سورہ الشورى لفظ بہ لفظ

اسلام > Ur > قرآن > Quran_wbw > سورہ الشورى لفظ بہ لفظ

الشورى (الشورى) لفظ بہ لفظ، مکمل: مکی، مکہ میں نازل ہوئی، 53 آیات، 860 الفاظ۔ ہر آیت عربی میں اردو ترجمے کے ساتھ دکھائی جاتی ہے، پھر لفظوں میں تقسیم ہوتی ہے، ہر لفظ کے تلفظ اور معنی کے ساتھ۔

860 الفاظ سیکھنے کے ساتھ سورہ الشورى عربی پڑھنا سیکھے بغیر بھی آسان ہو جاتی ہے: تلفظ ادائیگی میں رہنمائی کرتا ہے اور معنی سمجھ دیتا ہے۔ ہر لفظ دہرائیں، پھر پوری آیت دوبارہ پڑھیں: یہ اس سورہ کو حفظ کرنے، نماز کی تلاوت سمجھنے اور قرآنی ذخیرۂ الفاظ بڑھانے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

30 ستمبر 2026 کو 04:42 بجے اپڈیٹ کیا گیا

📖 5 منٹ مطالعہ

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

آیت 1 - سورہ الشورى: 1 لفظ

حمٓ

حٰمٓ

حمٓ hha-meem حم

آیت 2 - سورہ الشورى: 1 لفظ

عٓسٓقٓ

عٓسٓقٓ

عٓسٓقٓ ain-seen-qaf عسق

آیت 3 - سورہ الشورى: 10 الفاظ

كَذَٰلِكَ يُوحِىٓ إِلَيْكَ وَإِلَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكَ ٱللَّهُ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ

خدائے غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے

كَذَٰلِكَ kadhālika اسی طرح
يُوحِىٓ yūḥī وحی کرتا رہا ہے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
وَإِلَى wa-ilā اور طرف
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کے
مِن min آپ سے
قَبْلِكَ qablika قبل
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu غالب،
ٱلْحَكِيمُ l-ḥakīmu حکمت والا

آیت 4 - سورہ الشورى: 10 الفاظ

لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَهُوَ ٱلْعَلِىُّ ٱلْعَظِيمُ

جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے

لَهُۥ lahu اس کے لیے ہی ہے
مَا mā جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَا wamā اور جو کچھ
فِى fī میں ہے
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْعَلِىُّ l-ʿaliyu بلند ہے
ٱلْعَظِيمُ l-ʿaẓīmu بہت بڑا ہے

آیت 5 - سورہ الشورى: 19 الفاظ

تَكَادُ ٱلسَّمَـٰوَٰتُ يَتَفَطَّرْنَ مِن فَوْقِهِنَّ ۚ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِمَن فِى ٱلْأَرْضِ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ

قریب ہے کہ آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں اور فرشتے اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیج کرتے رہتے ہیں اور جو لوگ زمین میں ہیں ان کے لئے معافی مانگتے رہتے ہیں۔ سن رکھو کہ خدا بخشنے والا مہربان ہے

تَكَادُ takādu قریب ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتُ l-samāwātu آسمان
يَتَفَطَّرْنَ yatafaṭṭarna کہ پھٹ پڑیں
مِن min سے
فَوْقِهِنَّ ۚ fawqihinna اپنے اوپر (سے)
وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ wal-malāikatu اور فرشتے
يُسَبِّحُونَ yusabbiḥūna وہ تسبیح کررہے ہیں
بِحَمْدِ biḥamdi ساتھ حمد کے
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب کی
وَيَسْتَغْفِرُونَ wayastaghfirūna اور وہ بخشش مانگتے ہیں
لِمَن liman واسطے ان کے جو
فِى fī میں ہیں
ٱلْأَرْضِ ۗ l-arḍi زمین
أَلَآ alā خبردار
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہ
ٱلْغَفُورُ l-ghafūru غفور
ٱلرَّحِيمُ l-raḥīmu رحیم ہے

آیت 6 - سورہ الشورى: 12 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ٱللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَآ أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍۢ

اور جن لوگوں نے اس کے سوا کارساز بنا رکھے ہیں وہ خدا کو یاد ہیں۔ اور تم ان پر داروغہ نہیں ہو

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جنہوں نے
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū بنالیے
مِن min
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
أَوْلِيَآءَ awliyāa کچھ دوست۔ سرپرست
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
حَفِيظٌ ḥafīẓun نگہبان
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتَ anta آپ
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
بِوَكِيلٍۢ biwakīlin حوالہ دار

آیت 7 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ قُرْءَانًا عَرَبِيًّۭا لِّتُنذِرَ أُمَّ ٱلْقُرَىٰ وَمَنْ حَوْلَهَا وَتُنذِرَ يَوْمَ ٱلْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيهِ ۚ فَرِيقٌۭ فِى ٱلْجَنَّةِ وَفَرِيقٌۭ فِى ٱلسَّعِيرِ

اور اسی طرح تمہارے پاس قرآن عربی بھیجا ہے تاکہ تم بڑے گاؤں (یعنی مکّے) کے رہنے والوں کو اور جو لوگ اس کے اردگرد رہتے ہیں ان کو رستہ دکھاؤ اور انہیں قیامت کے دن کا بھی جس میں کچھ شک نہیں ہے خوف دلاؤ۔ اس روز ایک فریق بہشت میں ہوگا اور ایک فریق دوزخ میں

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَوْحَيْنَآ awḥaynā وحی کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
قُرْءَانًا qur'ānan قرآن
عَرَبِيًّۭا ʿarabiyyan عربی کی
لِّتُنذِرَ litundhira تاکہ تم خبردار کرو
أُمَّ umma مکہ والوں کو
ٱلْقُرَىٰ l-qurā مکہ والوں کو
وَمَنْ waman اور جو اس کے
حَوْلَهَا ḥawlahā آس پاس ہیں
وَتُنذِرَ watundhira اور تم خبردار کرو
يَوْمَ yawma دن سے
ٱلْجَمْعِ l-jamʿi جمع ہونے کے
لَا lā نہیں
رَيْبَ rayba کوئی شک
فِيهِ ۚ fīhi اس میں
فَرِيقٌۭ farīqun ایک گروہ ہوگا
فِى fī میں
ٱلْجَنَّةِ l-janati جنت
وَفَرِيقٌۭ wafarīqun اور ایک گروہ ہوگا
فِى fī میں
ٱلسَّعِيرِ l-saʿīri دوزخ

آیت 8 - سورہ الشورى: 19 الفاظ

وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَجَعَلَهُمْ أُمَّةًۭ وَٰحِدَةًۭ وَلَـٰكِن يُدْخِلُ مَن يَشَآءُ فِى رَحْمَتِهِۦ ۚ وَٱلظَّـٰلِمُونَ مَا لَهُم مِّن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍ

اور اگر خدا چاہتا تو ان کو ایک ہی جماعت کردیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کا نہ کوئی یار ہے اور نہ مددگار

وَلَوْ walaw اور اگر
شَآءَ shāa چاہتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
لَجَعَلَهُمْ lajaʿalahum البتہ بنادیتا ان کو
أُمَّةًۭ ummatan امت
وَٰحِدَةًۭ wāḥidatan ایک ہی
وَلَـٰكِن walākin لیکن
يُدْخِلُ yud'khilu وہ داخل کرے گا۔ وہ داخل کرتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہے گا۔ چاہتا ہے
فِى fī میں
رَحْمَتِهِۦ ۚ raḥmatihi اپنی رحمت
وَٱلظَّـٰلِمُونَ wal-ẓālimūna اور ظالم
مَا mā نہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā او ر نہ
نَصِيرٍ naṣīrin کوئی مددگار

آیت 9 - سورہ الشورى: 16 الفاظ

أَمِ ٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ ۖ فَٱللَّهُ هُوَ ٱلْوَلِىُّ وَهُوَ يُحْىِ ٱلْمَوْتَىٰ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌۭ

کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

أَمِ ami یا
ٱتَّخَذُوا۟ ittakhadhū انہوں نے بنا رکھا ہے
مِن min
دُونِهِۦٓ dūnihi اس کے سوا
أَوْلِيَآءَ ۖ awliyāa کچھ سرپرست
فَٱللَّهُ fal-lahu پس اللہ تعالیٰ
هُوَ huwa وہی
ٱلْوَلِىُّ l-waliyu سرپرست ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
يُحْىِ yuḥ'yī زندہ کرے گا
ٱلْمَوْتَىٰ l-mawtā مردوں کو
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
كُلِّ kulli ہر
شَىْءٍۢ shayin چیز
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت والا ہے

