہیں
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَبِينَا abīnā ہمارے باپ کے
مِنَّا minnā بہ نسبت ہمارے
وَنَحْنُ wanaḥnu حالانکہ ہم
عُصْبَةٌ ʿuṣ'batun ایک گروہ ہیں۔ جتھہ ہیں
إِنَّ inna بیشک
أَبَانَا abānā ہمارے والد
لَفِى lafī البتہ میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin بھول میں ہیں
مُّبِينٍ mubīnin واضح

آیت 9 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

ٱقْتُلُوا۟ يُوسُفَ أَوِ ٱطْرَحُوهُ أَرْضًۭا يَخْلُ لَكُمْ وَجْهُ أَبِيكُمْ وَتَكُونُوا۟ مِنۢ بَعْدِهِۦ قَوْمًۭا صَـٰلِحِينَ

تو یوسف کو (یا تو جان سے) مار ڈالو یا کسی ملک میں پھینک آؤ۔ پھر ابا کی توجہ صرف تمہاری طرف ہوجائے گی۔ اور اس کے بعد تم اچھی حالت میں ہوجاؤ گے

ٱقْتُلُوا۟ uq'tulū قتل کردو
يُوسُفَ yūsufa یوسف کو
أَوِ awi یا
ٱطْرَحُوهُ iṭ'raḥūhu پھینک دو اس کو
أَرْضًۭا arḍan کسی زمین میں
يَخْلُ yakhlu خالی ہوجائے گا
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
وَجْهُ wajhu چہرہ
أَبِيكُمْ abīkum تمہارے باپ کا
وَتَكُونُوا۟ watakūnū اور تم ہوجانا
مِنۢ min کے
بَعْدِهِۦ baʿdihi اس کام کے بعد
قَوْمًۭا qawman لوگ
صَـٰلِحِينَ ṣāliḥīna نیک

آیت 10 - سورہ يوسف: 16 الفاظ

قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ لَا تَقْتُلُوا۟ يُوسُفَ وَأَلْقُوهُ فِى غَيَـٰبَتِ ٱلْجُبِّ يَلْتَقِطْهُ بَعْضُ ٱلسَّيَّارَةِ إِن كُنتُمْ فَـٰعِلِينَ

ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا کہ یوسف کو جان سے نہ مارو کسی گہرے کنویں میں ڈال دو کہ کوئی راہگیر نکال (کر اور ملک میں) لے جائے گا۔ اگر تم کو کرنا ہے (تو یوں کرو)

قَالَ qāla کہا
قَآئِلٌۭ qāilun ایک کہنے والے نے
مِّنْهُمْ min'hum انہی میں سے
لَا lā مت
تَقْتُلُوا۟ taqtulū قتل کرو
يُوسُفَ yūsufa یوسف کو
وَأَلْقُوهُ wa-alqūhu بلکہ ڈال دو اس کو
فِى fī میں
غَيَـٰبَتِ ghayābati اندھیرے
ٱلْجُبِّ l-jubi کنوئیں میں۔ کنوئیں کی گہرائی میں
يَلْتَقِطْهُ yaltaqiṭ'hu اٹھا لے گا اس کو
بَعْضُ baʿḍu کوئی
ٱلسَّيَّارَةِ l-sayārati قافلہ
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
فَـٰعِلِينَ fāʿilīna کرنے والے

آیت 11 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا مَا لَكَ لَا تَأْمَ۫نَّا عَلَىٰ يُوسُفَ وَإِنَّا لَهُۥ لَنَـٰصِحُونَ

(یہ مشورہ کر کے وہ یعقوب سے) کہنے لگے کہ اباجان کیا سبب ہے کہ آپ یوسف کے بارے میں ہمارا اعتبار نہیں کرتے حالانکہ ہم اس کے خیرخواہ ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰٓأَبَانَا yāabānā اے ہمارے ابا جان
مَا mā کیا ہے
لَكَ laka آپ کو
لَا lā نہیں
تَأْمَ۫نَّا tamannā آپ بھروسہ کرتے ہم
عَلَىٰ ʿalā پر
يُوسُفَ yūsufa یوسف کے معاملے میں
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
لَنَـٰصِحُونَ lanāṣiḥūna یقینا خیرخواہ ہیں

آیت 12 - سورہ يوسف: 8 الفاظ

أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًۭا يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ

کل اسے ہمارے ساتھ بھیج دیجیئے کہ خوب میوے کھائے اور کھیلے کودے۔ ہم اس کے نگہبان ہیں

أَرْسِلْهُ arsil'hu بھیجئے اس کو
مَعَنَا maʿanā ہمارے ساتھ
غَدًۭا ghadan کل
يَرْتَعْ yartaʿ وہ چرلے۔ کھالے
وَيَلْعَبْ wayalʿab اور کھیلے
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَهُۥ lahu اس کے لیے
لَحَـٰفِظُونَ laḥāfiẓūna البتہ حفاظت کرنے والے ہیں

آیت 13 - سورہ يوسف: 13 الفاظ

قَالَ إِنِّى لَيَحْزُنُنِىٓ أَن تَذْهَبُوا۟ بِهِۦ وَأَخَافُ أَن يَأْكُلَهُ ٱلذِّئْبُ وَأَنتُمْ عَنْهُ غَـٰفِلُونَ

انہوں نے کہا کہ یہ امر مجھے غمناک کئے دیتا ہے کہ تم اسے لے جاؤ (یعنی وہ مجھ سے جدا ہوجائے) اور مجھے یہ خوف بھی ہے کہ تم (کھیل میں) اس سے غافل ہوجاؤ اور اسے بھیڑیا کھا جائے

قَالَ qāla اس نے کہا
إِنِّى innī بیشک مجھے
لَيَحْزُنُنِىٓ layaḥzununī البتہ غمگین کرتی ہے مجھ (یہ بات)
أَن an کہ
تَذْهَبُوا۟ tadhhabū تم لے جاؤ
بِهِۦ bihi اس کو
وَأَخَافُ wa-akhāfu اور میں ڈرتا ہوں
أَن an کہ
يَأْكُلَهُ yakulahu کھاجائے گا اس کو
ٱلذِّئْبُ l-dhi'bu بھیڑیا
وَأَنتُمْ wa-antum اس حال میں کہ تم
عَنْهُ ʿanhu اس سے
غَـٰفِلُونَ ghāfilūna غافل ہو

آیت 14 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

قَالُوا۟ لَئِنْ أَكَلَهُ ٱلذِّئْبُ وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّآ إِذًۭا لَّخَـٰسِرُونَ

وہ کہنے لگے کہ اگر ہماری موجودگی میں کہ ہم ایک طاقتور جماعت ہیں، اسے بھیڑیا کھا گیا تو ہم بڑے نقصان میں پڑگئے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
لَئِنْ la-in البتہ اگر
أَكَلَهُ akalahu تو کھا گیا اس کو
ٱلذِّئْبُ l-dhi'bu بھیڑیا
وَنَحْنُ wanaḥnu جبکہ ہم
عُصْبَةٌ ʿuṣ'batun ایک گروہ ہیں
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِذًۭا idhan تب
لَّخَـٰسِرُونَ lakhāsirūna البتہ خسارہ پانے والے ہیں

آیت 15 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

فَلَمَّا ذَهَبُوا۟ بِهِۦ وَأَجْمَعُوٓا۟ أَن يَجْعَلُوهُ فِى غَيَـٰبَتِ ٱلْجُبِّ ۚ وَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ لَتُنَبِّئَنَّهُم بِأَمْرِهِمْ هَـٰذَا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اس کو گہرے کنویں میں ڈال دیں۔ تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ (ایک وقت ایسا آئے گا کہ) تم ان کے اس سلوک سے آگاہ کرو گے اور ان کو (اس وحی کی) کچھ خبر نہ ہوگی

فَلَمَّا falammā تو جب
ذَهَبُوا۟ dhahabū وہ لے گئے
بِهِۦ bihi اس کو
وَأَجْمَعُوٓا۟ wa-ajmaʿū اور انہوں نے اتفاق طے کرلیا
أَن an کہ
يَجْعَلُوهُ yajʿalūhu ڈالیں اس کو
فِى fī میں
غَيَـٰبَتِ ghayābati اندھے
ٱلْجُبِّ ۚ l-jubi کنوئیں میں۔ کنوئیں کی گہرائی میں
وَأَوْحَيْنَآ wa-awḥaynā اور وحی کی ہم نے
إِلَيْهِ ilayhi اس کی طرف
لَتُنَبِّئَنَّهُم latunabbi-annahum البتہ تو ضرور آگاہ کرے گا ان کو
بِأَمْرِهِمْ bi-amrihim ان کے کام کے بارے میں
هَـٰذَا hādhā اس
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يَشْعُرُونَ yashʿurūna شعور رکھتے ہوں گے

آیت 16 - سورہ يوسف: 4 الفاظ

وَجَآءُوٓ أَبَاهُمْ عِشَآءًۭ يَبْكُونَ

(یہ حرکت کرکے) وہ رات کے وقت باپ کے پاس روتے ہوئے آئے

وَجَآءُوٓ wajāū اور وہ آگئے
أَبَاهُمْ abāhum اپنے باپ کے پاس
عِشَآءًۭ ʿishāan عشاء کے وقت
يَبْكُونَ yabkūna روتے پیٹتے

آیت 17 - سورہ يوسف: 18 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَآ إِنَّا ذَهَبْنَا نَسْتَبِقُ وَتَرَكْنَا يُوسُفَ عِندَ مَتَـٰعِنَا فَأَكَلَهُ ٱلذِّئْبُ ۖ وَمَآ أَنتَ بِمُؤْمِنٍۢ لَّنَا وَلَوْ كُنَّا صَـٰدِقِينَ

(اور) کہنے لگے کہ اباجان ہم تو دوڑنے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے میں مصروف ہوگئے اور یوسف کو اپنے اسباب کے پاس چھوڑ گئے تو اسے بھیڑیا کھا گیا۔ اور آپ ہماری بات کو گو ہم سچ ہی کہتے ہوں باور نہیں کریں گے

قَالُوا۟ qālū کہنے لگے
يَـٰٓأَبَانَآ yāabānā اے ابا جان
إِنَّا innā بیشک ہم
ذَهَبْنَا dhahabnā ہم چلے گئے تھے
نَسْتَبِقُ nastabiqu دوڑ لگانے کے لیے
وَتَرَكْنَا wataraknā اور ہم چھوڑ گئے
يُوسُفَ yūsufa یوسف کو
عِندَ ʿinda پاس
مَتَـٰعِنَا matāʿinā اپنے سامان کے
فَأَكَلَهُ fa-akalahu پھر کھا گیا اس کو
ٱلذِّئْبُ ۖ l-dhi'bu بھیڑیا
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتَ anta تو
بِمُؤْمِنٍۢ bimu'minin ماننے والا
لَّنَا lanā ہم کو
وَلَوْ walaw اور اگرچہ
كُنَّا kunnā ہوں ہم
صَـٰدِقِينَ ṣādiqīna سچ بولنے والے

آیت 18 - سورہ يوسف: 18 الفاظ

وَجَآءُو عَلَىٰ قَمِيصِهِۦ بِدَمٍۢ كَذِبٍۢ ۚ قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًۭا ۖ فَصَبْرٌۭ جَمِيلٌۭ ۖ وَٱللَّهُ ٱلْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ

اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے

وَجَآءُو wajāū اور وہ لائے تھے
عَلَىٰ ʿalā پر
قَمِيصِهِۦ qamīṣihi اس کی قمیص
بِدَمٍۢ bidamin خون
كَذِبٍۢ ۚ kadhibin جھوٹا
قَالَ qāla کہا
بَلْ bal بلکہ
سَوَّلَتْ sawwalat آسان کردیا
لَكُمْ lakum تمہارے لیے
أَنفُسُكُمْ anfusukum تمہارے نفسوں نے
أَمْرًۭا ۖ amran ایک کام کو
فَصَبْرٌۭ faṣabrun تو صبر ہی
جَمِيلٌۭ ۖ jamīlun اچھا ہے
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ ہی ہے
ٱلْمُسْتَعَانُ l-mus'taʿānu جس سے مدد چاہی جاسکتی ہے
عَلَىٰ ʿalā اس کے خلاف
مَا mā جو
تَصِفُونَ taṣifūna تم بیان کررہے ہو

آیت 19 - سورہ يوسف: 16 الفاظ

وَجَآءَتْ سَيَّارَةٌۭ فَأَرْسَلُوا۟ وَارِدَهُمْ فَأَدْلَىٰ دَلْوَهُۥ ۖ قَالَ يَـٰبُشْرَىٰ هَـٰذَا غُلَـٰمٌۭ ۚ وَأَسَرُّوهُ بِضَـٰعَةًۭ ۚ وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِمَا يَعْمَلُونَ

(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا

وَجَآءَتْ wajāat اور آیا
سَيَّارَةٌۭ sayyāratun ایک قافلہ
فَأَرْسَلُوا۟ fa-arsalū تو انہوں نے بھیجا
وَارِدَهُمْ wāridahum اپنا پانی پلانے والا
فَأَدْلَىٰ fa-adlā تو اس نے ڈالا
دَلْوَهُۥ ۖ dalwahu اپنا ڈول
قَالَ qāla بولا
يَـٰبُشْرَىٰ yābush'rā واہ خوش خبری
هَـٰذَا hādhā یہ
غُلَـٰمٌۭ ۚ ghulāmun تو ایک لڑکا ہے
وَأَسَرُّوهُ wa-asarrūhu اور انہوں نے چھپالیا اس کو
بِضَـٰعَةًۭ ۚ biḍāʿatan سامان سمجھ کر۔ مال تجارت سمجھ کر
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
عَلِيمٌۢ ʿalīmun علم والا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے جو
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna وہ کررہے تھے

آیت 20 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍۭ بَخْسٍۢ دَرَٰهِمَ مَعْدُودَةٍۢ وَكَانُوا۟ فِيهِ مِنَ ٱلزَّٰهِدِينَ

اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی) معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا۔ اور انہیں ان (کے بارے) میں کچھ لالچ نہ تھا

وَشَرَوْهُ washarawhu اور انہوں نے بیچ ڈالا اس کو
بِثَمَنٍۭ bithamanin قیمت پر
بَخْسٍۢ bakhsin کم
دَرَٰهِمَ darāhima درہموں میں
مَعْدُودَةٍۢ maʿdūdatin گنے چنے
وَكَانُوا۟ wakānū اور وہ تھے
فِيهِ fīhi اس کے بارے میں
مِنَ mina سے
ٱلزَّٰهِدِينَ l-zāhidīna بےرغبت لوگوں میں سے

آیت 21 - سورہ يوسف: 32 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِى ٱشْتَرَىٰهُ مِن مِّصْرَ لِٱمْرَأَتِهِۦٓ أَكْرِمِى مَثْوَىٰهُ عَسَىٰٓ أَن يَنفَعَنَآ أَوْ نَتَّخِذَهُۥ وَلَدًۭا ۚ وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلِنُعَلِّمَهُۥ مِن تَأْوِيلِ ٱلْأَحَادِيثِ ۚ وَٱللَّهُ غَالِبٌ عَلَىٰٓ أَمْرِهِۦ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

اور مصر میں جس شخص نے اس کو خریدا اس نے اپنی بیوی سے (جس کا نام زلیخا تھا) کہا کہ اس کو عزت واکرام سے رکھو عجب نہیں کہ یہ ہمیں فائدہ دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں۔ اس طرح ہم نے یوسف کو سرزمین (مصر) میں جگہ دی اور غرض یہ تھی کہ ہم ان کو (خواب کی) باتوں کی تعبیر سکھائیں اور خدا اپنے کام پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلَّذِى alladhī اس شخص نے
ٱشْتَرَىٰهُ ish'tarāhu جس نے خریدا تھا اس کو
مِن min سے
مِّصْرَ miṣ'ra مصر سے
لِٱمْرَأَتِهِۦٓ li-im'ra-atihi اپنی بیوی کو
أَكْرِمِى akrimī باعزت رکھ۔ عزت کے ساتھ دے
مَثْوَىٰهُ mathwāhu ٹھکانہ اس کو
عَسَىٰٓ ʿasā امید ہے
أَن an کہ
يَنفَعَنَآ yanfaʿanā نفع دے گا ہم کو
أَوْ aw یا
نَتَّخِذَهُۥ nattakhidhahu ہم بنالیں گے اس کو
وَلَدًۭا ۚ waladan بیٹا
وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
مَكَّنَّا makkannā ٹھکانہ دیا ہم نے
لِيُوسُفَ liyūsufa یوسف کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین میں
وَلِنُعَلِّمَهُۥ walinuʿallimahu اور تاکہ ہم سکھائیں اس کو
مِن min سے
تَأْوِيلِ tawīli مطلب مٰیں سے
ٱلْأَحَادِيثِ ۚ l-aḥādīthi باتوں کے (مطلب مٰیں سے)
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ تعالیٰ
غَالِبٌ ghālibun غالب ہے
عَلَىٰٓ ʿalā میں۔ پر
أَمْرِهِۦ amrihi اپنے فیصلے (میں) اپنے کام پر
وَلَـٰكِنَّ walākinna اور لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 22 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥٓ ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًۭا وَعِلْمًۭا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ

اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے تو ہم نے ان کو دانائی اور علم بخشا۔ اور نیکوکاروں کو ہم اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں

وَلَمَّا walammā اور جب
بَلَغَ balagha وہ پہنچا
أَشُدَّهُۥٓ ashuddahu اپنی جوانی کو
ءَاتَيْنَـٰهُ ātaynāhu دی ہم نے اس کو
حُكْمًۭا ḥuk'man قوت فیصلہ
وَعِلْمًۭا ۚ waʿil'man اور علم
وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
نَجْزِى najzī ہم جزا دیتے ہیں
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna احسان کرنے والوں کو

آیت 23 - سورہ يوسف: 23 الفاظ

وَرَٰوَدَتْهُ ٱلَّتِى هُوَ فِى بَيْتِهَا عَن نَّفْسِهِۦ وَغَلَّقَتِ ٱلْأَبْوَٰبَ وَقَالَتْ هَيْتَ لَكَ ۚ قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ ۖ إِنَّهُۥ رَبِّىٓ أَحْسَنَ مَثْوَاىَ ۖ إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلظَّـٰلِمُونَ

تو جس عورت کے گھر میں وہ رہتے تھے اس نے ان کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا اور دروازے بند کرکے کہنے لگی (یوسف) جلدی آؤ۔ انہوں نے کہا کہ خدا پناہ میں رکھے (وہ یعنی تمہارے میاں) تو میرے آقا ہیں انہوں نے مجھے اچھی طرح سے رکھا ہے (میں ایسا ظلم نہیں کرسکتا) بےشک ظالم لوگ فلاح نہیں پائیں گے

وَرَٰوَدَتْهُ warāwadathu اور پھسلانا چاہا اس کو
ٱلَّتِى allatī اس عورت نے
هُوَ huwa وہ
فِى fī میں
بَيْتِهَا baytihā جس کے گھر میں تھے
عَن ʿan سے
نَّفْسِهِۦ nafsihi اس کے نفس سے
وَغَلَّقَتِ waghallaqati اور بند کرلیے
ٱلْأَبْوَٰبَ l-abwāba دروازے
وَقَالَتْ waqālat اور بولی
هَيْتَ hayta آجاؤ
لَكَ ۚ laka تم
قَالَ qāla بولے
مَعَاذَ maʿādha پناہ
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کی
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
رَبِّىٓ rabbī میرا رب ہے
أَحْسَنَ aḥsana جس نے اچھا دیا
مَثْوَاىَ ۖ mathwāya مجھے ٹھکانہ
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَا lā نہیں
يُفْلِحُ yuf'liḥu فلاح پاتے
ٱلظَّـٰلِمُونَ l-ẓālimūna وہ جو ظالم ہیں

آیت 24 - سورہ يوسف: 19 الفاظ

وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِۦ ۖ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَآ أَن رَّءَا بُرْهَـٰنَ رَبِّهِۦ ۚ كَذَٰلِكَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ ٱلسُّوٓءَ وَٱلْفَحْشَآءَ ۚ إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُخْلَصِينَ

اور اس عورت نے ان کا قصد کیا اور انہوں نے اس کا قصد کیا۔ اگر وہ اپنے پروردگار کی نشانی نہ دیکھتے (تو جو ہوتا ہوتا) یوں اس لیے (کیا گیا) کہ ہم ان سے برائی اور بےحیائی کو روک دیں۔ بےشک وہ ہمارے خالص بندوں میں سے تھے

وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
هَمَّتْ hammat اس عورت نے ارادہ کیا
بِهِۦ ۖ bihi اس کا
وَهَمَّ wahamma اور وہ بھی ارادہ کرلیتا
بِهَا bihā اس کا
لَوْلَآ lawlā اگر نہ
أَن an کہ
رَّءَا raā وہ دیکھ لیتا
بُرْهَـٰنَ bur'hāna برہان
رَبِّهِۦ ۚ rabbihi اپنے رب کی
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
لِنَصْرِفَ linaṣrifa تاکہ ہم پھیر دیں
عَنْهُ ʿanhu اس سے
ٱلسُّوٓءَ l-sūa برائی کو
وَٱلْفَحْشَآءَ ۚ wal-faḥshāa اور بےحیائی کو
إِنَّهُۥ innahu کیونکہ وہ
مِنْ min سے
عِبَادِنَا ʿibādinā ہمارے بندوں میں (سے) تھا
ٱلْمُخْلَصِينَ l-mukh'laṣīna چنے ہوئے

آیت 25 - سورہ يوسف: 23 الفاظ

وَٱسْتَبَقَا ٱلْبَابَ وَقَدَّتْ قَمِيصَهُۥ مِن دُبُرٍۢ وَأَلْفَيَا سَيِّدَهَا لَدَا ٱلْبَابِ ۚ قَالَتْ مَا جَزَآءُ مَنْ أَرَادَ بِأَهْلِكَ سُوٓءًا إِلَّآ أَن يُسْجَنَ أَوْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

اور دونوں دروازے کی طرف بھاگے (آگے یوسف اور پیچھے زلیخا) اور عورت نے ان کا کرتا پیچھے سے (پکڑ کر جو کھینچا تو) پھاڑ ڈالا اور دونوں کو دروازے کے پاس عورت کا خاوند مل گیا تو عورت بولی کہ جو شخص تمہاری بیوی کے ساتھ برا ارادہ کرے اس کی اس کے سوا کیا سزا ہے کہ یا تو قید کیا جائے یا دکھ کا عذاب دیا جائے

وَٱسْتَبَقَا wa-is'tabaqā اور وہ دونوں بڑھے
ٱلْبَابَ l-bāba دروازے کی طرف
وَقَدَّتْ waqaddat اور اس عورت نے پھاڑ دیا
قَمِيصَهُۥ qamīṣahu اس کا قمیص
مِن min سے
دُبُرٍۢ duburin پچھلی طرف سے
وَأَلْفَيَا wa-alfayā اور دونوں نے پایا
سَيِّدَهَا sayyidahā اس کے شوہر کو
لَدَا ladā پاس
ٱلْبَابِ ۚ l-bābi دروازے کے (پاس)
قَالَتْ qālat بول اٹھی
مَا mā کیا
جَزَآءُ jazāu بدلہ ہوسکتا ہے
مَنْ man جو
أَرَادَ arāda ارادہ کرے
بِأَهْلِكَ bi-ahlika تیری گھروالی کے ساتھ
سُوٓءًا sūan برائی کا
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يُسْجَنَ yus'jana قید کیا جائے
أَوْ aw یا
عَذَابٌ ʿadhābun سزا دیا جائے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 26 - سورہ يوسف: 19 الفاظ

قَالَ هِىَ رَٰوَدَتْنِى عَن نَّفْسِى ۚ وَشَهِدَ شَاهِدٌۭ مِّنْ أَهْلِهَآ إِن كَانَ قَمِيصُهُۥ قُدَّ مِن قُبُلٍۢ فَصَدَقَتْ وَهُوَ مِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ

یوسف نے کہا اسی نے مجھ کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا۔ اس کے قبیلے میں سے ایک فیصلہ کرنے والے نے فیصلہ کیا کہ اگر اس کا کرتا آگے سے پھٹا تو یہ سچی اور یوسف جھوٹا

قَالَ qāla اس نے کہا
هِىَ hiya یہ
رَٰوَدَتْنِى rāwadatnī پھسلانا چاہتی تھی تجھ کو
عَن ʿan سے
نَّفْسِى ۚ nafsī میرے نفس
وَشَهِدَ washahida اور گواہی دی
شَاهِدٌۭ shāhidun ایک گواہ نے
مِّنْ min سے
أَهْلِهَآ ahlihā اس کے گھروالوں میں سے
إِن in اگر
كَانَ kāna ہے
قَمِيصُهُۥ qamīṣuhu اس کی قمیص
قُدَّ qudda پھاڑی گئی
مِن min سے
قُبُلٍۢ qubulin سامنے سے
فَصَدَقَتْ faṣadaqat تو یہ سچی ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مِنَ mina سے
ٱلْكَـٰذِبِينَ l-kādhibīna جھوٹوں میں سے ہے

آیت 27 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

وَإِن كَانَ قَمِيصُهُۥ قُدَّ مِن دُبُرٍۢ فَكَذَبَتْ وَهُوَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

اور اگر کرتا پیچھے سے پھٹا ہو تو یہ جھوٹی اور وہ سچا ہے

وَإِن wa-in اور اگر
كَانَ kāna ہے
قَمِيصُهُۥ qamīṣuhu اس کی قمیص
قُدَّ qudda پھاڑی گئی
مِن min سے
دُبُرٍۢ duburin پچھلی طرف
فَكَذَبَتْ fakadhabat تو وہ جھوٹی ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
مِنَ mina سے
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں سے ہے

آیت 28 - سورہ يوسف: 13 الفاظ

فَلَمَّا رَءَا قَمِيصَهُۥ قُدَّ مِن دُبُرٍۢ قَالَ إِنَّهُۥ مِن كَيْدِكُنَّ ۖ إِنَّ كَيْدَكُنَّ عَظِيمٌۭ

اور جب اس کا کرتا دیکھا (تو) پیچھے سے پھٹا تھا (تب اس نے زلیخا سے کہا) کہ یہ تمہارا ہی فریب ہے۔ اور کچھ شک نہیں کہ تم عورتوں کے فریب بڑے (بھاری) ہوتے ہیں

فَلَمَّا falammā تو جب
رَءَا raā اس نے دیکھا
قَمِيصَهُۥ qamīṣahu اس کی قمیص کو
قُدَّ qudda پھاڑ دی گئی ہے
مِن min سے
دُبُرٍۢ duburin پچھلی طرف سے
قَالَ qāla کہا۔ بولا
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
مِن min سے
كَيْدِكُنَّ ۖ kaydikunna تم عورتوں کی چال میں سے ہے
إِنَّ inna بیشک
كَيْدَكُنَّ kaydakunna تم عورتوں کی چالیں
عَظِيمٌۭ ʿaẓīmun بہت بڑی ہوتی ہیں

آیت 29 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

يُوسُفُ أَعْرِضْ عَنْ هَـٰذَا ۚ وَٱسْتَغْفِرِى لِذَنۢبِكِ ۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ ٱلْخَاطِـِٔينَ

یوسف اس بات کا خیال نہ کر۔ اور (زلیخا) تو اپنے گناہوں کی بخشش مانگ، بےشک خطا تیری ہے

يُوسُفُ yūsufu یوسف
أَعْرِضْ aʿriḍ درگزر کرو
عَنْ ʿan سے
هَـٰذَا ۚ hādhā اس (سے)
وَٱسْتَغْفِرِى wa-is'taghfirī اور بخشش مانگ
لِذَنۢبِكِ ۖ lidhanbiki اے عورت اپنے گناہ کی
إِنَّكِ innaki کیونکہ تو
كُنتِ kunti ہی ہے تو
مِنَ mina سے
ٱلْخَاطِـِٔينَ l-khāṭiīna خطا کاروں میں سے

آیت 30 - سورہ يوسف: 18 الفاظ

۞ وَقَالَ نِسْوَةٌۭ فِى ٱلْمَدِينَةِ ٱمْرَأَتُ ٱلْعَزِيزِ تُرَٰوِدُ فَتَىٰهَا عَن نَّفْسِهِۦ ۖ قَدْ شَغَفَهَا حُبًّا ۖ إِنَّا لَنَرَىٰهَا فِى ضَلَـٰلٍۢ مُّبِينٍۢ

اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے۔ ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے

۞ وَقَالَ waqāla اور کہا
نِسْوَةٌۭ nis'watun عورتوں نے
فِى fī میں
ٱلْمَدِينَةِ l-madīnati شہر
ٱمْرَأَتُ im'ra-atu بیوی۔ عورت
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi عزیز کی
تُرَٰوِدُ turāwidu اکساتی ہے۔ پھسلاتی ہے
فَتَىٰهَا fatāhā اس کو
عَن ʿan سے
نَّفْسِهِۦ ۖ nafsihi اس کے نفس سے
قَدْ qad تحقیق
شَغَفَهَا shaghafahā بےقابو کررکھا ہے اس کو
حُبًّا ۖ ḥubban محبت نے
إِنَّا innā بیشک ہم
لَنَرَىٰهَا lanarāhā البتہ ہم دیکھتے ہیں اس کو
فِى fī میں
ضَلَـٰلٍۢ ḍalālin گمراہی
مُّبِينٍۢ mubīnin کھلی

آیت 31 - سورہ يوسف: 32 الفاظ

فَلَمَّا سَمِعَتْ بِمَكْرِهِنَّ أَرْسَلَتْ إِلَيْهِنَّ وَأَعْتَدَتْ لَهُنَّ مُتَّكَـًۭٔا وَءَاتَتْ كُلَّ وَٰحِدَةٍۢ مِّنْهُنَّ سِكِّينًۭا وَقَالَتِ ٱخْرُجْ عَلَيْهِنَّ ۖ فَلَمَّا رَأَيْنَهُۥٓ أَكْبَرْنَهُۥ وَقَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ وَقُلْنَ حَـٰشَ لِلَّهِ مَا هَـٰذَا بَشَرًا إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا مَلَكٌۭ كَرِيمٌۭ

جب زلیخا نے ان عورتوں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان کے لیے ایک محفل مرتب کی۔ اور (پھل تراشنے کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے باہر آؤ۔ جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بےساختہ بول اٹھیں کہ سبحان الله (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے

فَلَمَّا falammā تو جب
سَمِعَتْ samiʿat اس نے سنا
بِمَكْرِهِنَّ bimakrihinna ان عورتوں کے مکر کو
أَرْسَلَتْ arsalat اس نے بھیجا
إِلَيْهِنَّ ilayhinna ان کی طرف (بلا بھیجنا ان کو)
وَأَعْتَدَتْ wa-aʿtadat اور تیار کیں
لَهُنَّ lahunna ان کے لیے
مُتَّكَـًۭٔا muttaka-an تکیہ لگانے کی جگہ (مجلس)
وَءَاتَتْ waātat اور دی
كُلَّ kulla ہر
وَٰحِدَةٍۢ wāḥidatin ایک عورت کو
مِّنْهُنَّ min'hunna ان میں سے
سِكِّينًۭا sikkīnan ایک چھری
وَقَالَتِ waqālati اور کہنے لگی
ٱخْرُجْ ukh'ruj نکل آ
عَلَيْهِنَّ ۖ ʿalayhinna ان پر
فَلَمَّا falammā تو جب
رَأَيْنَهُۥٓ ra-aynahu ان عورتوں نے دیکھا اس کو
أَكْبَرْنَهُۥ akbarnahu بڑا سمجھا اس کو۔ مرعوب ہوگئیں اس سے
وَقَطَّعْنَ waqaṭṭaʿna اور کاٹ بیٹھیں
أَيْدِيَهُنَّ aydiyahunna اپنے ہاتھ
وَقُلْنَ waqul'na اور کہنے لگیں
حَـٰشَ ḥāsha حاش۔پاکی
لِلَّهِ lillahi للہ۔ پاکی ہے اللہ کے لیے
مَا mā نہیں
هَـٰذَا hādhā ہے یہ
بَشَرًا basharan ایک انسان
إِنْ in نہیں
هَـٰذَآ hādhā یہ
إِلَّا illā مگر
مَلَكٌۭ malakun ایک فرشتہ
كَرِيمٌۭ karīmun معزز

آیت 32 - سورہ يوسف: 19 الفاظ

قَالَتْ فَذَٰلِكُنَّ ٱلَّذِى لُمْتُنَّنِى فِيهِ ۖ وَلَقَدْ رَٰوَدتُّهُۥ عَن نَّفْسِهِۦ فَٱسْتَعْصَمَ ۖ وَلَئِن لَّمْ يَفْعَلْ مَآ ءَامُرُهُۥ لَيُسْجَنَنَّ وَلَيَكُونًۭا مِّنَ ٱلصَّـٰغِرِينَ

تب زلیخا نے کہا یہ وہی ہے جس کے بارے میں تم مجھے طعنے دیتی تھیں۔ اور بےشک میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا مگر یہ بچا رہا۔ اور اگر یہ وہ کام نہ کرے گا جو میں اسے کہتی ہوں تو قید کردیا جائے گا اور ذلیل ہوگا

قَالَتْ qālat وہ کہنے لگی
فَذَٰلِكُنَّ fadhālikunna تو یہ ہے
ٱلَّذِى alladhī وہ شخص
لُمْتُنَّنِى lum'tunnanī تم ملامت کرتی تھیں مجھ کو
فِيهِ ۖ fīhi اس کے بارے میں
وَلَقَدْ walaqad اور البتہ تحقیق
رَٰوَدتُّهُۥ rāwadttuhu میں نے پھسلانا چاہا اس کو
عَن ʿan سے
نَّفْسِهِۦ nafsihi اس کے نفس سے
فَٱسْتَعْصَمَ ۖ fa-is'taʿṣama تو بچا گیا۔ بچ نکلا
وَلَئِن wala-in اور البتہ اگر
لَّمْ lam نہ
يَفْعَلْ yafʿal کرے
مَآ mā جو
ءَامُرُهُۥ āmuruhu میں حکم دیتی ہوں اس کو
لَيُسْجَنَنَّ layus'jananna البتہ ضرور قید کیا جائے گا
وَلَيَكُونًۭا walayakūnan اور البتہ ہوجائے گا
مِّنَ mina سے
ٱلصَّـٰغِرِينَ l-ṣāghirīna ذلیل ہونے والوں میں سے

آیت 33 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

قَالَ رَبِّ ٱلسِّجْنُ أَحَبُّ إِلَىَّ مِمَّا يَدْعُونَنِىٓ إِلَيْهِ ۖ وَإِلَّا تَصْرِفْ عَنِّى كَيْدَهُنَّ أَصْبُ إِلَيْهِنَّ وَأَكُن مِّنَ ٱلْجَـٰهِلِينَ