آیت 10 - سورہ الشورى: 15 الفاظ

وَمَا ٱخْتَلَفْتُمْ فِيهِ مِن شَىْءٍۢ فَحُكْمُهُۥٓ إِلَى ٱللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُ رَبِّى عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ أُنِيبُ

اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو اس کا فیصلہ خدا کی طرف (سے ہوگا) یہی خدا میرا پروردگار ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں۔ اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں

وَمَا wamā اور جو بھی
ٱخْتَلَفْتُمْ ikh'talaftum اختلاف کیا تم نے
فِيهِ fīhi اس میں
مِن min میں سے
شَىْءٍۢ shayin کسی چیز
فَحُكْمُهُۥٓ faḥuk'muhu تو اس کا فیصلہ کرنا
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے ہے
ذَٰلِكُمُ dhālikumu یہ ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
رَبِّى rabbī رب میرا
عَلَيْهِ ʿalayhi اسی پر
تَوَكَّلْتُ tawakkaltu میں نے بھروسہ کیا
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
أُنِيبُ unību میں رجوع کرتا ہوں

آیت 11 - سورہ الشورى: 19 الفاظ

فَاطِرُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ جَعَلَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَٰجًۭا وَمِنَ ٱلْأَنْعَـٰمِ أَزْوَٰجًۭا ۖ يَذْرَؤُكُمْ فِيهِ ۚ لَيْسَ كَمِثْلِهِۦ شَىْءٌۭ ۖ وَهُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْبَصِيرُ

آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا (وہی ہے) ۔ اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس کے جوڑے بنائے اور چارپایوں کے بھی جوڑے (بنائے اور) اسی طریق پر تم کو پھیلاتا رہتا ہے۔ اس جیسی کوئی چیز نہیں۔ اور وہ دیکھتا سنتا ہے

فَاطِرُ fāṭiru پیدا کرنے والا ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کا
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کا
جَعَلَ jaʿala اس نے بنائے
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّنْ min سے
أَنفُسِكُمْ anfusikum تمہارے نفسوں میں (سے)
أَزْوَٰجًۭا azwājan جوڑے
وَمِنَ wamina میں سے
ٱلْأَنْعَـٰمِ l-anʿāmi اور مویشی جانوروں
أَزْوَٰجًۭا ۖ azwājan جوڑے
يَذْرَؤُكُمْ yadhra-ukum پھیلاتا جارہا ہے تم کو
فِيهِ ۚ fīhi اس میں
لَيْسَ laysa نہیں ہے
كَمِثْلِهِۦ kamith'lihi اس کی مانند۔ اس کی مثال
شَىْءٌۭ ۖ shayon کوئی چیز
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلسَّمِيعُ l-samīʿu سننے والا ہے
ٱلْبَصِيرُ l-baṣīru دیکھنے والا ہے

آیت 12 - سورہ الشورى: 13 الفاظ

لَهُۥ مَقَالِيدُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۖ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُۥ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۭ

آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں۔ وہ جس کے لئے چاہتا ہے رزق فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز سے واقف ہے

لَهُۥ lahu اس کے لیے ہیں
مَقَالِيدُ maqālīdu کنجیاں ہیں
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۖ wal-arḍi اور زمین کی
يَبْسُطُ yabsuṭu پھیلاتا ہے۔ فراخ کرتا ہے
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق
لِمَن liman جس کے لیے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَقْدِرُ ۚ wayaqdiru اور نپا تلا دیتا ہے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِكُلِّ bikulli ہر
شَىْءٍ shayin چیز کے ساتھ
عَلِيمٌۭ ʿalīmun جاننے والا ہے

آیت 13 - سورہ الشورى: 38 الفاظ

۞ شَرَعَ لَكُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا وَصَّىٰ بِهِۦ نُوحًۭا وَٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِهِۦٓ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ وَعِيسَىٰٓ ۖ أَنْ أَقِيمُوا۟ ٱلدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا۟ فِيهِ ۚ كَبُرَ عَلَى ٱلْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوهُمْ إِلَيْهِ ۚ ٱللَّهُ يَجْتَبِىٓ إِلَيْهِ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِىٓ إِلَيْهِ مَن يُنِيبُ

اسی نے تمہارے لئے دین کا وہی رستہ مقرر کیا جس (کے اختیار کرنے کا) نوح کو حکم دیا تھا اور جس کی (اے محمدﷺ) ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی ہے اور جس کا ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ کو حکم دیا تھا (وہ یہ) کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا۔ جس چیز کی طرف تم مشرکوں کو بلاتے ہو وہ ان کو دشوار گزرتی ہے۔ الله جس کو چاہتا ہے اپنی بارگاہ کا برگزیدہ کرلیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رستہ دکھا دیتا ہے

۞ شَرَعَ sharaʿa اس نے مقرر کیا
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّنَ mina میں سے
ٱلدِّينِ l-dīni دین
مَا mā جس کی
وَصَّىٰ waṣṣā وصیت کی
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
نُوحًۭا nūḥan نوح کو
وَٱلَّذِىٓ wa-alladhī اور وہ چیز جو
أَوْحَيْنَآ awḥaynā وحی کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
وَمَا wamā اور جو
وَصَّيْنَا waṣṣaynā وصیت کی ہم نے
بِهِۦٓ bihi ساتھ اس کے
إِبْرَٰهِيمَ ib'rāhīma ابراہیم کو
وَمُوسَىٰ wamūsā اور موسیٰ کو
وَعِيسَىٰٓ ۖ waʿīsā اور عیسیٰ کو
أَنْ an کہ
أَقِيمُوا۟ aqīmū قائم کرو
ٱلدِّينَ l-dīna دین کو
وَلَا walā اور نہ
تَتَفَرَّقُوا۟ tatafarraqū تم اختلاف کرو
فِيهِ ۚ fīhi اس میں
كَبُرَ kabura بڑا ہے۔ بھاری ہے
عَلَى ʿalā پر
ٱلْمُشْرِكِينَ l-mush'rikīna مشرکوں
مَا mā جو
تَدْعُوهُمْ tadʿūhum تم بلاتے ہو ان کو
إِلَيْهِ ۚ ilayhi طرف اس کے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
يَجْتَبِىٓ yajtabī کھینچ لیتا ہے
إِلَيْهِ ilayhi اپنی طرف
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
وَيَهْدِىٓ wayahdī اور ہدایت دیتا ہے۔ رہنمائی کرتا ہے
إِلَيْهِ ilayhi ، اپنی طرف
مَن man جو
يُنِيبُ yunību رجوع کرتا ہے

آیت 14 - سورہ الشورى: 30 الفاظ

وَمَا تَفَرَّقُوٓا۟ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَهُمُ ٱلْعِلْمُ بَغْيًۢا بَيْنَهُمْ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةٌۭ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ إِلَىٰٓ أَجَلٍۢ مُّسَمًّۭى لَّقُضِىَ بَيْنَهُمْ ۚ وَإِنَّ ٱلَّذِينَ أُورِثُوا۟ ٱلْكِتَـٰبَ مِنۢ بَعْدِهِمْ لَفِى شَكٍّۢ مِّنْهُ مُرِيبٍۢ

اور یہ لوگ جو الگ الگ ہوئے ہیں تو علم (حق) آچکنے کے بعد آپس کی ضد سے (ہوئے ہیں) ۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک وقت مقرر تک کے لئے بات نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور جو لوگ ان کے بعد (خدا کی) کتاب کے وارث ہوئے وہ اس (کی طرف) سے شبہے کی الجھن میں (پھنسے ہوئے) ہیں

وَمَا wamā اور نہیں
تَفَرَّقُوٓا۟ tafarraqū اختلاف کیا
إِلَّا illā مگر
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بھلا اس کے
مَا mā جو
جَآءَهُمُ jāahumu آگیا ان کے پاس
ٱلْعِلْمُ l-ʿil'mu علم
بَغْيًۢا baghyan سرکشی کی وجہ سے،
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum ان کے اپنے درمیان
وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ ہوتی
كَلِمَةٌۭ kalimatun ایک بات
سَبَقَتْ sabaqat جو پہلے گزرچکی
مِن min سے
رَّبِّكَ rabbika تیرے رب کی طرف
إِلَىٰٓ ilā تک
أَجَلٍۢ ajalin ایک وقت
مُّسَمًّۭى musamman مقرر
لَّقُضِىَ laquḍiya البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَيْنَهُمْ ۚ baynahum ان کے درمیان
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
أُورِثُوا۟ ūrithū جو وارث بنائے گئے
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب کے
مِنۢ min
بَعْدِهِمْ baʿdihim ان کے بعد
لَفِى lafī البتہ میں ہیں
شَكٍّۢ shakkin شک
مِّنْهُ min'hu اس کی طرف سے
مُرِيبٍۢ murībin بےچین کردینے والے