یوسف نے دعا کی کہ پروردگار جس کام کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اس کی نسبت مجھے قید پسند ہے۔ اور اگر تو مجھ سے ان کے فریب کو نہ ہٹائے گا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور نادانوں میں داخل ہوجاؤں گا

قَالَ qāla اس نے کہا
رَبِّ rabbi اے میرے رب
ٱلسِّجْنُ l-sij'nu قیدخانہ
أَحَبُّ aḥabbu زیادہ پیارا ہے
إِلَىَّ ilayya میری طرف
مِمَّا mimmā اس سے جو
يَدْعُونَنِىٓ yadʿūnanī وہ بلاتی ہیں مجھ کو
إِلَيْهِ ۖ ilayhi اس کی طرف
وَإِلَّا wa-illā اور اگر نہیں
تَصْرِفْ taṣrif تو پھیرے گا
عَنِّى ʿannī مجھ سے
كَيْدَهُنَّ kaydahunna ان عورتوں کی چال کو
أَصْبُ aṣbu میں مائل ہوجاؤں گا
إِلَيْهِنَّ ilayhinna ان کی طرف
وَأَكُن wa-akun اور میں ہوجاؤں گا
مِّنَ mina سے
ٱلْجَـٰهِلِينَ l-jāhilīna جاہلوں میں سے

آیت 34 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

فَٱسْتَجَابَ لَهُۥ رَبُّهُۥ فَصَرَفَ عَنْهُ كَيْدَهُنَّ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ

تو خدا نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان سے عورتوں کا مکر دفع کر دیا۔ بےشک وہ سننے (اور) جاننے والا ہے

فَٱسْتَجَابَ fa-is'tajāba تو دعا قبول کرلی
لَهُۥ lahu اس کے لیے
رَبُّهُۥ rabbuhu اس کے رب نے
فَصَرَفَ faṣarafa تو دور کردیں۔ پھیر دیں
عَنْهُ ʿanhu اس سے
كَيْدَهُنَّ ۚ kaydahunna ان عورتوں کی چال
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu جاننے والا ہے

آیت 35 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

ثُمَّ بَدَا لَهُم مِّنۢ بَعْدِ مَا رَأَوُا۟ ٱلْـَٔايَـٰتِ لَيَسْجُنُنَّهُۥ حَتَّىٰ حِينٍۢ

پھر باوجود اس کے کہ وہ لوگ نشان دیکھ چکے تھے ان کی رائے یہی ٹھہری کہ کچھ عرصہ کے لیے ان کو قید ہی کردیں

ثُمَّ thumma پھر
بَدَا badā ظاہر ہوگیا
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi اس کے بعد
مَا mā جو
رَأَوُا۟ ra-awū انہوں نے دیکھیں
ٱلْـَٔايَـٰتِ l-āyāti نشانیاں
لَيَسْجُنُنَّهُۥ layasjununnahu البتہ ضرور قید کردیں گے اس کو
حَتَّىٰ ḥattā تک
حِينٍۢ ḥīnin ایک وقت

آیت 36 - سورہ يوسف: 27 الفاظ

وَدَخَلَ مَعَهُ ٱلسِّجْنَ فَتَيَانِ ۖ قَالَ أَحَدُهُمَآ إِنِّىٓ أَرَىٰنِىٓ أَعْصِرُ خَمْرًۭا ۖ وَقَالَ ٱلْـَٔاخَرُ إِنِّىٓ أَرَىٰنِىٓ أَحْمِلُ فَوْقَ رَأْسِى خُبْزًۭا تَأْكُلُ ٱلطَّيْرُ مِنْهُ ۖ نَبِّئْنَا بِتَأْوِيلِهِۦٓ ۖ إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ

اور ان کے ساتھ دو اور جوان بھی داخل زندان ہوئے۔ ایک نے ان میں سے کہا کہ (میں نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ شراب (کے لیے انگور) نچوڑ رہا ہوں۔ دوسرے نے کہا کہ (میں نے بھی خواب دیکھا ہے) میں یہ دیکھتا ہوں کہ اپنے سر پر روٹیاں اٹھائے ہوئے ہوں اور جانور ان میں سے کھا رہے (ہیں تو) ہمیں ان کی تعبیر بتا دیجیئے کہ ہم تمہیں نیکوکار دیکھتے ہیں

وَدَخَلَ wadakhala اور داخل ہوئے
مَعَهُ maʿahu اس کے ساتھ
ٱلسِّجْنَ l-sij'na قید خانہ میں
فَتَيَانِ ۖ fatayāni دو غلام
قَالَ qāla کہا
أَحَدُهُمَآ aḥaduhumā ان دونوں میں سے ایک نے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَرَىٰنِىٓ arānī میں دیکھتا ہوں خود کو
أَعْصِرُ aʿṣiru میں نچوڑ رہا ہوں
خَمْرًۭا ۖ khamran شراب
وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلْـَٔاخَرُ l-ākharu دوسرے نے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَرَىٰنِىٓ arānī دیکھتا ہوں خود کو
أَحْمِلُ aḥmilu کہ میں اٹھائے ہوئے ہوں
فَوْقَ fawqa اوپر
رَأْسِى rasī اپنے سر کے
خُبْزًۭا khub'zan روٹی
تَأْكُلُ takulu کھاتے ہیں
ٱلطَّيْرُ l-ṭayru پرندے
مِنْهُ ۖ min'hu اس میں سے
نَبِّئْنَا nabbi'nā بتاؤ ہم کو
بِتَأْوِيلِهِۦٓ ۖ bitawīlihi اس کی تعبیر۔ مطلب
إِنَّا innā بیشک ہم
نَرَىٰكَ narāka ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
مِنَ mina سے
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنین میں سے

آیت 37 - سورہ يوسف: 26 الفاظ

قَالَ لَا يَأْتِيكُمَا طَعَامٌۭ تُرْزَقَانِهِۦٓ إِلَّا نَبَّأْتُكُمَا بِتَأْوِيلِهِۦ قَبْلَ أَن يَأْتِيَكُمَا ۚ ذَٰلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِى رَبِّىٓ ۚ إِنِّى تَرَكْتُ مِلَّةَ قَوْمٍۢ لَّا يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَهُم بِٱلْـَٔاخِرَةِ هُمْ كَـٰفِرُونَ

یوسف نے کہا کہ جو کھانا تم کو ملنے والا ہے وہ آنے نہیں پائے گا کہ میں اس سے پہلے تم کو اس کی تعبیر بتادوں گا۔ یہ ان (باتوں) میں سے ہے جو میرے پروردگار نے مجھے سکھائی ہیں جو لوگ خدا پر ایمان نہیں لاتے اور روز آخرت سے انکار کرتے ہیں میں ان کا مذہب چھوڑے ہوئے ہوں

قَالَ qāla اس نے کہا
لَا lā نہیں
يَأْتِيكُمَا yatīkumā آئے گا تم دونوں کے پاس
طَعَامٌۭ ṭaʿāmun کھانا
تُرْزَقَانِهِۦٓ tur'zaqānihi تم کھلائے جاتے ہو اس کو
إِلَّا illā مگر
نَبَّأْتُكُمَا nabbatukumā میں بتادوں گا تم دونوں کو
بِتَأْوِيلِهِۦ bitawīlihi اس کی تعبیر
قَبْلَ qabla اس سے پہلے
أَن an کہ
يَأْتِيَكُمَا ۚ yatiyakumā وہ آئے تم دونوں کے پاس
ذَٰلِكُمَا dhālikumā یہ
مِمَّا mimmā اس میں سے ہے جو
عَلَّمَنِى ʿallamanī سکھایا مجھ کو
رَبِّىٓ ۚ rabbī میرے رب نے
إِنِّى innī بیشک میں
تَرَكْتُ taraktu میں نے چھوڑ دیا
مِلَّةَ millata ملت کو
قَوْمٍۢ qawmin ایک قوم کی
لَّا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان رکھتی
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ پر
وَهُم wahum اور وہ
بِٱلْـَٔاخِرَةِ bil-ākhirati آخرت کے ساتھ
هُمْ hum وہ
كَـٰفِرُونَ kāfirūna انکاری ہیں

آیت 38 - سورہ يوسف: 26 الفاظ

وَٱتَّبَعْتُ مِلَّةَ ءَابَآءِىٓ إِبْرَٰهِيمَ وَإِسْحَـٰقَ وَيَعْقُوبَ ۚ مَا كَانَ لَنَآ أَن نُّشْرِكَ بِٱللَّهِ مِن شَىْءٍۢ ۚ ذَٰلِكَ مِن فَضْلِ ٱللَّهِ عَلَيْنَا وَعَلَى ٱلنَّاسِ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَشْكُرُونَ

اور اپنے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق اور یعقوب کے مذہب پر چلتا ہوں۔ ہمیں شایاں نہیں ہے کہ کسی چیز کو خدا کے ساتھ شریک بنائیں۔ یہ خدا کا فضل ہے ہم پر بھی اور لوگوں پر بھی ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے

وَٱتَّبَعْتُ wa-ittabaʿtu اور میں نے پیروی کی
مِلَّةَ millata ملت کی
ءَابَآءِىٓ ābāī اپنے آباء کی
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم
وَإِسْحَـٰقَ wa-is'ḥāqa اور اسحاق
وَيَعْقُوبَ ۚ wayaʿqūba اور یعقوب
مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
لَنَآ lanā ہمارے لیے
أَن an کہ
نُّشْرِكَ nush'rika ہم شریک ٹھہرائیں
بِٱللَّهِ bil-lahi ساتھ اللہ کے
مِن min کسی
شَىْءٍۢ ۚ shayin چیز کو
ذَٰلِكَ dhālika یہ
مِن min کے
فَضْلِ faḍli فضل میں سے ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
وَعَلَى waʿalā اور پر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں
وَلَـٰكِنَّ walākinna اور لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يَشْكُرُونَ yashkurūna شکرادا کرتے

آیت 39 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

يَـٰصَـٰحِبَىِ ٱلسِّجْنِ ءَأَرْبَابٌۭ مُّتَفَرِّقُونَ خَيْرٌ أَمِ ٱللَّهُ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّارُ

میرے جیل خانے کے رفیقو! بھلا کئی جدا جدا آقا اچھے یا (ایک) خدائے یکتا وغالب؟

يَـٰصَـٰحِبَىِ yāṣāḥibayi اے میرے دو ساتھیو
ٱلسِّجْنِ l-sij'ni قیدخانے کے
ءَأَرْبَابٌۭ a-arbābun کیا بہت سے رب
مُّتَفَرِّقُونَ mutafarriqūna مختلف قسم کے
خَيْرٌ khayrun بہتر ہیں
أَمِ ami یا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْوَٰحِدُ l-wāḥidu جو ایک ہے
ٱلْقَهَّارُ l-qahāru زبردست ہے

آیت 40 - سورہ يوسف: 32 الفاظ

مَا تَعْبُدُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ أَسْمَآءًۭ سَمَّيْتُمُوهَآ أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُم مَّآ أَنزَلَ ٱللَّهُ بِهَا مِن سُلْطَـٰنٍ ۚ إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ۚ أَمَرَ أَلَّا تَعْبُدُوٓا۟ إِلَّآ إِيَّاهُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلدِّينُ ٱلْقَيِّمُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

جن چیزوں کی تم خدا کے سوا پرستش کرتے ہو وہ صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے رکھ لیے ہیں۔ خدا نے ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ (سن رکھو کہ) خدا کے سوا کسی کی حکومت نہیں ہے۔ اس نے ارشاد فرمایا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

مَا mā نہیں
تَعْبُدُونَ taʿbudūna تم عبادت کرتے
مِن min کے
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
إِلَّآ illā مگر
أَسْمَآءًۭ asmāan کچھ ناموں کی
سَمَّيْتُمُوهَآ sammaytumūhā نام رکھ لیے تم نے ان کے
أَنتُمْ antum تم نے
وَءَابَآؤُكُم waābāukum اور تمہارے آباؤ اجداد نے
مَّآ mā نہیں
أَنزَلَ anzala اتاری
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
بِهَا bihā ان کے ساتھ
مِن min کوئی
سُلْطَـٰنٍ ۚ sul'ṭānin دلیل
إِنِ ini نہیں
ٱلْحُكْمُ l-ḥuk'mu فیصلہ۔ حکم
إِلَّا illā مگر
لِلَّهِ ۚ lillahi اللہ ہی کے لیے
أَمَرَ amara اس نے حکم دیا
أَلَّا allā کہ نہ
تَعْبُدُوٓا۟ taʿbudū تم عبادت کرو
إِلَّآ illā مگر
إِيَّاهُ ۚ iyyāhu صرف اسی کی
ذَٰلِكَ dhālika یہ
ٱلدِّينُ l-dīnu دین ہے
ٱلْقَيِّمُ l-qayimu درست
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جانتے ہیں

آیت 41 - سورہ يوسف: 19 الفاظ

يَـٰصَـٰحِبَىِ ٱلسِّجْنِ أَمَّآ أَحَدُكُمَا فَيَسْقِى رَبَّهُۥ خَمْرًۭا ۖ وَأَمَّا ٱلْـَٔاخَرُ فَيُصْلَبُ فَتَأْكُلُ ٱلطَّيْرُ مِن رَّأْسِهِۦ ۚ قُضِىَ ٱلْأَمْرُ ٱلَّذِى فِيهِ تَسْتَفْتِيَانِ

میرے جیل خانے کے رفیقو! تم میں سے ایک (جو پہلا خواب بیان کرنے والا ہے وہ) تو اپنے آقا کو شراب پلایا کرے گا اور جو دوسرا ہے وہ سولی دیا جائے گا اور جانور اس کا سر کھا جائیں گے۔ جو امر تم مجھ سے پوچھتے تھے وہ فیصلہ ہوچکا ہے

يَـٰصَـٰحِبَىِ yāṣāḥibayi اے زنداں کے دونوں ساتھیو !
ٱلسِّجْنِ l-sij'ni قیدخانہ کے
أَمَّآ ammā رہا
أَحَدُكُمَا aḥadukumā تم دونوں میں سے ایک
فَيَسْقِى fayasqī پس وہ پلائے گا
رَبَّهُۥ rabbahu اپنے رب کو
خَمْرًۭا ۖ khamran شراب
وَأَمَّا wa-ammā اور لیکن
ٱلْـَٔاخَرُ l-ākharu دوسرا
فَيُصْلَبُ fayuṣ'labu پس وہ سولی چڑھایا جائے گا
فَتَأْكُلُ fatakulu تو کھائیں گے
ٱلطَّيْرُ l-ṭayru پرندے
مِن min سے
رَّأْسِهِۦ ۚ rasihi اس کے سر میں سے
قُضِىَ quḍiya فیصلہ کردیا گیا
ٱلْأَمْرُ l-amru معاملے کا
ٱلَّذِى alladhī وہ جو
فِيهِ fīhi جس میں
تَسْتَفْتِيَانِ tastaftiyāni تم دونوں جواب مانگتے ہو

آیت 42 - سورہ يوسف: 18 الفاظ

وَقَالَ لِلَّذِى ظَنَّ أَنَّهُۥ نَاجٍۢ مِّنْهُمَا ٱذْكُرْنِى عِندَ رَبِّكَ فَأَنسَىٰهُ ٱلشَّيْطَـٰنُ ذِكْرَ رَبِّهِۦ فَلَبِثَ فِى ٱلسِّجْنِ بِضْعَ سِنِينَ

اور دونوں شخصوں میں سے جس کی نسبت (یوسف نے) خیال کیا کہ وہ رہائی پا جائے گا اس سے کہا کہ اپنے آقا سے میرا ذکر بھی کرنا لیکن شیطان نے ان کا اپنے آقا سے ذکر کرنا بھلا دیا اور یوسف کئی برس جیل خانے میں رہے

وَقَالَ waqāla اور کہا
لِلَّذِى lilladhī اس کے لیے۔ اس کو
ظَنَّ ẓanna کہ اس نے گمان کیا تھا
أَنَّهُۥ annahu کہ بیشک وہ
نَاجٍۢ nājin نجات پانے والا ہے
مِّنْهُمَا min'humā ان دونوں میں سے
ٱذْكُرْنِى udh'kur'nī ذکر کرنا میرا
عِندَ ʿinda پاس
رَبِّكَ rabbika اپنے آقا کے
فَأَنسَىٰهُ fa-ansāhu تو بھلا دیا اس کو
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان نے
ذِكْرَ dhik'ra ذکر کرنا
رَبِّهِۦ rabbihi اپنے آقا کو
فَلَبِثَ falabitha تو ٹھہرا رہا
فِى fī میں
ٱلسِّجْنِ l-sij'ni قید خانے
بِضْعَ biḍ'ʿa چند
سِنِينَ sinīna سال

آیت 43 - سورہ يوسف: 24 الفاظ

وَقَالَ ٱلْمَلِكُ إِنِّىٓ أَرَىٰ سَبْعَ بَقَرَٰتٍۢ سِمَانٍۢ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌۭ وَسَبْعَ سُنۢبُلَـٰتٍ خُضْرٍۢ وَأُخَرَ يَابِسَـٰتٍۢ ۖ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْمَلَأُ أَفْتُونِى فِى رُءْيَـٰىَ إِن كُنتُمْ لِلرُّءْيَا تَعْبُرُونَ

اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا (کیا) ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک۔ اے سردارو! اگر تم خوابوں کی تعبیر دے سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلْمَلِكُ l-maliku بادشاہ نے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَرَىٰ arā میں دیکھتا ہوں
سَبْعَ sabʿa سات
بَقَرَٰتٍۢ baqarātin گائیں
سِمَانٍۢ simānin موٹی
يَأْكُلُهُنَّ yakuluhunna کھا رہی ہیں ان کو
سَبْعٌ sabʿun سات
عِجَافٌۭ ʿijāfun پتلی
وَسَبْعَ wasabʿa اور سات
سُنۢبُلَـٰتٍ sunbulātin بالیاں
خُضْرٍۢ khuḍ'rin سرسبز
وَأُخَرَ wa-ukhara اور دوسری
يَابِسَـٰتٍۢ ۖ yābisātin خشک
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے اہل
ٱلْمَلَأُ l-mala-u دربار
أَفْتُونِى aftūnī جواب دو مجھ کو میرے
فِى fī میں
رُءْيَـٰىَ ru'yāya خواب کے بارے میں
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
لِلرُّءْيَا lilrru'yā خواب کے لیے
تَعْبُرُونَ taʿburūna تعبیر کرتے

آیت 44 - سورہ يوسف: 8 الفاظ

قَالُوٓا۟ أَضْغَـٰثُ أَحْلَـٰمٍۢ ۖ وَمَا نَحْنُ بِتَأْوِيلِ ٱلْأَحْلَـٰمِ بِعَـٰلِمِينَ

انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب ہیں۔ اور ہمیں ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَضْغَـٰثُ aḍghāthu گڑ بڑ۔ پراگندہ
أَحْلَـٰمٍۢ ۖ aḥlāmin خواب ہیں
وَمَا wamā اور نہیں
نَحْنُ naḥnu ہم
بِتَأْوِيلِ bitawīli تعبیر کو
ٱلْأَحْلَـٰمِ l-aḥlāmi خوابوں کی
بِعَـٰلِمِينَ biʿālimīna جاننے والے

آیت 45 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

وَقَالَ ٱلَّذِى نَجَا مِنْهُمَا وَٱدَّكَرَ بَعْدَ أُمَّةٍ أَنَا۠ أُنَبِّئُكُم بِتَأْوِيلِهِۦ فَأَرْسِلُونِ

اب وہ شخص جو دونوں قیدیوں میں سے رہائی پا گیا تھا اور جسے مدت کے بعد وہ بات یاد آگئی بول اٹھا کہ میں آپ کو اس کی تعبیر (لا) بتاتا ہوں مجھے (جیل خانے) جانے کی اجازت دے دیجیئے

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلَّذِى alladhī اس شخص نے
نَجَا najā جو نجات پا گیا تھا
مِنْهُمَا min'humā ان دونوں میں سے
وَٱدَّكَرَ wa-iddakara اور اس نے یاد کیا
بَعْدَ baʿda بعد
أُمَّةٍ ummatin ایک مدت کے
أَنَا۠ anā میں
أُنَبِّئُكُم unabbi-ukum بتاتا ہوں تم کو
بِتَأْوِيلِهِۦ bitawīlihi اس کی تعبیر
فَأَرْسِلُونِ fa-arsilūni پس بھیجو مجھ کو

آیت 46 - سورہ يوسف: 22 الفاظ

يُوسُفُ أَيُّهَا ٱلصِّدِّيقُ أَفْتِنَا فِى سَبْعِ بَقَرَٰتٍۢ سِمَانٍۢ يَأْكُلُهُنَّ سَبْعٌ عِجَافٌۭ وَسَبْعِ سُنۢبُلَـٰتٍ خُضْرٍۢ وَأُخَرَ يَابِسَـٰتٍۢ لَّعَلِّىٓ أَرْجِعُ إِلَى ٱلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَعْلَمُونَ

(غرض وہ یوسف کے پاس آیا اور کہنے لگا) یوسف اے بڑے سچے (یوسف) ہمیں اس خواب کی تعبیر بتایئے کہ سات موٹی گائیوں کو سات دبلی گائیں کھا رہی ہیں۔ اور سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے تاکہ میں لوگوں کے پاس واپس جا (کر تعبیر بتاؤں) ۔ عجب نہیں کہ وہ (تمہاری قدر) جانیں

يُوسُفُ yūsufu یوسف
أَيُّهَا ayyuhā اے
ٱلصِّدِّيقُ l-ṣidīqu سراپا سچائی
أَفْتِنَا aftinā جواب دو ہم کو
فِى fī میں
سَبْعِ sabʿi سات
بَقَرَٰتٍۢ baqarātin گائیوں کے بارے (میں)
سِمَانٍۢ simānin موٹی
يَأْكُلُهُنَّ yakuluhunna کھا رہی ہیں ان کو
سَبْعٌ sabʿun سات
عِجَافٌۭ ʿijāfun دبلی
وَسَبْعِ wasabʿi اور سات
سُنۢبُلَـٰتٍ sunbulātin بالیاں
خُضْرٍۢ khuḍ'rin سرسبز
وَأُخَرَ wa-ukhara اور دوسری
يَابِسَـٰتٍۢ yābisātin خشک
لَّعَلِّىٓ laʿallī تاکہ میں
أَرْجِعُ arjiʿu لوٹوں
إِلَى ilā طرف
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگوں کی
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna جان لیں

آیت 47 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

قَالَ تَزْرَعُونَ سَبْعَ سِنِينَ دَأَبًۭا فَمَا حَصَدتُّمْ فَذَرُوهُ فِى سُنۢبُلِهِۦٓ إِلَّا قَلِيلًۭا مِّمَّا تَأْكُلُونَ

انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی کرتے رہوگے تو جو (غلّہ) کاٹو تو تھوڑے سے غلّے کے سوا جو کھانے میں آئے اسے خوشوں میں ہی رہنے دینا

قَالَ qāla اس نے کہا
تَزْرَعُونَ tazraʿūna تم اگاؤ گے۔ کھیتی باڑی کرو گے
سَبْعَ sabʿa سات
سِنِينَ sinīna سال
دَأَبًۭا da-aban متواتر
فَمَا famā تو جو
حَصَدتُّمْ ḥaṣadttum تم کاٹو گے
فَذَرُوهُ fadharūhu تو چھوڑ دینا اس کو
فِى fī میں
سُنۢبُلِهِۦٓ sunbulihi اس کی بالی (میں)
إِلَّا illā مگر
قَلِيلًۭا qalīlan تھوڑا
مِّمَّا mimmā اس میں سے جو
تَأْكُلُونَ takulūna تم کھاتے ہو

آیت 48 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

ثُمَّ يَأْتِى مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ سَبْعٌۭ شِدَادٌۭ يَأْكُلْنَ مَا قَدَّمْتُمْ لَهُنَّ إِلَّا قَلِيلًۭا مِّمَّا تُحْصِنُونَ

پھر اس کے بعد (خشک سالی کے) سات سخت (سال) آئیں گے کہ جو (غلّہ) تم نے جمع کر رکھا ہوگا وہ اس سب کو کھا جائیں گے۔ صرف وہی تھوڑا سا رہ جائے گا جو تم احتیاط سے رکھ چھوڑو گے

ثُمَّ thumma پھر
يَأْتِى yatī آئیں گے
مِنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
سَبْعٌۭ sabʿun سات
شِدَادٌۭ shidādun سخت سال
يَأْكُلْنَ yakul'na کھا جائیں گے
مَا mā جو
قَدَّمْتُمْ qaddamtum پیش کرو گے تم
لَهُنَّ lahunna ان کے لیے
إِلَّا illā مگر
قَلِيلًۭا qalīlan تھوڑے
مِّمَّا mimmā اس میں سے جو
تُحْصِنُونَ tuḥ'ṣinūna تم روک رکھو گے

آیت 49 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

ثُمَّ يَأْتِى مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ عَامٌۭ فِيهِ يُغَاثُ ٱلنَّاسُ وَفِيهِ يَعْصِرُونَ

پھر اس کے بعد ایک سال آئے گا کہ خوب مینہ برسے گا اور لوگ اس میں رس نچوڑیں گے

ثُمَّ thumma پھر
يَأْتِى yatī آئے گا
مِنۢ min کے
بَعْدِ baʿdi بعد
ذَٰلِكَ dhālika اس کے
عَامٌۭ ʿāmun ایک سال
فِيهِ fīhi جس میں
يُغَاثُ yughāthu فریاد رسی کی جائے گی
ٱلنَّاسُ l-nāsu لوگوں کی
وَفِيهِ wafīhi اور اس میں
يَعْصِرُونَ yaʿṣirūna وہ رس نچوڑیں گے

آیت 50 - سورہ يوسف: 22 الفاظ

وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُ ٱلرَّسُولُ قَالَ ٱرْجِعْ إِلَىٰ رَبِّكَ فَسْـَٔلْهُ مَا بَالُ ٱلنِّسْوَةِ ٱلَّـٰتِى قَطَّعْنَ أَيْدِيَهُنَّ ۚ إِنَّ رَبِّى بِكَيْدِهِنَّ عَلِيمٌۭ

(یہ تعبیر سن کر) بادشاہ نے حکم دیا کہ یوسف کو میرے پاس لے آؤ۔ جب قاصد ان کے پاس گیا تو انہوں نے کہا کہ اپنے آقا کے پاس واپس جاؤ اور ان سے پوچھو کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹ لیے تھے۔ بےشک میرا پروردگار ان کے مکروں سے خوب واقف ہے

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلْمَلِكُ l-maliku بادشاہ نے
ٱئْتُونِى i'tūnī میرے پاس لے آؤ
بِهِۦ ۖ bihi اس کو
فَلَمَّا falammā تو جب
جَآءَهُ jāahu آیا اس کے پاس
ٱلرَّسُولُ l-rasūlu ایلچی۔ پیغام لانے والا
قَالَ qāla (یوسف نے) کہا
ٱرْجِعْ ir'jiʿ واپس جاؤ
إِلَىٰ ilā پاس
رَبِّكَ rabbika اپنے آقا کے
فَسْـَٔلْهُ fasalhu پھر اس سے پوچھو
مَا mā کیا
بَالُ bālu حال ہے
ٱلنِّسْوَةِ l-nis'wati عورتوں کا
ٱلَّـٰتِى allātī جنہوں نے
قَطَّعْنَ qaṭṭaʿna کاٹ دیے تھے
أَيْدِيَهُنَّ ۚ aydiyahunna اپنے ہاتھ
إِنَّ inna بے شک
رَبِّى rabbī میرا رب
بِكَيْدِهِنَّ bikaydihinna ان کی چال سے
عَلِيمٌۭ ʿalīmun واقف ہے

آیت 51 - سورہ يوسف: 29 الفاظ

قَالَ مَا خَطْبُكُنَّ إِذْ رَٰوَدتُّنَّ يُوسُفَ عَن نَّفْسِهِۦ ۚ قُلْنَ حَـٰشَ لِلَّهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ مِن سُوٓءٍۢ ۚ قَالَتِ ٱمْرَأَتُ ٱلْعَزِيزِ ٱلْـَٔـٰنَ حَصْحَصَ ٱلْحَقُّ أَنَا۠ رَٰوَدتُّهُۥ عَن نَّفْسِهِۦ وَإِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ

بادشاہ نے عورتوں سے پوچھا کہ بھلا اس وقت کیا ہوا تھا جب تم نے یوسف کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا۔ سب بول اٹھیں کہ حاش َللهِ ہم نے اس میں کوئی برائی معلوم نہیں کی۔ عزیز کی عورت نے کہا اب سچی بات تو ظاہر ہو ہی گئی ہے۔ (اصل یہ ہے کہ) میں نے اس کو اپنی طرف مائل کرنا چاہا تھا اور بےشک وہ سچا ہے

قَالَ qāla کہا (بادشاہ نے (
مَا mā کیا
خَطْبُكُنَّ khaṭbukunna معاملہ ہے تمہارا
إِذْ idh جب
رَٰوَدتُّنَّ rāwadttunna تم سب نے پھسلانا چاہا تھا
يُوسُفَ yūsufa یوسف کو
عَن ʿan سے
نَّفْسِهِۦ ۚ nafsihi اس کے نفس سے
قُلْنَ qul'na کہنے لگیں
حَـٰشَ ḥāsha حاش۔پاکی
لِلَّهِ lillahi اللہ۔ پاکی اللہ کے لیے ہے
مَا mā نہیں
عَلِمْنَا ʿalim'nā جانا ہم نے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
مِن min کسی
سُوٓءٍۢ ۚ sūin برائی کو
قَالَتِ qālati کہنے لگی
ٱمْرَأَتُ im'ra-atu بیوی
ٱلْعَزِيزِ l-ʿazīzi عزیز کی
ٱلْـَٔـٰنَ l-āna اب
حَصْحَصَ ḥaṣḥaṣa واضح ہوگیا
ٱلْحَقُّ l-ḥaqu حق
أَنَا۠ anā میں نے
رَٰوَدتُّهُۥ rāwadttuhu پھسلانا چاہا تھا اس کو
عَن ʿan سے
نَّفْسِهِۦ nafsihi اس کے نفس سے
وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَمِنَ lamina البتہ
ٱلصَّـٰدِقِينَ l-ṣādiqīna سچوں میں سے ہے

آیت 52 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

ذَٰلِكَ لِيَعْلَمَ أَنِّى لَمْ أَخُنْهُ بِٱلْغَيْبِ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَا يَهْدِى كَيْدَ ٱلْخَآئِنِينَ

(یوسف نے کہا کہ میں نے) یہ بات اس لیے (پوچھی ہے) کہ عزیز کو یقین ہوجائے کہ میں نے اس کی پیٹھ پیچھے اس کی (امانت میں خیانت نہیں کی) اور خدا خیانت کرنے والوں کے مکروں کو روبراہ نہیں کرتا

ذَٰلِكَ dhālika یہ
لِيَعْلَمَ liyaʿlama تاکہ وہ جان لے
أَنِّى annī بیشک میں
لَمْ lam نہیں
أَخُنْهُ akhun'hu میں نے خیانت کی اس کی
بِٱلْغَيْبِ bil-ghaybi غائبانہ طور پر
وَأَنَّ wa-anna اور بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يَهْدِى yahdī رہنمائی کرتا
كَيْدَ kayda چال کو
ٱلْخَآئِنِينَ l-khāinīna خیانت کاروں کی

آیت 53 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

۞ وَمَآ أُبَرِّئُ نَفْسِىٓ ۚ إِنَّ ٱلنَّفْسَ لَأَمَّارَةٌۢ بِٱلسُّوٓءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىٓ ۚ إِنَّ رَبِّى غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ

اور میں اپنے تئیں پاک صاف نہیں کہتا کیونکہ نفس امارہ (انسان کو) برائی سکھاتا رہتا ہے۔ مگر یہ کہ میرا پروردگار رحم کرے گا۔ بےشک میرا پروردگار بخشنے والا مہربان ہے

۞ وَمَآ wamā اور نہیں
أُبَرِّئُ ubarri-u میں بری الذمہ کرتا
نَفْسِىٓ ۚ nafsī اپنے نفس کو
إِنَّ inna بیشک
ٱلنَّفْسَ l-nafsa نفس
لَأَمَّارَةٌۢ la-ammāratun البتہ بہت حکم دینے والا ہے
بِٱلسُّوٓءِ bil-sūi برائی کا
إِلَّا illā مگر
مَا mā اس کے جو
رَحِمَ raḥima رحم کرے
رَبِّىٓ ۚ rabbī میرا رب
إِنَّ inna
رَبِّى rabbī میرا رب
غَفُورٌۭ ghafūrun غفور،
رَّحِيمٌۭ raḥīmun رحیم ہے

آیت 54 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦٓ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِى ۖ فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ قَالَ إِنَّكَ ٱلْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌۭ

بادشاہ نے حکم دیا کہ اسے میرے پاس لاؤ میں اسے اپنا مصاحب خاص بناؤں گا۔ پھر جب ان سے گفتگو کی تو کہا کہ آج سے تم ہمارے ہاں صاحب منزلت اور صاحبِ اعتبار ہو

وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱلْمَلِكُ l-maliku بادشاہ نے
ٱئْتُونِى i'tūnī میرے پاس لاؤ
بِهِۦٓ bihi اس کو
أَسْتَخْلِصْهُ astakhliṣ'hu میں خالص کرلوں اس کو
لِنَفْسِى ۖ linafsī اپنی ذات کے لئے
فَلَمَّا falammā تو جب
كَلَّمَهُۥ kallamahu اس نے کلام کیا اس سے
قَالَ qāla کہا
إِنَّكَ innaka بیشک تو
ٱلْيَوْمَ l-yawma آج کے دن (سے)
لَدَيْنَا ladaynā ہمارے پاس
مَكِينٌ makīnun رتبے والا ہے
أَمِينٌۭ amīnun امانت دار ہے

آیت 55 - سورہ يوسف: 8 الفاظ

قَالَ ٱجْعَلْنِى عَلَىٰ خَزَآئِنِ ٱلْأَرْضِ ۖ إِنِّى حَفِيظٌ عَلِيمٌۭ

(یوسف نے) کہا مجھے اس ملک کے خزانوں پر مقرر کر دیجیئے کیونکہ میں حفاظت بھی کرسکتا ہوں اور اس کام سے واقف ہوں

قَالَ qāla اس نے کہا
ٱجْعَلْنِى ij'ʿalnī مقدر کر دیجئے مجھ کو
عَلَىٰ ʿalā اوپر
خَزَآئِنِ khazāini خزانوں کے
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین کے
إِنِّى innī بیشک میں
حَفِيظٌ ḥafīẓun حفاظت کرنے والا ہوں
عَلِيمٌۭ ʿalīmun علم رکھنے والا ہوں

آیت 56 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِى ٱلْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُ ۚ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَآءُ ۖ وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ

اس طرح ہم نے یوسف کو ملک (مصر) میں جگہ دی اور وہ اس ملک میں جہاں چاہتے تھے رہتے تھے۔ ہم اپنی رحمت جس پر چاہتے ہیں کرتے ہیں اور نیکوکاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
مَكَّنَّا makkannā اقتدار دیا ہم نے
لِيُوسُفَ liyūsufa یوسف کو
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
يَتَبَوَّأُ yatabawwa-u جگہ بنائے
مِنْهَا min'hā اس میں سے
حَيْثُ ḥaythu جہاں
يَشَآءُ ۚ yashāu چاہے
نُصِيبُ nuṣību ہم پہنچاتے ہیں
بِرَحْمَتِنَا biraḥmatinā اپنی رحمت کو
مَن man جس کو
نَّشَآءُ ۖ nashāu ہم چاہتے ہیں
وَلَا walā اور نہیں
نُضِيعُ nuḍīʿu ہم ضائع کرتے
أَجْرَ ajra اجر
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنین کا

آیت 57 - سورہ يوسف: 7 الفاظ

وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌۭ لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ

اور جو لوگ ایمان لائے اور ڈرتے رہے ان کے لیے آخرت کا اجر بہت بہتر ہے

وَلَأَجْرُ wala-ajru اور البتہ اجر
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کا
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لئے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَكَانُوا۟ wakānū اور وہ
يَتَّقُونَ yattaqūna تقویٰ اختیار کرتے ہیں

آیت 58 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

وَجَآءَ إِخْوَةُ يُوسُفَ فَدَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ

اور یوسف کے بھائی (کنعان سے مصر میں غلّہ خریدنے کے لیے) آئے تو یوسف کے پاس گئے تو یوسف نے ان کو پہچان لیا اور وہ ان کو نہ پہچان سکے

وَجَآءَ wajāa اور آئے
إِخْوَةُ ikh'watu بھائی
يُوسُفَ yūsufa یوسف کے
فَدَخَلُوا۟ fadakhalū پھر وہ داخل ہوئے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
فَعَرَفَهُمْ faʿarafahum پس اس نے پہچان لیا انہیں
وَهُمْ wahum اور وہ
لَهُۥ lahu اس کے لئے
مُنكِرُونَ munkirūna انکار کرنے والے تھے

آیت 59 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ قَالَ ٱئْتُونِى بِأَخٍۢ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ ۚ أَلَا تَرَوْنَ أَنِّىٓ أُوفِى ٱلْكَيْلَ وَأَنَا۠ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ

جب یوسف نے ان کے لیے ان کا سامان تیار کر دیا تو کہا کہ (پھر آنا تو) جو باپ کی طرف سے تمہارا ایک اور بھائی ہے اسے بھی میرے پاس لیتے آنا۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں ناپ بھی پوری پوری دیتا ہوں اور مہمانداری بھی خوب کرتا ہوں

وَلَمَّا walammā پھر جب
جَهَّزَهُم jahhazahum اس نے تیار کیا ان کو
بِجَهَازِهِمْ bijahāzihim ساتھ ان کے سامان کے
قَالَ qāla بولے
ٱئْتُونِى i'tūnī لانا میرے پاس
بِأَخٍۢ bi-akhin بھائی کو
لَّكُم lakum اپنے
مِّنْ min سے
أَبِيكُمْ ۚ abīkum جو تمہارے باپ سے ہے
أَلَا alā کیا نہیں
تَرَوْنَ tarawna تم دیکھتے ہو
أَنِّىٓ annī بیشک میں
أُوفِى ūfī پورا پورا دیتا ہوں
ٱلْكَيْلَ l-kayla پیمانہ
وَأَنَا۠ wa-anā اور میں
خَيْرُ khayru بہترین
ٱلْمُنزِلِينَ l-munzilīna مہمان نواز ہوں

آیت 60 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

فَإِن لَّمْ تَأْتُونِى بِهِۦ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِندِى وَلَا تَقْرَبُونِ

اور اگر تم اسے میرے پاس نہ لاؤ گے تو نہ تمہیں میرے ہاں سے غلّہ ملے گا اور نہ تم میرے پاس ہی آسکو گے

فَإِن fa-in پھر
لَّمْ lam اگر نہ
تَأْتُونِى tatūnī تم لائے اس کو
بِهِۦ bihi میرے پاس
فَلَا falā تو نہیں
كَيْلَ kayla کوئی پیمانہ / غلہ
لَكُمْ lakum تمہارے لئے
عِندِى ʿindī میرے پاس
وَلَا walā اور نہ
تَقْرَبُونِ taqrabūni تم قریب آنا میرے

آیت 61 - سورہ يوسف: 6 الفاظ

قَالُوا۟ سَنُرَٰوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَـٰعِلُونَ

انہوں نے کہا کہ ہم اس کے بارے میں اس کے والد سے تذکرہ کریں گے اور ہم (یہ کام) کرکے رہیں گے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
سَنُرَٰوِدُ sanurāwidu عنقریب ہم قائل کریں گے
عَنْهُ ʿanhu اس کے بارے میں
أَبَاهُ abāhu اس کے باپ کو
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَفَـٰعِلُونَ lafāʿilūna البتہ کرنے والے ہیں

آیت 62 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

وَقَالَ لِفِتْيَـٰنِهِ ٱجْعَلُوا۟ بِضَـٰعَتَهُمْ فِى رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَآ إِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں

وَقَالَ waqāla اور کہا
لِفِتْيَـٰنِهِ lifit'yānihi اپنے غلاموں کو
ٱجْعَلُوا۟ ij'ʿalū رکھ دو
بِضَـٰعَتَهُمْ biḍāʿatahum ان کی پونجی کو/ سامان کو
فِى fī میں
رِحَالِهِمْ riḥālihim ان کی خُرجیوں
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَعْرِفُونَهَآ yaʿrifūnahā اس کو پہچان جائیں
إِذَا idhā جب وہ
ٱنقَلَبُوٓا۟ inqalabū پلٹیں
إِلَىٰٓ ilā اپنے
أَهْلِهِمْ ahlihim گھر والوں کی طرف
لَعَلَّهُمْ laʿallahum شاید کہ وہ
يَرْجِعُونَ yarjiʿūna لوٹ آئیں

آیت 63 - سورہ يوسف: 16 الفاظ

فَلَمَّا رَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيهِمْ قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا مُنِعَ مِنَّا ٱلْكَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَآ أَخَانَا نَكْتَلْ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَـٰفِظُونَ

جب وہ اپنے باپ کے پاس واپس گئے تو کہنے لگے کہ ابّا (جب تک ہم بنیامین کو ساتھ نہ لے جائیں) ہمارے لیے غلّے کی بندش کر دی گئی ہے تو ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیج دے تاکہ ہم پھر غلّہ لائیں اور ہم اس کے نگہبان ہیں

فَلَمَّا falammā تو جب
رَجَعُوٓا۟ rajaʿū وہ لوٹے
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَبِيهِمْ abīhim اپنے باپ کی
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰٓأَبَانَا yāabānā اے ہمارے ابا جان
مُنِعَ muniʿa روکا گیا
مِنَّا minnā ہم سے
ٱلْكَيْلُ l-kaylu غلہ
فَأَرْسِلْ fa-arsil تو بھیج دیجئے
مَعَنَآ maʿanā ہمارے ساتھ
أَخَانَا akhānā ہمارے بھائی کو
نَكْتَلْ naktal ہم غلہ لائیں
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَهُۥ lahu اس کے لئے
لَحَـٰفِظُونَ laḥāfiẓūna البتہ حفاظت کرنے والے ہیں

آیت 64 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

قَالَ هَلْ ءَامَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَآ أَمِنتُكُمْ عَلَىٰٓ أَخِيهِ مِن قَبْلُ ۖ فَٱللَّهُ خَيْرٌ حَـٰفِظًۭا ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ

(یعقوب نے) کہا کہ میں اس کے بارے میں تمہارا اعتبار نہیں کرتا مگر ویسا ہی جیسا اس کے بھائی کے بارے میں کیا تھا۔ سو خدا ہی بہتر نگہبان ہے۔ اور وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے

قَالَ qāla کہا
هَلْ hal کیا
ءَامَنُكُمْ āmanukum میں بھروسہ کرلوں تم پر
عَلَيْهِ ʿalayhi اس کے معاملے میں
إِلَّا illā مگر
كَمَآ kamā جیسا کہ
أَمِنتُكُمْ amintukum میں نے بھروسہ کیا تم پر
عَلَىٰٓ ʿalā معاملے میں
أَخِيهِ akhīhi اس کے بھائی کے
مِن min اس سے
قَبْلُ ۖ qablu قبل
فَٱللَّهُ fal-lahu پس اللہ
خَيْرٌ khayrun بہترین
حَـٰفِظًۭا ۖ ḥāfiẓan حفاظت کرنے والا ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
أَرْحَمُ arḥamu سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے
ٱلرَّٰحِمِينَ l-rāḥimīna سب رحم کرنے والوں (سے)

آیت 65 - سورہ يوسف: 25 الفاظ

وَلَمَّا فَتَحُوا۟ مَتَـٰعَهُمْ وَجَدُوا۟ بِضَـٰعَتَهُمْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ ۖ قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا مَا نَبْغِى ۖ هَـٰذِهِۦ بِضَـٰعَتُنَا رُدَّتْ إِلَيْنَا ۖ وَنَمِيرُ أَهْلَنَا وَنَحْفَظُ أَخَانَا وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيرٍۢ ۖ ذَٰلِكَ كَيْلٌۭ يَسِيرٌۭ

اور جب انہوں نے اپنا اسباب کھولا تو دیکھا کہ ان کا سرمایہ واپس کر دیا گیا ہے۔ کہنے لگے ابّا ہمیں (اور) کیا چاہیئے (دیکھیے) یہ ہماری پونجی بھی ہمیں واپس کر دی گئی ہے۔ اب ہم اپنے اہل وعیال کے لیے پھر غلّہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی نگہبانی کریں گے اور ایک بار شتر زیادہ لائیں گے (کہ) یہ غلّہ جو ہم لائے ہیں تھوڑا ہے

وَلَمَّا walammā اور جب
فَتَحُوا۟ fataḥū انہوں نے کھولا
مَتَـٰعَهُمْ matāʿahum اپنے سامان کو
وَجَدُوا۟ wajadū انہوں نے پایا
بِضَـٰعَتَهُمْ biḍāʿatahum اپنا سرمایہ
رُدَّتْ ruddat لوٹادیا گیا تھا
إِلَيْهِمْ ۖ ilayhim ان کی طرف
قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰٓأَبَانَا yāabānā اے ہمارے ابا جان
مَا mā کیا
نَبْغِى ۖ nabghī ہم (اور) چاہتے ہیں
هَـٰذِهِۦ hādhihi یہ ہماری
بِضَـٰعَتُنَا biḍāʿatunā پونچی ہے
رُدَّتْ ruddat لوٹائی گئی ہے
إِلَيْنَا ۖ ilaynā ہماری طرف
وَنَمِيرُ wanamīru اور ہم غلہ لائیں گے
أَهْلَنَا ahlanā اپنے گھر والوں کے لئے
وَنَحْفَظُ wanaḥfaẓu اور ہم حفاظت کریں گے
أَخَانَا akhānā اپنے بھائی کی
وَنَزْدَادُ wanazdādu اور ہم زیادہ لائیں گے
كَيْلَ kayla بھر غلہ
بَعِيرٍۢ ۖ baʿīrin اونٹ
ذَٰلِكَ dhālika یہ
كَيْلٌۭ kaylun غلہ ہے
يَسِيرٌۭ yasīrun آسان

آیت 66 - سورہ يوسف: 24 الفاظ

قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُۥ مَعَكُمْ حَتَّىٰ تُؤْتُونِ مَوْثِقًۭا مِّنَ ٱللَّهِ لَتَأْتُنَّنِى بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يُحَاطَ بِكُمْ ۖ فَلَمَّآ ءَاتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌۭ

(یعقوب نے) کہا جب تک تم خدا کا عہد نہ دو کہ اس کو میرے پاس (صحیح سالم) لے آؤ گے میں اسے ہرگز تمہارے ساتھ نہیں بھیجنے کا۔ مگر یہ کہ تم گھیر لیے جاؤ (یعنی بےبس ہوجاؤ تو مجبوری ہے) جب انہوں نے ان سے عہد کرلیا تو (یعقوب نے) کہا کہ جو قول وقرار ہم کر رہے ہیں اس کا خدا ضامن ہے

قَالَ qāla کہا
لَنْ lan ہرگز نہ
أُرْسِلَهُۥ ur'silahu میں بھیجوں گا اس کو
مَعَكُمْ maʿakum تمہارے ساتھ
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
تُؤْتُونِ tu'tūni تم دو مجھ کو
مَوْثِقًۭا mawthiqan پختہ وعدہ اپنا
مِّنَ mina طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
لَتَأْتُنَّنِى latatunnanī البتہ تم ضرور لاؤ گے میرے پاس
بِهِۦٓ bihi اس کو
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يُحَاطَ yuḥāṭa گھیر لیا جائے
بِكُمْ ۖ bikum تمہیں
فَلَمَّآ falammā پھر جب
ءَاتَوْهُ ātawhu انہوں نے دیا اس کو
مَوْثِقَهُمْ mawthiqahum پختہ وعدہ اپنا
قَالَ qāla اس نے کہا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عَلَىٰ ʿalā اس پر
مَا mā جو
نَقُولُ naqūlu ہم کہتے ہیں
وَكِيلٌۭ wakīlun کار ساز ہے/ نگہبان ہے

آیت 67 - سورہ يوسف: 27 الفاظ

وَقَالَ يَـٰبَنِىَّ لَا تَدْخُلُوا۟ مِنۢ بَابٍۢ وَٰحِدٍۢ وَٱدْخُلُوا۟ مِنْ أَبْوَٰبٍۢ مُّتَفَرِّقَةٍۢ ۖ وَمَآ أُغْنِى عَنكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ ۖ إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ

اور ہدایت کی کہ بیٹا ایک ہی دروازے سے داخل نہ ہونا بلکہ جدا جدا دروازوں سے داخل ہونا۔ اور میں خدا کی تقدیر کو تم سے نہیں روک سکتا۔ بےشک حکم اسی کا ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اہلِ توکل کو اسی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے

وَقَالَ waqāla اور اس نے کہا
يَـٰبَنِىَّ yābaniyya اے میرے بچو
لَا lā نہ
تَدْخُلُوا۟ tadkhulū تم داخل ہونا
مِنۢ min سے
بَابٍۢ bābin دروازے
وَٰحِدٍۢ wāḥidin ایک
وَٱدْخُلُوا۟ wa-ud'khulū بلکہ داخل ہونا
مِنْ min سے
أَبْوَٰبٍۢ abwābin دروازوں
مُّتَفَرِّقَةٍۢ ۖ mutafarriqatin مختلف
وَمَآ wamā اور نہیں
أُغْنِى ugh'nī میں بچا سکتا
عَنكُم ʿankum تم کو
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
مِن min کسی
شَىْءٍ ۖ shayin چیز سے
إِنِ ini نہیں
ٱلْحُكْمُ l-ḥuk'mu فیصلہ
إِلَّا illā مگر
لِلَّهِ ۖ lillahi اللہ کے لئے
عَلَيْهِ ʿalayhi اسی پر
تَوَكَّلْتُ ۖ tawakkaltu میں نے توکل کیا
وَعَلَيْهِ waʿalayhi اور اسی پر
فَلْيَتَوَكَّلِ falyatawakkali پس چاہیے کہ توکل کیا کریں
ٱلْمُتَوَكِّلُونَ l-mutawakilūna توکل کرنے والے

آیت 68 - سورہ يوسف: 30 الفاظ

وَلَمَّا دَخَلُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُم مَّا كَانَ يُغْنِى عَنْهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ إِلَّا حَاجَةًۭ فِى نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضَىٰهَا ۚ وَإِنَّهُۥ لَذُو عِلْمٍۢ لِّمَا عَلَّمْنَـٰهُ وَلَـٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ

اور جب وہ ان ان مقامات سے داخل ہوئے جہاں جہاں سے (داخل ہونے کے لیے) باپ نے ان سے کہا تھا تو وہ تدبیر خدا کے حکم کو ذرا بھی نہیں ٹال سکتی تھی ہاں وہ یعقوب کے دل کی خواہش تھی جو انہوں نے پوری کی تھی۔ اور بےشک وہ صاحبِ علم تھے کیونکہ ہم نے ان کو علم سکھایا تھا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

وَلَمَّا walammā اور جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
مِنْ min سے
حَيْثُ ḥaythu جہاں
أَمَرَهُمْ amarahum حکم دیا تھا ان کو
أَبُوهُم abūhum ان کے باپ نے
مَّا mā نہ
كَانَ kāna تھا کہ
يُغْنِى yugh'nī کام آتا
عَنْهُم ʿanhum ان کو
مِّنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
مِن min
شَىْءٍ shayin کچھ بھی
إِلَّا illā مگر
حَاجَةًۭ ḥājatan ایک حاجت تھی
فِى fī میں
نَفْسِ nafsi دل (میں)
يَعْقُوبَ yaʿqūba یعقوب کے
قَضَىٰهَا ۚ qaḍāhā اس نے پورا کیا اس کو
وَإِنَّهُۥ wa-innahu اور بیشک وہ
لَذُو ladhū والا تھا
عِلْمٍۢ ʿil'min البتہ علم
لِّمَا limā واسطے اس کے جو
عَلَّمْنَـٰهُ ʿallamnāhu سکھایا تھا ہم نے اس کو
وَلَـٰكِنَّ walākinna لیکن
أَكْثَرَ akthara اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
لَا lā نہیں
يَعْلَمُونَ yaʿlamūna علم رکھتے