آیت 15 - سورہ الشورى: 34 الفاظ

فَلِذَٰلِكَ فَٱدْعُ ۖ وَٱسْتَقِمْ كَمَآ أُمِرْتَ ۖ وَلَا تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ ۖ وَقُلْ ءَامَنتُ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ مِن كِتَـٰبٍۢ ۖ وَأُمِرْتُ لِأَعْدِلَ بَيْنَكُمُ ۖ ٱللَّهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمْ ۖ لَنَآ أَعْمَـٰلُنَا وَلَكُمْ أَعْمَـٰلُكُمْ ۖ لَا حُجَّةَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ ۖ ٱللَّهُ يَجْمَعُ بَيْنَنَا ۖ وَإِلَيْهِ ٱلْمَصِيرُ

تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

فَلِذَٰلِكَ falidhālika پس اس لیے
فَٱدْعُ ۖ fa-ud'ʿu پس بلاؤ۔ دعوت دو
وَٱسْتَقِمْ wa-is'taqim اور قائم رہو
كَمَآ kamā جیسا کہ
أُمِرْتَ ۖ umir'ta آپ کو حکم دیا گیا
وَلَا walā اور نہ
تَتَّبِعْ tattabiʿ تم پیروی کرو
أَهْوَآءَهُمْ ۖ ahwāahum ان کی خواہشات کی
وَقُلْ waqul اور کہہ دیجئے
ءَامَنتُ āmantu میں ایمان لایا
بِمَآ bimā ساتھ اس کے
أَنزَلَ anzala جو نازل کیا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ نے
مِن min میں سے
كِتَـٰبٍۢ ۖ kitābin کتاب
وَأُمِرْتُ wa-umir'tu اور مجھے حکم دیا گیا ہے
لِأَعْدِلَ li-aʿdila کہ میں عدل کروں
بَيْنَكُمُ ۖ baynakumu تمہارے درمیان
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
رَبُّنَا rabbunā ہمارا رب ہے
وَرَبُّكُمْ ۖ warabbukum اور تمہارا رب
لَنَآ lanā ہمارے لیے
أَعْمَـٰلُنَا aʿmālunā ہمارے اعمال
وَلَكُمْ walakum اور تمہارے لیے
أَعْمَـٰلُكُمْ ۖ aʿmālukum تمہارے اعمال
لَا lā نہیں
حُجَّةَ ḥujjata کوئی جھگڑا
بَيْنَنَا baynanā ہمارے درمیان
وَبَيْنَكُمُ ۖ wabaynakumu اور تمہارے درمیان
ٱللَّهُ l-lahu اللہ تعالیٰ
يَجْمَعُ yajmaʿu جمع کردے گا
بَيْنَنَا ۖ baynanā ہمارے درمیان
وَإِلَيْهِ wa-ilayhi اور اسی کی طرف
ٱلْمَصِيرُ l-maṣīru لوٹنا ہے

آیت 16 - سورہ الشورى: 18 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يُحَآجُّونَ فِى ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مَا ٱسْتُجِيبَ لَهُۥ حُجَّتُهُمْ دَاحِضَةٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَعَلَيْهِمْ غَضَبٌۭ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ شَدِيدٌ

اور جو لوگ خدا (کے بارے) میں بعد اس کے کہ اسے (مومنوں نے) مان لیا ہو جھگڑتے ہیں ان کے پروردگار کے نزدیک ان کا جھگڑا لغو ہے۔ اور ان پر (خدا کا) غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يُحَآجُّونَ yuḥājjūna جو جھگڑتے ہیں
فِى fī میں
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے بارے
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi بعداس کے
مَا mā جو
ٱسْتُجِيبَ us'tujība لبیک کہہ دی گئی
لَهُۥ lahu اس کے لیے
حُجَّتُهُمْ ḥujjatuhum ان کی حجت باز ی
دَاحِضَةٌ dāḥiḍatun زائل ہونے والی ہے۔ کمزور ہے۔ باطل ہے
عِندَ ʿinda نزدیک
رَبِّهِمْ rabbihim ان کے رب کے
وَعَلَيْهِمْ waʿalayhim اور ان پر
غَضَبٌۭ ghaḍabun غضب ہے
وَلَهُمْ walahum اور ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
شَدِيدٌ shadīdun سخت

آیت 17 - سورہ الشورى: 11 الفاظ

ٱللَّهُ ٱلَّذِىٓ أَنزَلَ ٱلْكِتَـٰبَ بِٱلْحَقِّ وَٱلْمِيزَانَ ۗ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ ٱلسَّاعَةَ قَرِيبٌۭ

خدا ہی تو ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل فرمائی اور (عدل وانصاف کی) ترازو۔ اور تم کو کیا معلوم شاید قیامت قریب ہی آ پہنچی ہو

ٱللَّهُ al-lahu اللہ
ٱلَّذِىٓ alladhī وہ ذات ہے
أَنزَلَ anzala جس نے نازل کی
ٱلْكِتَـٰبَ l-kitāba کتاب
بِٱلْحَقِّ bil-ḥaqi حق کے ساتھ
وَٱلْمِيزَانَ ۗ wal-mīzāna اور میزان کو
وَمَا wamā اور کیا
يُدْرِيكَ yud'rīka چیز بتائے تجھ کو
لَعَلَّ laʿalla شاید کہ
ٱلسَّاعَةَ l-sāʿata قیامت
قَرِيبٌۭ qarībun قریب ہی ہو

آیت 18 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

يَسْتَعْجِلُ بِهَا ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِهَا ۖ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مُشْفِقُونَ مِنْهَا وَيَعْلَمُونَ أَنَّهَا ٱلْحَقُّ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱلَّذِينَ يُمَارُونَ فِى ٱلسَّاعَةِ لَفِى ضَلَـٰلٍۭ بَعِيدٍ

جو لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے وہ اس کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اور جو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جانتے ہیں کہ وہ برحق ہے۔ دیکھو جو لوگ قیامت میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں

يَسْتَعْجِلُ yastaʿjilu جلدی مانگتے ہیں
بِهَا bihā اس کو
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
لَا lā نہیں
يُؤْمِنُونَ yu'minūna جو ایمان لاتے
بِهَا ۖ bihā اس پر
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
مُشْفِقُونَ mush'fiqūna ڈرنے والے ہیں
مِنْهَا min'hā اس سے
وَيَعْلَمُونَ wayaʿlamūna اور وہ علم رکھتے ہیں
أَنَّهَا annahā کہ بیشک وہ
ٱلْحَقُّ ۗ l-ḥaqu حق ہے
أَلَآ alā خبردار
إِنَّ inna بیشک
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُمَارُونَ yumārūna جو بحثین کرتے ہیں۔ جھگڑتے ہیں
فِى fī میں
ٱلسَّاعَةِ l-sāʿati قیامت کے بارے
لَفِى lafī البتہ میں ہیں
ضَلَـٰلٍۭ ḍalālin گمراہی
بَعِيدٍ baʿīdin کھلی

آیت 19 - سورہ الشورى: 9 الفاظ

ٱللَّهُ لَطِيفٌۢ بِعِبَادِهِۦ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ ۖ وَهُوَ ٱلْقَوِىُّ ٱلْعَزِيزُ

خدا اپنے بندوں پر مہربان ہے وہ جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے۔ اور وہ زور والا (اور) زبردست ہے

ٱللَّهُ al-lahu اللہ تعالیٰ
لَطِيفٌۢ laṭīfun مہربان ہے
بِعِبَادِهِۦ biʿibādihi اپنے بندوں پر
يَرْزُقُ yarzuqu رزق دیتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ ۖ yashāu چاہتا ہے
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْقَوِىُّ l-qawiyu قوت والا ہے
ٱلْعَزِيزُ l-ʿazīzu غلبے والا ہے

آیت 20 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

مَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ ٱلْـَٔاخِرَةِ نَزِدْ لَهُۥ فِى حَرْثِهِۦ ۖ وَمَن كَانَ يُرِيدُ حَرْثَ ٱلدُّنْيَا نُؤْتِهِۦ مِنْهَا وَمَا لَهُۥ فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ مِن نَّصِيبٍ