آیت 69 - سورہ يوسف: 16 الفاظ

وَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَخَاهُ ۖ قَالَ إِنِّىٓ أَنَا۠ أَخُوكَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ

اور جب وہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے حقیقی بھائی کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا کہ میں تمہارا بھائی ہوں تو جو سلوک یہ (ہمارے ساتھ) کرتے رہے ہیں اس پر افسوس نہ کرنا

وَلَمَّا walammā اور جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
عَلَىٰ ʿalā پر
يُوسُفَ yūsufa یوسف
ءَاوَىٰٓ āwā ٹھہرایا
إِلَيْهِ ilayhi اپنے پاس/ اپنی طرف
أَخَاهُ ۖ akhāhu اپنے بھائی کو
قَالَ qāla اس نے کہا
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَنَا۠ anā میں ہی
أَخُوكَ akhūka تیرا بھائی ہوں
فَلَا falā پس نہ
تَبْتَئِسْ tabta-is رنج کر
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَانُوا۟ kānū جو تھے وہ
يَعْمَلُونَ yaʿmalūna عمل کرتے

آیت 70 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِى رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا ٱلْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَـٰرِقُونَ

جب ان کا اسباب تیار کر دیا تو اپنے بھائی کے شلیتے میں گلاس رکھ دیا اور پھر (جب وہ آبادی سے باہر نکل گئے تو) ایک پکارنے والے نے آواز دی کہ قافلے والو تم تو چور ہو

فَلَمَّا falammā پھر جب
جَهَّزَهُم jahhazahum اس نے تیار کرکے دیا ان کو
بِجَهَازِهِمْ bijahāzihim ان کا سامان
جَعَلَ jaʿala اس نے رکھ دیا
ٱلسِّقَايَةَ l-siqāyata پانی کا ایک پیالہ/ آب خوردہ
فِى fī میں
رَحْلِ raḥli سامان م (میں)
أَخِيهِ akhīhi اپنے بھائی کے
ثُمَّ thumma پھر
أَذَّنَ adhana پکارا
مُؤَذِّنٌ mu-adhinun ایک پکارنے والے نے
أَيَّتُهَا ayyatuhā اے
ٱلْعِيرُ l-ʿīru قافلے والو
إِنَّكُمْ innakum بیشک تم
لَسَـٰرِقُونَ lasāriqūna البتہ چور ہو

آیت 71 - سورہ يوسف: 5 الفاظ

قَالُوا۟ وَأَقْبَلُوا۟ عَلَيْهِم مَّاذَا تَفْقِدُونَ

وہ ان کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے تمہاری کیا چیز کھوئی گئی ہے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
وَأَقْبَلُوا۟ wa-aqbalū اور وہ آئے / متوجہ ہوئے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مَّاذَا mādhā کیا کچھ
تَفْقِدُونَ tafqidūna تم گم پاتے ہو

آیت 72 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

قَالُوا۟ نَفْقِدُ صُوَاعَ ٱلْمَلِكِ وَلِمَن جَآءَ بِهِۦ حِمْلُ بَعِيرٍۢ وَأَنَا۠ بِهِۦ زَعِيمٌۭ

وہ بولے کہ بادشاہ (کے پانی پینے) کا گلاس کھویا گیا ہے اور جو شخص اس کو لے آئے اس کے لیے ایک بار شتر (انعام) اور میں اس کا ضامن ہوں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
نَفْقِدُ nafqidu ہم گم پاتے ہیں
صُوَاعَ ṣuwāʿa پیمانہ
ٱلْمَلِكِ l-maliki بادشاہ کا
وَلِمَن waliman اور واسطے اس کے
جَآءَ jāa جولائے
بِهِۦ bihi اس کو
حِمْلُ ḥim'lu بوجھ ہے
بَعِيرٍۢ baʿīrin ایک اونٹ کا
وَأَنَا۠ wa-anā اور میں
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے ذمہ دار ہوں
زَعِيمٌۭ zaʿīmun کفیل ہوں

آیت 73 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كُنَّا سَـٰرِقِينَ

وہ کہنے لگے کہ خدا کی قسم تم کو معلوم ہے کہ ہم (اس) ملک میں اس لیے نہیں آئے کہ خرابی کریں اور نہ ہم چوری کیا کرتے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
تَٱللَّهِ tal-lahi اللہ کی قسم
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
عَلِمْتُم ʿalim'tum جان لیا تم نے
مَّا mā نہیں
جِئْنَا ji'nā آئے تھے ہم
لِنُفْسِدَ linuf'sida کہ ہم فساد کریں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَمَا wamā اور نہیں ہیں
كُنَّا kunnā ہم
سَـٰرِقِينَ sāriqīna چور

آیت 74 - سورہ يوسف: 6 الفاظ

قَالُوا۟ فَمَا جَزَٰٓؤُهُۥٓ إِن كُنتُمْ كَـٰذِبِينَ

بولے کہ اگر تم جھوٹے نکلے (یعنی چوری ثابت ہوئی) تو اس کی سزا کیا

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
فَمَا famā تو کیا
جَزَٰٓؤُهُۥٓ jazāuhu بدلہ ہے اس کا / سزا ہے اس کی
إِن in اگر
كُنتُمْ kuntum ہو تم
كَـٰذِبِينَ kādhibīna جھوٹے

آیت 75 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

قَالُوا۟ جَزَٰٓؤُهُۥ مَن وُجِدَ فِى رَحْلِهِۦ فَهُوَ جَزَٰٓؤُهُۥ ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّـٰلِمِينَ

انہوں نے کہا کہ اس کی سزا یہ ہے کہ جس کے شلیتے میں وہ دستیاب ہو وہی اس کا بدل قرار دیا جائے ہم ظالموں کو یہی سزا دیا کرتے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
جَزَٰٓؤُهُۥ jazāuhu اس کی جزاء /اس کا بدلہ
مَن man وہ ہے
وُجِدَ wujida جو وہ پایا گیا ہے
فِى fī میں
رَحْلِهِۦ raḥlihi اس کے سامان
فَهُوَ fahuwa تو وہی
جَزَٰٓؤُهُۥ ۚ jazāuhu بدلہ ہے اس کا
كَذَٰلِكَ kadhālika اس طرح
نَجْزِى najzī ہم بدلہ دیتے ہیں
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو

آیت 76 - سورہ يوسف: 33 الفاظ

فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ أَخِيهِ ثُمَّ ٱسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَآءِ أَخِيهِ ۚ كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ ۖ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِى دِينِ ٱلْمَلِكِ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ۚ نَرْفَعُ دَرَجَـٰتٍۢ مَّن نَّشَآءُ ۗ وَفَوْقَ كُلِّ ذِى عِلْمٍ عَلِيمٌۭ

پھر یوسف نے اپنے بھائی کے شلیتے سے پہلے ان کے شلیتوں کو دیکھنا شروع کیا پھر اپنے بھائی کے شلیتے میں سے اس کو نکال لیا۔ اس طرح ہم نے یوسف کے لیے تدبیر کی (ورنہ) بادشاہ کے قانون کے مطابق وہ مشیتِ خدا کے سوا اپنے بھائی کو لے نہیں سکتے تھے۔ ہم جس کے لیے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں۔ اور ہر علم والے سے دوسرا علم والا بڑھ کر ہے

فَبَدَأَ fabada-a تو وہ شروع ہوگیا
بِأَوْعِيَتِهِمْ bi-awʿiyatihim ان کے تھیلوں کے ساتھ
قَبْلَ qabla پہلے
وِعَآءِ wiʿāi تھیلے کے
أَخِيهِ akhīhi اپنے بھائی کے
ثُمَّ thumma پھر
ٱسْتَخْرَجَهَا is'takhrajahā نکال لیا اس کو
مِن min سے
وِعَآءِ wiʿāi تھیلے
أَخِيهِ ۚ akhīhi اپنے بھائی کے
كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
كِدْنَا kid'nā تدبیر کی ہم
لِيُوسُفَ ۖ liyūsufa یوسف کے لئے
مَا mā نہ
كَانَ kāna تھا
لِيَأْخُذَ liyakhudha کے لے لے
أَخَاهُ akhāhu اپنے بھائی کو
فِى fī میں
دِينِ dīni دین
ٱلْمَلِكِ l-maliki بادشاہ کے
إِلَّآ illā مگر
أَن an یہ کہ
يَشَآءَ yashāa چاہتا ہے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ
نَرْفَعُ narfaʿu ہم بلند کرتے ہیں
دَرَجَـٰتٍۢ darajātin درجے
مَّن man جس کے
نَّشَآءُ ۗ nashāu ہم چاہتے ہیں
وَفَوْقَ wafawqa اور اوپر
كُلِّ kulli ہر
ذِى dhī والے کے
عِلْمٍ ʿil'min علم
عَلِيمٌۭ ʿalīmun ایک علم والا ہے

آیت 77 - سورہ يوسف: 24 الفاظ

۞ قَالُوٓا۟ إِن يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌۭ لَّهُۥ مِن قَبْلُ ۚ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِى نَفْسِهِۦ وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ ۚ قَالَ أَنتُمْ شَرٌّۭ مَّكَانًۭا ۖ وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ

(برادران یوسف نے) کہا کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو (کچھ عجب نہیں کہ) اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں مخفی رکھا اور ان پر ظاہر نہ ہونے دیا (اور) کہا کہ تم بڑے بدقماش ہو۔ اور جو تم بیان کرتے ہو خدا اسے خوب جانتا ہے

۞ قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
إِن in اگر
يَسْرِقْ yasriq اس نے چوری کی ہے
فَقَدْ faqad تو تحقیق
سَرَقَ saraqa چوری کی تھی
أَخٌۭ akhun بھائی نے
لَّهُۥ lahu اس کے
مِن min اس کے
قَبْلُ ۚ qablu قبل
فَأَسَرَّهَا fa-asarrahā تو چھپالیا اس بات کو
يُوسُفُ yūsufu یوسف نے
فِى fī میں
نَفْسِهِۦ nafsihi اپنے دل
وَلَمْ walam اور نہیں
يُبْدِهَا yub'dihā ظاہر کیا اس کو
لَهُمْ ۚ lahum ان کے لئیے
قَالَ qāla کہا
أَنتُمْ antum تم
شَرٌّۭ sharrun برے ہو
مَّكَانًۭا ۖ makānan مقام میں
وَٱللَّهُ wal-lahu اور اللہ
أَعْلَمُ aʿlamu خوب جانتا ہے
بِمَا bimā ساتھ اس کے
تَصِفُونَ taṣifūna جو کچھ تم بیان کر رہے ہو

آیت 78 - سورہ يوسف: 15 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ إِنَّ لَهُۥٓ أَبًۭا شَيْخًۭا كَبِيرًۭا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُۥٓ ۖ إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ

وہ کہنے لگے کہ اے عزیز اس کے والد بہت بوڑھے ہیں (اور اس سے بہت محبت رکھتے ہیں) تو (اس کو چھوڑ دیجیےاور) اس کی جگہ ہم میں سے کسی کو رکھ لیجیئے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ احسان کرنے والے ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu عزیز
إِنَّ inna بیشک
لَهُۥٓ lahu اس کا
أَبًۭا aban باپ
شَيْخًۭا shaykhan بوڑھا ہے
كَبِيرًۭا kabīran بڑا
فَخُذْ fakhudh پس لے لے
أَحَدَنَا aḥadanā ہم میں سے کسی ایک کو
مَكَانَهُۥٓ ۖ makānahu اس کی جگہ
إِنَّا innā بیشک ہم
نَرَىٰكَ narāka ہم دیکھتے ہیں تجھ کو
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنین

آیت 79 - سورہ يوسف: 13 الفاظ

قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَـٰعَنَا عِندَهُۥٓ إِنَّآ إِذًۭا لَّظَـٰلِمُونَ

(یوسف نے) کہا کہ خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا کسی اور کو پکڑ لیں ایسا کریں تو ہم (بڑے) بےانصاف ہیں

قَالَ qāla اس نے کہا
مَعَاذَ maʿādha پناہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
أَن an کہ ہم
نَّأْخُذَ nakhudha لیں
إِلَّا illā مگر
مَن man اسے
وَجَدْنَا wajadnā جس کو پایا ہم نے
مَتَـٰعَنَا matāʿanā اپنا سامان
عِندَهُۥٓ ʿindahu اس کے پاس
إِنَّآ innā بیشک ہم
إِذًۭا idhan تب البتہ
لَّظَـٰلِمُونَ laẓālimūna ظالم ہوں گے

آیت 80 - سورہ يوسف: 37 الفاظ

فَلَمَّا ٱسْتَيْـَٔسُوا۟ مِنْهُ خَلَصُوا۟ نَجِيًّۭا ۖ قَالَ كَبِيرُهُمْ أَلَمْ تَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُم مَّوْثِقًۭا مِّنَ ٱللَّهِ وَمِن قَبْلُ مَا فَرَّطتُمْ فِى يُوسُفَ ۖ فَلَنْ أَبْرَحَ ٱلْأَرْضَ حَتَّىٰ يَأْذَنَ لِىٓ أَبِىٓ أَوْ يَحْكُمَ ٱللَّهُ لِى ۖ وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَـٰكِمِينَ

جب وہ اس سے ناامید ہوگئے تو الگ ہو کر صلاح کرنے لگے۔ سب سے بڑے نے کہا کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے والد نے تم سے خدا کا عہد لیا ہے اور اس سے پہلے بھی تم یوسف کے بارے میں قصور کر چکے ہو تو جب تک والد صاحب مجھے حکم نہ دیں میں تو اس جگہ سے ہلنے کا نہیں یا خدا میرے لیے کوئی اور تدبیر کرے۔ اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

فَلَمَّا falammā پھر جب
ٱسْتَيْـَٔسُوا۟ is'tayasū وہ مایوس ہوگئے
مِنْهُ min'hu اس سے
خَلَصُوا۟ khalaṣū اکیلے بیٹھے
نَجِيًّۭا ۖ najiyyan سرگوشیاں کرنے کو/ مشورہ کرنے کو
قَالَ qāla کہا
كَبِيرُهُمْ kabīruhum ان کے بڑے نے
أَلَمْ alam کیانہیں
تَعْلَمُوٓا۟ taʿlamū تم جانتے ہو
أَنَّ anna کہ
أَبَاكُمْ abākum تمہارے والد نے
قَدْ qad تحقیق
أَخَذَ akhadha لیا
عَلَيْكُم ʿalaykum تم پر
مَّوْثِقًۭا mawthiqan پکا وعدہ
مِّنَ mina نام سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
وَمِن wamin اور اس سے
قَبْلُ qablu پہلے
مَا mā جو
فَرَّطتُمْ farraṭtum کوتاہی کی تم نے
فِى fī میں
يُوسُفَ ۖ yūsufa یوسف کے معاملے
فَلَنْ falan تو ہرگز نہ
أَبْرَحَ abraḥa میں ٹلوں گا
ٱلْأَرْضَ l-arḍa اس زمین سے
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
يَأْذَنَ yadhana اجازت دے
لِىٓ lī مجھ کو
أَبِىٓ abī میرا باپ
أَوْ aw یا
يَحْكُمَ yaḥkuma فیصلہ کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لِى ۖ lī میرے لئے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
خَيْرُ khayru بہترین
ٱلْحَـٰكِمِينَ l-ḥākimīna فیصلہ کرنے والا ہے

آیت 81 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

ٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيكُمْ فَقُولُوا۟ يَـٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبْنَكَ سَرَقَ وَمَا شَهِدْنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حَـٰفِظِينَ

تم سب والد صاحب کے پاس واپس جاؤ اور کہو کہ ابا آپ کے صاحبزادے نے (وہاں جا کر) چوری کی۔ اور ہم نے اپنی دانست کے مطابق آپ سے (اس کے لے آنے کا) عہد کیا تھا مگر ہم غیب کی باتوں کو جاننے اور یاد رکھنے والے تو نہیں تھے

ٱرْجِعُوٓا۟ ir'jiʿū لوٹ آؤ
إِلَىٰٓ ilā طرف
أَبِيكُمْ abīkum اپنے باپ کی
فَقُولُوا۟ faqūlū پھر کہو
يَـٰٓأَبَانَآ yāabānā اے ہمارے ابا جان
إِنَّ inna بیشک
ٱبْنَكَ ib'naka تیرے بیٹے نے
سَرَقَ saraqa چوری کی ہے
وَمَا wamā اور ہم نے
شَهِدْنَآ shahid'nā دیکھا نہیں
إِلَّا illā مگر
بِمَا bimā جو ہم کو
عَلِمْنَا ʿalim'nā معلوم ہوا
وَمَا wamā اور نہیں
كُنَّا kunnā ہیں ہم
لِلْغَيْبِ lil'ghaybi غیب کے لئے
حَـٰفِظِينَ ḥāfiẓīna حفاظت کرنے والے

آیت 82 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

وَسْـَٔلِ ٱلْقَرْيَةَ ٱلَّتِى كُنَّا فِيهَا وَٱلْعِيرَ ٱلَّتِىٓ أَقْبَلْنَا فِيهَا ۖ وَإِنَّا لَصَـٰدِقُونَ

اور جس بستی میں ہم (ٹھہرے) تھے وہاں سے (یعنی اہل مصر سے) اور جس قافلے میں آئے ہیں اس سے دریافت کر لیجیئے اور ہم اس بیان میں بالکل سچے ہیں