جو شخص آخرت کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا

مَن man جو کوئی ہے
كَانَ kāna ہے
يُرِيدُ yurīdu ارادہ رکھتا۔ چاہتا
حَرْثَ ḥartha کھیتی کا
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت کی
نَزِدْ nazid ہم زیادہ کردیتے ہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فِى fī میں
حَرْثِهِۦ ۖ ḥarthihi اس کی کھیتی
وَمَن waman اور جو کوئی
كَانَ kāna ہے
يُرِيدُ yurīdu ارادہ رکھتا
حَرْثَ ḥartha کھیتی کا
ٱلدُّنْيَا l-dun'yā دنیا کی
نُؤْتِهِۦ nu'tihi ہم دیتے ہیں اس کو
مِنْهَا min'hā اس میں سے
وَمَا wamā اور نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فِى fī میں
ٱلْـَٔاخِرَةِ l-ākhirati آخرت (میں)
مِن min کوئی
نَّصِيبٍ naṣībin حصہ

آیت 21 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

أَمْ لَهُمْ شُرَكَـٰٓؤُا۟ شَرَعُوا۟ لَهُم مِّنَ ٱلدِّينِ مَا لَمْ يَأْذَنۢ بِهِ ٱللَّهُ ۚ وَلَوْلَا كَلِمَةُ ٱلْفَصْلِ لَقُضِىَ بَيْنَهُمْ ۗ وَإِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

کیا ان کے وہ شریک ہیں جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا۔ اور اگر فیصلے (کے دن) کا وعدہ نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اور جو ظالم ہیں ان کے لئے درد دینے والا عذاب ہے

أَمْ am یا
لَهُمْ lahum ان کے لیے
شُرَكَـٰٓؤُا۟ shurakāu کچھ شریک ہیں
شَرَعُوا۟ sharaʿū جنہوں نے مقرر کر رکھے ہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنَ mina میں سے
ٱلدِّينِ l-dīni دین
مَا mā جس کی
لَمْ lam نہیں
يَأْذَنۢ yadhan اجازت دی
بِهِ bihi ساتھ اس کے
ٱللَّهُ ۚ l-lahu اللہ نے
وَلَوْلَا walawlā اور اگر نہ ہوتی
كَلِمَةُ kalimatu بات
ٱلْفَصْلِ l-faṣli فیصلے کی
لَقُضِىَ laquḍiya البتہ فیصلہ کردیا جاتا
بَيْنَهُمْ ۗ baynahum ان کے درمیان
وَإِنَّ wa-inna اور بیشک
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 22 - سورہ الشورى: 24 الفاظ

تَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ مُشْفِقِينَ مِمَّا كَسَبُوا۟ وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمْ ۗ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فِى رَوْضَاتِ ٱلْجَنَّاتِ ۖ لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَضْلُ ٱلْكَبِيرُ

تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے

تَرَى tarā تم دیکھو گے
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو
مُشْفِقِينَ mush'fiqīna ڈر رہے ہو گے
مِمَّا mimmā اس سے جو
كَسَبُوا۟ kasabū انہوں نے کمائی کی
وَهُوَ wahuwa اور وہ
وَاقِعٌۢ wāqiʿun واقع ہونے والا ہے
بِهِمْ ۗ bihim ان پر
وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
فِى fī میں
رَوْضَاتِ rawḍāti باغوں ہوں گے
ٱلْجَنَّاتِ ۖ l-janāti جنتوں کے
لَهُم lahum ان کے لیے
مَّا mā جو
يَشَآءُونَ yashāūna وہ چاہیں گے
عِندَ ʿinda پاس ہوگا
رَبِّهِمْ ۚ rabbihim ان کے رب کے
ذَٰلِكَ dhālika یہی
هُوَ huwa وہ
ٱلْفَضْلُ l-faḍlu فضل ہے
ٱلْكَبِيرُ l-kabīru بڑا

آیت 23 - سورہ الشورى: 29 الفاظ

ذَٰلِكَ ٱلَّذِى يُبَشِّرُ ٱللَّهُ عِبَادَهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۗ قُل لَّآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا ٱلْمَوَدَّةَ فِى ٱلْقُرْبَىٰ ۗ وَمَن يَقْتَرِفْ حَسَنَةًۭ نَّزِدْ لَهُۥ فِيهَا حُسْنًا ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ شَكُورٌ

یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے

ذَٰلِكَ dhālika یہ
ٱلَّذِى alladhī وہ چیز ہے
يُبَشِّرُ yubashiru خوش خبری دیتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
عِبَادَهُ ʿibādahu اپنے ان بندوں کو
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ جو
ءَامَنُوا۟ āmanū ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ ۗ l-ṣāliḥāti اچھے
قُل qul کہہ دیجئے
لَّآ lā نہیں
أَسْـَٔلُكُمْ asalukum میں مانگتا تم سے
عَلَيْهِ ʿalayhi اس پر
أَجْرًا ajran کوئی اجر
إِلَّا illā سوائے
ٱلْمَوَدَّةَ l-mawadata محبت کے
فِى fī میں
ٱلْقُرْبَىٰ ۗ l-qur'bā قرابت داری
وَمَن waman اور جو کوئی
يَقْتَرِفْ yaqtarif کمائے گا
حَسَنَةًۭ ḥasanatan کوئی نیکی
نَّزِدْ nazid ہم اضافہ کردیں گے
لَهُۥ lahu اس کے لیے
فِيهَا fīhā اس میں
حُسْنًا ۚ ḥus'nan خوبی
إِنَّ inna بیشک
ٱللَّهَ l-laha اللہ تعالیٰ
غَفُورٌۭ ghafūrun بخشش فرمانے والا ہے،
شَكُورٌ shakūrun قدردان ہے

آیت 24 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

أَمْ يَقُولُونَ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًۭا ۖ فَإِن يَشَإِ ٱللَّهُ يَخْتِمْ عَلَىٰ قَلْبِكَ ۗ وَيَمْحُ ٱللَّهُ ٱلْبَـٰطِلَ وَيُحِقُّ ٱلْحَقَّ بِكَلِمَـٰتِهِۦٓ ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۢ بِذَاتِ ٱلصُّدُورِ

کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے؟ اگر خدا چاہے تو (اے محمدﷺ) تمہارے دل پر مہر لگا دے۔ اور خدا جھوٹ کو نابود کرتا اور اپنی باتوں سے حق کو ثابت کرتا ہے۔ بےشک وہ سینے تک کی باتوں سے واقف ہے

أَمْ am یا
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہتے ہیں
ٱفْتَرَىٰ if'tarā اس نے گھڑ لیا
عَلَى ʿalā پر
ٱللَّهِ l-lahi اللہ
كَذِبًۭا ۖ kadhiban جھوٹ
فَإِن fa-in پھر اگر
يَشَإِ yasha-i چاہتا
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
يَخْتِمْ yakhtim مہر لگا دیتا
عَلَىٰ ʿalā پر
قَلْبِكَ ۗ qalbika تیرے دل
وَيَمْحُ wayamḥu اور مٹا دیتا ہے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلْبَـٰطِلَ l-bāṭila باطل کو
وَيُحِقُّ wayuḥiqqu اور حق کردکھاتا ہے
ٱلْحَقَّ l-ḥaqa حق کو
بِكَلِمَـٰتِهِۦٓ ۚ bikalimātihi اپنے کلمات کے ساتھ
إِنَّهُۥ innahu بیشک
عَلِيمٌۢ ʿalīmun وہ جاننے والا ہے
بِذَاتِ bidhāti بھید
ٱلصُّدُورِ l-ṣudūri سینوں کے

آیت 25 - سورہ الشورى: 12 الفاظ

وَهُوَ ٱلَّذِى يَقْبَلُ ٱلتَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِۦ وَيَعْفُوا۟ عَنِ ٱلسَّيِّـَٔاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ

اور وہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور (ان کے) قصور معاف فرماتا ہے اور جو تم کرتے ہو (سب) جانتا ہے

وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلَّذِى alladhī اللہ وہ ذات ہے
يَقْبَلُ yaqbalu جو قبول کرتا ہے
ٱلتَّوْبَةَ l-tawbata توبہ کو
عَنْ ʿan سے
عِبَادِهِۦ ʿibādihi اپنے بندو ں
وَيَعْفُوا۟ wayaʿfū اور درگزر کرتا ہے
عَنِ ʿani سے
ٱلسَّيِّـَٔاتِ l-sayiāti برائیوں
وَيَعْلَمُ wayaʿlamu اور وہ جانتا ہے
مَا mā جو
تَفْعَلُونَ tafʿalūna تم کرتے ہو

آیت 26 - سورہ الشورى: 12 الفاظ

وَيَسْتَجِيبُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَيَزِيدُهُم مِّن فَضْلِهِۦ ۚ وَٱلْكَـٰفِرُونَ لَهُمْ عَذَابٌۭ شَدِيدٌۭ

اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے

وَيَسْتَجِيبُ wayastajību اور جواب دیتا ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں کو
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَمِلُوا۟ waʿamilū اور انہوں نے عمل کیے
ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ l-ṣāliḥāti اچھے
وَيَزِيدُهُم wayazīduhum اور زیادہ دیتا ہے ان کو
مِّن min سے
فَضْلِهِۦ ۚ faḍlihi اپنے فضل
وَٱلْكَـٰفِرُونَ wal-kāfirūna اور کافر لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌۭ ʿadhābun عذاب ہے
شَدِيدٌۭ shadīdun شدید

آیت 27 - سورہ الشورى: 17 الفاظ

۞ وَلَوْ بَسَطَ ٱللَّهُ ٱلرِّزْقَ لِعِبَادِهِۦ لَبَغَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَـٰكِن يُنَزِّلُ بِقَدَرٍۢ مَّا يَشَآءُ ۚ إِنَّهُۥ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرٌۢ بَصِيرٌۭ

اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے

۞ وَلَوْ walaw اور اگر
بَسَطَ basaṭa کھول دے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
ٱلرِّزْقَ l-riz'qa رزق کو
لِعِبَادِهِۦ liʿibādihi اپنے بندوں کے لیے
لَبَغَوْا۟ labaghaw البتہ وہ بغاوت کردیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
وَلَـٰكِن walākin لیکن
يُنَزِّلُ yunazzilu اتارتا ہے ساتھ
بِقَدَرٍۢ biqadarin اندازے کے
مَّا mā جو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
بِعِبَادِهِۦ biʿibādihi اپنے بندوں کے ساتھ
خَبِيرٌۢ khabīrun خبر رکھنے والا ہے
بَصِيرٌۭ baṣīrun دیکھنے والا ہے

آیت 28 - سورہ الشورى: 13 الفاظ

وَهُوَ ٱلَّذِى يُنَزِّلُ ٱلْغَيْثَ مِنۢ بَعْدِ مَا قَنَطُوا۟ وَيَنشُرُ رَحْمَتَهُۥ ۚ وَهُوَ ٱلْوَلِىُّ ٱلْحَمِيدُ

اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے

وَهُوَ wahuwa اور وہ اللہ
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات ہے
يُنَزِّلُ yunazzilu جو اتارتا ہے
ٱلْغَيْثَ l-ghaytha بارش کو
مِنۢ min
بَعْدِ baʿdi اس کے بعد
مَا mā کہ
قَنَطُوا۟ qanaṭū وہ مایوس ہوگئے
وَيَنشُرُ wayanshuru اور پھیلا دیتا ہے
رَحْمَتَهُۥ ۚ raḥmatahu اپنی رحمت کو
وَهُوَ wahuwa اور وہ
ٱلْوَلِىُّ l-waliyu کارساز ہے۔ دوست ہے
ٱلْحَمِيدُ l-ḥamīdu ، تعریف والا ہے

آیت 29 - سورہ الشورى: 16 الفاظ

وَمِنْ ءَايَـٰتِهِۦ خَلْقُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَآبَّةٍۢ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَآءُ قَدِيرٌۭ

اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنا اور ان جانوروں کا جو اس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرلینے پر قادر ہے

وَمِنْ wamin اور میں سے ہے
ءَايَـٰتِهِۦ āyātihi اس کی نشانیوں
خَلْقُ khalqu پیدائش
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ wal-arḍi اور زمین کی
وَمَا wamā اور جو بھی
بَثَّ batha اس نے پھیلا دیے
فِيهِمَا fīhimā ان دونوں میں
مِن min میں سے
دَآبَّةٍۢ ۚ dābbatin جانوروں
وَهُوَ wahuwa اور وہ
عَلَىٰ ʿalā پر
جَمْعِهِمْ jamʿihim ان کے جمع کرنے (پر)
إِذَا idhā جب بھی
يَشَآءُ yashāu وہ چاہے ۔ چاہتا ہے
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت رکھنے والا ہے

آیت 30 - سورہ الشورى: 10 الفاظ

وَمَآ أَصَـٰبَكُم مِّن مُّصِيبَةٍۢ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُوا۟ عَن كَثِيرٍۢ

اور جو مصیبت تم پر واقع ہوتی ہے سو تمہارے اپنے فعلوں سے اور وہ بہت سے گناہ تو معاف ہی کردیتا ہے

وَمَآ wamā اور جو بھی
أَصَـٰبَكُم aṣābakum پہنچتی ہے تم کو
مِّن min کوئی
مُّصِيبَةٍۢ muṣībatin مصیبت
فَبِمَا fabimā پس بوجہ اس کے جو
كَسَبَتْ kasabat کمائی کی
أَيْدِيكُمْ aydīkum تمہارے ہاتھوں نے
وَيَعْفُوا۟ wayaʿfū اور وہ درگزر کرتا ہے
عَن ʿan سے
كَثِيرٍۢ kathīrin بہت سی چیزوں

آیت 31 - سورہ الشورى: 14 الفاظ

وَمَآ أَنتُم بِمُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ ۖ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّۢ وَلَا نَصِيرٍۢ

اور تم زمین میں (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے۔ اور خدا کے سوا نہ تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار

وَمَآ wamā اور نہیں
أَنتُم antum تم
بِمُعْجِزِينَ bimuʿ'jizīna عاجز کرنے والے
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۖ l-arḍi زمین
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min سے
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
وَلَا walā اور نہ
نَصِيرٍۢ naṣīrin کوئی مددگار

آیت 32 - سورہ الشورى: 6 الفاظ

وَمِنْ ءَايَـٰتِهِ ٱلْجَوَارِ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ

اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز ہیں (جو) گویا پہاڑ (ہیں)

وَمِنْ wamin اور میں سے ہیں
ءَايَـٰتِهِ āyātihi اس کی نشانیوں
ٱلْجَوَارِ l-jawāri کشتیاں
فِى fī میں
ٱلْبَحْرِ l-baḥri سمندر
كَٱلْأَعْلَـٰمِ kal-aʿlāmi پہاڑوں کی طرح

آیت 33 - سورہ الشورى: 15 الفاظ

إِن يَشَأْ يُسْكِنِ ٱلرِّيحَ فَيَظْلَلْنَ رَوَاكِدَ عَلَىٰ ظَهْرِهِۦٓ ۚ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَـٰتٍۢ لِّكُلِّ صَبَّارٍۢ شَكُورٍ

اگر خدا چاہے تو ہوا کو ٹھیرا دے اور جہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں۔ تمام صبر اور شکر کرنے والوں کے لئے ان (باتوں) میں قدرت خدا کے نمونے ہیں

إِن in اگر
يَشَأْ yasha وہ چاہے
يُسْكِنِ yus'kini تھما دے
ٱلرِّيحَ l-rīḥa ہوا کو
فَيَظْلَلْنَ fayaẓlalna تو وہ ہوجائیں۔ رہ جائیں
رَوَاكِدَ rawākida تھمی ہوئی
عَلَىٰ ʿalā پر
ظَهْرِهِۦٓ ۚ ẓahrihi اس کی پشت
إِنَّ inna یقینا
فِى fī اس میں
ذَٰلِكَ dhālika البتہ
لَـَٔايَـٰتٍۢ laāyātin نشانیاں ہیں
لِّكُلِّ likulli واسطے ہر
صَبَّارٍۢ ṣabbārin بہت صبر کرنے والے
شَكُورٍ shakūrin بہت شکرگزار کے لیے

آیت 34 - سورہ الشورى: 7 الفاظ

أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا۟ وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍۢ

یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے۔ اور بہت سے قصور معاف کردے

أَوْ aw یا
يُوبِقْهُنَّ yūbiq'hunna ہلاک کردے ان کو
بِمَا bimā بوجہ اس کے
كَسَبُوا۟ kasabū جو انہوں نے کمائی کی
وَيَعْفُ wayaʿfu اور وہ معاف کردیتا ہے۔ درگزر کرتا ہے
عَن ʿan سے
كَثِيرٍۢ kathīrin بہت سی چیزوں

آیت 35 - سورہ الشورى: 9 الفاظ

وَيَعْلَمَ ٱلَّذِينَ يُجَـٰدِلُونَ فِىٓ ءَايَـٰتِنَا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍۢ

اور (انتقام اس لئے لیا جائے کہ) جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ وہ جان لیں کہ ان کے لئے خلاصی نہیں

وَيَعْلَمَ wayaʿlama اور جان لیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ
يُجَـٰدِلُونَ yujādilūna جو جھگڑتے ہیں
فِىٓ fī میں
ءَايَـٰتِنَا āyātinā ہماری آیات
مَا mā نہیں
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّن min کوئی
مَّحِيصٍۢ maḥīṣin بچنے کی جگہ۔ جائے پناہ

آیت 36 - سورہ الشورى: 17 الفاظ

فَمَآ أُوتِيتُم مِّن شَىْءٍۢ فَمَتَـٰعُ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ۖ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ

(لوگو) جو (مال ومتاع) تم کو دیا گیا ہے وہ دنیا کی زندگی کا (ناپائدار) فائدہ ہے۔ اور جو کچھ خدا کے ہاں ہے وہ بہتر اور قائم رہنے والا ہے (یعنی) ان لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں

فَمَآ famā پس جو بھی
أُوتِيتُم ūtītum دیے گئے تم
مِّن min کوئی
شَىْءٍۢ shayin چیز
فَمَتَـٰعُ famatāʿu تو سامان ہے
ٱلْحَيَوٰةِ l-ḥayati زندگی کا
ٱلدُّنْيَا ۖ l-dun'yā دنیا کی
وَمَا wamā اور جو
عِندَ ʿinda پاس ہے
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کے
خَيْرٌۭ khayrun بہتر ہے
وَأَبْقَىٰ wa-abqā اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
لِلَّذِينَ lilladhīna ان لوگوں کے لیے
ءَامَنُوا۟ āmanū جو ایمان لائے
وَعَلَىٰ waʿalā اور پر
رَبِّهِمْ rabbihim اپنے رب
يَتَوَكَّلُونَ yatawakkalūna وہ توکل کرتے ہیں

آیت 37 - سورہ الشورى: 10 الفاظ

وَٱلَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ كَبَـٰٓئِرَ ٱلْإِثْمِ وَٱلْفَوَٰحِشَ وَإِذَا مَا غَضِبُوا۟ هُمْ يَغْفِرُونَ

اور جو بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ اور جب غصہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
يَجْتَنِبُونَ yajtanibūna جو بچتے ہیں۔ اجتناب کرتے ہیں
كَبَـٰٓئِرَ kabāira بڑے
ٱلْإِثْمِ l-ith'mi گناہوں سے
وَٱلْفَوَٰحِشَ wal-fawāḥisha اور بےحیائی کی باتوں سے
وَإِذَا wa-idhā اور جب
مَا mā
غَضِبُوا۟ ghaḍibū وہ غضب ناک ہوتے ہیں
هُمْ hum تو وہ
يَغْفِرُونَ yaghfirūna درگزر کرجاتے ہیں۔ معاف کرجاتے ہیں

آیت 38 - سورہ الشورى: 11 الفاظ

وَٱلَّذِينَ ٱسْتَجَابُوا۟ لِرَبِّهِمْ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَمْرُهُمْ شُورَىٰ بَيْنَهُمْ وَمِمَّا رَزَقْنَـٰهُمْ يُنفِقُونَ

اور جو اپنے پروردگار کا فرمان قبول کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں۔ اور جو مال ہم نے ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ جو
ٱسْتَجَابُوا۟ is'tajābū حکم مانتے ہیں
لِرَبِّهِمْ lirabbihim اپنے رب کا
وَأَقَامُوا۟ wa-aqāmū اور قائم کرتے ہیں
ٱلصَّلَوٰةَ l-ṣalata نماز
وَأَمْرُهُمْ wa-amruhum اور ان کے معاملات
شُورَىٰ shūrā مشورے سے ہوتے ہیں
بَيْنَهُمْ baynahum آپس کے
وَمِمَّا wamimmā اور اس میں سے جو
رَزَقْنَـٰهُمْ razaqnāhum رزق دیا ہم نے ان کو
يُنفِقُونَ yunfiqūna وہ خرچ کرتے ہیں

آیت 39 - سورہ الشورى: 6 الفاظ

وَٱلَّذِينَ إِذَآ أَصَابَهُمُ ٱلْبَغْىُ هُمْ يَنتَصِرُونَ

اور جو ایسے ہیں کہ جب ان پر ظلم وتعدی ہو تو (مناسب طریقے سے) بدلہ لیتے ہیں

وَٱلَّذِينَ wa-alladhīna اور وہ لوگ
إِذَآ idhā جب
أَصَابَهُمُ aṣābahumu پہنچتی ہے ان کو
ٱلْبَغْىُ l-baghyu کوئی زیادتی
هُمْ hum وہ
يَنتَصِرُونَ yantaṣirūna بدلہ لیتے ہیں

آیت 40 - سورہ الشورى: 14 الفاظ

وَجَزَٰٓؤُا۟ سَيِّئَةٍۢ سَيِّئَةٌۭ مِّثْلُهَا ۖ فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُهُۥ عَلَى ٱللَّهِ ۚ إِنَّهُۥ لَا يُحِبُّ ٱلظَّـٰلِمِينَ

اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے۔ مگر جو درگزر کرے اور (معاملے کو) درست کردے تو اس کا بدلہ خدا کے ذمے ہے۔ اس میں شک نہیں کہ وہ ظلم کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا

وَجَزَٰٓؤُا۟ wajazāu اور بدلہ
سَيِّئَةٍۢ sayyi-atin برائی کا
سَيِّئَةٌۭ sayyi-atun برائی ہے
مِّثْلُهَا ۖ mith'luhā اس جیسی
فَمَنْ faman پس جو کوئی
عَفَا ʿafā درگزر کرجائے
وَأَصْلَحَ wa-aṣlaḥa اور اصلاح کرے
فَأَجْرُهُۥ fa-ajruhu تو اجر اس کا
عَلَى ʿalā زمہ ہے
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کے
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
لَا lā نہیں
يُحِبُّ yuḥibbu محبت کرتا
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں سے

آیت 41 - سورہ الشورى: 9 الفاظ

وَلَمَنِ ٱنتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهِۦ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ مَا عَلَيْهِم مِّن سَبِيلٍ

اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں

وَلَمَنِ walamani اور جو کوئی
ٱنتَصَرَ intaṣara بدلہ لے
بَعْدَ baʿda بعد
ظُلْمِهِۦ ẓul'mihi اس کے ظلم کے
فَأُو۟لَـٰٓئِكَ fa-ulāika تو یہی لوگ
مَا mā نہیں ہے
عَلَيْهِم ʿalayhim ان پر
مِّن min کوئی
سَبِيلٍ sabīlin راستہ

آیت 42 - سورہ الشورى: 15 الفاظ

إِنَّمَا ٱلسَّبِيلُ عَلَى ٱلَّذِينَ يَظْلِمُونَ ٱلنَّاسَ وَيَبْغُونَ فِى ٱلْأَرْضِ بِغَيْرِ ٱلْحَقِّ ۚ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌۭ

الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا

إِنَّمَا innamā بیشک
ٱلسَّبِيلُ l-sabīlu راستہ
عَلَى ʿalā پر ہے
ٱلَّذِينَ alladhīna ان لوگوں
يَظْلِمُونَ yaẓlimūna جو ظلم کرتے ہیں
ٱلنَّاسَ l-nāsa لوگوں پر
وَيَبْغُونَ wayabghūna اور بغاوت کرتے ہیں۔ زیادتی کرتے ہیں
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ l-arḍi زمین
بِغَيْرِ bighayri نا
ٱلْحَقِّ ۚ l-ḥaqi حق
أُو۟لَـٰٓئِكَ ulāika یہی لوگ
لَهُمْ lahum ان کے لیے
عَذَابٌ ʿadhābun عذاب ہے
أَلِيمٌۭ alīmun دردناک

آیت 43 - سورہ الشورى: 8 الفاظ

وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ ٱلْأُمُورِ

اور جو صبر کرے اور قصور معاف کردے تو یہ ہمت کے کام ہیں

وَلَمَن walaman اور البتہ جس نے
صَبَرَ ṣabara صبر کیا
وَغَفَرَ waghafara اور معاف کردیا
إِنَّ inna بیشک
ذَٰلِكَ dhālika یہ
لَمِنْ lamin البتہ میں سے ہے
عَزْمِ ʿazmi ہمت کے
ٱلْأُمُورِ l-umūri کاموں

آیت 44 - سورہ الشورى: 20 الفاظ

وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن وَلِىٍّۢ مِّنۢ بَعْدِهِۦ ۗ وَتَرَى ٱلظَّـٰلِمِينَ لَمَّا رَأَوُا۟ ٱلْعَذَابَ يَقُولُونَ هَلْ إِلَىٰ مَرَدٍّۢ مِّن سَبِيلٍۢ

اور جس شخص کو خدا گمراہ کرے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں۔ اور تم ظالموں کو دیکھو گے کہ جب وہ (دوزخ کا) عذاب دیکھیں گے تو کہیں گے کیا (دنیا میں) واپس جانے کی بھی کوئی سبیل ہے؟

وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلِ yuḍ'lili بھٹکا دے۔ گمراہ کردے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min کوئی
وَلِىٍّۢ waliyyin دوست
مِّنۢ min اس کے
بَعْدِهِۦ ۗ baʿdihi بعد
وَتَرَى watarā اور تم دیکھو گے
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالموں کو
لَمَّا lammā جب
رَأَوُا۟ ra-awū وہ دیکھ لیں گے
ٱلْعَذَابَ l-ʿadhāba عذاب
يَقُولُونَ yaqūlūna وہ کہیں گے
هَلْ hal کیا
إِلَىٰ ilā طرف
مَرَدٍّۢ maraddin لوٹنے کی
مِّن min کوئی
سَبِيلٍۢ sabīlin راستہ ہے

آیت 45 - سورہ الشورى: 27 الفاظ

وَتَرَىٰهُمْ يُعْرَضُونَ عَلَيْهَا خَـٰشِعِينَ مِنَ ٱلذُّلِّ يَنظُرُونَ مِن طَرْفٍ خَفِىٍّۢ ۗ وَقَالَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ إِنَّ ٱلْخَـٰسِرِينَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ أَلَآ إِنَّ ٱلظَّـٰلِمِينَ فِى عَذَابٍۢ مُّقِيمٍۢ

اور تم ان کو دیکھو گے کہ دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے ذلت سے عاجزی کرتے ہوئے چھپی (اور نیچی) نگاہ سے دیکھ رہے ہوں گے۔ اور مومن لوگ کہیں کے کہ خسارہ اٹھانے والے تو وہ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ دیکھو کہ بےانصاف لوگ ہمیشہ کے دکھ میں (پڑے) رہیں گے

وَتَرَىٰهُمْ watarāhum اور تم دیکھو گے ان کو
يُعْرَضُونَ yuʿ'raḍūna وہ پیش کیے جائیں گے
عَلَيْهَا ʿalayhā اس پر (یعنی جہنم پر)
خَـٰشِعِينَ khāshiʿīna جھکنے والے۔ دبنے والے
مِنَ mina وجہ سے
ٱلذُّلِّ l-dhuli ذلت کی
يَنظُرُونَ yanẓurūna وہ دیکھیں گے
مِن min سے
طَرْفٍ ṭarfin نظر
خَفِىٍّۢ ۗ khafiyyin چھپی ہوئی
وَقَالَ waqāla اور کہیں گے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ جو
ءَامَنُوٓا۟ āmanū ایمان لائے
إِنَّ inna بیشک
ٱلْخَـٰسِرِينَ l-khāsirīna خسارہ پانے والے
ٱلَّذِينَ alladhīna وہ لوگ ہیں
خَسِرُوٓا۟ khasirū جنہوں نے خسارے میں ڈالا
أَنفُسَهُمْ anfusahum اپنے نفسوں کو
وَأَهْلِيهِمْ wa-ahlīhim اور اپنے گھروالوں کو
يَوْمَ yawma دن
ٱلْقِيَـٰمَةِ ۗ l-qiyāmati قیامت کے
أَلَآ alā خبردار
إِنَّ inna بیشک
ٱلظَّـٰلِمِينَ l-ẓālimīna ظالم لوگ
فِى fī میں
عَذَابٍۢ ʿadhābin عذاب (میں) ہوں گے
مُّقِيمٍۢ muqīmin دائمی

آیت 46 - سورہ الشورى: 16 الفاظ

وَمَا كَانَ لَهُم مِّنْ أَوْلِيَآءَ يَنصُرُونَهُم مِّن دُونِ ٱللَّهِ ۗ وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِن سَبِيلٍ

اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں

وَمَا wamā ور نہ
كَانَ kāna ہوں گے
لَهُم lahum ان کے لیے
مِّنْ min کوئی
أَوْلِيَآءَ awliyāa اولیاء۔ مددگار
يَنصُرُونَهُم yanṣurūnahum جو مدد کریں ان کی
مِّن min
دُونِ dūni سوا
ٱللَّهِ ۗ l-lahi اللہ کے
وَمَن waman اور جس کو
يُضْلِلِ yuḍ'lili بھٹکا دے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
فَمَا famā تو نہیں
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِن min کوئی
سَبِيلٍ sabīlin راستہ

آیت 47 - سورہ الشورى: 21 الفاظ

ٱسْتَجِيبُوا۟ لِرَبِّكُم مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌۭ لَّا مَرَدَّ لَهُۥ مِنَ ٱللَّهِ ۚ مَا لَكُم مِّن مَّلْجَإٍۢ يَوْمَئِذٍۢ وَمَا لَكُم مِّن نَّكِيرٍۢ

ان سے کہہ دو کہ) قبل اس کے کہ وہ دن جو ٹلے گا نہیں خدا کی طرف سے آ موجود ہو اپنے پروردگار کا حکم قبول کرو۔ اس دن تمہارے لئے نہ کوئی جائے پناہ ہوگی اور نہ تم سے گناہوں کا انکار ہی بن پڑے گا

ٱسْتَجِيبُوا۟ is'tajībū مان لو۔ قبول کرلو
لِرَبِّكُم lirabbikum اپنے رب کے لیے (اپنے رب کی بات کو)
مِّن min سے
قَبْلِ qabli اس (سے) پہلے
أَن an کہ
يَأْتِىَ yatiya آجائے
يَوْمٌۭ yawmun ایک دن
لَّا lā نہیں
مَرَدَّ maradda پھرنا -ٹلنا
لَهُۥ lahu اس کے لیے
مِنَ mina طرف سے
ٱللَّهِ ۚ l-lahi اللہ کی
مَا mā نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min کوئی
مَّلْجَإٍۢ malja-in جائے پناہ
يَوْمَئِذٍۢ yawma-idhin اس دن
وَمَا wamā اور نہیں
لَكُم lakum تمہارے لیے
مِّن min کوئی
نَّكِيرٍۢ nakīrin انکار کرنا

آیت 48 - سورہ الشورى: 27 الفاظ

فَإِنْ أَعْرَضُوا۟ فَمَآ أَرْسَلْنَـٰكَ عَلَيْهِمْ حَفِيظًا ۖ إِنْ عَلَيْكَ إِلَّا ٱلْبَلَـٰغُ ۗ وَإِنَّآ إِذَآ أَذَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ مِنَّا رَحْمَةًۭ فَرِحَ بِهَا ۖ وَإِن تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ فَإِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ كَفُورٌۭ

پھر اگر یہ منہ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجا۔ تمہارا کام تو صرف (احکام کا) پہنچا دینا ہے۔ اور جب ہم انسان کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو اس سے خوش ہوجاتا ہے۔ اور اگر ان کو ان ہی کے اعمال کے سبب کوئی سختی پہنچتی ہے تو (سب احسانوں کو بھول جاتے ہیں) بےشک انسان بڑا ناشکرا ہے

فَإِنْ fa-in پھر اگر
أَعْرَضُوا۟ aʿraḍū وہ اعراض برتیں
فَمَآ famā تو نہیں
أَرْسَلْنَـٰكَ arsalnāka بھیجا ہم نے آپ کو
عَلَيْهِمْ ʿalayhim ان پر
حَفِيظًا ۖ ḥafīẓan نگہبان بنا کر
إِنْ in نہیں
عَلَيْكَ ʿalayka آپ کے ذمہ
إِلَّا illā مگر
ٱلْبَلَـٰغُ ۗ l-balāghu پہنچا دینا
وَإِنَّآ wa-innā اور بیشک ہم
إِذَآ idhā جب
أَذَقْنَا adhaqnā چکھاتے ہیں ہم
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان کو
مِنَّا minnā اپنی طرف سے
رَحْمَةًۭ raḥmatan کوئی رحمت
فَرِحَ fariḥa خوش ہوجاتا ہے وہ
بِهَا ۖ bihā اس پر
وَإِن wa-in اور اگر
تُصِبْهُمْ tuṣib'hum پہنچتی ہے ان کو
سَيِّئَةٌۢ sayyi-atun کوئی تکلیف
بِمَا bimā بوجہ اس کے جو
قَدَّمَتْ qaddamat آگے بھیجا
أَيْدِيهِمْ aydīhim ان کے ہاتھوں نے
فَإِنَّ fa-inna تو بیشک
ٱلْإِنسَـٰنَ l-insāna انسان
كَفُورٌۭ kafūrun سخت، ناشکرا

آیت 49 - سورہ الشورى: 15 الفاظ

لِّلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ يَخْلُقُ مَا يَشَآءُ ۚ يَهَبُ لِمَن يَشَآءُ إِنَـٰثًۭا وَيَهَبُ لِمَن يَشَآءُ ٱلذُّكُورَ

(تمام) بادشاہت خدا ہی کی ہے آسمانوں کی بھی اور زمین کی بھی۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔ جسے چاہتا ہے بیٹیاں عطا کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے

لِّلَّهِ lillahi اللہ ہی کے لیے ہے
مُلْكُ mul'ku بادشاہت
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں کی
وَٱلْأَرْضِ ۚ wal-arḍi اور زمین کی
يَخْلُقُ yakhluqu وہ پیدا کرتا ہے
مَا mā جو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہتا ہے
يَهَبُ yahabu عطا کرتا ہے
لِمَن liman جس کے لیے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
إِنَـٰثًۭا ināthan لڑکیاں
وَيَهَبُ wayahabu اور عطا کرتا ہے
لِمَن liman جس کے لیے
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
ٱلذُّكُورَ l-dhukūra لڑکے

آیت 50 - سورہ الشورى: 11 الفاظ

أَوْ يُزَوِّجُهُمْ ذُكْرَانًۭا وَإِنَـٰثًۭا ۖ وَيَجْعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًا ۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٌۭ قَدِيرٌۭ

یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے

أَوْ aw یا
يُزَوِّجُهُمْ yuzawwijuhum ملا جلا کردیتا ہے ان کو
ذُكْرَانًۭا dhuk'rānan لڑکے
وَإِنَـٰثًۭا ۖ wa-ināthan اور لڑکیوں (کی شکل میں)
وَيَجْعَلُ wayajʿalu اور بنا دیتا ہے
مَن man جس کو
يَشَآءُ yashāu چاہتا ہے
عَقِيمًا ۚ ʿaqīman بانجھ
إِنَّهُۥ innahu بیشک وہ
عَلِيمٌۭ ʿalīmun علم والا ہے،
قَدِيرٌۭ qadīrun قدرت والا ہے

آیت 51 - سورہ الشورى: 22 الفاظ

۞ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَن يُكَلِّمَهُ ٱللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِن وَرَآئِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًۭا فَيُوحِىَ بِإِذْنِهِۦ مَا يَشَآءُ ۚ إِنَّهُۥ عَلِىٌّ حَكِيمٌۭ

اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے

۞ وَمَا wamā اور نہیں
كَانَ kāna ہے
لِبَشَرٍ libasharin کسی بشر کے لیے
أَن an کہ
يُكَلِّمَهُ yukallimahu کلام کرے اس سے
ٱللَّهُ l-lahu اللہ
إِلَّا illā مگر
وَحْيًا waḥyan وحی کے طور پر
أَوْ aw یا
مِن min سے
وَرَآئِ warāi پیچھے سے
حِجَابٍ ḥijābin پردے کے
أَوْ aw یا
يُرْسِلَ yur'sila وہ بھیجتے
رَسُولًۭا rasūlan کوئی پہنچانے والا
فَيُوحِىَ fayūḥiya تو وہ وحی کرے
بِإِذْنِهِۦ bi-idh'nihi ساتھ اس کے اذن کے
مَا mā جو
يَشَآءُ ۚ yashāu وہ چاہے
إِنَّهُۥ innahu یقینا وہ
عَلِىٌّ ʿaliyyun بلند ہے،
حَكِيمٌۭ ḥakīmun حکمت والا ہے

آیت 52 - سورہ الشورى: 27 الفاظ

وَكَذَٰلِكَ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ رُوحًۭا مِّنْ أَمْرِنَا ۚ مَا كُنتَ تَدْرِى مَا ٱلْكِتَـٰبُ وَلَا ٱلْإِيمَـٰنُ وَلَـٰكِن جَعَلْنَـٰهُ نُورًۭا نَّهْدِى بِهِۦ مَن نَّشَآءُ مِنْ عِبَادِنَا ۚ وَإِنَّكَ لَتَهْدِىٓ إِلَىٰ صِرَٰطٍۢ مُّسْتَقِيمٍۢ

اور اسی طرح ہم نے اپنے حکم سے تمہاری طرف روح القدس کے ذریعے سے (قرآن) بھیجا ہے۔ تم نہ تو کتاب کو جانتے تھے اور نہ ایمان کو۔ لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس سے ہم اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتے ہیں ہدایت کرتے ہیں۔ اور بےشک (اے محمدﷺ) تم سیدھا رستہ دکھاتے ہو

وَكَذَٰلِكَ wakadhālika اور اسی طرح
أَوْحَيْنَآ awḥaynā وحی کی ہم نے
إِلَيْكَ ilayka آپ کی طرف
رُوحًۭا rūḥan ایک وحی کو
مِّنْ min سے
أَمْرِنَا ۚ amrinā اپنے حکم
مَا mā نہ
كُنتَ kunta تھا تو
تَدْرِى tadrī جانتا
مَا mā کیا ہے
ٱلْكِتَـٰبُ l-kitābu کتاب
وَلَا walā اور نہ
ٱلْإِيمَـٰنُ l-īmānu ایمان
وَلَـٰكِن walākin لیکن
جَعَلْنَـٰهُ jaʿalnāhu بنایا ہم نے اس کو
نُورًۭا nūran نور
نَّهْدِى nahdī راہ دکھاتے ہیں ہم
بِهِۦ bihi ساتھ اس کے
مَن man جس کو
نَّشَآءُ nashāu ہم چاہتے ہیں
مِنْ min میں سے
عِبَادِنَا ۚ ʿibādinā اپنے بندوں
وَإِنَّكَ wa-innaka اور بیشک آپ
لَتَهْدِىٓ latahdī رہنمائی کرتے ہیں ۔ البتہ آپ ہدایت ہیں
إِلَىٰ ilā طرف
صِرَٰطٍۢ ṣirāṭin صراط
مُّسْتَقِيمٍۢ mus'taqīmin مستقیم کی

آیت 53 - سورہ الشورى: 15 الفاظ

صِرَٰطِ ٱللَّهِ ٱلَّذِى لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۗ أَلَآ إِلَى ٱللَّهِ تَصِيرُ ٱلْأُمُورُ

(یعنی) خدا کا رستہ جو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں کا مالک ہے۔ دیکھو سب کام خدا کی طرف رجوع ہوں گے (اور وہی ان میں فیصلہ کرے گا)

صِرَٰطِ ṣirāṭi راستہ
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کا
ٱلَّذِى alladhī وہ ذات
لَهُۥ lahu اس کے لیے ہے
مَا mā جو
فِى fī میں ہے
ٱلسَّمَـٰوَٰتِ l-samāwāti آسمانوں
وَمَا wamā اور جو،
فِى fī میں
ٱلْأَرْضِ ۗ l-arḍi زمین (میں) ہے
أَلَآ alā خبردار
إِلَى ilā طرف
ٱللَّهِ l-lahi اللہ کی
تَصِيرُ taṣīru رجوع کرتے ہیں، لوٹتے ہیں
ٱلْأُمُورُ l-umūru تمام معاملات۔ سارے امور

مزید دیکھیں

تمام سورتیں لفظ بہ لفظ

بسم الله الرحمن الرحيم پیر 22 ربیع الثانی
الاثنين 22 ربيع الآخر
هلال متناقص گھٹتا ہوا ہلال دن 24 / 29.5
روشنی 31%
نیا چاند 6 دنوں میں
سبحان الله اللہ کی تسبیح

إِنَّ ٱللَّهَ وَمَلَٰٓئِكَتَهُۥ يُصَلُّونَ عَلَى ٱلنَّبِىِّ ۚ يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ صَلُّوا۟ عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا۟ تَسْلِيمًا

خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

Al-Ahzab 33:56

نبی پر درود