وَسْـَٔلِ wasali اور پوچھ لو
ٱلْقَرْيَةَ l-qaryata بستی والوں سے
ٱلَّتِى allatī وہ جو
كُنَّا kunnā تھے ہم
فِيهَا fīhā اس میں
وَٱلْعِيرَ wal-ʿīra اور اہل قافلہ سے
ٱلَّتِىٓ allatī وہ جو
أَقْبَلْنَا aqbalnā ہم آئے ہیں
فِيهَا ۖ fīhā اس میں
وَإِنَّا wa-innā اور بیشک ہم
لَصَـٰدِقُونَ laṣādiqūna البتہ سچے ہیں

آیت 83 - سورہ يوسف: 18 الفاظ

قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًۭا ۖ فَصَبْرٌۭ جَمِيلٌ ۖ عَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِيَنِى بِهِمْ جَمِيعًا ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ

(جب انہوں نے یہ بات یعقوب سے آ کر کہی تو) انہوں نے کہا کہ (حقیقت یوں نہیں ہے) بلکہ یہ بات تم نے اپنے دل سے بنالی ہے تو صبر ہی بہتر ہے۔ عجب نہیں کہ خدا ان سب کو میرے پاس لے آئے۔ بےشک وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

قَالَ qāla کہا
بَلْ bal بلکہ
سَوَّلَتْ sawwalat آسان کردیا
لَكُمْ lakum تمہارے لئے
أَنفُسُكُمْ anfusukum تمہارے نفسوں نے
أَمْرًۭا ۖ amran ایک کام کو
فَصَبْرٌۭ faṣabrun تو صبر ہی
جَمِيلٌ ۖ jamīlun اچھا ہے
عَسَى ʿasā امید ہے کہ
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
أَن an
يَأْتِيَنِى yatiyanī لے آئے گا میرے پاس
بِهِمْ bihim ان کو
جَمِيعًا ۚ jamīʿan سب کے سب کو
إِنَّهُۥ innahu کیونکہ وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والا
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 84 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَـٰٓأَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَٱبْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ ٱلْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌۭ

پھر ان کے پاس سے چلے گئے اور کہنے لگے ہائے افسوس یوسف (ہائے افسوس) اور رنج والم میں (اس قدر روئے کہ) ان کی آنکھیں سفید ہوگئیں اور ان کا دل غم سے بھر رہا تھا

وَتَوَلَّىٰ watawallā اور اس نے منہ پھیرلیا
عَنْهُمْ ʿanhum ان سے
وَقَالَ waqāla اور بولا
يَـٰٓأَسَفَىٰ yāasafā ہائے افسوس
عَلَىٰ ʿalā پر
يُوسُفَ yūsufa یوسف
وَٱبْيَضَّتْ wa-ib'yaḍḍat اور سفید ہوگئیں
عَيْنَاهُ ʿaynāhu اس کی دونوں آنکھیں
مِنَ mina سے
ٱلْحُزْنِ l-ḥuz'ni غم کی وجہ
فَهُوَ fahuwa تو وہ
كَظِيمٌۭ kaẓīmun سخت غمگین تھے

آیت 85 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ تَفْتَؤُا۟ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ ٱلْهَـٰلِكِينَ

بیٹے کہنے لگے کہ والله اگر آپ یوسف کو اسی طرح یاد ہی کرتے رہیں گے تو یا تو بیمار ہوجائیں گے یا جان ہی دے دیں گے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
تَٱللَّهِ tal-lahi قسم اللہ کی
تَفْتَؤُا۟ tafta-u تو ہمیشہ رہتا ہے
تَذْكُرُ tadhkuru ذکر کرتا/ یاد کرتا
يُوسُفَ yūsufa یوسف کو
حَتَّىٰ ḥattā یہاں تک کہ
تَكُونَ takūna تو ہوجائے
حَرَضًا ḥaraḍan بیمار/ بیکار
أَوْ aw یا
تَكُونَ takūna تو ہوجائے
مِنَ mina میں سے
ٱلْهَـٰلِكِينَ l-hālikīna ہلاک ہونے والوں

آیت 86 - سورہ يوسف: 13 الفاظ

قَالَ إِنَّمَآ أَشْكُوا۟ بَثِّى وَحُزْنِىٓ إِلَى ٱللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

انہوں نے کہا کہ میں اپنے غم واندوہ کا اظہار خدا سے کرتا ہوں۔ اور خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

قَالَ qāla اس نے کہا
إِنَّمَآ innamā بیشک
أَشْكُوا۟ ashkū میں شکایت کرتاہوں
بَثِّى bathī اپنی پریشانی کی
وَحُزْنِىٓ waḥuz'nī اور اپنے غم کی
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
وَأَعْلَمُ wa-aʿlamu اور میں جانتا ہوں
مِنَ mina سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی طرف (سے)
مَا mā جو
لَا lā نہیں
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 87 - سورہ يوسف: 20 الفاظ

يَـٰبَنِىَّ ٱذْهَبُوا۟ فَتَحَسَّسُوا۟ مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَا۟يْـَٔسُوا۟ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ ۖ إِنَّهُۥ لَا يَا۟يْـَٔسُ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْكَـٰفِرُونَ

بیٹا (یوں کرو کہ ایک دفعہ پھر) جاؤ اور یوسف اور اس کے بھائی کو تلاش کرو اور خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہو۔ کہ خدا کی رحمت سے بےایمان لوگ ناامید ہوا کرتے ہیں

يَـٰبَنِىَّ yābaniyya اے میرے بچو !
ٱذْهَبُوا۟ idh'habū جاؤ
فَتَحَسَّسُوا۟ fataḥassasū پس ٹوہ لگاؤ
مِن min سے
يُوسُفَ yūsufa یوسف کی
وَأَخِيهِ wa-akhīhi اور اس کے بھائی کی
وَلَا walā اور مت
تَا۟يْـَٔسُوا۟ tāy'asū مایوس ہو
مِن min سے
رَّوْحِ rawḥi رحمت
ٱللَّهِ ۖ l-lahi اللہ کی
إِنَّهُۥ innahu کیونکہ
لَا lā نہیں
يَا۟يْـَٔسُ yāy'asu مایوس ہوتے
مِن min سے
رَّوْحِ rawḥi رحمت
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
إِلَّا illā سوائے
ٱلْقَوْمُ l-qawmu قوم کے
ٱلْكَـٰفِرُونَ l-kāfirūna کافر

آیت 88 - سورہ يوسف: 21 الفاظ

فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ قَالُوا۟ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا ٱلضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَـٰعَةٍۢ مُّزْجَىٰةٍۢ فَأَوْفِ لَنَا ٱلْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَآ ۖ إِنَّ ٱللَّهَ يَجْزِى ٱلْمُتَصَدِّقِينَ

جب وہ یوسف کے پاس گئے تو کہنے لگے کہ عزیز ہمیں اور ہمارے اہل وعیال کو بڑی تکلیف ہو رہی ہے اور ہم تھوڑا سا سرمایہ لائے ہیں آپ ہمیں (اس کے عوض) پورا غلّہ دے دیجیئے اور خیرات کیجیئے۔ کہ خدا خیرات کرنے والوں کو ثواب دیتا ہے

فَلَمَّا falammā پھر جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
قَالُوا۟ qālū کہنے لگے
يَـٰٓأَيُّهَا yāayyuhā اے
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu عزیز
مَسَّنَا massanā پہنچی ہم کو
وَأَهْلَنَا wa-ahlanā اور ہمارے گھر والوں کو
ٱلضُّرُّ l-ḍuru تکلیف
وَجِئْنَا waji'nā اور لائے ہیں ہم
بِبِضَـٰعَةٍۢ bibiḍāʿatin پونچی
مُّزْجَىٰةٍۢ muz'jātin حقیر سی
فَأَوْفِ fa-awfi پس پورا پورا دے دیجئے
لَنَا lanā ہم کو
ٱلْكَيْلَ l-kayla پیمانہ
وَتَصَدَّقْ wataṣaddaq اور صدقہ کر
عَلَيْنَآ ۖ ʿalaynā ہم پر
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
يَجْزِى yajzī جزا دیتا ہے
ٱلْمُتَصَدِّقِينَ l-mutaṣadiqīna صدقہ کرنے والوں کو

آیت 89 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

قَالَ هَلْ عَلِمْتُم مَّا فَعَلْتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنتُمْ جَـٰهِلُونَ

(یوسف نے) کہا تمہیں معلوم ہے جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا

قَالَ qāla اس نے کہا
هَلْ hal کیا
عَلِمْتُم ʿalim'tum تم جانتے ہو
مَّا mā کیا
فَعَلْتُم faʿaltum کیا تھا تم نے
بِيُوسُفَ biyūsufa یوسف کے ساتھ
وَأَخِيهِ wa-akhīhi اور اس کے بھائی کے
إِذْ idh جب
أَنتُمْ antum تھے تم
جَـٰهِلُونَ jāhilūna لاعلم

آیت 90 - سورہ يوسف: 23 الفاظ

قَالُوٓا۟ أَءِنَّكَ لَأَنتَ يُوسُفُ ۖ قَالَ أَنَا۠ يُوسُفُ وَهَـٰذَآ أَخِى ۖ قَدْ مَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَآ ۖ إِنَّهُۥ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ

وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

قَالُوٓا۟ qālū انہوں نے کہا
أَءِنَّكَ a-innaka کیا بیشک تو
لَأَنتَ la-anta التبہ تو ہی
يُوسُفُ ۖ yūsufu یوسف ہے
قَالَ qāla اس نے کہا
أَنَا۠ anā میں
يُوسُفُ yūsufu یوسف ہوں
وَهَـٰذَآ wahādhā اور یہ
أَخِى ۖ akhī میرا بھائی ہے
قَدْ qad تحقیق
مَنَّ manna احسان کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْنَآ ۖ ʿalaynā ہم پر
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
مَن man جو
يَتَّقِ yattaqi تقویٰ اختیار کرے
وَيَصْبِرْ wayaṣbir اور صبر کرے
فَإِنَّ fa-inna تو یقیناً
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
لَا lā نہیں
يُضِيعُ yuḍīʿu ضائع کرتا
أَجْرَ ajra اجر
ٱلْمُحْسِنِينَ l-muḥ'sinīna محسنین کا

آیت 91 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ ءَاثَرَكَ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَـٰطِـِٔينَ

وہ بولے خدا کی قسم خدا نے تم کو ہم پر فضیلت بخشی ہے اور بےشک ہم خطاکار تھے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
تَٱللَّهِ tal-lahi اللہ کی قسم
لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
ءَاثَرَكَ ātharaka ترجیح دی تجھ کو
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
عَلَيْنَا ʿalaynā ہم پر
وَإِن wa-in اور بیشک
كُنَّا kunnā تھے ہم
لَخَـٰطِـِٔينَ lakhāṭiīna البتہ خطا کار

آیت 92 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ ٱلْيَوْمَ ۖ يَغْفِرُ ٱللَّهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ

(یوسف نے) کہا کہ آج کے دن سے تم پر کچھ عتاب (وملامت) نہیں ہے۔ خدا تم کو معاف کرے۔ اور وہ بہت رحم کرنے والا ہے

قَالَ qāla اس نے کہا
لَا lā نہیں
تَثْرِيبَ tathrība کوئی الزام
عَلَيْكُمُ ʿalaykumu تم پر
ٱلْيَوْمَ ۖ l-yawma آج
يَغْفِرُ yaghfiru معاف کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَكُمْ ۖ lakum تم کو
وَهُوَ wahuwa اور وہ
أَرْحَمُ arḥamu سب سے بڑھ کر
ٱلرَّٰحِمِينَ l-rāḥimīna رحم فرمانے والا ہے

آیت 93 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

ٱذْهَبُوا۟ بِقَمِيصِى هَـٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِى يَأْتِ بَصِيرًۭا وَأْتُونِى بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ

یہ میرا کرتہ لے جاؤ اور اسے والد صاحب کے منہ پر ڈال دو۔ وہ بینا ہو جائیں گے۔ اور اپنے تمام اہل وعیال کو میرے پاس لے آؤ

ٱذْهَبُوا۟ idh'habū لے جاؤ
بِقَمِيصِى biqamīṣī میری قمیص کو
هَـٰذَا hādhā اس کو
فَأَلْقُوهُ fa-alqūhu پھر ڈال دو اس کو
عَلَىٰ ʿalā پر
وَجْهِ wajhi چہرے
أَبِى abī میرے باپ کے
يَأْتِ yati آجائے گا
بَصِيرًۭا baṣīran دیکھنے والا
وَأْتُونِى watūnī اور لے آؤ میرے پاس
بِأَهْلِكُمْ bi-ahlikum اپنے گھر والوں کو
أَجْمَعِينَ ajmaʿīna سب کے سب کو

آیت 94 - سورہ يوسف: 12 الفاظ

وَلَمَّا فَصَلَتِ ٱلْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّى لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ۖ لَوْلَآ أَن تُفَنِّدُونِ

اور جب قافلہ (مصر سے) روانہ ہوا تو ان کے والد کہنے لگے کہ اگر مجھ کو یہ نہ کہو کہ (بوڑھا) بہک گیا ہے تو مجھے تو یوسف کی بو آ رہی ہے

وَلَمَّا walammā اور جب
فَصَلَتِ faṣalati جدا ہوا
ٱلْعِيرُ l-ʿīru قافلہ
قَالَ qāla کہا
أَبُوهُمْ abūhum ان کے باپ نے
إِنِّى innī بیشک میں
لَأَجِدُ la-ajidu البتہ میں پاتا ہوں
رِيحَ rīḥa خوشبو
يُوسُفَ ۖ yūsufa یوسف کی
لَوْلَآ lawlā اگر نہیں
أَن an یہ کہ
تُفَنِّدُونِ tufannidūni تم بہکا ہوا کہو مجھے

آیت 95 - سورہ يوسف: 6 الفاظ

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِى ضَلَـٰلِكَ ٱلْقَدِيمِ

وہ بولے کہ والله آپ اسی قدیم غلطی میں (مبتلا) ہیں

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
تَٱللَّهِ tal-lahi قسم اللہ کی
إِنَّكَ innaka بیشک تو
لَفِى lafī البتہ میں ہو
ضَلَـٰلِكَ ḍalālika اپنے خبط
ٱلْقَدِيمِ l-qadīmi پرانے

آیت 96 - سورہ يوسف: 20 الفاظ

فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلْبَشِيرُ أَلْقَىٰهُ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ فَٱرْتَدَّ بَصِيرًۭا ۖ قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ

جب خوشخبری دینے والا آ پہنچا تو کرتہ یعقوب کے منہ پر ڈال دیا اور وہ بینا ہو گئے (اور بیٹوں سے) کہنے لگے کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں خدا کی طرف سے وہ باتیں جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے

فَلَمَّآ falammā پھر جب
أَن an یہ کہ
جَآءَ jāa آگیا
ٱلْبَشِيرُ l-bashīru خوش خبری دینے والا
أَلْقَىٰهُ alqāhu اس نے ڈالا اس کو
عَلَىٰ ʿalā پر
وَجْهِهِۦ wajhihi اس کے چہرے
فَٱرْتَدَّ fa-ir'tadda تو ہوگیا وہ
بَصِيرًۭا ۖ baṣīran دیکھنے والا
قَالَ qāla اس نے کہا
أَلَمْ alam کیا نہیں
أَقُل aqul میں نے کہا تھا
لَّكُمْ lakum تم سے
إِنِّىٓ innī بیشک میں
أَعْلَمُ aʿlamu جانتا ہوں
مِنَ mina طرف سے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
مَا mā جو
لَا lā نہیں
تَعْلَمُونَ taʿlamūna تم جانتے

آیت 97 - سورہ يوسف: 8 الفاظ

قَالُوا۟ يَـٰٓأَبَانَا ٱسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَآ إِنَّا كُنَّا خَـٰطِـِٔينَ

بیٹوں نے کہا کہ ابا ہمارے لیے ہمارے گناہ کی مغفرت مانگیئے۔ بےشک ہم خطاکار تھے

قَالُوا۟ qālū انہوں نے کہا
يَـٰٓأَبَانَا yāabānā اے ہمارے ابا جان
ٱسْتَغْفِرْ is'taghfir بخشش مانگئے
لَنَا lanā ہمارے لئے
ذُنُوبَنَآ dhunūbanā ہمارے گناہوں کی
إِنَّا innā بیشک ہم
كُنَّا kunnā تھے ہم
خَـٰطِـِٔينَ khāṭiīna خطا کار

آیت 98 - سورہ يوسف: 9 الفاظ

قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّىٓ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

انہوں نے کہا کہ میں اپنے پروردگار سے تمہارے لیے بخشش مانگوں گا۔ بےشک وہ بخشنے والا مہربان ہے

قَالَ qāla کہا
سَوْفَ sawfa عنقریب
أَسْتَغْفِرُ astaghfiru میں بخشش مانگوں گا
لَكُمْ lakum تمہارے لیئے
رَبِّىٓ ۖ rabbī اپنے رب سے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru غفور،
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحیم ہے

آیت 99 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ٱدْخُلُوا۟ مِصْرَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ

جب یہ (سب لوگ) یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا مصر میں داخل ہو جائیے خدا نے چاہا تو جمع خاطر سے رہیئے گا

فَلَمَّا falammā تو جب
دَخَلُوا۟ dakhalū وہ داخل ہوئے
عَلَىٰ ʿalā اوپر
يُوسُفَ yūsufa یوسف کے
ءَاوَىٰٓ āwā اس نے پناہ دی/ بٹھالیا اپنے
إِلَيْهِ ilayhi اپنے پاس
أَبَوَيْهِ abawayhi اپنے والدین کو
وَقَالَ waqāla اور کہا
ٱدْخُلُوا۟ ud'khulū داخل ہوجاؤ
مِصْرَ miṣ'ra شہر میں
إِن in اگر
شَآءَ shāa چاہا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
ءَامِنِينَ āminīna امن والے ہوگے

آیت 100 - سورہ يوسف: 46 الفاظ

وَرَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى ٱلْعَرْشِ وَخَرُّوا۟ لَهُۥ سُجَّدًۭا ۖ وَقَالَ يَـٰٓأَبَتِ هَـٰذَا تَأْوِيلُ رُءْيَـٰىَ مِن قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّى حَقًّۭا ۖ وَقَدْ أَحْسَنَ بِىٓ إِذْ أَخْرَجَنِى مِنَ ٱلسِّجْنِ وَجَآءَ بِكُم مِّنَ ٱلْبَدْوِ مِنۢ بَعْدِ أَن نَّزَغَ ٱلشَّيْطَـٰنُ بَيْنِى وَبَيْنَ إِخْوَتِىٓ ۚ إِنَّ رَبِّى لَطِيفٌۭ لِّمَا يَشَآءُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ

اور اپنے والدین کو تخت پر بٹھایا اور سب یوسفؑ کے آگے سجدہ میں گر پڑے اور (اس وقت) یوسف نے کہا ابا جان یہ میرے اس خواب کی تعبیر ہے جو میں نے پہلے (بچپن میں) دیکھا تھا۔ میرے پروردگار نے اسے سچ کر دکھایا اور اس نے مجھ پر (بہت سے) احسان کئے ہیں کہ مجھ کو جیل خانے سے نکالا۔ اور اس کے بعد کہ شیطان نے مجھ میں اور میرے بھائیوں میں فساد ڈال دیا تھا۔ آپ کو گاؤں سے یہاں لایا۔ بےشک میرا پروردگار جو چاہتا ہے تدبیر سے کرتا ہے۔ وہ دانا (اور) حکمت والا ہے

وَرَفَعَ warafaʿa اور اوپر بٹھایا
أَبَوَيْهِ abawayhi اپنے والدین کو
عَلَى ʿalā پر
ٱلْعَرْشِ l-ʿarshi تخت
وَخَرُّوا۟ wakharrū اور وہ سب گرپڑے
لَهُۥ lahu اس کے لئے
سُجَّدًۭا ۖ sujjadan سجدہ کرتے ہوئے
وَقَالَ waqāla اور کہا
يَـٰٓأَبَتِ yāabati اے میرے ابا جان
هَـٰذَا hādhā یہ
تَأْوِيلُ tawīlu تعبیر ہے
رُءْيَـٰىَ ru'yāya میرے خواب کی
مِن min سے
قَبْلُ qablu جو پہلے (سے) تھا
قَدْ qad تحقیق
جَعَلَهَا jaʿalahā بنادیا اس کو
رَبِّى rabbī میرے رب نے
حَقًّۭا ۖ ḥaqqan سچا
وَقَدْ waqad اور تحقیق
أَحْسَنَ aḥsana اسنے احسان کیا
بِىٓ bī میرے ساتھ
إِذْ idh جب
أَخْرَجَنِى akhrajanī اس نے نکالا مجھ کو
مِنَ mina سے
ٱلسِّجْنِ l-sij'ni قید خانے
وَجَآءَ wajāa اور لے آیا
بِكُم bikum تم کو
مِّنَ mina سے
ٱلْبَدْوِ l-badwi جنگل
مِنۢ min سے
بَعْدِ baʿdi اس کے بعد
أَن an کہ
نَّزَغَ nazagha وسوسہ
ٱلشَّيْطَـٰنُ l-shayṭānu شیطان نے
بَيْنِى baynī میرے درمیان
وَبَيْنَ wabayna اور درمیان
إِخْوَتِىٓ ۚ ikh'watī میرے بھائیوں کے
إِنَّ inna بیشک
رَبِّى rabbī میرا رب
لَطِيفٌۭ laṭīfun باریک بین ہے
لِّمَا limā واسطے اس کے
يَشَآءُ ۚ yashāu جو وہ چاہتا ہے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
هُوَ huwa وہ
ٱلْعَلِيمُ l-ʿalīmu علم والا ہے،
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا ہے

آیت 101 - سورہ يوسف: 21 الفاظ

۞ رَبِّ قَدْ ءَاتَيْتَنِى مِنَ ٱلْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِى مِن تَأْوِيلِ ٱلْأَحَادِيثِ ۚ فَاطِرَ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ أَنتَ وَلِىِّۦ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ تَوَفَّنِى مُسْلِمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ

(جب یہ سب باتیں ہولیں تو یوسف نے خدا سے دعا کی کہ) اے میرے پروردگار تو نے مجھ کو حکومت سے بہرہ دیا اور خوابوں کی تعبیر کا علم بخشا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے تو ہی دنیا اور آخرت میں میرا کارساز ہے۔ تو مجھے (دنیا سے) اپنی اطاعت (کی حالت) میں اٹھائیو اور (آخرت میں) اپنے نیک بندوں میں داخل کیجیو

۞ رَبِّ rabbi اے میرے رب
قَدْ qad تحقیق
ءَاتَيْتَنِى ātaytanī دیا تو نے مجھ کو
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُلْكِ l-mul'ki بادشاہت
وَعَلَّمْتَنِى waʿallamtanī اور سکھایا تو نے مجھ کو
مِن min سے
تَأْوِيلِ tawīli تعبیر میں (سے)
ٱلْأَحَادِيثِ ۚ l-aḥādīthi خوابوں کی
فَاطِرَ fāṭira پیدا کرنے والے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کے
أَنتَ anta تو میرا
وَلِىِّۦ waliyyī دوست ہے
فِى fī میں
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا
وَٱلْـَٔاخِرَةِ ۖ wal-ākhirati اور آخرت میں
تَوَفَّنِى tawaffanī تو فوت کر مجھ کو
مُسْلِمًۭا mus'liman اسلام کی حالت میں
وَأَلْحِقْنِى wa-alḥiq'nī اور ملا دے مجھ کو
بِٱلصَّـٰلِحِينَ bil-ṣāliḥīna صالح لوگوں کے ساتھ

آیت 102 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ ۖ وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوٓا۟ أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ

(اے پیغمبر) یہ اخبار غیب میں سے ہیں جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اور جب برادران یوسف نے اپنی بات پر اتفاق کیا تھا اور وہ فریب کر رہے تھے تو تم ان کے پاس تو نہ تھے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
مِنْ min میں سے ہے
أَنۢبَآءِ anbāi خبروں
ٱلْغَيْبِ l-ghaybi غیب کی
نُوحِيهِ nūḥīhi ہم وحی کرتے ہیں اس کو
إِلَيْكَ ۖ ilayka آپ کی طرف
وَمَا wamā اور نہ تھے
كُنتَ kunta آپ
لَدَيْهِمْ ladayhim ان کے پاس
إِذْ idh جب
أَجْمَعُوٓا۟ ajmaʿū اتفاق کیا انہوں نے
أَمْرَهُمْ amrahum اپنے معاملے پر
وَهُمْ wahum اور وہ
يَمْكُرُونَ yamkurūna چالیں چل رہے تھے

آیت 103 - سورہ يوسف: 6 الفاظ

وَمَآ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ

اور بہت سے آدمی گو تم (کتنی ہی) خواہش کرو ایمان لانے والے نہیں ہیں

وَمَآ wamā اور نہیں
أَكْثَرُ aktharu اکثر
ٱلنَّاسِ l-nāsi لوگ
وَلَوْ walaw خواہ تم
حَرَصْتَ ḥaraṣta حریص ہو
بِمُؤْمِنِينَ bimu'minīna ایمان لانے والے

آیت 104 - سورہ يوسف: 10 الفاظ

وَمَا تَسْـَٔلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۚ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَـٰلَمِينَ

اور تم ان سے اس (خیر خواہی) کا کچھ صلا بھی تو نہیں مانگتے۔ یہ قرآن اور کچھ نہیں تمام عالم کے لیے نصیحت ہے

وَمَا wamā اور نہیں
تَسْـَٔلُهُمْ tasaluhum تم سوال کرتے ان سے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
مِنْ min کسی
أَجْرٍ ۚ ajrin اجر کا
إِنْ in نہیں ہے
هُوَ huwa وہ
إِلَّا illā مگر
ذِكْرٌۭ dhik'run ایک ذکر
لِّلْعَـٰلَمِينَ lil'ʿālamīna سارے جہان والوں کے لئے

آیت 105 - سورہ يوسف: 11 الفاظ

وَكَأَيِّن مِّنْ ءَايَةٍۢ فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ

اور آسمان و زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں جن پر یہ گزرتے ہیں اور ان سے اعراض کرتے ہیں

وَكَأَيِّن waka-ayyin اور کتنی ہی
مِّنْ min میں سے
ءَايَةٍۢ āyatin نشانیوں
فِى fī میں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین (میں)
يَمُرُّونَ yamurrūna وہ گزرتے رہتے ہیں
عَلَيْهَا ʿalayhā ان پر
وَهُمْ wahum اور وہ
عَنْهَا ʿanhā ان سے
مُعْرِضُونَ muʿ'riḍūna منہ موڑنے والے ہیں

آیت 106 - سورہ يوسف: 7 الفاظ

وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِٱللَّهِ إِلَّا وَهُم مُّشْرِكُونَ

اور یہ اکثر خدا پر ایمان نہیں رکھتے۔ مگر (اس کے ساتھ) شرک کرتے ہیں

وَمَا wamā اور نہیں
يُؤْمِنُ yu'minu ایمان لاتے
أَكْثَرُهُم aktharuhum ان میں سے اکثر
بِٱللَّهِ bil-lahi اللہ کے ساتھ
إِلَّا illā مگر
وَهُم wahum اور وہ
مُّشْرِكُونَ mush'rikūna شرک کرنے والے ہوتے ہیں

آیت 107 - سورہ يوسف: 14 الفاظ

أَفَأَمِنُوٓا۟ أَن تَأْتِيَهُمْ غَـٰشِيَةٌۭ مِّنْ عَذَابِ ٱللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ

کیا یہ اس (بات) سے بےخوف ہیں کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر ناگہاں قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو

أَفَأَمِنُوٓا۟ afa-aminū کیا بھلا وہ بےخوف ہوگئے/ امن میں آگئے
أَن an کہ
تَأْتِيَهُمْ tatiyahum آئے ان کے پاس
غَـٰشِيَةٌۭ ghāshiyatun ایک ڈھانپ لینے والی
مِّنْ min سے
عَذَابِ ʿadhābi عذاب میں (سے)
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
أَوْ aw یا
تَأْتِيَهُمُ tatiyahumu آئے ان کے پاس
ٱلسَّاعَةُ l-sāʿatu قیامت کی گھڑی
بَغْتَةًۭ baghtatan اچانک
وَهُمْ wahum اور وہ
لَا lā نہ
يَشْعُرُونَ yashʿurūna شعور رکھتے ہوں

آیت 108 - سورہ يوسف: 17 الفاظ

قُلْ هَـٰذِهِۦ سَبِيلِىٓ أَدْعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا۠ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِى ۖ وَسُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ

کہہ دو میرا رستہ تو یہ ہے میں خدا کی طرف بلاتا ہوں (از روئے یقین وبرہان) سمجھ بوجھ کر میں بھی (لوگوں کو خدا کی طرف بلاتا ہوں) اور میرے پیرو بھی۔ اور خدا پاک ہے۔ اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں

قُلْ qul کہہ دیجئے
هَـٰذِهِۦ hādhihi یہ
سَبِيلِىٓ sabīlī میرا راستہ ہے
أَدْعُوٓا۟ adʿū میں بلاتا ہوں
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کی
عَلَىٰ ʿalā کے ساتھ
بَصِيرَةٍ baṣīratin بصیرت
أَنَا۠ anā میں
وَمَنِ wamani اور جو کوئی
ٱتَّبَعَنِى ۖ ittabaʿanī پیروی کرے میری
وَسُبْحَـٰنَ wasub'ḥāna اور پاک ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنَا۠ anā میں
مِنَ mina میں سے
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna شرک کرنے والوں

آیت 109 - سورہ يوسف: 29 الفاظ

وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًۭا نُّوحِىٓ إِلَيْهِم مِّنْ أَهْلِ ٱلْقُرَىٰٓ ۗ أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَيَنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۗ وَلَدَارُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌۭ لِّلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

اور ہم نے تم سے پہلے بستیوں کے رہنے والوں میں سے مرد ہی بھیجے تھے جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے۔ کیا ان لوگوں نے ملک میں سیر (وسیاحت) نہیں کی کہ دیکھ لیتے کہ جو لوگ ان سے پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا۔ اور متّقیوں کے لیے آخرت کا گھر بہت اچھا ہے۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟

وَمَآ wamā اور نہیں
أَرْسَلْنَا arsalnā بھیجا ہم نے
مِن min آپ سے
قَبْلِكَ qablika پہلے
إِلَّا illā مگر
رِجَالًۭا rijālan مردوں کو
نُّوحِىٓ nūḥī ہم وحی کرتے تھے
إِلَيْهِم ilayhim ان کی طرف
مِّنْ min میں سے
أَهْلِ ahli والوں
ٱلْقُرَىٰٓ ۗ l-qurā بستی
أَفَلَمْ afalam کیا پھر نہیں
يَسِيرُوا۟ yasīrū وہ چلے پھرے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
فَيَنظُرُوا۟ fayanẓurū تو وہ دیکھتے
كَيْفَ kayfa کس طرح
كَانَ kāna ہوا
عَـٰقِبَةُ ʿāqibatu انجام
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کا
مِن min ان سے
قَبْلِهِمْ ۗ qablihim پہلے
وَلَدَارُ waladāru اور البتہ گھر
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کا
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
لِّلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لئے
ٱتَّقَوْا۟ ۗ ittaqaw جو تقویٰ اختیار کریں
أَفَلَا afalā کیا تم
تَعْقِلُونَ taʿqilūna عقل سے کام نہیں لیتے ہو

آیت 110 - سورہ يوسف: 19 الفاظ

حَتَّىٰٓ إِذَا ٱسْتَيْـَٔسَ ٱلرُّسُلُ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا۟ جَآءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّىَ مَن نَّشَآءُ ۖ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْمُجْرِمِينَ

یہاں تک کہ جب پیغمبر ناامید ہوگئے اور انہوں نے خیال کیا کہ اپنی نصرت کے بارے میں جو بات انہوں نے کہی تھی (اس میں) وہ سچے نہ نکلے تو ان کے پاس ہماری مدد آ پہنچی۔ پھر جسے ہم نے چاہا بچا دیا۔ اور ہمارا عذاب (اتر کر) گنہگار لوگوں سے پھرا نہیں کرتا

حَتَّىٰٓ ḥattā یہاں تک کہ
إِذَا idhā جب
ٱسْتَيْـَٔسَ is'tayasa مایوس ہوگئے
ٱلرُّسُلُ l-rusulu رسول
وَظَنُّوٓا۟ waẓannū اور لوگوں نے سمجھا
أَنَّهُمْ annahum کہ بیشک وہ
قَدْ qad تحقیق
كُذِبُوا۟ kudhibū وہ جھوٹ بولے گئے
جَآءَهُمْ jāahum آئی ان کے پاس
نَصْرُنَا naṣrunā مدد ہماری
فَنُجِّىَ fanujjiya تو بچالیا گیا
مَن man جس کو
نَّشَآءُ ۖ nashāu ہم نے چاہا
وَلَا walā اور نہیں
يُرَدُّ yuraddu پھیرا جاتا
بَأْسُنَا basunā عذاب ہمارا
عَنِ ʿani سے
ٱلْقَوْمِ l-qawmi قوم
ٱلْمُجْرِمِينَ l-muj'rimīna مجرم

آیت 111 - سورہ يوسف: 23 الفاظ

لَقَدْ كَانَ فِى قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌۭ لِّأُو۟لِى ٱلْأَلْبَـٰبِ ۗ مَا كَانَ حَدِيثًۭا يُفْتَرَىٰ وَلَـٰكِن تَصْدِيقَ ٱلَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَىْءٍۢ وَهُدًۭى وَرَحْمَةًۭ لِّقَوْمٍۢ يُؤْمِنُونَ

ان کے قصے میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے۔ یہ (قرآن) ایسی بات نہیں ہے جو (اپنے دل سے) بنائی گئی ہو بلکہ جو (کتابیں) اس سے پہلے نازل ہوئی ہیں ان کی تصدیق (کرنے والا) ہے اور مومنوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے

لَقَدْ laqad البتہ تحقیق
كَانَ kāna ہے
فِى fī میں
قَصَصِهِمْ qaṣaṣihim ان کے قصوں
عِبْرَةٌۭ ʿib'ratun عبرت
لِّأُو۟لِى li-ulī والوں کے لئے
ٱلْأَلْبَـٰبِ ۗ l-albābi عقل
مَا mā نہیں
كَانَ kāna ہے
حَدِيثًۭا ḥadīthan بات
يُفْتَرَىٰ yuf'tarā جو گھڑ لی
وَلَـٰكِن walākin لیکن
تَصْدِيقَ taṣdīqa تصدیق ہے
ٱلَّذِى alladhī اس چیز کی
بَيْنَ bayna پہلے ہے
يَدَيْهِ yadayhi جو اس سے
وَتَفْصِيلَ watafṣīla اور تفصیل
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز کی
وَهُدًۭى wahudan اور ہدایت
وَرَحْمَةًۭ waraḥmatan اور رحمت ہے
لِّقَوْمٍۢ liqawmin اس قوم کے لئے
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتی ہو

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
أستغفر الله میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود